মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৭৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٨١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ لفظ لمس، لفظ مسّ اور لفظ مباشرت سے جماع مراد لیا جاتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ جس چیز کو چاہیں جس چیز کے لیے کنایہ لے سکتے ہیں۔
(۱۷۸۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : اللَّمْسُ وَالْمَسُّ وَالْمُبَاشَرَۃُ إلَی الْجِمَاعِ ، وَلَکِنَّ اللَّہَ یَکْنِیْ مَا شَائَ لِمَا شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر برتن میں شراب یا خون کا قطرہ گر جائے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٨٢) حضرت طاؤس سے پانی میں گرنے والے شراب کے قطرہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے اسے مکروہ خیال فرمایا۔
(۱۷۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ فِی قَطْرَۃِ خَمْرٍ وَقَعَتْ فِی مَائٍ ؟ فَکَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر برتن میں شراب یا خون کا قطرہ گر جائے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٨٣) حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر مٹکے میں شراب یا خون کا قطرہ گرجائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا اس سارے پانی کو گرا دیا جائے۔
(۱۷۸۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْحُبِّ ) تَقْطُرُ فِیہِ الْقَطْرُ مِنَ الْخَمْرِ ، أَوِ الدَّمِ؟ قَالَ : یُہْرَاقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھڑکنے کا بیان
(١٧٨٤) حضرت عبید اللہ بن ابی زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو دیکھا کہ وہ وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھڑکا کرتے تھے اور فرماتے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔
(۱۷۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْیدِ اللہِ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُجَاہِدًا یَتَوَضَّأُ فَنَضَحَ فَرْجَہُ ، وَذُکِرَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَعَلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھڑکنے کا بیان
(١٧٨٥) حضرت سلمہ اپنی کھال اور کپڑوں کے درمیان پانی چھڑکا کرتے تھے۔
(۱۷۸۵) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ مَوْلَی سَلَمَۃَ ؛ أَنَّ سَلَمَۃَ کَانَ یَنْضَحُ بَیْنَ جِلْدِہِ وَثِیَابِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھڑکنے کا بیان
(١٧٨٦) حضرت ابن عمر جب وضو کرتے تو شرم گاہ کی جگہ پانی چھڑکتے اور فرماتے کہ میرے والد یونہی کیا کرتے تھے۔
(۱۷۸۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ إذَا تَوَضَّأَ نَضَحَ فَرْجَہُ ، قَالَ عُبَیْدُ اللہِ : وَکَانَ أَبِی یَفْعَلُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھڑکنے کا بیان
(١٧٨٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ شیطان تم میں سے کسی کی نماز میں آتا ہے اور اس کے آلہ تناسل کے سوراخ کو گیلا کر کے یہ دکھاتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا۔ جسے ایسا شک ہو وہ پانی چھڑک لے اور جسے اس بارے میں زیادہ شک ہو تو وہ کہے کہ یہ پانی کی وجہ سے ہے۔
(۱۷۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنِ مِقْسَم ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إنَّ الشَّیْطَانَ یَأْتِی أَحَدَکُمْ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃِ فَیَبلَّ إحْلِیلِہِ حَتَّی یُرِیَہُ أَنَہُ قَدْ أَحْدَثَ، فَمَنْ رَابَہُ ذَلِکَ فَلْیَنْتَضِحْ بِالْمَائِ، فَمَنْ رَابَہُ مِنْ ذَلِکَ شَیْء فَلْیَقُلْ: ہُوَ عَمَلُ الْمَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھڑکنے کا بیان
(١٧٨٨) ابن ازہر کے ایک مولی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے پیشاب کی شکایت کی تو انھوں نے فرمایا کہ جب تم وضو کرو تو پانی چھڑک لو اور اس سے بے پروا ہو جاؤ کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے۔
(۱۷۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ مَوْلًی لابْنِ أَزْہَرَ ، قَالَ : شَکَوْت إلَی ابْنِ عُمَرَ الْبَوْلَ ، فَقَالَ : إذَا تَوَضَّأْت فَانْضَحْ وَالْہَ عَنْہُ ، فَإِنَّہُ مِنَ الشَّیْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھڑکنے کا بیان
(١٧٨٩) حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ مجھے میرے بھائی نے بتایا کہ میں نے حضرت قاسم سے نماز کے اندر محسوس کی جانے والی تری کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا اے میرے پیارے ! تم اس پر پانی چھڑک کر اس سے غافل ہو جاؤ کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے۔ وہ فرماتے ہیں جب سے میں نے ایسا کیا میرا وہم دور ہوگیا۔
(۱۷۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَخِی ، قَالَ : سَأَلْتُ الْقَاسِمَ عَنِ الْبِلَّۃِ أَجِدُہَا فِی الصَّلاَۃِ ؟ فَقَالَ : یَا ابْنَ أَخِی ، انْضَحْہُ وَالْہَ عَنْہُ ، فَإِنَّمَا ہُوَ مِنَ الشَّیْطَانِ ، قَالَ : فَفَعَلْتُ فَذَہَبَ عَنِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھڑکنے کا بیان
(١٧٩٠) حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی میمون بن مہران کے پاس آیا اور ان سے تری کے بارے میں سوال کیا جو محسوس ہوتی ہے۔ حضرت میمون نے اس سے فرمایا کہ جب تم وضو کرو تو اپنی شرم گاہ پر پانی چھڑک لو اور اس سے متصل کپڑے کو بھی تر کرلو۔ اب اگر تمہیں تری محسوس ہو تو تم یہ سوچو کہ یہ اسی پانی کی وجہ سے ہے۔
(۱۷۹۰) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَیَّانَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ فَشَکَی إلَیْہِ بِلَّۃً یَجِدُہَا ، فَقَالَ لَہُ مَیْمُونٌ : إذَا أَنْتَ تَوَضَّأْت فَانْضَحْ فَرْجَک ، وَمَا یَلِیہِ مِنْ ثَوْبِکَ بِالْمَائِ ، فَإِنْ وَجَدْت مِنْ ذَلِکَ شَیْئًا فَقُلْ : ہُوَ مِنْ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھڑکنے کا بیان
(١٧٩١) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد وضو سے فارغ ہونے کے بعد ایک ہتھیلی سے پانی اپنی ازار بند پر چھڑکا کرتے تھے۔
(۱۷۹۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ إذَا تَوَضَّأَ فَفَرَغَ ، قَالَ : بِکَفٍّ مِنْ مَائٍ فِی إزَارِہِ ہَکَذَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھڑکنے کا بیان
(١٧٩٢) حضرت حکم بن سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ نے وضو کرنے کے بعد ایک ہتھیلی میں پانی لے کر اسے شرم گاہ کی جگہ چھڑک دیا۔
(۱۷۹۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، قَالَ : قَالَ مَنْصُورٌ : حَدَّثَنِی مُجَاہِدٌ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ سُفْیَانَ الثَّقَفِیِّ ؛ أَنَّہُ رَأَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ ثُمَّ أَخَذَ کَفًّا مِنْ مَائٍ فَنَضَحَ بِہِ فَرْجَہُ۔
(ابوداؤد ۱۶۸۔ احمد ۴۰۹)
(ابوداؤد ۱۶۸۔ احمد ۴۰۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھڑکنے کا بیان
(١٧٩٣) حضرت زید بن حارثہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کرنے کے بعد ہتھیلی میں پانی لے کرا سے شرم گاہ کی جگہ چھڑک دیا۔
(۱۷۹۳) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ ، عَنْ عُقَیْلٍ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدِ بْنِ حَارِثَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ ثُمَّ أَخَذَ کَفًّا مِنْ مَائٍ فَنَضَحَ بِہِ فَرْجَہُ۔
(احمد ۱۶۱۔ ابن ماجہ ۴۹۲)
(احمد ۱۶۱۔ ابن ماجہ ۴۹۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٧٩٤) حضرت حذیفہ بن یمان فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تہجد کے لیے اٹھتے تو مسواک کیا کرتے تھے۔
(۱۷۹۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا قَامَ فَتَہَجَّدَ یَشُوصُ فَاہُ بِالسِّوَاکِ۔ (بخاری ۱۱۳۶۔ مسلم ۴۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٧٩٥) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۷۹۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہُ ، إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَقُلْ بِالسِّوَاکِ۔ (مسلم ۲۲۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٧٩٦) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے عرض کیا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب آپ کے پاس تشریف لاتے تو سب سے پہلا کام کیا کرتے ؟ فرمایا سب سے پہلے مسواک کرتے تھے۔
(۱۷۹۶) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَیْحٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ قُلْتُ : أَخْبِرِینِی بِأَیِّ شَیْئٍ کَانَ یَبْدَأُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا دَخَلَ عَلَیْکِ ؟ قَالَتْ : کَانَ یَبْدَأُ بِالسِّوَاکِ۔
(مسلم ۲۲۰۔ ابوداؤد ۵۲)
(مسلم ۲۲۰۔ ابوداؤد ۵۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٧٩٧) حضرت زید بن خالد سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں انھیں ہر نماز کے لیے مسواک کا حکم دیتا۔ حضرت زید بن خالد اپنے کان پر وہاں مسواک رکھتے تھے جہاں کاتب اپنا قلم رکھتا ہے۔ جب نماز کے لیے اٹھتے تو مسواک کرتے اور پھر وہیں رکھ دیتے۔
(۱۷۹۷) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمَّتِی لأَمَرْتُہُمْ بِالسِّوَاکِ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ ، قَالَ : فَکَانَ زَیْدُ بْنُ خَالِدٍ سِوَاکُہُ عَلَی أُذُنِہِ مَوْضِعَ الْقَلَمِ مِنْ أُذُنِ الْکَاتِبِ ، فَلاَ یَقُومُ لِصَلاَۃٍ إِلاَّ اسْتَنَّ ، ثُمَّ رَدَّہُ فِی مَوْضِعِہِ۔ (ابوداؤد ۴۸۔ ترمذی ۲۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٧٩٨) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو انھیں ہر وضو میں مسواک کرنے کا حکم دیتا۔
(۱۷۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، وَابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمَّتِی لأَمَرْتُہُمْ بِالسِّوَاکِ عِنْدَ کُلِّ وُضُوئٍ۔
(احمد ۲/۴۳۳۔ نسائی ۳۰۳۷)
(احمد ۲/۴۳۳۔ نسائی ۳۰۳۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٧٩٩) حضرت ابو عتیق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر کو دیکھا کہ وہ سونے سے پہلے، اٹھنے کے بعد اور فجر کی نماز کے لیے جاتے وقت مسواک کیا کرتے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ نے خود کو اتنی مشقت میں کیوں ڈال رکھا ہے ! فرمایا کہ مجھے حضرت اسامہ نے بتایا ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اسی طرح مسواک کیا کرتے تھے۔
(۱۷۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِی عَتِیقٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : کَانَ یَسْتَاکُ إذَا أَخَذَ مَضْجَعَہُ ، وَإِذَا قَامَ مِنَ اللَّیْلِ ، وَإِذَا خَرَجَ إلَی الصُّبْحِ ، قَالَ : فَقُلْتُ لَہُ : قَدْ شَقَقْتَ عَلَی نَفْسِکَ بِہَذَا السِّوَاکِ ؟ فَقَالَ : إنَّ أُسَامَۃَ أَخْبَرَنِی أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَسْتَاکُ ہَذَا السِّوَاکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کے مسائل وفضائل
(١٨٠٠) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو رکعت نماز پڑھتے پھر مسواک کیا کرتے تھے۔
(۱۸۰۰) حَدَّثَنَا عَثَّامُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ یَسْتَاکُ۔ (احمد ۱/۲۱۸۔ نسائی ۴۰۵)
তাহকীক: