মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫০৭ টি

হাদীস নং: ২৪৫২৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھولی ہوئی گندم کی علیحدہ نبیذ کے بارے میں
(٢٤٥٢٦) حضرت ابن عون سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت محمد سے کھولی ہوئی گندم کی علیحدہ نبیذ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : مجھے معلوم نہیں ہے کہ وہ کیا ہے۔
(۲۴۵۲۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سُئِلَ مُحَمَّدٌ عَنْ فَضِیخِ الْبُسْرِ وَحْدَہُ ؟ قَالَ : لاَ أَدْرِی مَا ہُوَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫২৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھولی ہوئی گندم کی علیحدہ نبیذ کے بارے میں
(٢٤٥٢٧) حضرت ابو مصعب مدنی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو یہ کہتے ہوئے سُنا ، ہم لوگ گندم لیتے اور اس کو کھول لیتے پھر اس ہم اس کو پیتے تھے۔
(۲۴۵۲۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِی صَغِیرَۃَ ، عَنْ أَبِی مُصْعَبٍ الْمَدَنِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ: کُنَّا نَأْخُذُ الْبُسْرَ فَنَفْضَخُہُ ، ثُمَّ نَشْرَبُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫২৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھولی ہوئی گندم کی علیحدہ نبیذ کے بارے میں
(٢٤٥٢٨) حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد فضیح کے پاس فضیح (گندم کھول کر بنائی گئی نبیذ) نوش فرمائی تھی۔
(۲۴۵۲۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَرِبَ الْفَضِیخَ عِنْدَ مَسْجِدِ الْفَضِیخِ۔ (احمد ۲/۱۰۶۔ ابویعلی ۵۷۰۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫২৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھولی ہوئی گندم کی علیحدہ نبیذ کے بارے میں
(٢٤٥٢٩) حضرت قتادہ، جناب سعید بن مسیب اور جناب حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا کہ غلے کو کھول کر نبیذ بنانے میں کچھ حرج نہیں۔
(۲۴۵۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ ، قَالاَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُفْتَضَخَ الْعِذْقُ بِمَا فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫২৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھولی ہوئی گندم کی علیحدہ نبیذ کے بارے میں
(٢٤٥٣٠) حضرت مسحاج سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو کہتے سُنا جبکہ وہ اپنے خادم کو اس بات کا حکم دے رہے تھے کہ وہ پختہ کھجوروں کو نیم پختہ کھجوروں سے کاٹ ڈالے اور پھر ا ن میں سے ہر ایک کی علیحدہ نبیذ بنائے۔
(۲۴۵۳۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مِسحاجٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا وَہُوَ یَأْمُرُ خَادِمَہُ أَنْ یَقْطَعَ الرُّطَبَ مِنَ الْبُسْرِ ، فَیَنْتَبِذُ کُلَّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا عَلَی حِدَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৩০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھولی ہوئی گندم کی علیحدہ نبیذ کے بارے میں
(٢٤٥٣١) حضرت خالد، جناب عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ فضیخ کو ناپسند کرتے تھے اگرچہ خالص فضیخ ہی ہو۔
(۲۴۵۳۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الْفَضِیخَ ، وَإِنْ کَانَ مَحْضًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৩১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھولی ہوئی گندم کی علیحدہ نبیذ کے بارے میں
(٢٤٥٣٢) حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ تذنوب (دُم پکی ہوئی) کھجور میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۴۵۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ ، لاَ بَأْسَ بِالتَّذْنُوبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৩২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چٹنی میں شراب ڈالنے کے بارے میں
(٢٤٥٣٣) حضرت نعمان بن منذر، جناب حضرت مکحول کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ایسی چٹنی کو ناپسند سمجھتے تھے، جس میں شراب ڈالی گئی ہو۔
(۲۴۵۳۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ الْمُنْذِرِ، عَنْ مَکْحُولٍ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْمُرِّیَّ الَّذِی یُجْعَلُ فِیہِ الْخَمْرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৩৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چٹنی میں شراب ڈالنے کے بارے میں
(٢٤٥٣٤) حضرت مکحول ، حضرت ابو الدردائ سے ایسی چٹنی کے بارے میں جس میں شراب ڈالی گئی ہو روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے ارشاد فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کو دھوپ اور نمک نے بےاثر کردیا ہے۔
(۲۴۵۳۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ مَکْحُولٍ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ؛ فِی الْمُرِّیِّ یُجْعَلُ فِیہِ الْخَمْرُ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، ذَبَحَتْہُ الشَّمْسُ وَالْمِلْحُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৩৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٣٥) حضرت ابن عمر ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص نے دنیا میں شراب پی تو وہ آخرت میں شراب نہیں پئے گا الَّا یہ کہ وہ تائب ہوجائے۔ “
(۲۴۵۳۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ قَالَ : مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِی الدُّنْیَا لَمْ یَشْرَبْہَا فِی الآخِرَۃِ ، إِلاَّ أَنْ یَتُوبَ۔ (مسلم ۷۸۔ احمد ۲/۲۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৩৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٣٦) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص نے شراب نوشی کی اور اس شراب کو پیٹ میں داخل کیا تو اس شخص کی سات دن تک نماز قبول نہیں ہوتی۔ اگر یہ شخص ان دنوں میں مرجائے تو کافر مرے گا اور اگر شراب نے اس کے دماغ کو فرائض میں سے کسی فریضہ کے بارے میں بےعقل کردیا تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوگی اور اگر یہ شخص ان دنوں میں مرجائے تو یہ کافر مرے گا۔ “
(۲۴۵۳۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَجَعَلَہَا فِی بَطْنِہِ ، لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلاَۃٌ سَبْعًا ، إِنْ مَاتَ فِیہَا مَاتَ کَافِرًا ، فَإِنْ أَذْہَبَتْ عَقْلَہُ عَنْ شَیْئٍ مِنَ الْفَرَائِضِ ، لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلاَۃٌ أَرْبَعِینَ یَوْمًا ، فَإِنْ مَاتَ فِیہَا مَاتَ کَافِرًا۔ (نسائی ۵۱۷۹۔ طبرانی ۱۳۴۹۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৩৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٣٧) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے شراب پینے سے زیادہ یہ بات محبوب ہے کہ میں زنا کرلوں کیونکہ جب میں شراب نوشی کروں گا تو (لازماً ) میں نماز کو ترک کروں گا اور جو شخص تارک نماز ہو اس کا کوئی دین نہیں ہے۔
(۲۴۵۳۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ حَسَّانِ بْنِ أَبِی وَجْزَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : لأَنْ أَزْنِیَ أَحَبَّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَشْرَبَ خَمْرًا ، إِنِّی إِذَا شَرِبْتُ الْخَمْرَ تَرَکْتُ الصَّلاَۃَ ، وَمَنْ تَرَکَ الصَّلاَۃَ فَلاَ دِینَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৩৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٣٨) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ شراب کا عادی ایسا ہے، جیسا لات اور عُزّٰی کا پجاری ہوتا ہے۔
(۲۴۵۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : مُعَاقِرُ الْخَمْرِ کَعَابِدِ اللاَّتِ وَالْعُزَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৩৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٣٩) حضرت ابو بردہ ، جناب ابو موسیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ میں شراب پیوں یا اللہ کے سوا اس ستون کی عبادت کروں (یعنی دونوں چیزیں شدید گناہ ہیں) ۔
(۲۴۵۳۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ أبِی بَکْرٍ ، عَنْ أبِی بَکْرٍ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أبِی مُوسَی ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : مَا أُبَالِی أَشَرِبْتُ الْخَمْرَ ، أَمْ عَبَدْتُ ہَذِہِ السَّارِیَۃِ مِنْ دُونِ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৩৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٤٠) حضرت سلیمان بن حبیب سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر نے ارشاد فرمایا : اگر میں اپنی انگلی کو شراب میں داخل کروں تو مجھے یہ بات محبوب نہیں ہے کہ وہ میری طرف (صحیح سلامت) لوٹے۔
(۲۴۵۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٌ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَبِیبٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ : لَوْ أَدْخَلْتُ إِصْبَعِی فِی خَمْرٍ مَا أَحْبَبْتُ أَنْ تَرْجِعَ إِلَیَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৪০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٤١) حضرت عروہ بن رویم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” میرے پروردگار نے مجھے سب سے پہلے جس چیز سے منع کیا وہ شراب کا پینا، بتوں کی عبادت کرنا اور لڑائی جھگڑا ہے۔
(۲۴۵۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ رُوَیْمٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَوَّلُ مَا نَہَانِی رَبِّی ؛ عَنْ شُرْبِ الْخَمْرِ ، وَعِبَادَۃِ الأَوْثَانِ ، وَمُلاَحَاۃِ الرِّجَالِ۔ (ابوداؤد ۵۰۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৪১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٤٢) حضرت ابن شداد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے ارشاد فرمایا : شراب کو بعینہٖ حرام قرار دیا گیا ہے۔ تھوڑی شراب بھی حرام ہے اور زیادہ شراب بھی حرام ہے اور ہر مشروب میں سے حد سکر (نشہ) حرام ہے۔
(۲۴۵۴۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِی عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : حُرِّمَتِ الْخَمْرُ بِعَیْنِہَا ، قَلِیلِہَا وَکَثِیرِہَا ، وَالسَّکَرُ مِنْ کُلِّ شَرَابٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৪২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٤٣) حضرت سعد بن ابراہیم، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے حضرت عثمان کو خطبہ دیتے ہوئے سُنا۔ چنانچہ حضرت عثمان نے خمر کا ذکر کیا تو فرمایا، یہ بہت سی خباثتوں کو جمع کرنے والی ہے یا فرمایا یہ ام الخبائث ہے۔ پھر آپ نے بنی اسرائیل کے بارے میں واقعہ بیان کیا ۔ فرمایا : ایک شخص کو ایک بچہ قتل کرنے ، کتاب کو ضائع کرنے اور شراب پینے کے بارے میں اختیار دیا گیا تو اس نے شراب نوشی کو پسند کیا لیکن پھر وہ شخص یہ تمام کام کر بیٹھا۔
(۲۴۵۴۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ سَمِعَ عُثْمَانَ یَخْطُبُ ، فَذَکَرَ الْخَمْرَ فَقَالَ : ہِیَ مَجْمَعُ الْخَبَائِثِ ، أَوْ ہِی أُمُّ الْخَبَائِثِ ، ثُمَّ أَنْشَأَ یُحَدِّثُ عَنْ بَنِی إسْرَائِیلَ فَقَالَ : إِنَّ رَجُلاً خُیِّرَ بَیْنَ أَنْ یَقْتُلَ صَبِیًّا ، أَوْ یَمْحُوَ کِتَابًا ، أَوْ یَشْرَبَ خَمْرًا ، فَاخْتَارَ الْخَمْرَ فَمَا بَرِحَ حَتَّی فَعَلَہُنَّ کُلَّہُنَّ۔

(ابن حبان ۵۳۴۸۔ بیہقی ۲۸۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৪৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٤٤) حضرت مسروق سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ شراب نوشی کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ بُت کی عبادت کرنے والا۔
(۲۴۵۴۴) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : شَارِبُ الْخَمْرِ کَعَابِدِ الْوَثَنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৪৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شراب کے بارے میں آمدہ روایات
(٢٤٥٤٥) حضرت ابوہریرہ ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” عادی شراب نوش ایسا ہے جیسا کہ بُت کا پجاری۔ “
(۲۴۵۴۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَصْبَہَانِیُّ ، عَنْ سُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ : مُدْمِنُ الْخَمْرِ کَعَابِدِ الْوَثَنِ۔ (بخاری ۳۸۶۔ ابن ماجہ ۳۳۷۵)
tahqiq

তাহকীক: