মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫০৭ টি

হাদীস নং: ২৪৫৪৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٤٦) حضرت یحییٰ بن عباد بن عبداللہ بن زبیر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : کہ ہم حضرت عائشہ کے ہاں موجود تھے کہ اس دوران ان کے دروازہ کے پاس سے تو انھوں نے اس کی آواز سُنی تو پوچھا۔ یہ کیا ہے ؟ لوگوں نے بتایا، ایک شخص کو شراب نوشی کی سزا میں مارا جا رہا ہے۔ حضرت عائشہ کہنے لگیں، سبحان اللہ ! میں نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سُنا ” زنا کرنے والا شخص جب زنا کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں زناء نہیں کرتا، شراب پینے والا شخص جب شراب نوشی کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں شراب نوشی نہیں کرتا، چوری کرنے والا شخص جب چوری کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں چوری نہیں کرتا۔ “ پس تم بچو ، پس تم بچو۔
(۲۴۵۴۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُنَّا عِنْدَ عَائِشَۃَ ، فَمَرَّتْ جَلَبَۃٌ عَلَی بَابِہَا ، فَسَمِعَتِ الصَّوْتَ ، فَقَالَتْ : مَا ہَذَا ؟ فَقَالُوا : رَجُلٌ ضُرِبَ فِی الْخَمْرِ ، قَالَتْ سُبْحَانَ اللہِ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : لاَ یَزْنِی الزَّانِی حِینَ یَزْنِی وَہُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلاَ یَشْرَبُ الْخَمْرَ حِینَ یَشْرَبُ وَہُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلاَ یَسْرِقُ السَّارِقُ حِینَ یَسْرِقُ وَہُوَ مُؤْمِنٌ ، فَإِیَّاکُمْ إِیَّاکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৪৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٤٧) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” زنا کرنے والا شخص جب زنا کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں زنا نہیں کرتا اور چوری کرنے والا شخص جب چوری کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں چوری نہیں کرتا اور شراب نوشی کرنے والا شخص جب شراب نوشی کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں شراب نوشی نہیں کرتا۔ مال کو اچکنے والا جس کے اچکنے کو لوگ آنکھیں اٹھا کر دیکھتے ہوں۔ ایمان کی حالت میں مال کو نہیں اچکتا۔
(۲۴۵۴۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَزْنِی الزَّانِی حِینَ یَزْنِی وَہُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلاَ یَسْرِقُ حِینَ یَسْرِقُ وَہُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلاَ یَشْرَبُ الْخَمْرَ حِینَ یَشْرَبُ وَہُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلاَ یَنْتَہِبُ نُہْبَۃً ، یَرْفَعُ النَّاسُ فِیہَا أَبْصَارَہُمْ وَہُوَ مُؤْمِنٌ۔

(نسائی ۷۱۲۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৪৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٤٨) حضرت ابن ابی اوفی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” شراب پینے والا شخص، جب شراب پیتا ہے وہ ایمان کی حالت میں نہیں ہوتا۔ “
(۲۴۵۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُدْرِکٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی أَوْفَی ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَشْرَبُ الْخَمْرَ حِینَ یَشْرَبُہَا وَہُوَ مُؤْمِنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৪৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٤٩) حضرت نافع، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات سے منع کیا کرتے تھے کہ جانوروں کو شراب پلائی جائے۔
(۲۴۵۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ کَانَ یَنہَی أَنْ تُسْقَی الْبَہَائِمُ الْخَمْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৪৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٥٠) حضرت نافع، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھیں (ابن عمر کو) یہ بات معلوم ہوئی کہ کچھ عورتیں شراب کے ساتھ کنگھی کرتی ہیں۔ تو حضرت ابن عمر نے فرمایا : اللہ تعالیٰ ان کے سروں میں حاصہ (بال اڑا دینے والی بیماری) ڈال دے۔
(۲۴۵۵۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ نِسَائً یَمْتَشِطْنَ بِالْخَمْرِ ، فَقَالَ : أَلْقَی اللَّہُ فِی رُؤُوسِہِنَّ الْحَاصَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৫০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٥١) حضرت ابو السفر، اپنی بیوی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جو شہد کے ایسے بستہ ٹکڑے کے ذریعہ کنگھی کرے جس میں شراب ڈالی گئی ہو ؟ تو حضرت عائشہ نے اس سے شدید طور پر ممانعت فرما دی۔
(۲۴۵۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ أَبِی السَّفَرِ ، عَنِ امْرَأَتِہِ ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ سُئِلَتْ عَنِ الْمَرْأَۃِ تَمْتَشِطُ بِالْعَسَلَۃِ فِیہَا الْخَمْرُ ؟ فَنَہَتْ عَنْ ذَلِکَ أَشَدَّ النَّہْیِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৫১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٥٢) حضرت حذیفہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں جو عورت خمر کے ساتھ کنگھی کرتی ہے ؟ اللہ تعالیٰ اس کو طیب نہیں کرتا۔
(۲۴۵۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، عَن حُذَیْفَۃَ، قَالَ : تَمْتَشِطُ بِالْخَمْرِ؟ لاَ طَیَّبَہَا اللَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৫২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٥٣) حضرت نافع سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر کے پاس ایک بختی اونٹنی تھی اور وہ بیمار ہوگئی۔ پس مجھے یہ کہا گیا کہ میں اس کا شراب کے ذریعہ سے علاج کروں۔ پس میں نے اس کا علاج کرلیا پھر میں نے حضرت ابن عمر سے کہا، لوگوں نے مجھے اس کے بارے مں م کہا تھا کہ میں اس کا خمر کے ذریعہ سے علاج کروں۔ حضرت ابن عمر نے کہا۔ پھر تم نے یہ کیا ؟ میں نے جواب دیا : نہیں، جبکہ میں نے یہ کام کیا تھا۔ حضرت ابن عمر نے فرمایا ۔ اگر تم یہ کام کرلیتے تو میں تمہیں سزا دیتا ۔
(۲۴۵۵۳) حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِیفَۃَ ، عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَتْ لابْنِ عُمَرَ بُخْتِیَّۃٌ ،وَإِنَّہَا مَرِضَتْ فَوُصِفَ لِی أَنْ أُدَاوِیَہَا بِالْخَمْرِ ، فَدَاوَیْتُہَا ، ثُمَّ قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : إِنَّہُمْ وَصَفُوا لِی أَنْ أُدَاوِیَہَا بِالْخَمْرِ ، قَالَ : فَفَعَلْتُ ؟ قُلْتُ : لاَ ، وَقَدْ کُنْتُ فَعَلْتُ ، قَالَ : أَمَا إِنَّکَ لَوْ فَعَلْتَ لَعَاقَبْتُکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৫৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٥٤) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں جنت میں شراب کا رسیا داخل نہ ہوگا اور نہ والدین کا نافرمان داخل ہوگا اور نہ ہی احسان جتلانے والا داخل ہوگا۔
(۲۴۵۵۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ مُدْمِنُ الْخَمْرِ ، وَلاَ عَاقٌّ ، وَلاَ مَنَّانٌ۔ (نسائی ۵۱۸۲۔ احمد ۲/۱۶۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৫৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٥٥) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جنت میں داخل نہ ہوگا والدین کا نافرمان ، شراب کا رساک، اور احسان جتلانے والا۔ “
(۲۴۵۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، وَمُجَاہِدٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ عَاقٌّ ، وَلاَ مُدْمِنٌ ، وَلاَ مَنَّانٌ۔ (بیہقی ۷۸۷۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৫৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٥٦) حضرت قیس بن عبادہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” یقیناً میرے پروردگار نے مجھ پر شراب ، نرد اور قنین یعنی سارنگی کو حرام قرار دیا ہے۔ “ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خبردار تم مکئی کی شراب سے بچو، کیونکہ یہ پورے جہاں کی خمر ہے۔ “
(۲۴۵۵۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ زُحَرَ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ سَوَادَۃَ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ رَبِّی حَرَّمَ عَلَیَّ الْخَمْرَ ، وَالْکُوبَۃَ ، وَالْقِنِّینَ ، یَعْنِی الْعُودَ ، ثُمَّ قَالَ : إِیَّاکُمْ وَالتّغْبِیرَ ، فَإِنَّہَا خَمْرُ الْعَالم۔ (احمد ۳/۴۲۲۔ بیہقی ۲۲۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৫৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٥٧) حضرت ابن عمر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ خمر کی حرمت کا حکم نازل ہوا اور مدینہ میں (تب) پانچ مشروبات تھے جن سب کو خمر کہا جاتا تھا، ان میں انگور کی خمر داخل نہیں تھی۔
(۲۴۵۵۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ ، قَالَ : حَدَّثَنِی نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : نَزَلَ تَحْرِیمُ الْخَمْرِ وَإِنَّ بِالْمَدِینَۃِ خَمْسَۃَ أَشْرِبَۃٍ یَدْعُونَہَا الْخَمْرَ ، مَا فِیہَا خَمْرُ الْعِنَبِ۔ (بخاری ۴۶۱۶۔ مسلم ۳۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৫৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٥٨) حضرت عبداللہ بن شداد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو معراج پر لے جایا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک سواری لائی گئی یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت المقدس پہنچے، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس دو برتن لائے گئے۔ ایک برتن میں شراب تھی اور دوسرے برتن میں دودھ تھا۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دودھ لے لیا۔ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے کہا۔ ” آپ کی راہنمائی کی گئی ہے اور آپ کی امت کی بھی راہ نمائی کی گئی ہے۔ “
(۲۴۵۵۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ : لَمَّا أُسْرِیَ بِالنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أُوتِیَ بِدَابَّۃٍ حَتَّی أَتَی بَیْتَ الْمَقْدِسِ ، فَأُتِیَ بِإِنَائَیْنِ ؛ فِی وَاحِدٍ خَمْرٌ ، وَفِی آخَرَ لَبَنٌ ، فَأَخَذَ اللَّبَنَ ، فَقَالَ لَہُ جِبْرِیلُ : ہُدِیْتَ ، وَہُدِیَتْ أُمَّتُکَ۔ (ابن جریر ۱۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৫৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٥٩) حضرت ابراہیم تیمی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت اشعری نے فرمایا : میں اس ستون کے لیے نماز پڑھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں شراب نوشی کروں۔
(۲۴۵۵۹) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ دَاوُد التَّیْمِیِّ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : قَالَ الأَشْعَرِیُّ : لأَنْ أُصَلِّی لِسَارِیَۃٍ أَحَبَّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَشْرَبَ الْخَمْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৫৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٦٠) حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” مجھے یہ بات خوش نہیں کرتی کہ میں شراب کا ایک برتن پیوں اور اس کے مثل سونا صدقہ کروں۔ “
(۲۴۵۶۰) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا یَسُرُّنِی أَنِّی شَرِبْتُ إنَائً مِنْ خَمْرٍ ، وَأَنِّی تَصَدَّقْتُ بِمِثْلِہِ ذَہَبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৬০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٦١) حضرت مکحول سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے بعض اہل خانہ کو اس بات کی وصیت فرمائی تھی کہ وہ شراب نوشی نہ کریں کیونکہ شراب نوشی ہر شر کی کنجی ہے۔
(۲۴۵۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : أَوْصَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعْضَ أَہْلِی أَلاَ یَشْرَبَ الْخَمْرَ ، فَإِنَّ شُرْبَہَا مِفْتَاحُ کُلِّ شَرٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৬১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٦٢) حضرت ابوداؤد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ کے پاس منبر کے قریب موجود تھا جبکہ وہ مقام مدائن میں تھے، پس انھوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی پھر ارشاد فرمایا : اما بعد : بلاشبہ شراب بیچنے والا اور شراب نوشی کرنے والا دونوں گناہ میں برابر ہیں۔
(۲۴۵۶۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ، قَالَ: أَخْبَرَنِی أَبُو الْفُرَاتِ، عَنْ أَبِی دَاوُدَ ، قَالَ: کُنْتُ عِنْدَ مِنْبَرِ حُذَیْفَۃَ وَہُوَ بِالْمَدَائِنِ ، فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ بَائِعَ الْخَمْرِ وَشَارِبَہَا فِی الإِثْمِ سَوَائٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৬২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٦٣) حضرت زبید، حضرت خیثمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ حضرت زبید نے حضرت خیثمہ کو کہتے سُنا۔ میں حضرت عبداللہ بن عمرو کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا، پس کبیرہ گناہوں کا ذکر ہوا تو شراب کا بھی ذکر آیا۔ اس پر ایک آدمی نے شراب کو ہلکا گناہ سمجھا، تو حضرت عبداللہ بن عمرو نے ارشاد فرمایا : کوئی آدمی بھی شراب کو صبح کے وقت نہیں پیتا مگر یہ کہ وہ رات مشرک ہونے کی حالت میں کرتا ہے۔
(۲۴۵۶۳) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ زُبَیْدٍ ، عَنْ خَیْثَمَۃَ ؛ أَنَّہُ سَمِعَہُ یَقُولُ : کُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، فَذَکَرَ الْکَبَائِرَ حَتَّی ذَکَرَ الْخَمْرَ ، فَکَأَنَّ رَجُلاً تَہَاوَنَ بِہَا ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو : لاَ یَشْرَبُہَا رَجُلٌ مُصْبِحًا إِلاَّ ظَلَّ مُشْرِکًا حَتَّی یُمْسِیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৬৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٦٤) حضرت نعمان بن ابی عیاش سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت عبداللہ بن عمرو کی طرف ایک قاصد اس غرض سے بھیجا کہ ہم نے آپ سے یہ سوال کیا کہ کبیرہ گناہوں میں سے کون سا گناہ زیادہ بڑا ہے ؟ انھوں نے جواب ارشاد فرمایا : شراب۔ ہم نے پھر دوبارہ ان کی طرف قاصد بھیجا تو انھوں نے پھر فرمایا : شراب۔ کیونکہ جو شخص شراب نوشی کرتا ہے تو اس کی سات دن تک نماز قبول نہیں کی جاتی اور اگر اس کو شراب سے نشہ بھی ہوجائے تو پھر اس کی چالیس دن تک کی نماز قبول نہیں ہوتی اور اگر اس دوران وہ مرجائے تو جاہلیت کی موت مرے گا۔
(۲۴۵۶۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِی عَیَّاشٍ ، قَالَ : أرْسَلْنَا إِلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو نَسْأَلُہُ عَنْ أَیِّ الْکَبَائِرِ أَکْبَرُ ؟ فَقَالَ : الْخَمْرُ ، فَأَعَدْنَا إِلَیْہِ الرَّسُولَ ، فَقَالَ : الْخَمْرُ ، إِنَّہُ مَنْ شَرِبَہَا لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلاَۃٌ سَبْعًا ، فَإِنْ سَکِرَ لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلاَۃٌ أَرْبَعِینَ یَوْمًا ، فَإِنْ مَاتَ فِیہَا مَاتَ مِیتَۃً جَاہِلِیَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৬৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٦٥) حضرت ابن الدیلمی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمرو سے شراب نوشی کرنے والے کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : اس آدمی کی نماز چالیس دن تک یا چالیس رات تک قبول نہیں ہوتی۔
(۲۴۵۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ یَزِیدَ ، عَنِ ابْنِ الدَّیْلَمِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو عَنْ شَارِبِ الْخَمْرِ ؟ فَقَالَ : لاَ تُقْبَلُ لَہُ صَلاَۃٌ أَرْبَعِینَ یَوْمًا ، أَوْ أَرْبَعِینَ لَیْلَۃً۔
tahqiq

তাহকীক: