মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫০৭ টি
হাদীস নং: ২৪৫৮৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٨٦) حضرت عبداللہ بن عامر سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت عمر کو کھڑے ہونے کی حالت میں پیتے ہوئے دیکھا۔
(۲۴۵۸۶) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَامِرٍ ؛ أَنَّہُ رَأَی ابْنَ عُمَرَ یَشْرَبُ قَائِمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫৮৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٨٧) حضرت عباد بن منصور سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ وہ کھڑے ہونے کی حالت میں پی رہے تھے۔
(۲۴۵۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا یَشْرَبُ وَہُوَ قَائِمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫৮৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٨٨) حضرت عبد الرحمن بن عجلان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہم سے اس (کھڑے ہونے کی حالت میں پینے) کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا، اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ اگر تم کھڑے ہونے کی حالت میں چاہو (تو کھڑے ہو جاؤ) اگر تم بیٹھنے کی حالت میں چاہو (تو بیٹھ جاؤ) ۔
(۲۴۵۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَجْلاَنَ ، قَالَ : سَأَلْتُ إِبْرَاہِیمَ عْنہُ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، إِنْ شِئْتَ قَائِمًا ، وَإِنْ شِئْتَ قَاعِدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫৮৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٨٩) حضرت مجالد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو کھڑے ہونے کی حالت میں اور بیٹھنے کی حالت میں پیتے ہوئے دیکھا۔
(۲۴۵۸۹) حَدَّثَنَا یَحیی بن سَعِید ، عَنْ مُجَالِد قَالَ : رَأَیْتُ الشعبِی یَشْرَبُ قَائِمًا ، وَقَاعِدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫৮৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٩٠) حضرت زاذان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ کھڑے ہونے کی حالت میں پینے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن بیٹھ کر پینا بردباری کی نشانی ہے۔
(۲۴۵۹۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ وَاقِدٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالشُّرْبِ قَائِمًا ، وَالْجُلُوسُ حِلْمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫৯০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٩١) حضرت حر بن صباح سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر کے سوال کیا، اس نے پوچھا۔ کھڑے ہونے کی حالت میں پینے کے بار میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ حضرت ابن عمر نے فرمایا، میں کھڑے ہو کر کھا لیتا ہوں اور میں چلنے کی حالت میں کھا لیتا ہوں۔
(۲۴۵۹۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَکَمِ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ صَیَّاحٍ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ: مَا تَرَی فِی الشُّرْبِ قَائِمًا ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : إِنِّی أَشْرَبُ وَأَنَا قَائِمٌ ، وَآکُلُ وَأَنَا أَمْشِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫৯১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٩٢) حضرت یزید بن عطارد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر فرماتے ہیں، ہم لوگ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد مبارک میں، کھڑے ہونے کی حالت میں پانی پی لیتے تھے اور ہم دوڑتے ہوئے کھانے کی چیز کھالیتے تھے۔
(۲۴۵۹۲) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عُطَارِدٍ أَبِی الْبَزَرَی ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عُمَرَ : کُنَّا نَشْرَبُ وَنَحْنُ قِیَامٌ ، وَنَأْکُلُ وَنَحْنُ نَسْعَی عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (احمد ۲/۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫৯২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٩٣) حضرت عبد الملک بن میسرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس اور حضرت سعید بن جُبیر سے کھڑے ہونے کی حالت میں پینے کے بارے میں سوال کیا ؟ تو ان دونوں حضرات نے اس میں کوئی حرج نہیں دیکھا۔
(۲۴۵۹۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ طَاوُوسًا ، وَسَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا ؟ فَلَمْ یَرَیَا بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫৯৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٩٤) حضرت مجاہد سے روایت ہے،۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس آدمی نے خبر دی جس نے حضرت علی کو کوفہ میں کھڑے ہونے کی حالت میں پیتے دیکھا تھا۔
(۲۴۵۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِی مَنْ رَأَی عَلِیًّا بِالْکُوفَۃِ یَشْرَبُ قَائِمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫৯৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٩٥) حضرت عامر بن عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو کھڑے ہونے کی حالت میں پیتے دیکھا ہے۔
(۲۴۵۹۵) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عن عَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ بن الزُبَیر قَالَ : رَأَیتُ أَبِی یَشْرَبُ وَہُوَ قَائِمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫৯৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٩٦) حضرت ابن عمر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا عہد مبارک تھا اور ہم کھڑے ہونے کی حالت میں پی لیا کرتے تھے اور چلتے پھرتے ہم کھالیا کرتے تھے۔
(۲۴۵۹۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کُنَّا نَشْرَبُ وَنَحْنُ قِیَامٌ ، وَنَأْکُلُ وَنَحْنُ نَمْشِی عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (احمد ۱۰۸۔ دارمی ۲۱۲۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫৯৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٩٧) حضرت عبد الملک بن ابی سلیمان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے حضرت سعید بن جبیر نے فرمایا : تم کھڑے ہو کر پانی پی لو۔
(۲۴۵۹۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، قَالَ : قَالَ لِی سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ : اشْرَبُ قَائِمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫৯৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٩٨) حضرت بشر بن غالب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو دیکھا کہ وہ کھڑے ہونے کی حالت میں کچھ پی رہے تھے۔
(۲۴۵۹۸) حَدَّثَنَا أَبُوالأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَرِیکٍ، عَنْ بِشْرِ بْنِ غَالِبٍ، قَالَ: رَأَیْتُ الْحُسَیْنَ شَرِبَ وَہُوَ قَائِمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫৯৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہونے کی حالت میں کچھ پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٤٥٩٩) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ایسے آدمی کو زجر فرمایا جس نے کھڑے ہو کر پیا تھا۔
(۲۴۵۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ أَبِی عِیسَی الآُسْوَارِیِّ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ، قَالَ : زَجَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلاً شَرِبَ قَائِمًا۔ (مسلم ۱۱۴۔ ابویعلی ۹۸۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫৯৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہونے کی حالت میں کچھ پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٤٦٠٠) حضرت انس بن مالک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر پینے سے منع فرمایا۔
(۲۴۶۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا۔ (مسلم ۱۶۰۱۔ ابوداؤد ۳۷۱۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৬০০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہونے کی حالت میں کچھ پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٤٦٠١) حضرت قتادہ، حضرت انس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے حضرت انس سے کھڑے ہونے کی حالت میں پینے کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے اس کو ناپسند سمجھا۔
(۲۴۶۰۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّہُ سَأَلَہُ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا ؟ فَکَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৬০১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہونے کی حالت میں کچھ پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٤٦٠٢) حضرت منصور، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کھڑے ہونے کی حالت میں پانی پینے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۴۶۰۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الشُّرْبَ قَائِمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৬০২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہونے کی حالت میں کچھ پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٤٦٠٣) حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پینا صرف اس وجہ سے مکروہ ہے کہ اس کی وجہ سے پیٹ میں بیماری ہوجاتی ہے۔
(۲۴۶۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ: إِنَّمَا کُرِہَ الشُّرْبُ قَائِمًا لِدَائٍ یَأْخُذُ الْبَطْنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৬০৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشک کے منہ سے پانی پینے کے بارے میں
(٢٤٦٠٤) حضرت جابر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں کے مُنہ سے پانی پینے سے منع کیا۔
(۲۴۶۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ ہِشَام ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الشُّرْبِ مِنْ أَفْوَاہِ الأَسْقِیَۃِ۔ (مسند ۵۴۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৬০৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشک کے منہ سے پانی پینے کے بارے میں
(٢٤٦٠٥) حضرت ابو سعید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے مشک کے منہ سے پانی پیا اور اس کے پیٹ میں سانپ چلا گیا، چنانچہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں کے منہ کھول کر پینے سے منع فرما دیا۔
(۲۴۶۰۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : شَرِبَ رَجُلٌ مِنْ سِقَائٍ فَانْسَابَ فِی بَطْنِہِ جَانٌّ ، فَنَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ اخْتِنَاثِ الأَسْقِیَۃِ۔ (مسلم ۱۱۰۔ ابوداؤد ۳۷۱۳)
তাহকীক: