মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫০৭ টি

হাদীস নং: ২৪৩০৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھجور کا غیر پختہ عرق کیا ہے ؟
(٢٤٣٠٦) حضرت عامر سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ کھجور کا غیر پختہ عرق خمر ہے۔
(۲۴۳۰۶) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ تَمَّامٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : السَّکَرُ خَمْرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩০৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣٠٧) حضرت ابو وائل، حضرت عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : انگور کی نبیذ خمر (کے حکم میں) ہے۔
(۲۴۳۰۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : نَبِیذُ الْعِنَبِ خَمْرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩০৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣٠٨) حضرت عبداللہ بن الولید سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ مجھے میمونہ بنت عبد الرحمن بن معقل نے بیان کیا کہ ان کے والد سے کشمش بھگوئے ہوئے پانی کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انھوں نے اس کو ناپسند فرمایا۔
(۲۴۳۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْوَلِیدِ ، قَالَ حَدَّثَتْنِی مَیْمُونَۃُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْقِلٍ ؛ أَنَّ أَبَاہَا سُئِلَ عَنْ نَبِیذِ نَقِیعِ الزَّبِیبِ ؟ فَکَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩০৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣٠٩) حضرت عبداللہ بن مسعود کے غلام حضرت بکیر، سعید بن جبیر سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : کشمش کی پرانی اور عمدہ نبیذ پینے سے زیادہ مجھے یہ بات محبوب ہے کہ میں ایسا گدھا بنادیا جاؤں جس پر پانی ڈھویا جاتا ہے۔
(۲۴۳۰۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ بُکَیْر مَوْلًی لِعَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لأَنْ أَکُونَ حِمَارًا یُسْتَقَی عَلَیَّ أَحَبَّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَشْرَبَ نَبِیذَ زَبِیبٍ مُعَتَّقٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩০৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣١٠) حضرت ابو جعفر ، حضرت عامر اور حضرت عطائ (ان سب) کے بارے میں روایت ہے کہ یہ کشمش کی نبیذ کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۲۴۳۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، وَعَامِرٍ ، وَعَطَائٍ ؛ أَنَّہُمْ کَرِہُوا نَبِیذَ الْعِنَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩১০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣١١) حضرت سعید بن جبیر، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان سے کشمش بھگوئے ہوئے شراب کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انھوں نے فرمایا؛ خمر سے اجتناب کرو۔
(۲۴۳۱۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ حَرْبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ نَقِیعِ الزَّبِیبِ ؟ فَقَالَ : الْخَمْرُ اجْتَنِبُوہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩১১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣١٢) حضرت سعید بن جبیر کے بارے میں روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں۔ مجھے کشمش کی پرانی اور عمدہ نبیذ پینے سے زیادہ محبوب بات یہ ہے کہ میں ایسا گدھا بن جاؤں جس پر پانی ڈھویا جائے۔
(۲۴۳۱۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ بُکَیْر ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لأَنْ أَکُونَ حِمَارًا یُسْتَقَی عَلَیَّ ، أَحَبَّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَشْرَبَ نَبِیذَ زَبِیبٍ مُعَتَّقٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩১২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣١٣) حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ تم بھگوئے ہوئے کشمش کی نبیذ اس وقت تک پی لو جب تک وہ میٹھی ہو اور زبان کو اس کی تیزی محسوس ہو۔
(۲۴۳۱۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : اشْرَبْ نَبِیذَ الزَّبِیبِ الْمُنْقَعِ ، مَا دَامَ حُلْوًا یَحْرو اللِّسَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩১৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣١٤) حضرت ابن عباس سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے کشمش بھگو دئیے جاتے تھے۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پانی کو پہلے، دوسرے اور تیسرے دن کی شام تک پیتے تھے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حکم دیتے تھے تو وہ بقہس پی لیا جاتا یا گرا دیا جاتا۔
(۲۴۳۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُنْقَعُ لَہُ الزَّبِیبُ ، فَیَشْرَبُہُ الْیَوْمَ ، وَالْغَدَ ، وَبَعْدَ الْغَدِ ، إِلَی أَنْ یُمْسِی الثَّالِثَۃَ ، ثُمَّ یَأْمُرُ بِہِ فَیُسْقَی ، أَوْ یُہْرَاقَ۔ (مسلم ۱۵۸۹۔ ابوداؤد ۳۷۰۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩১৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣١٥) حضرت عبد الواحد بن صفوان بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو سُنا وہ اپیش والدہ سے بیان کرتے تھے کہ وہ کہتی ہیں۔ میں حضرت عثمان کے لیے صبح کے وقت کشمش مل دیتی تھی۔ جس کو وہ شام کے وقت پیتے تھے اور (اسی طرح) میں آپ کے لیے شام کو کشمش مَل دیتی تھی جس کو آپ صبح کے وقت پیتے تھے۔ پھر حضرت عثمان نے (ایک دن) ان (خاتون صفیہ) سے کہا۔ شاید کہ آپ اس میں کھجوریں بھی ڈالتی ہیں ؟ انھوں نے جواب دیا۔ کبھی کبھی یہ کرتی ہوں تو حضرت عثمان نے فرمایا : یہ کام نہ کرو۔
(۲۴۳۱۵) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ صَفْوَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِی یُحَدِّثُ ، عَنْ أُمِّہِ ، قَالَتْ : کُنْتُ أَمْغَثُ لِعُثْمَانَ الزَّبِیبَ غَدْوَۃً فَیَشْرَبُہُ عَشِیَّۃً ، أَوْ أَمْغَثُہُ عَشِیَّۃً فَیَشْرَبُہُ غَدْوَۃً ، فَقَالَ لَہَا عُثْمَانُ : لَعَلَّکِ تَجْعَلِینَ فِیہِ زَہْوًا ؟ قَالَتْ : رُبَّمَا فَعَلْتُ ، قَالَ ، فَلاَ تَفْعَلِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩১৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣١٦) حضرت موسیٰ بن طریف، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی کے لیے ایک سفید گھڑے میں کشمش کی نبیذ تیار کی جاتی تھی اور آپ اس کو نوش فرماتے تھے۔
(۲۴۳۱۶) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُوسَی بْنِ طَرِیفٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ یُنْبَذُ لِعَلِیٍّ زَبِیبٌ فِی جَرَّۃٍ بَیْضَائَ ، فَیَشْرَبُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩১৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣١٧) حضرت عبد الملک بن رافع سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے کہا۔ میں کشمش کی نبیذ بناتا ہوں لیکن میرے دوستوں میں سے کچھ لوگ آتے ہیں اور اس میں تمر (کھجوریں) پھینک دیتے ہیں اور میری نبیذ کو خراب کردیتے ہیں۔ اب (اس بارے میں) آپ کی کیا رائے ہے ؟ انھوں نے فرمایا : اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔
(۲۴۳۱۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : إِنِّی أَنْبِذُ نَبِیذَ زَبِیبٍ ، فَیَجِیئُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِنَا فَیَقْذِفُونَ فِیہِ التَّمْرَ ، فَیُفْسِدُونَہُ عَلَیَّ ، فَکَیْفَ تَرَی ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩১৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣١٨) حضرت عکرمہ سے انگور کی نبیذ کے بارے میں روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کے اوپر کا حصہ بھی حرام ہے اور اس کے نیچے کا حصہ بھی حرام ہے۔
(۲۴۳۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ فِی نَبِیذِ الْعِنَبِ ، قَالَ : کَان أَعْلاَہُ حَرَامًا ، وَأَسْفَلُہُ حَرَامًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩১৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣١٩) حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عرق کی نبیذ میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۴۳۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الأَقْمَرِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِنَبِیذِ الْعَصِیرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩১৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣٢٠) حضرت سلیک بن مسحل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر حج یا عمرہ کرنے نکلے تو وہ ایک کنویں کے پاس اترے اور انھوں نے اپنا توشہ سفر منگوایا اور اس کو آپ نے بھی کھایا اور باقی لوگوں نے بھی کھایا۔ پھر آپ نے پانی منگوایا تو آپ کے پاس نبیذ کا ایک پیالہ لایا گیا آپ نے فرمایا : یہ نبیذ والا پیالہ حضرت عبد الرحمن بن عوف کو دے دو ۔ پس جب حضرت عبد الرحمن بن عوف نے اس کو سونگھا تو آپ نے وہ پیالہ واپس کردیا۔ پھر وہ پیالہ حضرت سعد بن ابی وقاص کو دیا تو انھوں نے بھی اس کو سونگھا اور واپس کردیا۔ حضرت عمر نے فرمایا : یہ ادھر لاؤ۔ پس آپ نے اس پیالہ کو چکھا اور پھر فرمایا : اے عجلان ! (یعنی اپنے غلام سے خطاب کیا۔ ) یہ کیا ہے ؟ اس نے عرض کیا۔ اے امیر المؤمنین ! میں نے مشکیزہ میں کشمش ڈا ا پھر میں نے اس کو کجاوہ کے اندر لٹکا دیا اور میں نے اس پر پانی بہایا۔ حضرت عمر نے فرمایا : جو بات تم کہہ رہے ہو۔ اس پر تم دو گواہ لاؤ۔ چنانچہ وہ دو گواہ لے آیا اور انھوں نے گواہی دی۔ تو حضرت عمر نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! اپنے مشکیزہ کو دھوؤ۔
(۲۴۳۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حُلاَمِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ سُلَیْکِ بْنِ مِسْحَلٍ ، قَالَ : خَرَجَ عُمَرُ حَاجًّا ، أَوْ مُعْتَمِرًا ، فَنَزَلَ عَلَی مَائٍ فَدَعَا بِسُفْرَۃٍ ، فَأَکَلَ وَأَکَلَ الْقَوْمُ ، ثُمَّ دَعَا بِشَرَابٍ ، فَأُتِیَ بِقَدَحٍ مِنْ نَبِیذٍ ، فَقَالَ : ادْفَعْہُ إِلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، فَلَمَّا شَمَّہُ رَدَّہُ ، ثُمَّ دَفَعَہُ إِلَی سَعْدِ بْنِ أبِی وَقَّاصٍ ، فَلَمَّا شَمَّہُ رَدَّہُ ، قَالَ : فَہَاتِہِ فَذَاقَہُ ، فَقَالَ : یَا عَجْلاَنُ ، یَعْنِی غُلاَمَہُ ، مَا ہَذَا ؟ فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، جَعَلْتُ زَبِیبًا فِی سِقَائٍ ، ثُمَّ عَلَّقْتُہُ بِبَطْنِ الرَّاحِلَۃِ وَصَبَبْتُ عَلَیْہِ مِنَ الْمَائِ ، قَالَ : اِئْتِ بِشَاہِدَیْنِ عَلَی مَا تَقُولُ ، فَجَائَ بِشَاہِدَیْنِ ، فَشَہِدَا ، فَقَالَ : أَیْ بُنَیَّ ، اغْسِلْ سِقَائَ ک یَلِنُ لَنَا شَرَابُہُ ، فَإِنَّ السِّقَائَ یَغْتَلِمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩২০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
(٢٤٣٢١) حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ کسی آدمی نے ان سے پوچھا۔ اور کہا : ہم لوگ کشمش کا قصد کرتے ہیں پس ہم اس کا گرد و غبار دھو ڈالتے ہیں پھر ہم اس کو ایک بڑے مٹکے میں یا بڑے مرتبان میں ڈال دیتے ہیں اور پھر ہم اس کو سردیوں میں دو مہینے اور گرمیوں میں اس سے کم مدت یونہی چھوڑ دیتے ہیں ؟ تو اس پر حضرت سعید بن المسیب نے کہا : یہی تو شراب (خمر) ہے تم اس سے اجتناب کرو۔
(۲۴۳۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَیَّانَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : سَأَلَہُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : نَعْمِدُ إِلَی الزَّبِیبِ فَنَغْسِلُہُ مِنْ غُبَارِہِ ، ثُمَّ نَجْعَلُہُ فِی دَنٍّ ، أَوْ فِی خَابِیَۃٍ ، فَنَدَعُہُ فِی الشِّتَائِ شَہْرَیْنِ ، وَفِی الصَّیْفِ أَقَلَّ مِنْ ذَلِکَ ؟ فَقَالَ سَعِیدٌ : تِلْکَ الْخَمْرُ اجْتَنِبُوہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩২১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصری (کسی شئی کا شیرہ ، عرق وغیرہ) پینے کے بیان میں جو لوگ اس کو ناپسند کرتے ہیں جب کہ یہ جوش مارنے لگے
(٢٤٣٢٢) حضرت حماد اور حضرت ابراہیم دونوں سے روایت ہے۔ وہ دونوں کہتے ہیں کہ عصیر جب تک جوش نہ مارے اس کو پینے میں کوئی حرج نہیں ہے، حضرت سید کہتے ہیں۔ جب وہ جوش مارنے لگے تو پھر وہ خمر ہے۔ اور تم اس سے اجتناب کرو۔ اور حضرت ابراہم کہتے ہیں۔ جب وہ عصیر جوش مارنے لگے تو پھر تم اس کو چھوڑ دو ۔
(۲۴۳۲۲) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ قتادۃ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ (ح) وَعَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالاَ : لاَ بَأْسَ بِشُرْبِ الْعَصِیرِ مَا لَمْ یَغْلِ ۔ قَالَ سَعِیدٌ : إِذَا غَلاَ ، فَہُوَ خَمْرٌ اجْتَنِبْہُ ، وَقَالَ إِبْرَاہِیمُ : إِذَا غَلاَ فَدَعْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩২২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصری (کسی شئی کا شیرہ ، عرق وغیرہ) پینے کے بیان میں جو لوگ اس کو ناپسند کرتے ہیں جب کہ یہ جوش مارنے لگے
(٢٤٣٢٣) حضرت ابراہم سے روایت ہے۔ کہتے ہیں جب عصیر جوش مارنے لگے تو پھر تم اس کو نہ پیو۔
(۲۴۳۲۳) حَدَّثَنَا جَرِیر ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا غَلاَ فَلا تَشْرَبہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩২৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصری (کسی شئی کا شیرہ ، عرق وغیرہ) پینے کے بیان میں جو لوگ اس کو ناپسند کرتے ہیں جب کہ یہ جوش مارنے لگے
(٢٤٣٢٤) حضرت سعید بن المسیب کے بارے میں روایت ہے۔ کہ وہ عصیر (پینے) میں کوئی حرج نہیں محسوس کرتے تھے۔ جب تک کہ اس پر جھاگ نہ آجائے۔ پس جب اس پر جھاگ آجائے تو پھر وہ اس سے منع کرتے تھے۔ اور فرماتے تھے جھاگ تو خمر پر آتی ہے۔
(۲۴۳۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قُسَیْطٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِالْعَصِیرِ بَأْسًا مَا لَمْ یُزْبِدْ ، فَإِذَا أَزَبَدَ نَہَی عَنْہُ ، وَقَالَ : إِنَّمَا یُزْبِدُ الْخَمْرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩২৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصری (کسی شئی کا شیرہ ، عرق وغیرہ) پینے کے بیان میں جو لوگ اس کو ناپسند کرتے ہیں جب کہ یہ جوش مارنے لگے
(٢٤٣٢٥) حضرت خصیف سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید سے عصیر کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : ایک دن رات کے اندر اندر اس کو پی لو۔
(۲۴۳۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدًا عَنِ الْعَصِیرِ ؟ فَقَالَ : اشْرَبْہُ مِنْ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক: