মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৮৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٨١) حضرت ابو مسلم فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت سلمان کے ساتھ تھا۔ انھوں نے ایک آدمی کو موزے اتار کر وضو کرتے دیکھا تو فرمایا کہ موزوں پر، اوڑھنی پر اور پیشانی پر مسح کرو۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اوڑھنی پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
(۱۸۸۱) حَدَّثَنَا یُونُسُ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی الْفُرَاتِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی شُرَیْحٍ ، عَنْ أَبِی مُسْلِمٍ مَوْلَی زَیْدِ بْنِ صُوحَانَ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ سَلْمَانَ ، فَرَأَی رَجُلاً یَنْزِعُ خُفَّیْہِ لِلْوُضُوئِ ، فَقَالَ لَہُ سَلْمَانُ : امْسَحْ عَلَی خُفَّیْک وَعَلَی خِمَارِکَ وَامْسَحْ بِنَاصِیَتِکَ ، فَإِنِّی رَأَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ وَالْخِمَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٨٢) حضرت ابی بن عمارہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے کمرے میں دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا فرمائی۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! کیا میں موزوں پر مسح کرسکتا ہوں ؟ فرمایا ” ہاں “ میں نے عرض کیا ” یا رسول اللہ ! کیا ایک دن تک ؟ “ فرمایا ” ہاں، اور دو دن تک “ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! اور دو دن تک ؟ “ فرمایا ” ہاں اور تین دن تک “ میں نے عرض کیا ” یا رسول اللہ ! اور کیا تین دن تک ؟ “ فرمایا ہاں ! جب تک تم چاہو۔
(۱۸۸۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِینٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ قَطَنٍ الْکِنْدِیِّ ، عَنْ أُبَیِّ بْنِ عِمَارَۃَ الأَنْصَارِیِّ ، قَالَ : وَکَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ صَلَّی فِی بَیْتِہِ لِلْقِبْلَتَیْنِ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللہِ ، یَوْمًا ؟ قَالَ : نَعَمْ وَیَوْمَیْنِ ، قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، یَوْمَیْنِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَثَلاَثَۃً ، قَالَ : قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللہِ ، وَثَلاَثَۃً ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَمَا شِئْت۔ (ابوداؤد ۱۵۹۔ طبرانی ۵۴۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٨٣) حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رفعِ حاجت فرمائی پھر وضو کرتے ہوئے موزوں پر اور سر پر مسح فرمایا۔
(۱۸۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ حَمْزَۃَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَضَی حَاجَتَہُ ، ثُمَّ جَائَ فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ ، وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔
(مسلم ۳۱۸۔ عبدالرزاق ۷۴۹)
(مسلم ۳۱۸۔ عبدالرزاق ۷۴۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٨٤) حضرت سالم بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص نے حضرت عمر بن خطاب سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو حضرت عمر نے فرمایا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موزوں پر مسح کا حکم دیتے تھے، بشرطیکہ انھیں پاک حالت میں پہنا گیا ہو۔
(۱۸۸۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی بَکْر ، أَخْبَرَنِی سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَأَلَہُ سَعْدُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ؟ فَقَالَ عُمَرُ : سَمِعْت النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْمُرُ بِالْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ، إذَا لبسہُمَا وَہُمَا طَاہِرَتَانِ۔ (ابویعلی ۱۷۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٨٥) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سفر میں پانی سے موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
(۱۸۸۵) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، وَیَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ بِالْمَائِ فِی السَّفَرِ۔
(احمد ۱/۵۴)
(احمد ۱/۵۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٨٦) حضرت عمرو بن امیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
(۱۸۸۶) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ شَیْبَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، أَنَّ جَعْفَرَ بْنَ عَمْرِو بْنِ أُمَیَّۃَ أَخْبَرَہُ ، أَنَّ أَبَاہُ أَخْبَرَہُ ، أَنَّہُ رَأَی رَسُول اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔
(بخاری ۲۰۴۔ احمد ۵/۲۸۸)
(بخاری ۲۰۴۔ احمد ۵/۲۸۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٨٧) حضرت عمرو بن امیہ فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موزوں اور عمامہ پر مسح فرمایا۔
(۱۸۸۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ وَالْعِمَامَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٨٨) حضرت مغیرہ بن شعبہ نے ایک مرتبہ خطبہ میں ارشاد فرمایا کہ اے لوگو ! ایک مرتبہ ایک سفر میں میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ آپ رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے۔ میں آپ کے لیے پانی لایا آپ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔
(۱۸۸۸) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ رَبِیعَۃَ ، قَالَ : خَطَبَنَا الْمُغِیرَۃُ بْنُ شُعْبَۃَ ، فَقَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ ، إنِّی کُنْتُ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی رَکْبٍ ، فَنَزَلَ فَقَضَی حَاجَتَہُ ، فَأَتَیْتُہُ بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٨٩) حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تنگ آستینوں والا شامی جبّہ زیب تن فرما رکھا تھا۔ اس کے آستینوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے آپ نے ہاتھوں کو نیچے سے نکالا۔ پھر اپنے چہرے اور ہاتھوں کو دھویا، پھر پیشانی کا مسح فرمایا اور پگڑی اور موزوں کا مسح فرمایا۔
(۱۸۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ وَہْبٍ الثَّقَفِیِّ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَہَبَ لِیَحْسِرَ یَدَہُ ، وَعَلَیْہِ جُبَّۃٌ شَامِیَّۃٌ ضَیِّقَۃُ الْکُمَّیْنِ ، فَأَخْرَجَ یَدَہُ مِنْ تَحْتِہَا إخْرَاجًا ، فَغَسَلَ وَجْہَہُ وَیَدَیْہِ ، ثُمَّ مَسَحَ بِنَاصِیَتِہِ ، وَمَسَحَ عَلَی الْعِمَامَۃِ ، وَمَسَحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٩٠) حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسافر کے لیے تین دن تین رات اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات مسح کی مدت مقرر فرمائی۔
(۱۸۹۰) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُہَاجِرُ مَوْلَی الْبَکَرَاتِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی بَکْرۃَ، عَنْ أَبِیہِ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَعَلَ لِلْمُسَافِرِ یَمْسَحُ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ وَلَیَالِیہِنَّ، وَلِلْمُقِیمِ یَوْمًا وَلَیْلَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٩١) حضرت یزید بن وھب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے موزوں پر مسح کے بارے میں ہماری طرف ایک خط لکھا جس میں فرمایا کہ موزوں پر مسح کی مدت مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات مقرر فرمائی۔
(۱۸۹۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَیدُ بْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : کَتَبَ إلَیْنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِی الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ؛ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ وَلَیَالِیہِنَّ لِلْمُسَافِرِ ، وَیَوْمًا وَلَیْلَۃً لِلْمُقِیمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٩٢) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے موزوں پر مسح کی مدت مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں جبکہ مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات مقرر فرمائی۔
(۱۸۹۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، قَالَ فِی الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ : لِلْمُسَافِرِ ثَلاَثٌ وَلِلْمُقِیمِ یَوْمٌ إلَی اللَّیْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٩٣) حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ نباتہ جعفی ہم سب سے حضرت عمر سے بےخطر رہتے تھے ہم نے نباتہ جعفی سے کہا کہ حضرت عمر سے موزوں پر مسح کی مدت کے بارے میں سوال کرو۔ حضرت عمر سے سوال کیا گیا تو انھوں نے مسافر کے لیے تین دن اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات قرار دیا۔
(۱۸۹۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : قلْنَا لِنُبَاتَۃَ الْجُعْفِیِّ ، وَکَانَ أَجْرَأَنَا عَلَی عُمَرَ : یَسْأَلہُ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ، فَسَأَلَہُ ، فَقَالَ : لِلْمُسَافِرِ ثَلاَثَۃُ أَیَّامٍ ، وَلِلْمُقِیمِ یَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٩٤) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص پاؤں کے پاک ہونے کی حالت میں موزے پہنے تو ان پر مسافر تین دن اور مقیم ایک دن مسح کرسکتا ہے۔
(۱۸۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : رَأَیْتُ جَرِیرًا یَمْسَح عَلَی خُفَّیْہِ ، قَالَ : وَقَالَ أَبُو زُرْعَۃَ : قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا أَدْخَلَ أَحَدُکُمْ رِجْلَیْہِ فِی خُفَّیْہِ وَہُمَا طَاہِرَتَانِ فَلْیَمْسَحْ عَلَیْہِمَا ؛ ثَلاَثًا لِلْمُسَافِرِ ، وَیَوْمًا لِلْمُقِیمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٩٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن الخطاب، حضرت سعد بن مالک اور حضرت ابن مسعود موزوں پر مسح کیا کرتے تھے۔
(۱۸۹۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، وَسَعْدَ بْنَ مَالِکٍ ، وَابْنَ مَسْعُودٍ کَانُوا یَمْسَحُونَ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٩٦) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ان پر مسح کیا کرو۔
(۱۸۹۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ؟ فَقَالَ : امْسَحْ عَلَیْہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٩٧) حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ صحابہ کرام نے موزوں پر مسح کیا ہے اگر کوئی شخص ان سے اعراض کرتے ہوئے موزوں پر مسح نہیں کرتا تو یہ شیطانی عمل ہے۔
(۱۸۹۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَسَحَ أَصْحَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی الْخُفَّیْنِ ، فَمَنْ تَرَکَ ذَلِکَ رَغْبَۃً عَنْہُ ، فَإِنَّمَا ہُوَ مِنَ الشَّیْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٩٨) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ کے موقع پر موزوں پر مسح کے بارے میں میرا اور حضرت سعد کا اختلاف ہوگیا۔ وہ کہتے تھے کہ موزوں پر مسح کرو جبکہ میں انکار کرتا تھا۔ جب ہم حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت سعد نے ان سے اس معاملے کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ابن عمر موزوں پر مسح کا انکار کرتے ہیں۔ میں نے کہا کہ اے امیرالمؤمنین ! حضرت سعد کہتے ہیں کہ وضو ٹوٹنے کے بعد موزوں پر مسح کرو۔ حضرت عمر نے فرمایا وضو ٹوٹنے کے بعد مسح کرو، پاخانہ کرنے کے بعد بھی مسح کرو۔
(۱۸۹۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ مُحَارِبٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: اخْتَلَفْتُ أَنَا وَسَعْدٌ بِالْقَادِسیَّۃِ فِی الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ، فَقَالَ سَعْدٌ: امْسَحْ عَلَیْہِمَا ، وَأَنْکرْتُ أَنَا ذَلِکَ، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ سَعْدٌ، فَقَالَ لَہُ: أَلَمْ تَرَ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ یُنْکِرُ الْمَسْحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ؟ قَالَ: فَقُلْتُ: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ، أَنَّ سَعْدًا یَقُولُ : إِمْسَحْ عَلَیْہِمَا بَعْدَ الْحَدَثِ قَالَ : فَقَالَ عُمَرُ : أَلاَّ بَعْدَ الْحَدَثِ ، أَلاَّ بَعْدَ الْخِرَائَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٨٩٩) حضرت حکم بن اعرج کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ مقام جلولاء میں میرا اور حضرت سعد کا موزوں پر مسح کے بارے میں اختلاف ہوگیا تھا۔ حضرت سعد کہتے تھے کہ موزوں پر مسح کرو جبکہ میں انکار کرتا تھا۔ جب ہم حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوئے تو میں نے ان سے اس بات کا ذکر کیا اور کہا کہ حضرت سعد کہتے ہیں کہ وضو ٹوٹنے کے بعد موزوں پر مسح کرو۔ حضرت عمر نے فرمایا استنجاء کرنے کے بعد بھی مسح کرو، وضو ٹوٹنے کے بعد بھی مسح کرو۔
(۱۸۹۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ الأَعْرَجِ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ، فَقَالَ : اخْتَلَفْتُ أَنَا وَسَعْدٌ فِی ذَلِکَ وَنَحْنُ بِجَلُولاَئَ ، فَقَالَ سَعْدٌ : امْسَحْ عَلَیْہِمَا ، فَأَنْکَرْتُ ذَلِکَ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَی عُمَرَ ، ذَکَرْتُ لَہُ ذَلِکَ ، قَالَ : فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، إِنَّہُ یَقُولُ : یمسح عَلَیْہِمَا بَعْدَ الْحَدَثِ ، فَقَالَ عُمَرُ : أَلاَّ بَعْدَ الْخِرَائَۃِ ، أَلاَّ بَعْدَ الْحَدَثِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنے کا بیان
(١٩٠٠) حضرت ابن مسعود موزوں پر مسح کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ مسافر کے لیے تین دن تین رات اور مقیم کے لیے ایک دن ایک رات اس کی مدت ہے۔
(۱۹۰۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ : ثَلاثَۃُ أَیَّامٍ وَلَیَالِیہِنَّ لِلْمُسَافِرِ ، وَیَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ لِلْمُقِیمِ۔
তাহকীক: