মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫০৭ টি

হাদীস নং: ২৪৬০৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشک کے منہ سے پانی پینے کے بارے میں
(٢٤٦٠٦) حضرت ابن عباس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سقاء (مشک) کے منہ سے پینے سے منع فرمایا۔
(۲۴۶۰۶) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الشُّرْبِ مِنْ فِی السِّقَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬০৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشک کے منہ سے پانی پینے کے بارے میں
(٢٤٦٠٧) حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مشک کے منہ سے پینے سے منع فرمایا۔
(۲۴۶۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الشُّرْبِ مِنْ فِی السِّقَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬০৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ برتن کے منہ سے پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٦٠٨) حضرت انس سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ام سلیم کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں ایک مشکیزہ لٹکا ہوا تھا، پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے منہ سے پانی پیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے تھے۔
(۲۴۶۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنِ ابْنِ بِنْتِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَی أُمِّ سُلَیْمٍ وَفِی الْبَیْتِ قِرْبَۃٌ مُعَلَّقَۃٌ ، فَشَرِبَ مِنْ فِیہَا وَہُوَ قَائِمٌ۔ (احمد ۶/۳۷۶۔ طبرانی ۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬০৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ برتن کے منہ سے پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٦٠٩) حضرت ابن عباس کے بارے میں روایت ہے کہ وہ برتن کے منہ سے پینے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۴۶۰۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالشُّرْبِ مِنْ فِی الإِدَاوَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬০৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ برتن کے منہ سے پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٦١٠) حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو برتن کے منہ سے پیتے ہوئے دیکھا ہے۔
(۲۴۶۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ، قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یَشْرَبُ مِنْ فِی الإِدَاوَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬১০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ برتن کے منہ سے پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٦١١) حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر مشکیزہ کے منہ سے پانی پی لیا کرتے تھے۔
(۲۴۶۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی رَوَّادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَشْرَبُ مِنْ فِی السِّقَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬১১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ برتن کے منہ سے پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٦١٢) حضرت عباد بن منصور سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبداللہ کو برتن کے منہ سے (منہ لگا کر) پیتے ہوئے دیکھا۔
(۲۴۶۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ یَشْرَبُ مِنْ فِی الإِدَاوَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬১২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سونے اور چاندی کے برتن میں پینے کا بیان
(٢٤٦١٣) جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ محترمہ حضرت اُمِّ سلمہ سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” یقیناً جو لوگ سونے اور چاندی کے برتن میں کھاتے اور پیتے ہیں وہ لوگ تو اپنے پیٹوں میں محض جہنم کی آگ بھرتے ہیں۔ “
(۲۴۶۱۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الَّذِی یَأْکُلُ وَیَشْرَبُ فِی آنِیَۃِ الذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ ، فَإِنَّمَا یُجَرْجَرُ فِی بَطْنِہِ نَارُ جَہَنَّمَ۔ (مسلم ۱۶۳۴۔ احمد ۶/۳۰۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬১৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سونے اور چاندی کے برتن میں پینے کا بیان
(٢٤٦١٤) حضرت ام سلمہ ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسی ہی روایت بیان کرتی ہیں۔
(۲۴۶۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ مِثْلہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬১৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سونے اور چاندی کے برتن میں پینے کا بیان
(٢٤٦١٥) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ نے مقام مدائن میں پانی طلب فرمایا، پس ایک دہقان ان کے پاس چاندی کے برتن میں پانی لایا، پس حضرت حذیفہ نے یہ برتن اس دہقان کے منہ پردے مارنا چاہا، حضرت حذیفہ کو بتایا گیا۔ یہ دہقان لوگ تو اس طرح سے امراء کا اکرام کرتے ہیں۔ حضرت حذیفہ نے کہا، میں نے اس کو اس سے منع بھی کیا تھا اور بطور دلیل کے میں نے اس کو یہ بات بھی بیان کی تھی کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سونے، چاندی کے برتن میں پینے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۴۶۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : اسْتَسْقَی حُذَیْفَۃُ بِالْمَدَائِنِ ، فَأَتَاہُ دِہْقَانٌ بِإِنَائٍ مِنْ فِضَّۃٍ فِیہِ شَرَابٌ ، فَأَرَادَ أَنْ یَضْرِبَ بِہِ وَجْہَہُ ، فَقِیلَ لَہُ : إِنَّ الدَّہَاقِینَ یُکْرِمُونَ الأُمَرَائَ بِہَذَا ، قَالَ : إِنِّی کُنْتُ نَہَیْتُہُ ، وَاتَّخَذْتُ عَلَیْہِ الْحُجَّۃَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَانَا أَنْ نَشْرَبَ فِی الْفِضَّۃِ وَالذَّہَبِ۔ (مسلم ۱۶۳۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬১৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سونے اور چاندی کے برتن میں پینے کا بیان
(٢٤٦١٦) حضرت براء بن عازب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چاندی میں پینے سے منع کیا ہے کیونکہ جو شخص دنیا میں چاندی میں پیے گا وہ آخرت میں چاندی میں نہیں پیے گا۔
(۲۴۶۱۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ سُوَیْد بْنِ مُقَرِّنٍ ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الشُّرْبِ فِی الْفِضَّۃِ ، فَإِنَّہُ مَنْ شَرِبَ فِیہِ فِی الدُّنْیَا ، لَمْ یَشْرَبْ فِیہِ فِی الآخِرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬১৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سونے اور چاندی کے برتن میں پینے کا بیان
(٢٤٦١٧) حضرت یعلی بن نعمان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : جو شخص چاندی چڑھے پیالہ میں پیے گا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کو انگاروں میں پلائے گا۔
(۲۴۶۱۷) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الْعَلاَئِ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ النُّعْمَانِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : مَنْ شَرِبَ فِی قَدَحٍ مُفَضَّضٍ ، سَقَاہُ اللَّہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ جَمْرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬১৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سونے اور چاندی کے برتن میں پینے کا بیان
(٢٤٦١٨) حضرت انس بن مالک کے بارے میں روایت ہے کہ ان کے پاس چاندی کا ایک جام لایا گیا جس میں حلوہ تھا۔ پس انھوں نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس کو روئی پر الٹ دیا گیا پھر انھوں نے اس کو کھایا۔
(۲۴۶۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ؛ أَنَّہُ أُتِیَ بِجَامٍ مِنْ فِضَّۃٍ فِیہِ خَبِیصٌ ، فَأَمَرَ بِہِ فَحُوِّلَ عَلَی رَغِیفٍ ، ثُمَّ أَکَلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬১৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سونے اور چاندی کے برتن میں پینے کا بیان
(٢٤٦١٩) حضرت عطاء بن السائب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت زاذان، حضرت میسرہ اور حضرت سعید بن جبیر ، سونے چاندی کے برتن میں پانی نہیں پیا کرتے تھے اور نہ ہی سونے ، چاندی کے برتنوں سے تیل لگایا کرتے تھے۔
(۲۴۶۱۹) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : کَانَ زَاذَانُ ، وَمَیْسَرَۃُ ، وَسَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ لاَ یَشْرَبُونَ فِی آنِیَۃِ الذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ ، وَلاَ یَدَّہِنُونَ فِی مَدَاہِنِ الذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬১৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سونے اور چاندی کے برتن میں پینے کا بیان
(٢٤٦٢٠) حضرت ثابت بن عبید، حضرت بشیر بن ابی مسعود کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے پاس چاندی کا ایک برتن لایا گیا تو انھوں نے اس کو ناپسند فرمایا۔
(۲۴۶۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ، عَنْ بَشِیرِ بْنِ أَبِی مَسْعُودٍ؛ أَنَّہُ أُتِیَ بِإِنَائٍ مِنْ فِضَّۃٍ، فَکَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬২০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاندی چڑھے ہوئے برتن کے بارے میں جو حضرات رخصت دیتے ہیں
(٢٤٦٢١) حضرت عطاء بن السائب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت زاذان اور حضرت میسرۃ اور حضرت سعید بن جُبیر چاندی چڑھے ہوئے برتنوں سے پانی پی لیا کرتے تھے۔
(۲۴۶۲۱) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : کَانَ زَاذَانُ ، وَمَیْسَرَۃُ ، وَسَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ یَشْرَبُونَ مِنَ الآنِیَۃِ الْمُفَضَّضَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬২১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاندی چڑھے ہوئے برتن کے بارے میں جو حضرات رخصت دیتے ہیں
(٢٤٦٢٢) حضرت ہشام بن عروہ، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ایسے برتن میں نہیں پیتے تھے جس میں چاندی کی تہہ چڑھی ہوئی ہوتی تھی اور اس پیالہ میں پی لیا کرتے تھے جس میں چاندی کا حلقہ ہوتا تھا۔
(۲۴۶۲۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَشْرَبُ فِی إِنَائٍ مُضَبَّبٍ بِفِضَّۃٍ ، وَیَشْرَبُ فِی قَدَحٍ فِیہِ حَلْقَۃٌ مِنْ وَرِقٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬২২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاندی چڑھے ہوئے برتن کے بارے میں جو حضرات رخصت دیتے ہیں
(٢٤٦٢٣) حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ حضرت عمران بن حصین اور حضرت انس بن مالک یہ دونوں حضرات چاندی چڑھے برتن میں پی لیا کرتے تھے۔
(۲۴۶۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ عِمْرَانَ أَبِی الْعَوَّامِ الْقَطَّانِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَیْنٍ ، وَأَنَسَ بْنَ مَالِکٍ کَانَا یَشْرَبَانِ فِی الإِنَائِ الْمُفَضَّضِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬২৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاندی چڑھے ہوئے برتن کے بارے میں جو حضرات رخصت دیتے ہیں
(٢٤٦٢٤) حضرت حمید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت قاسم بن محمد کی خدمت میں حاضر ہوا، جبکہ وہ بخار میں مبتلا تھے۔ ان کے سینہ پر ایک پیالہ پڑا ہوا تھا جس کے ساتھ چاندی لگی ہوئی تھی اس میں پانی تھا۔
(۲۴۶۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَہُوَ مَحْمُومٌ ، وَعَلَی صَدْرِہِ قَدَحٌ مُفَضَّضٌ فِیہِ مَائٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬২৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاندی چڑھے ہوئے برتن کے بارے میں جو حضرات رخصت دیتے ہیں
(٢٤٦٢٥) حضرت ابراہیم بن میسرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کو ایسے پیالہ میں پیتے دیکھا جس میں چاندی کی تہہ چڑھی ہوئی تھی۔
(۲۴۶۲۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ طَاوُوسًا یَشْرَبُ فِی قَدَحٍ مُضَبَّبٍ بِوَرِقٍ۔
tahqiq

তাহকীক: