মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৮৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتا اگر پانی میں منہ مار دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٤١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اگر کتا برتن میں منہ مار دے تو اسے سات مرتبہ دھویا جائے۔
(۱۸۴۱) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ فِی الْکَلْبِ یَلَغُ فِی الإِنَائِ ، یُغْسَلُ سَبْعَ مَرَّاتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتا اگر پانی میں منہ مار دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٢) حضرت ابن مسیب فرماتے ہیں اگر کتا تمہارے برتن میں منہ مار دے تو اسے سات مرتبہ دھوؤ۔
(۱۸۴۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَۃَ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : اغْسِلْ إنَائَکَ مِنَ الْکَلْبِ سَبْعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتا اگر پانی میں منہ مار دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کتا برتن میں منہ مار دے تو اتنی مرتبہ دھوؤ کہ برتن صاف ہوجائے۔
(۱۸۴۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الْکَلْبِ یَلَغُ فِی الإِنَائِ ، قَالَ : اغْسِلْہُ حَتَّی تُنْقِیَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتا اگر پانی میں منہ مار دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کتا برتن میں منہ مار دے تو اتنی مرتبہ دھوؤ کہ برتن صاف ہوجائے۔
(۱۸۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : اغْسِلْہُ حَتَّی تُنْقِیَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتا اگر پانی میں منہ مار دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٥) حضرت ابن مغفل سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگر کتا برتن میں منہ مار دے تو اسے سات مرتبہ دھوؤ اور آٹھویں مرتبہ اسے مٹی سے صاف کرو۔
(۱۸۴۵) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُطَرِّفًا یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ الْمُغَفَّلِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : إذَا وَلَغَ الْکَلْبُ فِی الإنَائِ ، فَاغْسِلُوہُ سَبْعَ مَرَّاتٍ ، وَعَفِّرُوہُ الثَّامِنَۃَ بِالتُّرَابِ۔ (ابوداؤد ۷۵۔ نسائی ۷۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر بارش کا کیچڑ کپڑوں پر لگ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٦) حضرت حسن سے پوچھا گیا کہ اگر بارش کا کیچڑ کپڑوں پر لگ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا اگر چاہے تو اسے دھولے اور اگر چاہے تو چھوڑ دے، جب خشک ہوجائے تو کھرچ دے۔
(۱۸۴۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی طِینِ الْمَطَرِ یُصِیبُ ألثَّوْبَ ، قَالَ : إِنْ شَائَ غَسَلَہُ، وَإِنْ شَائَ تَرَکَہُ حَتَّی یَجِفَّ ، ثُمَّ یَفْرُکَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر بارش کا کیچڑ کپڑوں پر لگ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٧) حضرت منصور کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے سوال کیا کہ اگر بارش کا کیچڑ کپڑوں پر لگ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا کہ جب خشک ہوجائے تو اسے کھرچ دو ۔
(۱۸۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُجَاہِدًا ، عَنْ طِینِ الْمَطَرِ یُصِیبُ الثَّوْبَ ؟ فَقَالَ : إذَا یَبِسَ فَحُتَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر بارش کا کیچڑ کپڑوں پر لگ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٨) حضرت حجاج بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے ابو جعفر سے سوال کیا کہ اگر بارش کا کیچڑ میرے کپڑوں پر لگ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا پاک زمین ناپاک زمین کو پاک کردیتی ہے۔
(۱۸۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ ، عَنْ طِینِ الْمَطَرِ یُصِیبُ ثَوْبِی ؟ فَقَالَ : الأَرْضُ الطَّیِّبَۃُ تُطِّیَبُ الأَرْضَ الْخَبِیثَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کے بالوں پر مسح کس طرح کیا جائے ؟
(١٨٤٩) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عبید بن عمیر کے سر پر بالوں کے دو گچھے تھے۔ وہ جب وضو کرتے تو ان پر مسح کیا کرتے تھے۔
(۱۸۴۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کَانَتْ لِعُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ خُصْلَتَانِ ، فَکَانَ إذَا تَوَضَّأَ مَسَحَ عَلَیْہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کے بالوں پر مسح کس طرح کیا جائے ؟
(١٨٥٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تم اپنے سر کے کسی بھی حصہ پر مسح کرلو جائز ہے۔
(۱۸۵۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : أَیُّ جَوَانِبِ رَأْسِکَ مَسَحْتَ أَجْزَأَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کے بالوں پر مسح کس طرح کیا جائے ؟
(١٨٥١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تم اپنے سر کے کسی بھی حصہ پر مسح کرلو جائز ہے۔
(۱۸۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ الأَزْرَقِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : أَیُّ جَوَانِبِ رَأْسِکَ مَسَحْتَ أَجْزَأَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کے بالوں پر مسح کس طرح کیا جائے ؟
(١٨٥٢) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر کے اگلے حصہ پر مسح فرمایا۔
(۱۸۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کے بالوں پر مسح کس طرح کیا جائے ؟
(١٨٥٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ تمہارے لیے سر پر اتنا پانی ڈالنا کافی ہے۔ پھر انھوں نے دونوں ہاتھ پانی میں ڈالے۔ پھر سر کا مسح اس طرح کیا کہ اپنی ہتھیلیوں کو سر کے درمیان میں رکھا پھر انھیں سر کے اگلے حصہ پر پھیرلیا۔
(۱۸۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، قَالَ بَلَغَنِی ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ : یَکْفِیہِ مِنَ الْمَائِ ہَکَذَا ، وَوَصَفَ أَنَّہُ یَغْمِسُہُمَا فِی الْمَائِ ، ثُمَّ یَمْسَحُ رَأْسَہُ ہَکَذَا ؛ وَوَضَعَ کَفَّیْہِ وَسَطَ رَأْسِہِ ، ثُمَّ أَمَرَّہُمَا إلَی مُقَدَّمِ رَأْسِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جس کمرے میں نماز پڑھے اگر وہاں پیشاب موجود ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٤) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ میں نے ابن سیرین سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کے اس کمرے میں پیشاب موجود ہو جس میں نماز پڑھ رہا ہے ؟ تو انھوں نے اسے مکروہ خیال فرمایا۔ میں نے حضرت حسن سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ نماز تو جائز ہے لیکن وہ پیشاب کو کمرے میں نہ چھوڑے۔
(۱۸۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ سِیرِینَ عَنِ الرَّجُلِ یَبُولُ فِی بَیْتِہِ الَّذِی یُصَلِّی فِیہِ ؟ فَکَرِہَہُ ، وَسَأَلْت الْحَسَنَ ، فَقَالَ : نَعَمْ ، وَلاَ یَتْرُکُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جس کمرے میں نماز پڑھے اگر وہاں پیشاب موجود ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٥) حضرت ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ اس طشت میں پیشاب نہ کرو جو تمہارے نماز والے کمرے میں موجود ہو اور غسل خانے میں بھی پیشاب نہ کرو۔
(۱۸۵۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ مَاعِزٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، یَحْسِبُہُ عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لاَ تَبُولُ فِی طَسْتٍ فِی بَیْتٍ تُصَلِّی فِیہِ ، وَلاَ تَبُلْ فِی مُغْتَسَلِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جس کمرے میں نماز پڑھے اگر وہاں پیشاب موجود ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٦) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جس کمرے میں پیشاب ہو فرشتے اس میں داخل نہیں ہوتے۔
(۱۸۵۶) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ مُحَارِبٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ تَدْخُلُ الْمَلاَئِکَۃُ بَیْتًا فِیہِ بَوْلٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جس کمرے میں نماز پڑھے اگر وہاں پیشاب موجود ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٧) حضرت سلمان ابو شداد فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مولیٰ ابو رافع اپنے بستر پر بیٹھے مجھے حکم دیتے کہ میں انھیں ان کا پیشاب دان دوں۔ پھر وہ اس میں پیشاب کرتے۔
(۱۸۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ أَبِی الْوَسِیمِ ، عَنْ سَلْمَانَ أَبِی شَدَّادٍ ، قَالَ : کَانَ أَبُو رَافِعٍ مَوْلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْمُرُنِی أَنْ أُنَاوِلَہُ الْمِبْوَلَۃَ ، وَہُوَ عَلَی فِرَاشِہِ فَیَبُولُ فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جس کمرے میں نماز پڑھے اگر وہاں پیشاب موجود ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٨) حضرت سعید ابن ابی بردہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابو وائل کو دیکھا کہ وہ کمرے میں نماز پڑھنے کی جگہ بیٹھے تھے، پھر انھوں نے طشت منگوا کر اس میں پیشاب کیا۔
(۱۸۵۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی بُرْدَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا وَائِلٍ جَالِسًا فِی مَسْجِدِ الْبَیْتِ ، ثُمَّ دَعَا بِطَسْتٍ فَبَالَ فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برف کے پانی سے وضو کرنے کا بیان
(١٨٥٩) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے برف کے پانی سے وضو کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اسے توڑ کر اس سے غسل اور وضو کرسکتا ہے۔
(۱۸۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، عَنِ الْغُسْلِ وَالْوُضُوئِ بِالثَّلْجِ ؟ فَقَالَ : یَکْسِرُہُ وَیَغْتَسِلُ وَیَتَوَضَّأُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برف کے پانی سے وضو کرنے کا بیان
(١٨٦٠) حضرت عامر اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ برف سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۸۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، وَالْحَکَمِ قَالاَ : لاَ بَأْسَ بِالْوُضُوئِ بِالثَّلْجِ۔
তাহকীক: