মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৮০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨٠١) حضرت حذیفہ بن یمان فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تہجد کے لیے اٹھتے تو مسواک کیا کرتے تھے۔
(۱۸۰۱) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا قَامَ مِنَ اللَّیْلِ یَشُوصُ فَاہُ بِالسِّوَاکِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨٠٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کبھی بھی دن میں یا رات میں نیند سے بیدار ہوتے تو وضو سے پہلے مسواک کیا کرتے تھے۔
(۱۸۰۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہَمَّامٌ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ زَیْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، قَالَ حَدَّثَتْنِی أُمُّ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ لاَ یَرْقُدُ لَیْلاً ، وَلاَ نَہَارًا فَیَسْتَیْقِظُ إِلاَّ تَسَوَّکَ قَبْلَ أَنْ یَتَوَضَّأَ۔
(ابن سعد ۴۸۳۔ احمد ۶/۱۲۱)
(ابن سعد ۴۸۳۔ احمد ۶/۱۲۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨٠٣) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مسواک منہ کو صاف کرنے والی ہے اور اللہ کی رضا کا ذریعہ ہے۔
(۱۸۰۳) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا إبْرَاہِیمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی حَبِیبَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی دَاوُد بْنُ الْحُصَیْنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : السِّوَاکُ مَطْہَرَۃٌ لِلْفَمِ ، مَرْضَاۃٌ لِلرَّبِّ۔ (احمد ۶/۱۴۶۔ دارمی ۶۸۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨٠٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ہمیں مسواک کا حکم اس تسلسل اور اہتمام سے دیا جاتا تھا کہ ہمیں خیال ہوا کہ مسواک کے بارے میں کوئی حکم نازل ہوجائے گا۔
(۱۸۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ التَّمِیمِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَقَدْ کُنَّا نُؤْمَرُ بِالسِّوَاکِ حَتَّی ظَنَنَّا ، أَنَّہُ سَیَنْزِلُ فِیہِ۔ (طیالسی ۲۷۳۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨٠٥) حضرت صالح بن کیسان فرماتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کے کانوں پر ہر وقت مسواک لگی رہتی تھی۔
(۱۸۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ کَیْسَانَ ؛ أَنَّ عُبَادَۃَ بْنَ الصَّامِتِ وَأَصْحَابَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانُوا یَرُوحُونَ وَالسِّوَاکُ عَلَی آذَانِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨٠٦) حضرت عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے لیے ان پر مسواک کو لازم کردیتا۔
(۱۸۰۶) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ قَرْمٍ ، عَنْ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الْحِجَازِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمَّتِی لأَمَرْتُہُمْ بِالسِّوَاکِ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ۔ (طبرانی فی الکبیر ۳۲۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨٠٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مسواک منہ کو صاف کرنے والی اور نگاہ کو تیز کرنے والی ہے۔
(۱۸۰۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : السِّوَاکُ مَطْہَرَۃٌ لِلْفَمِ جَلاَئٌ لِلْعَینِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨٠٨) ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں وضو کی طرح ہر نماز کے لیے مسواک کو بھی فرض قرار دے دیتا۔
(۱۸۰۸) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، رَفَعَہُ ، قَالَ : لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمَّتِی لَفَرَضْتُ عَلَی أُمَّتِی السِّوَاکَ کَمَا فَرَضْتُ عَلَیْہِمُ الطَّہُورَ۔ (احمد ۵/۴۱۰۔ البزار ۱۳۰۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨٠٩) حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک رات میں کئی مرتبہ مسواک فرماتے تھے۔
(۱۸۰۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ وَاصِلٍ ، عَنْ أَبِی سُورَۃَ ابْنِ أَخِی أَبِی أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَسْتَاکُ فِی اللَّیْلَۃِ مِرَارًا۔ (احمد ۵/۴۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨١٠) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی رات کو اٹھے تو مسواک کرے۔ کیونکہ آدمی جب رات کو اٹھے، اور مسواک کرے پھر وضو کرے پھر نماز کے لیے کھڑا ہوجائے تو ایک فرشتہ اس کے پیچھے کھڑا ہو کر اس کا قرآن سنتا ہے۔ پھر وہ آہستہ آہستہ اس کے اتنا قریب ہوجاتا ہے کہ اپنا منہ اس کے منہ کے ساتھ لگا لیتا ہے۔ پس وہ جب بھی کوئی آیت پڑھتا ہے تو وہ آیت فرشتے کے پیٹ میں چلی جاتی ہے۔
(۱۸۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إذَا قَامَ أَحَدُکُمْ مِنَ اللَّیْلِ فَلْیَسْتَکْ ، فَإِنَّ الرَّجُلَ إذَا قَامَ مِنَ اللَّیْلِ فَتَسَوَّکَ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ إلَی الصَّلاَۃِ ، جَائَہُ الْمَلَکُ حَتَّی یَقُومَ خَلْفَہُ یَسْتَمِعُ الْقُرْآنَ ، فَلاَ یَزَالُ یَدْنُو مِنْہُ حَتَّی یَضَعَ فَاہُ عَلَی فِیہِ ، فَلاَ یَقْرَأُ آیَۃً إِلاَّ دَخَلَتْ جَوْفَہُ۔ (بزار ۶۰۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨١١) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں حضرت مجاہد کے پاس مہمان بن کر ٹھہرا، وہ سب سے زیادہ پابندی مسواک کی کیا کرتے تھے۔
(۱۸۱۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَکَمِ، قَالَ: نَزَلْتُ عَلَی مُجَاہِدٍ فَکَانَ أَشَدَّ شَیْئٍ مُوَاظَبَۃً عَلَی السِّوَاکِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨١٢) حضرت یزید بن اصم فرماتے ہیں کہ ام المؤمنین حضرت میمونہ بنت حارث کی مسواک پانی میں ڈوبی رہتی تھی۔ جب وہ نماز یا کسی اور کام میں مشغولیت سے فارغ ہوتیں تو مسواک کرتی تھیں۔
(۱۸۱۲) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ الأَصَمِّ ، قَالَ : کَانَ سِوَاکُ مَیْمُونَۃَ ابْنَۃِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُنْقَعًا فِی مَائٍ ، فَإِنْ شَغَلَہَا عَنْہُ عَمَلٌ ، أَوْ صَلاَۃٌ ، وَإِلا فَأَخَذَتْہُ وَاسْتَاکَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨١٣) حضرت ابو ایوب انصاری سے روایت ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ چار چیزیں رسولوں کی سنتوں میں سے ہیں خوشبو لگانا نکاح کرنا مسواک کرنا مہندی لگانا۔
(۱۸۱۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : قَالَ أَبُو أَیُّوبَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَرْبَعٌ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِینَ : التَّعَطُّر ، وَالنِّکَاحُ ، وَالسِّوَاکُ ، وَالْحِنَّائُ۔
(ترمذی ۱۰۸۰۔ احمد ۵/۴۲۱)
(ترمذی ۱۰۸۰۔ احمد ۵/۴۲۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨١٤) حضرت حسان بن عطیہ سے روایت ہے (کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا) وضو ایمان کا حصہ ہے اور مسواک وضو کا حصہ ہے۔ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں ہر نماز میں انھیں مسواک کا حکم دے دیتا۔ وہ دو رکعتیں جو مسواک کر کے پڑھی جائیں وہ ان رکعات سے ستر گنا افضل ہیں جو بغیر مسواک کے پڑھی جائیں۔
(۱۸۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الأَوْزَاعِیُّ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : الْوُضُوئُ شَطْرُ الإِیمَانِ ، وَالسِّوَاکُ شَطْرُ الْوُضُوئِ ، وَلَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمَّتِی لأَمَرْتُہُمْ بِالسِّوَاکِ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ ۔ رَکْعَتَانِ یَسْتَاکُ فِیہِمَا الْعَبْدُ أَفْضَلُ مِنْ سَبْعِینَ رَکْعَۃً لاَ یَسْتَاکُ فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨١٥) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ مسواک میں مشغول رہنا مجھے دو خادم غلاموں سے زیادہ محبوب ہے۔ حضرت عبداللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جب بھی کھانا کھاتے تو مسواک کیا کرتے تھے۔
(۱۸۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لأَنْ أَکُونَ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِی مَا اسْتَدْبَرْتُ، یَعْنِی: فِی السِّوَاکِ ، أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ وَصیفَیْنِ ، قَالَ : وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ لاَ یَأْکُلُ الطَّعَامَ إِلاَّ اسْتَنَّ ، یَعْنِی : اسْتَاکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨١٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت جبرائیل نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آنے میں دیر کردی، جب آئے تو کہنے لگے کہ ہم ان لوگوں کے پاس کیسے آئیں جو ناخن نہیں کاٹتے، انگلیوں کے پورے صاف نہیں کرتے اور مسواک نہیں کرتے ؟ !
(۱۸۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُجَاہِدًا ، قَالَ : اسْتَبْطَأَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جِبْرِیلَ ، فَقَالَ : وَکَیْفَ نَأْتِیکُمْ وَأَنْتُمْ لاَ تَقُصُّونَ أَظْفَارَکُمْ ، وَلاَ تُنَقُّونَ بَرَاجِمَکُمْ ، وَلاَ تَسْتَاکُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨١٧) حضرت سلیمان بن سعد سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مسواک کرو اور صفائی اختیار کرو۔ اور وتر پڑھو کیونکہ اللہ تعالیٰ وتر (طاق) ہے اور طاق کو پسند کرتا ہے۔
(۱۸۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ سَعدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اسْتَاکُوا وَتَنَظَّفُوا ، وَأَوْتِرُوا فَإِنَّ اللَّہَ وِتْرٌ یُحِبُّ الْوِتْرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨١٨) حضرت عبداللہ بن بریدہ اسلمی فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اپنے گھر والوں سے بیدار ہوتے تو اپنی ایک باندی جن کا نام بریرہ تھا، ان سے مسواک منگواتے تھے۔
(۱۸۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ ثَعْلَبَۃَ الْعَبْدِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ الأَسْلَمِیِّ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا اسْتَیْقَظَ مِنْ أَہْلِہِ دَعَا جَارِیَۃً یُقَالُ لَہَا : بَرِیرَۃُ بِالسِّوَاکِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨١٩) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مسواک نگاہ کو تیز کرنے والی اور منہ کو پاک کرنے والی ہے۔
(۱۸۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : السِّوَاکُ جَلاَئٌ لِلْعَیْنِ طَہُورٌ لِلْفَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨٢٠) حضرت تمیمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس سے مسواک کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں مسواک کا حکم اس کثرت سے دیا کرتے تھے کہ ہم سمجھنے لگے کہ اس کے بارے کوئی حکم نازل ہوجائے گا۔
(۱۸۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنِ التَّمِیمِیِّ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ السِّوَاکِ؟ فَقَالَ : لَمْ یَزَلْ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْمُرُ بِہِ حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّہُ سَیَنْزِلُ عَلَیْہِ فِیہِ۔
তাহকীক: