মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৯২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٢١) حضرت ابان بن عثمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ مسافر کے لیے تین دن تین رات اور مقیم کے لیے ایک دن ایک رات ہے۔
(۱۹۲۱) حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِیبٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنَ یَحْیَی ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ : سَأَلْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِی وَقَّاصٍ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، ثَلاَثَۃُ أَیَّامٍ وَلَیَالِیہِنَّ لِلْمُسَافِرِ ، وَیَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ لِلْمُقِیمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٢٢) حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمار کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ بیت الخلاء میں تھے۔ جب باہر آئے تو انھوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔
(۱۹۲۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَیُّوبُ السِّخْتِیَانِیُّ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ مُعْنقٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی عَمَّارٍ ، فَوَافَقْتُہُ وَہُوَ فِی الْخَلاَئِ ، فَخَرَجَ فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٢٣) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ مسافر تین دن تین رات موزوں پر مسح کرے گا اور مقیم ایک دن ایک رات۔
(۱۹۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ سَلَمَۃَ الْہُذَلِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : یَمْسَحُ الْمُسَافِرُ عَلَی الْخُفَّیْنِ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ وَلَیَالِیہِنَّ ، وَلِلْمُقِیمِ یَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٢٤) حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو دیکھا کہ وہ ایک جنازے سے واپس تشریف لائے انھوں نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔
(۱۹۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ فِی جِنَازَۃٍ فَبَالَ ، ثُمَّ جَائَ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٢٥) حضرت یحییٰ بن ابی اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ ان پر مسح کرو۔ لوگوں نے پوچھا کہ کیا آپ نے اس کا حکم حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔ البتہ میں نے یہ حکم ان اصحاب سے سنا ہے جو تہمت سے پاک تھے، وہ فرماتے تھے کہ اگرچہ پیشاب پاخانہ بھی کیا ہو پھر بھی موزوں پر مسح ہوسکتا ہے۔
(۱۹۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، أَنَّہُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ ، سُئِلَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ؟ فَقَالَ : امْسَحْ عَلَیْہِمَا ، فَقَالُوا لَہُ : أَسَمِعْتَہُ مِنَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنْ سَمِعْتُہُ مِمَّنْ لَمْ یُتَّہَمْ مِنْ أَصْحَابِنَا یَقُولُونَ : الْمَسْحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ ، وَإِنْ صَنَعَ کَذَا وَکَذَا ، لاَ یَکْنِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٢٦) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جب تم پاؤں کے پاک ہونے کی حالت میں انھیں موزوں میں داخل کرو تو مقیم ہونے کی صورت میں ایک پورا دن اور مسافر ہونے کی صورت میں تین راتوں تک مسح کرسکتے ہو۔
(۱۹۲۶) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ قَالَ : قَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیِّبِ : إِذَا أَدْخَلْتَ رِجْلَیْکَ فِی الْخُفِّ وَہُمَا طَاہِرَتَانِ وَأَنْتَ مُقِیمٌ ، کَفَاکَ إِلَی مِثْلِہَا مِنَ الْغَدِ ، وَلِلْمُسَافِرِ ثَلاَثُ لَیَالٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٢٧) حضرت عمرو جمال اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ مسافر تین راتیں اور مقیم ایک دن ایک رات تک مسح کرسکتا ہے۔
(۱۹۲۷) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ مُوسَی الْجُہَنِیُّ ، عَنْ عَمْرِو الْجَمَالِ الأَسْوَدِ قَالَ : سَأَلْتُ عَنْہُ سَالِمًا ؟فَقَالَ : لِلْمُسَافِرِ ثَلاَثَۃُ أَیَّامٍ وَثَلاَثُ لَیَالٍ ، وَلِلْمُقِیمِ یَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٢٨) حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن الحنفیہ کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
(۱۹۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ الْحَنَفِیَّۃِ یَمْسَحُ عَلَی خُفَّیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٢٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آٹھ صحابہ نے موزوں پر مسح فرمایا۔ حضرت عمر بن خطاب، حضرت سعد بن ابی وقاص، حضرت ابن مسعود، حضرت ابو مسعود انصاری، حضرت حذیفہ، حضرت مغیرہ بن شعبہ اور حضرت براء بن عازب۔
( یہ کل سات ہوئے، ایک نسخہ میں حضرت ابن عمر کا ذکر ہے، اس طرح تعداد پوری آٹھ ہوجائے گی۔ )
( یہ کل سات ہوئے، ایک نسخہ میں حضرت ابن عمر کا ذکر ہے، اس طرح تعداد پوری آٹھ ہوجائے گی۔ )
(۱۹۲۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : مَسَحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ ثَمَانِیۃٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ ، وَابْنُ مَسْعُودٍ ، وَأَبُو مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیُّ ، وَحُذَیْفَۃُ، وَالْمُغِیرَۃُ بْنُ شُعْبَۃَ ، وَالْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٣٠) ایک صحابی فرماتے ہیں کہ اگر مجھے موزوں پر مسح کرتے ہوئے کوئی حرج محسوس ہوتا تو میں ان میں نماز پڑھنے کو بھی اچھا نہ سمجھتا۔
(۱۹۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ بَیَانٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، قَالَ بَیَانٌ : أُرَاہُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لَوْ تَحَرَّجْتُ مِنَ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ، لَتَحَرَّجْتُ مِنَ الصَّلاَۃِ فِیہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٣١) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم ایک سفر میں تھے تو ایک گرم دن آیا۔ انھوں نے فرمایا کہ اگر خلافِ سنت نہ ہوتا تو میں موزے اتار دیتا۔
(۱۹۳۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ قَالَ : کَانَ إِبْرَاہِیمُ فِی سَفَرٍ ، فَأَتَی عَلَیْہِمْ یَوْمٌ حَارٌّ ، قَالَ : لَوْلاَ خِلاَفُ السُّنَّۃِ لَنَزَعْتُ خُفِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٣٢) حضرت حسن بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو دیکھا کہ انھوں نے پیشاب کیا پھر موزوں پر مسح کیا۔ پھر مسجد میں داخل ہوئے اور نماز پڑھی۔
(۱۹۳۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ بَالَ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَصَلَّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٣٣) حضرت حسن بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم نخعی اور حضرت ابراہیم بن سوید کو دیکھا کہ ان کا وضو ٹوٹا، پھر انھوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔
(۱۹۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیَّ ، وَإِبْرَاہِیمَ بْنَ سُوَیْدٍ ، أَحْدَثَا ، ثُمَّ تَوَضَّآ وَمَسَحَا عَلَی خُفَّیْہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٣٤) حضرت ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ میں نے حارث بن سوید سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ موزوں پر مسح کرو۔ میں نے کہا کہ اگرچہ میں بیت الخلاء میں جاؤں پھر بھی ؟ فرمایا اگر دس مرتبہ جاؤ پھر بھی مسح کرسکتے ہو۔
(۱۹۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَارِثَ بْنَ سُوَیْدٍ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ؟ فَقَالَ : امْسَحْ ، فَقُلْتُ : وَإِنْ دَخَلْتُ الْخَلاَئَ ؟ فَقَالَ : وَإِنْ دَخَلْتَ الْخَلاَئَ عَشْرَ مَرَّاتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٣٥) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک نے پیشاب کیا پھر وضو کیا، اس میں اپنی پگڑی اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔
(۱۹۳۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ بَالَ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی
عِمَامَتِہِ وَخُفَّیْہِ۔
عِمَامَتِہِ وَخُفَّیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٣٦) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص پاؤں کے پاک ہونے کی حالت میں موزے پہنے تو ان پر مسافر تین دن اور مقیم ایک دن مسح کرسکتا ہے۔
(۱۹۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ بْنَ عَمْرِو بْنِ جَرِیرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ جَرِیرًا مَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔
قَالَ: وَقَالَ أَبُو زُرْعَۃَ : قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِذَا أَدْخَلَ أَحَدُکُمْ رِجْلَیْہِ فِی خُفَّیْہِ وَہُمَا طَاہِرَتَانِ فَلْیَمْسَحْ عَلَیْہِمَا ؛ ثَلاَثٌ لِلْمُسَافِرِ ، وَیَوْمٌ لِلْمُقِیمِ۔
قَالَ: وَقَالَ أَبُو زُرْعَۃَ : قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِذَا أَدْخَلَ أَحَدُکُمْ رِجْلَیْہِ فِی خُفَّیْہِ وَہُمَا طَاہِرَتَانِ فَلْیَمْسَحْ عَلَیْہِمَا ؛ ثَلاَثٌ لِلْمُسَافِرِ ، وَیَوْمٌ لِلْمُقِیمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٣٧) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک نے پیشاب کیا پھر وضو کیا، اس میں اپنی پگڑی اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔
(۱۹۳۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ ، قَالَ: رَأَیْتُ أَنَسًا بَالَ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی عِمَامَتِہِ وَخُفَّیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٣٨) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ مسح کی مدت مسافر کے لیے تین دن اور مقیم کے لیے ایک دن ایک رات ہے۔
(۱۹۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَیْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ: ثَلاَثٌ لِلْمُسَافِرِ ، وَلِلْمُقِیمِ یَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ قَالَ: وَقَالَ الْحَارِثُ : مَا أَخْلَعُ خُفِّی حَتَّی آتِیَ فِرَاشِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٣٩) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موزوں پر مسح فرمایا ہے۔
(۱۹۳۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَمَّنْ حَدَّثَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔ (ابن ماجہ ۵۵۵۔ ابن حبان ۱۳۳۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٤٠) حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن ربیعہ موزوں پر مسح فرماتے اور یہ بھی کہتے تھے کہ اس کے بارے میں میرے دل میں کوئی شک نہیں ہے۔
(۱۹۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیَّ بْنَ رَبِیعَۃَ یَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ وَیَقُولُ : مَا فِی نَفْسِی مِنْہُ شَیْئٌ۔
তাহকীক: