মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৯৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٤١) حضرت ابو عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبدالرحمن بن عوف کے ساتھ بیٹھا تھا کہ حضرت بلال ہمارے پاس سے گزرے، ہم نے ان سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رفع حاجت فرمانے کے بعد تشریف لاتے تو ہم پانی آپ کی خدمت میں حاضر کرتے۔ آپ وضو فرماتے، پھر موزوں اور پگڑی پر مسح فرماتے۔
(۱۹۴۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ اللہِ ، مَوْلَی التَّیْمِ بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، فَمَرَّ بِنَا بِلاَلٌ ، فَسَأَلْنَاہُ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ؟ فَقَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقْضِی حَاجَتَہُ ثُمَّ یَخْرُجُ ، فَنَأْتِیہِ بِالْمَائِ ، فَیَتَوَضَّأُ وَیَمْسَحُ عَلَی الْمُوقَیْنِ وَالْعِمَامَۃِ۔ (ابوداؤد ۱۵۴۔ احمد ۶/۱۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٤٢) حضرت بلال فرماتے ہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر موزوں اور اوڑھنی پر مسح فرمایا کرتے تھے۔
(۱۹۴۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ کَعْبٍ ، عَنْ بِلاَلٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَأَبَا بَکْرٍ ، وَعُمَرَ ، کَانُوا یَمْسَحُونَ عَلَی الْخُفَّیْنِ وَالْخِمَارِ۔ (طبرانی ۱۰۶۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٤٣) حضرت نسیر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت سعد بن مالک نے موزوں پر مسح کیا تو حضرت ابن عمر نے اس کا انکار کیا۔ اور اپنے والد سے اس بات کا ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا کہ سعد بن مالک تم سے زیادہ جانتے ہیں۔
(۱۹۴۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ نُسیْرِ بْنِ ذُعْلوق ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ سَعْدَ بْنَ مَالِکٍ مَسَحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ ، فَأَنْکَرَ ذَلِکَ عَلَیْہِ ابْنُ عُمَرَ ، فَذَکَرَہُ لأَبِیہِ ، فَقَالَ : سَعْدُ بْنُ مَالِکٍ أَعْلَمُ مِنْکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٤٤) ایک آدمی حضرت ابن عمر کے پاس حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ کیا میں موزوں پر مسح کروں ؟ فرمایا کہ میں بیت الخلاء میں داخل ہوتا ہوں، پھر نکلتا ہوں اور موزوں پر مسح کرتا ہوں۔
(۱۹۴۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَعِیشَ الْبَکْرِیِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : امْسَحْ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : إِنِّی لَأَدْخُلُ ثُمَّ أَخْرُجُ ، فأَمْسَحُ عَلَی الْخُفِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک موزوں پر مسح کے لیے کوئی محدود مدت نہیں
(١٩٤٥) حضرت اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے، آپ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔ ان سے کسی نے کہا کہ آپ بیت الخلاء سے باہر آئے ہیں اور موزوں پر مسح کرتے ہیں ؟ فرمایا ہاں اگر تم نے پاؤں پاک ہونے کی حالت میں موزے پہنے ہوں تو ان پر مسح کرو اور سوائے جنابت کے انھیں نہ اتارو۔
(۱۹۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْحَنَفِیُّ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ مَوْلَی زَائِدَۃَ ؛ أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِی وَقَّاصٍ خَرَجَ مِنَ الْخَلاَئِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ ، فَقِیلَ لَہُ : أَتَمْسَحُ عَلَیْہِمَا وَقَدْ خَرَجْتَ مِنَ الْخَلاَئِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، إِذَا أَدْخَلْتَ الْقَدَمَیْنِ الْخُفَّیْنِ وَہُمَا طَاہِرَتَانِ فَامْسَحْ عَلَیْہِمَا ، وَلاَ تَخْلَعْہُمَا إِلاَّ لِجَنَابَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک موزوں پر مسح کے لیے کوئی محدود مدت نہیں
(١٩٤٦) حضرت حسن موزوں پر مسح کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ ان پر مسح کرو اور سوائے جنابت کے ان کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں۔
(۱۹۴۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، وَیُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ : امْسَحْ عَلَیْہِمَا ، وَلاَ تَجْعَلْ لِذَلِکَ وَقْتًا إِلاَّ مِنْ جَنَابَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک موزوں پر مسح کے لیے کوئی محدود مدت نہیں
(١٩٤٧) حضرت ابو سلمہ موزوں پر مسح کے لیے کسی مقررہ مدت کے قائل نہ تھے اور فرماتے تھے کہ جب تک چاہو مسح کرو۔
(۱۹۴۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یُوَقِّتُ فِی الْمَسْحِ ، وَیَقُولُ : امْسَحْ مَا شِئْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک موزوں پر مسح کے لیے کوئی محدود مدت نہیں
(١٩٤٨) حضرت عروہ موزوں پر مسح کے لیے کسی مقررہ وقت کے قائل نہ تھے۔
(۱۹۴۸) حَدَّثَنَا عَثَّامُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یُوَقِّتُ فِی الْمَسْحِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک موزوں پر مسح کے لیے کوئی محدود مدت نہیں
(١٩٤٩) حضرت یزید بن ابی حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح نے حضرت عقبہ بن عامر کو فتح دمشق کی خبر سنانے کے لیے حضرت عمر کے پاس بھیجا، وہ جمعہ کے دن روانہ ہوئے اور جمعہ کے دن ان کے پاس پہنچے۔ حضرت عمر نے ان سے پوچھا کہ تم کب روانہ ہوئے تھے ؟ انھوں نے بتایا یہ بھی بتایا کہ جب سے میں روانہ ہوا ہوں میں نے موزے نہیں اتارے۔ حضرت عمر نے فرمایا تم نے ٹھیک کیا۔
(۱۹۴۹) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنَ صَالِحٍ ، عَنْ عِیَاضِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْقُرَشِیِّ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ؛ أَنَّ أَبَا عُبَیْدَۃَ بْنَ الْجَرَّاحِ بَعَثَ عُقْبَۃَ بْنَ عَامِرٍ الْجُہَنِیَّ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ بِفَتْحِ دِمَشْقَ ، فَخَرَجَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَقَدِمَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَسَأَلَہُ عُمَرُ مَتَی خَرَجْتَ ؟ فَأَخْبَرَہُ ، وَقَالَ : لَمْ أَخْلَعْ لِی خُفًّا مُنْذُ خَرَجْتُ ، قَالَ عُمَرُ : قَدْ أَحْسَنْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کا طریقہ
(١٩٥٠) حضرت حفص فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے حضرت شعبی سے موزوں پر مسح کا طریقہ دریافت کیا تو انھوں نے ہاتھوں کو نیچے کی جانب پھیر کر دکھایا۔
(۱۹۵۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حَفْصٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : سَأَلُوہُ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ؟ فَقَالَ : ہَکَذَا ، وَأَمَرَّ یَدَیْہِ إِلَی أَسْفَلَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کا طریقہ
(١٩٥١) حضرت ابراہیم سے موزوں پر مسح کا طریقہ پوچھا گیا تو انھوں نے انگلیوں کے اوپر سے ہاتھ پھیر کر دکھایا۔
(۱۹۵۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ (ح) ، وَمُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُمَا قَالاَ فِی الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ : ہَکَذَا ، وَوَصَفَا الْمَسْحَ إِلَی فَوْقِ أَصَابِعِہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کا طریقہ
(١٩٥٢) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ پاؤں کے ظاہری حصہ سے انگلیوں کے کناروں کی طرف مسح کرے گا۔
(۱۹۵۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : یَمْسَحُہُمَا مِنْ ظَاہِرِ قَدَمَیْہِ إِلَی أَطْرَافِ أَصَابِعِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کا طریقہ
(١٩٥٣) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ موزوں پر مسح یوں کرے گا، پھر انھوں نے ہاتھوں کو پاؤں کے ظاہری حصہ سے انگلیوں کے کناروں کی طرف پھیر کر دکھایا۔
(۱۹۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الْمَسْحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ ہَکَذَا ، وَأَمَرَّ یَدَیْہِ مِنْ ظَہْرِ قَدَمَیْہِ إِلَی أَطْرَافِ خُفَّیْہِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کا طریقہ
(١٩٥٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ موزوں پر انگلیوں سے خط بناتے ہوئے مسح کیا جائے گا۔
(۱۹۵۴) حَدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ عِیَاضٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْمَسْحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ خَطًّا بِالأَصَابِعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کا طریقہ
(١٩٥٥) حضرت سعید بن عبدالعزیز فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے مسح کا طریقہ دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہاتھوں کو پاؤں کے اگلے حصہ سے اوپری حصہ کی طرف پھیرے۔
(۱۹۵۵) حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ یَزِیدَ ، وَکَانَ ثِقَۃً ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ : سَأَلْتُ الزُّہْرِیَّ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ؟ فَقَالَ بِیَدِہِ ہَکَذَا ، وَأَمَرَّ أَصَابِعَہُ مِنْ مُقَدَّمِ رِجْلِہِ إِلَی فَوْقِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
(١٩٥٦) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں ان موزوں کو چھریوں سے کاٹ دوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں ان پر مسح کروں۔
(۱۹۵۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : لَأَنْ أَحُزَّہمَا بِالسَّکَاکِینِ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَمْسَحَ عَلَیْہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
(١٩٥٧) حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور ان کے کچھ ساتھی جن میں حضرت عبداہ بن ابی لبابہ بھی تھے۔ وہ حج کے ارادے سے جا رہے تھے۔ حضرت عبدہ انھیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔ ایک دن وہ رفع حاجت کے لیے گئے، اور بہت دیر کردی۔ جب وہ آئے تو حضرت مجاہد نے ان سے کہا کہ تم نے دیر کیوں کی ؟ وہ کہنے لگے کہ میں نے رفع حاجت کی، پھر میں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ حضرت مجاہد نے فرمایا چلو آگے بڑھو اور نماز پڑھاؤ میں نہیں جانتا کہ تمہاری نماز کے لیے کیا چیز کافی ہے (دھونا یا مسح کرنا ؟ )
(۱۹۵۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنَ سَالِمٍ ، قَالَ : خَرَجَ مُجَاہِدٌ وَأَصْحَابٌ لَہُ ، فِیہِمْ عَبْدَۃُ بْنُ أَبِی لُبَابَۃَ ، قَالَ : خَرَجُوا حُجَّاجَا ، فَکَانَ عَبْدَۃُ یَؤُمُّہُمْ فِی الصَّلاَۃِ ، قَالَ : فَبَرَزَ ذَاتَ یَوْمٍ لِحَاجَتِہِ ، فأَبْطَأَ عَلَیْہِمْ ، فَلَمَّا جَائَ قَالَ لَہُ مُجَاہِدٌ : مَا حَبَسکَ ؟ قَالَ : إِنَّما قَضَیْتُ حَاجَتِی ، ثُمَّ تَوَضَّأْتُ ، وَمَسَحْتُ عَلَی خُفِّی ، فَقَالَ لَہُ مُجَاہِدٌ: تَقَدَّمْ فَصَلِّ بِنَا ، فَمَا أَدْرِی مَا حَسْبُ صَلاَتِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
(١٩٥٨) حضرت علی فرماتے ہیں کہ کتاب اللہ موزوں سے پہلے ہے۔
(۱۹۵۸) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : سَبَقَ الْکِتَابُ الْخُفَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
(١٩٥٩) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ کتاب اللہ موزوں سے پہلے ہے۔
(۱۹۵۹) حَدَّثَنَا عَلیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: سَبَقَ الْکِتَابُ الْخُفَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
(١٩٦٠) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اسلاف سفر اور شدید سردی میں موزوں پر مسح کے قائل تھے۔
(۱۹۶۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوُسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَوْ قَالُوا ذَلِکَ فِی السَّفَرِ وَالْبَرَدِ الشَّدِیدِ۔
তাহকীক: