মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ১৯৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
(١٩٦١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میرے لیے موزوں پر مسح کرنا اور اپنے اونٹوں کی پشت پر ہاتھ پھیرنا برابر ہے۔
(۱۹۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : مَا أُبَالِی مَسَحْتُ عَلَی الْخُفَّیْنِ ، أَوْ مَسَحْتُ عَلَی ظَہْرِ بُخْتِیِّی ہَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
(١٩٦٢) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے مجھے دیکھا کہ میں اپنے دو سفید موزوں پر مسح کررہا تھا۔ انھوں نے مجھ سے فرمایا کہ تم اپنے موزے کیوں خراب کر رہے ہو ؟
(۱۹۶۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ قَالَ : رَآنِی سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ وَأَنَا أَمْسَحُ عَلَی خُفَّیْنِ لِی أَبْیضیْنِ، قَالَ : فَقَالَ لِی : مَا تُفْسِدُ خُفَّیْکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
(١٩٦٣) حضرت فطر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کہا کہ عکرمہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ کتاب اللہ موزوں سے پہلے ہے۔ حضرت عطاء نے کہا حضرت عکرمہ جھوٹ بولتے ہیں میں نے حضرت ابن عباس کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
(۱۹۶۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ فِطْرٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : إِنَّ عِکْرِمَۃَ ، یَقُولُ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : سَبَقَ الْکِتَابُ الْخُفَّیْنِ ، فَقَالَ عَطَائٌ : کَذِبَ عِکْرِمَۃُ ، أَنَا رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَمْسَحُ عَلَیْہِمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
(١٩٦٤) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں موزوں پر مسح کروں یا گدھے کی پشت پر مجھے اس کی کوئی پروا نہیں۔
(۱۹۶۴) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ سُمَیْعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَبُو رَزِینٍ قَالَ : قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : مَا أُبَالِی عَلَی ظَہْرِ خُفِّی مَسَحْتُ ، أَوْ عَلَی ظَہْرِ حِمَارٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
(١٩٦٥) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں اپنی انگلیوں کو یا موزوں کو چھری سے کاٹ دوں یہ مجھے زیادہ پسند ہے کہ میں ان پر مسح کروں۔
(۱۹۶۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : لَأَنْ أَحُزَّہمَا ، أَوْ أَحُزَّ أَصَابِعِی بِالسِّکِّینِ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَمْسَحَ عَلَیْہِمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
(١٩٦٦) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ موزوں پر مسح ایک مرتبہ ہوتا ہے۔
(۱۹۶۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الْمَسْحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ مَرَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
(١٩٦٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ موزوں پر ایک مرتبہ مسح کیا جائے گا۔
(۱۹۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : یَمْسحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ مَسْحَۃً وَاحِدَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
(١٩٦٨) حضرت سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے وضو کیا اور موزوں پر ایک مرتبہ مسح کیا۔
(۱۹۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنْ سُلَیْمَانَ، قَالَ: رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ، تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ مَرَّۃً وَاحِدَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
(١٩٦٩) حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ نے پیشاب کیا، پھر وضو فرمایا، پھر موزوں پر اس طرح مسح کیا کہ دائیں ہاتھ کو دائیں موزے پر اور بائیں ہاتھ کو بائیں موزے پر رکھا پھر اوپر کی طرف ایک مرتبہ مسح کیا گویا کہ آپ کے موزے پر انگلیوں کے نشانات اب بھی میرے سامنے ہیں۔
(۱۹۶۹) حَدَّثَنَا الْحَنَفِیُّ ، عَنْ أَبِی عَامِرٍ الْخَزَّازِ قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَالَ ، ثُمَّ جَائَ حَتَّی تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ ، وَوَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی خُفِّہِ الْاَیْمَنِ ، وَیَدَہُ الْیُسْرَی عَلَی خُفِّہِ الْاَیْسَرِ ، ثُمَّ مَسَحَ أَعْلاَہُمَا مَسْحَۃً وَاحِدَۃً ، حَتَّی کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَی أَصَابِعِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی موزوں پر مسح کرنے کے بعد انھیں اتار دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٧٠) ایک صحابی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی موزوں پر مسح کرنے کے بعد انھیں اتارنا چاہے تو وہ صرف اپنے پاؤں دھو لے۔
(۱۹۷۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ یَزِیدَ الدَّالاَنِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ إِسْحَاقَ بْنَ أَبِی طَلْحَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَمْسَحُ عَلَی خُفَّیْہِ ، ثُمَّ یَبْدُو لَہُ أَنْ یَنْزِعَ خُفَّیْہِ ، قَالَ : یَغْسِلُ قَدَمَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی موزوں پر مسح کرنے کے بعد انھیں اتار دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٧١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ وہ صرف پاؤں دھو لے۔
(۱۹۷۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی الْعَتِیکِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : یَغْسِلُ قَدَمَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی موزوں پر مسح کرنے کے بعد انھیں اتار دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٧٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ موزوں پر مسح کرنے کے بعد موزے اتارے تو صرف پاؤں دھولے۔
(۱۹۷۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : إِذَا مَسَحَ ثُمَّ خَلَعَ ، غَسَلَ قَدَمَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی موزوں پر مسح کرنے کے بعد انھیں اتار دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٧٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ایک موزہ بھی اتار دیا تو دوبارہ وضو کرے۔
(۱۹۷۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ جَہْمٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا خَلَعَ أَحَدَ الْخُفَّیْنِ ، أَعَادَ الْوُضُوئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی موزوں پر مسح کرنے کے بعد انھیں اتار دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٧٤) حضرت مکحول اور حضرت زہری فرماتے ہیں اگر مسح کرنے کے بعد موزے اتار دیے تو دوبارہ وضو کرے۔
(۱۹۷۴) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، وَالزُّہْرِیِّ قَالاَ : إِذَا مَسَحَ ثُمَّ خَلَعَ ، قَالاَ : یُعِیدُ الْوُضُوئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی موزوں پر مسح کرنے کے بعد انھیں اتار دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٧٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ایک یا دونوں موزے اتار دیے تو دوبارہ وضو کرے۔
(۱۹۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ إِذَا خَلَعَہُمَا ، أَوْ إحْداہُمَا اسْتَأْنَفَ الْوُضُوئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی موزوں پر مسح کرنے کے بعد انھیں اتار دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٧٦) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ دوبارہ وضو کرے۔
(۱۹۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالَ : یُعِیدُ الْوُضُوئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی موزوں پر مسح کرنے کے بعد انھیں اتار دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٧٧) حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ وضو کرے۔
(۱۹۷۷) حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ قَالاَ : یَتَوَضَّأُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی موزوں پر مسح کرنے کے بعد انھیں اتار دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٧٨) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب موزہ اتر گیا تو مسح بھی اتر گیا۔
(۱۹۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْہَمْدَانِیِّ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ: إِذَا خُلِعَ الْخُفُّ خُلِعَ الْمَسْحُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پاؤں دھونا بھی ضروری نہیں
(١٩٧٩) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر ایک آدمی نے بےوضو ہونے کے بعد موزوں پر مسح کیا پھر انھیں اتار دیا تو وہ پاک ہے لہٰذا نماز پڑھ لے۔
(۱۹۷۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، وَمَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إِذَا مَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ بَعْدَ الْحَدَثِ ثُمَّ خَلَعَہُمَا ، إِنَّہُ عَلَی طَہَارَۃٍ فَلْیُصَلِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پاؤں دھونا بھی ضروری نہیں
(١٩٨٠) حضرت فضیل بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے موزے اتارے پھر نماز پڑھ لی اور وضو نہیں کیا۔
(۱۹۸۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، وَالأَعْمَشُ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ رَأَی إِبْرَاہِیمَ فَعَلَ ذَلِکَ ، ثُمَّ خَلَعَ خُفَّیْہِ ، قَالَ : ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔
tahqiq

তাহকীক: