মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫০৭ টি

হাদীস নং: ২৪৫৬৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٦٦) حضرت ہشام، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے ایسے برتن کے بارے میں جس میں خون یا شراب کا ایک قطرہ گرجائے ارشاد فرمایا، اس برتن کو گرا دیا جائے گا۔
(۲۴۵۶۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْحُبِّ تَقَعُ فِیہِ الْقَطْرَۃُ مِنَ الْخَمْرِ ، أَوِ الدَّمِ ، قَالَ : یُہْرَاقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৬৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خمر کو سرکہ بنانے کے بارے میں
(٢٤٥٦٧) حضرت ام حراش سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت علی کو شراب سے بنے ہوئے سرکہ کے ساتھ سالن والا معاملہ کرتے دیکھا۔
(۲۴۵۶۷) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أُمِّ حِرَاشٍ ؛ أَنَّہَا رَأَتْ عَلِیًّا یَصْطَبِغُ بِخَلِّ الْخَمْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৬৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خمر کو سرکہ بنانے کے بارے میں
(٢٤٥٦٨) حضرت جبیر بن نفیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں حضرت معاویہ کے دو ساتھیوں کا شراب سے تیار کردہ سرکہ میں باہم اختلاف واقع ہوگیا، پس انھوں نے حضرت ابو الدردائ سے پوچھا : حضرت ابو الدردائ نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۴۵۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی الزَّاہِرِیَّۃِ ، عَنْ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ ، قَالَ : اخْتَلَفَ رَجُلاَنِ مِنْ أَصْحَابِ مُعَاذٍ فِی خَلِّ الْخَمْرِ ، فَسَأَلاَ أَبَا الدَّرْدَائِ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৬৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خمر کو سرکہ بنانے کے بارے میں
(٢٤٥٦٩) حضرت مسر بل، بدی، اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں، ان کی والدہ کہتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے شراب سے تیار کردہ سرکہ کے بارے میں سوال کیا ؟ انھوں نے جواباً ارشاد فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں، یہ تو سالن کی طرح ہے۔
(۲۴۵۶۹) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ مُسَرْبَلٍ الْعَبْدِیِّ ، عَنْ أُمِّہِ ، قَالَتْ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ عَنْ خَلِّ الْخَمْرِ ، قَالَتْ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، ہُوَ إِدَامٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৬৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خمر کو سرکہ بنانے کے بارے میں
(٢٤٥٧٠) حضرت نافع، اپنے والد سے حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے، کہ وہ اس چیز کے ساتھ کھانا کھائیں جو پہلے شراب تھی اور اب سرکہ ہوگئی ہے۔
(۲۴۵۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَأْکُلَ مِمَّا کَانَ خَمْرًا فَصَارَ خَلاًّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৭০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خمر کو سرکہ بنانے کے بارے میں
(٢٤٥٧١) حضرت ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت محمد یہ نہیں کہتے تھے کہ یہ شراب کا سرکہ ہے بلکہ وہ کہتے تھے۔ انگور کا سرکہ ہے اور وہ اس کو بطور سالن استعمال کرتے تھے۔
(۲۴۵۷۱) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدٌ لاَ یَقُولُ : خَلُّ خَمْرٍ ، وَیَقُولُ : خَلُّ الْعِنَبِ ، وَکَانَ یَصْطَبِغُ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৭১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خمر کو سرکہ بنانے کے بارے میں
(٢٤٥٧٢) حضرت یحییٰ بن عتیق، حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ شراب سے بنائے ہوئے سرکہ کے بارے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۴۵۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَتِیقٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِخَلِّ الْخَمْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৭২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خمر کو سرکہ بنانے کے بارے میں
(٢٤٥٧٣) حضرت اسماعیل بن عبد الملک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جُبیر کو شراب سے بنے ہوئے سرکہ کے ساتھ روٹی کھاتے دیکھا۔
(۲۴۵۷۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یَصْطَبِغُ بِخَلِّ خَمْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৭৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خمر کو سرکہ بنانے کے بارے میں
(٢٤٥٧٤) حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ شراب سے بنے ہوئے سرکہ میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۴۵۷۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِخَلِّ خَمْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৭৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شراب سرکہ بن جائے
(٢٤٥٧٥) حضرت انس سے روایت ہے کہ حضرت ابو طلحہ نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کچھ ایسے یتیموں کے بارے میں سوال کیا جنہیں ورثہ میں شراب ملی تھی کہ کیا اس شراب کو سرکہ بنایا جاسکتا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ناپسند فرمایا۔
(۲۴۵۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ السُّدِّیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّ أَبَا طَلْحَۃَ سَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ أَیْتَامٍ وَرِثُوا خَمْرًا ، أَیَجْعَلُہُ خَلاًّ ؟ فَکَرِہَہُ۔ (ابوداؤد ۳۶۶۷۔ احمد ۱۱۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৭৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شراب سرکہ بن جائے
(٢٤٥٧٦) حضرت مثنی بن سعید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس موجود تھا کہ انھوں نے اپنے مقام واسط کے عامل کو خط لکھا : تم شراب کو ایک بستی سے دوسری بستی کی طرف نہ اٹھا کرلے جاؤ اور جو تم پالو تو اس کو سرکہ بنا لو۔
(۲۴۵۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُثَنَّی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : شَہِدْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ کَتَبَ إلَی عَامِلِہِ بِوَاسِطٍ أَنْ لاَ تَحْمِلُوا الْخَمْرَ مِنْ قَرْیَۃٍ إلَی قَرْیَۃٍ ، وَمَا أَدْرَکْتَ فَاجْعَلْہُ خَلاًّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৭৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شراب سرکہ بن جائے
(٢٤٥٧٧) حضرت اسلم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : جو سرکہ تم اہل کتاب کے پاس پاؤ اس میں کوئی حرج نہیں ہے جب تک کہ تمہیں اس بات کا علم نہ ہوجائے کہ انھوں نے اس سرکہ کے شراب ہوجانے کے بعد اس کے فساد کا قصد کیا ہے۔
(۲۴۵۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَسْلَمَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لاَ بَأْسَ بِخَلٍّ وَجَدْتَہُ مَعَ أَہْلِ الْکِتَابِ ، مَا لَمْ تَعْلَمْ أَنَّہُمْ تَعَمَّدُوا فَسَادَہَا بَعْدَ مَا صَارَتْ خَمْرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৭৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شراب سرکہ بن جائے
(٢٤٥٧٨) حضرت عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ شراب کو سرکہ میں بدل دیا جائے۔
(۲۴۵۷۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنْ عَطَائٍ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُحَوَّلَ الْخَمْرُ خَلاًّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৭৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٧٩) حضرت ابن عباس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو زم زم (کے پانی) کا ایک برتن پکڑایا، پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو نوش فرمایا، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے تھے۔
(۲۴۵۷۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، وَحَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : نَاوَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إدَاوَۃً مِنْ زَمْزَمَ ، فَشَرِبَہَا وَہُوَ قَائِمٌ۔ (مسلم ۱۶۰۲۔ احمد ۲۲۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৭৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٨٠) حضرت مسلم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو کھڑے ہونے کی حالت میں پیتے ہوئے دیکھا۔
(۲۴۵۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ مُسْلِمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یَشْرَبُ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৮০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٨١) حضرت ابو المعارک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ سے آدمی کے کھڑے ہونے کی حالت میں پانی پینے کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے جواب میں فرمایا، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۴۵۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ أَبِی الْمُعَارِکِ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ عَنْ شُرْبِ الرَّجُلِ وَہُوَ قَائِمٌ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৮১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٨٢) حضرت جعفر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی نے پانی نوش فرمایا : جبکہ آپ کھڑے ہوئے تھے۔
(۲۴۵۸۲) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَشْرَبُ وَہُوَ قَائِمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৮২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٨٣) حضرت زہری سے روایت ہے کہ حضرت سعد اور حضرت عائشہ دونوں کھڑے ہونے کی حالت میں پانی پینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۴۵۸۳) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عن مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، أَنَّ سَعْدًا وَعَائِشَۃَ کَانَا لاَ یَرَیَانِ بَأْسًا بِالشُّرْبِ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৮৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٨٤) حضرت سعید بن المسیب، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے ایک مشکیزہ سے پانی اس حالت میں پیا جبکہ آپ کھڑے ہوئے تھے۔
(۲۴۵۸۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ شَرِبَ مِنْ قِرْبَۃٍ وَہُوَ قَائِمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৮৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٥٨٥) حضرت میسرۃ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو کھڑے ہونے کی حالت میں پیتے ہوئے دیکھا، تو میں نے عرض کیا۔ آپ کھڑے ہو کر پی رہے ہیں ؟ اس پر انھوں نے فرمایاَ البتہ اگر میں کھڑے ہو کر پی رہا ہوں تو تحقیق میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھڑے ہونے کی حالت میں پیتا ہوا دیکھا ہے اور اگر میں بیٹھ کر پیتا ہوں تو تحقیق میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیٹھ کر پیتے ہوئے دیکھا ہے۔
(۲۴۵۸۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مَیْسَرَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا شَرِبَ قَائِمًا ، فَقُلْتُ : شَرِبْتَ قَائِمًا ؟ فَقَالَ : لَئِنْ شَرِبْتُ قَائِمًا ، لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَشْرَبُ قَائِمًا ، وَلَئِنْ شَرِبْتُ قَاعِدًا ، لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَشْرَبُ قَاعِدًا۔ (احمد ۱/۱۱۴)
tahqiq

তাহকীক: