মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৯০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٠١) ایک انصاری نے حضرت ابن عمر سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ مسافر کے لیے تین دن اور مقیم کے لیے ایک دن ایک رات اس کی مدت ہے۔
(۱۹۰۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا غَیْلاَنُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، مَوْلَی بَنِی مَخْزُومٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، سَأَلَہُ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ قَالَ : ثَلاَثَۃُ أَیَّامٍ لِلْمُسَافِرِ ، وَلِلْمُقِیمِ یَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٠٢) حضرت عمرو بن حارث فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں حضرت ابن مسعود کے ساتھ تھا۔ انھوں نے تین دن تک موزے نہیں اتارے۔
(۱۹۰۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ قَالَ : صَحِبْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ فِی سَفَرٍ ، فَلَمْ یَنْزِعْ خُفَّیْہِ ثَلاَثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٠٣) حضرت عمرو بن حارث فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن مسعود کے ساتھ مدائن کی طرف گیا۔ راستے میں وہ تین دن تک موزوں پر مسح کرتے رہے اور انھیں نہیں اتارا۔
(۱۹۰۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللہِ إِلَی الْمَدَائِنِ ، فَمَسَحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ ثَلاَثًا ، لاَ یَنْزِعُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٠٤) حضرت علی فرماتے ہیں کہ مسح کی مدت مسافر کے لیے تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔
(۱۹۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَیْمِرَۃَ ، عَنْ شُرَیْحِ بْنِ ہَانِیئٍ قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : لِلْمُسَافِرِ ثَلاَثُ لَیَالٍ ، وَیَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ لِلْمُقِیمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٠٥) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ مسح کی مدت مسافر کے لیے تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔
(۱۹۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لِلْمُسَافِرِ ثَلاَثٌ ، وَلِلْمُقِیمِ یَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٠٦) حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے موزوں پر مسح فرمایا ہے۔
(۱۹۰۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ سَلْعٍ ، عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ ؛ أَنَّ عَلِیًّا مَسَحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٠٧) حضرت علی فرماتے ہیں کہ اگر دین کی بنیاد عقل پر ہوتی تو پاؤں کے نچلا حصہ پر مسح ظاہری حصہ سے زیادہ حق دار تھا لیکن میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پاؤں کے ظاہری حصہ پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
(۱۹۰۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ: لَوْ کَانَ الدِّینُ بِالرَّأْیِ، لَکَانَ بَاطِنُ الْقَدَمَیْنِ أَوْلَی وَأَحَقَّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاہِرِہِمَا، وَلَکِنِّی رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَسَحَ ظَاہِرَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٠٨) حضرت ابن عباس نے موزوں پر مسح فرمایا ہے۔
(۱۹۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ مَسَحَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٠٩) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ سنت ہے۔
(۱۹۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ؟ فَقَالَ : سُنَّۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩١٠) حضرت عیاض بن نضلہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ ایک باغ میں گئے۔ وہ بھی رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے اور میں بھی، جب میں واپس آیا تو میں جونہی اپنے موزے اتارنے لگا۔ انھوں نے فرمایا کہ انھیں چھوڑ دو اور انھیں پر مسح کرلو جب سونے لگو تو تب اتار لینا۔
(۱۹۱۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ بْنِ الشِّخِّیرِ ، عَنْ عِیَاضِ بْنِ نَضْلَۃَ ، قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ أَبِی مُوسَی فِی بَعْضِ الْبَسَاتِینِ ، فَأَخَذَ فِی حَاجَۃٍ ، وَانْطَلَقْتُ لِحَاجَتِی ، فَرَجَعْتُ وَأَنَا أُرِیدُ أَنْ أَخْلَعَ خُفِّی ، فَقَالَ : ذَرْہُمَا وَامْسَحْ عَلَیْہِمَا ، حَتَّی تَضَعْہُمَا حَیْثُ تَنَامُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩١١) حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ اگر میں تین دن تک موزے نہ اتاروں تو مجھے اس کی کوئی پروا نہیں۔
(۱۹۱۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسیُّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَۃَ ، قَالَ : مَا أُبَالِی لَوْ لَمْ أَنْزَعْ خُفِّی ثَلاَثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩١٢) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ تم یہ کالے موزے پہنا کرو یہ اس لائق ہیں کہ تم ان پر مسح کرو۔
(۱۹۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَوَادَۃَ بْنِ أَبِی الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنِ عَمْرٍو : عَلَیْکُمْ بِہَذِہِ الْخِفَافِ السُّوْدِ فَالْبِسُوہَا ، فَہُوَ أَجْدَرُ أَنْ تَمْسَحُوا عَلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩١٣) حضرت سمرہ نے موزوں پر مسح کیا ہے۔
(۱۹۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عُبَیْدٍ الطَّائِیِّ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ رَبِیعَۃَ، عَنْ رَجُلٍ؛ أَنَّ سَمُرَۃَ مَسَحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩١٤) حضرت سمرہ نے موزوں پر مسح کیا ہے۔
(۱۹۱۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، وَعُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عُبَیْدٍ الطَّائِیِّ ، عَنْ عَلیِّ بْنِ رَبِیعَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ مَسَحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩١٥) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب اپنے ساتھیوں کو موزوں پر مسح کا حکم دیا کرتے تھے۔
(۱۹۱۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، وَابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : نُبِّئْتُ أَنَّ أَبَا أَیُّوبَ کَانَ یَأْمُرُ أَصْحَابَہُ بِالْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩١٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبداللہ موزوں پر مسح فرمایا کرتے تھے۔ حضرت ابراہیم فرماتے تھے کہ یہ بات مجھے بہت پسند ہے کیونکہ حضرت جریر نے سورة مائدہ کے نزول کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔
(۱۹۱۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیْرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ یَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ ، قَالَ : وَکَانَ أَعْجَبُ إِلیَّ ، لأَنَّ إِسْلاَمَ جَرِیرٍ إِنَّمَا کَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩١٧) حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے پیشاب کرنے کے بعد وضو کیا اور پھر موزوں پر مسح کیا۔ گویا کہ میں ان کے موزوں پر اب بھی انگلیوں کے نشان دیکھ رہا ہوں۔
(۱۹۱۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ أَخِیہِ عِیسَی بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَالَ فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ قَالَ : حَتَّی إِنِّی لَأَنْظرُ إِلَی أَثَرِ أَصَابِعہِ عَلَی خُفَّیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩١٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ موزوں پر انگلیوں سے خط بناتے ہوئے مسح کیا جائے گا۔
(۱۹۱۸) حَدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ عِیَاضٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : الْمَسْحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ خَطًّا بِالأَصَابِعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩١٩) حضرت ابو العلاء فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ہمیں صفین کی جانب روانہ فرمایا اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خادم حضرت قیس بن سعد کو ہمارا ذمہ دار بنایا۔ جب ہم تمام مسکن میں پہنچے تو حضرت قیس نے پیشاب کیا پھر دریائے دجلہ کے کنارے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا میں نے ان کے موزوں پر انگلیوں کے نشانات کو دیکھا۔
(۱۹۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ قَالَ : بَعَثَنَا عَلِیٌّ إِلَی صِفِّینَ ، وَاسْتَعْملَ عَلَیْنَا قَیْسَ بْنَ سَعْدٍ ، خَادِمَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَسِرْنَا حَتَّی أَتیْنَا مَسْکَنَ ، فَرَأَیْتُ قَیْسًا بَالَ ثُمَّ أَتَی شَطَّ دِجْلَۃَ فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ ، فَرَأَیْتُ أَثَرَ أَصَابِعِہِ عَلَی خُفَّیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٢٠) حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر اور حضرت سعد کا موزوں پر مسح کے بارے میں اختلاف ہوا، حضرت سعد فرماتے تھے کہ موزوں پر مسح کرو۔
(۱۹۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ، قَالَ: اخْتَلَفَ ابْنُ عُمَرَ وَسَعْدٌ فِی الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ، فَقَالَ سَعْدٌ : امْسَحْ۔
তাহকীক: