মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৭৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٦١) حضرت طاؤس اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جس نے بلا قصد ذکر کو ہاتھ لگایا اس کا وضو نہیں ٹوٹا۔
(۱۷۶۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، قَالَ : قَالَ طَاوُوس وَسَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ : مَنْ مَسَّ ذَکَرَہُ وَہُوَ لاَ یُرِیدُ فَلَیْسَ عَلَیْہِ وُضُوئٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٦٢) حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسِّ ذکر کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ وہ تمہارا ایک عضو ہی تو ہے۔
(۱۷۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ مَسِّ الذَّکَرِ ؟ فَقَالَ : ہَلْ ہُوَ إِلاَّ حِذْوَۃٌ مِنْک۔ (عبدالرزاق ۴۲۵۔ ابن ماجہ ۴۸۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٦٣) حضرت عبداللہ سے مسِّ ذکر کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۷۶۳) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ مَسِّ الذَّکَرِ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کنویں میں تھوک یا بلغم گر جائے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٦٤) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا کہ اگر آدمی کا بلغم اس کے وضو کے پانی میں گرجائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے اپنے ہاتھ سے یوں نکال لے۔ یہ فرماتے ہوئے حضرت شعبہ نے پانی میں ہاتھ ڈال کر تھوک نکالنے کا طریقہ بتایا۔
(۱۷۶۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ عْن رَجُلٍ تَنَخَّع فَوَقَعَتْ نُخَاعَتُہُ فِی طَہُورِہِ ؟ فَقَالَ : یَأْخُذُہَا ہَکَذَا فَیَطْرَحُہَا ، وَقَالَ شُعْبَۃُ : بِیَدِہِ یَصِفُ ، أَنَّہُ یَغْرِفُہَا مِنَ الإِنَائِ فَیَطْرَحُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کنویں میں تھوک یا بلغم گر جائے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٦٥) حضرت ابراہیم بلغم کے بارے میں فرماتے ہیں کہ پانی میں سے بلغم اور اس کے اردگرد کے پانی کو نکال دو ۔ اگر اس میں تھوک بھی ہو تو پانی ناپاک ہوجائے گا۔
(۱۷۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی النُّخَاعَۃِ قَالَ : خُذْہَا وَخُذْ مَا حَمَلَتْ ، فَإِنْ کَانَ فِیہَا بُزَاقٌ أَفْسَدَتِ الطَّہُورَ ، أَوِ الْمَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کنویں میں تھوک یا بلغم گر جائے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٦٦) حضرت حسن پانی میں گری ہوئی تھوک کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اسے نکال کر وضو کرلو۔
(۱۷۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی النُّخَامَۃِ تَقَعُ فِی الْمَائِ ، قَالَ : أَلْقِہَا وَتَوَضَّأْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٦٧) حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ہاتھ سے چھونا ہے۔
(۱۷۶۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : اللَّمْسُ بِالْیَدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٦٨) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اس سے مراد جماع ہے۔
(۱۷۶۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : ہُوَ الْجِمَاعُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٦٩) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۷۶۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إیَاسٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٧٠) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ اس سے ایسا چھونا مراد ہے جو جماع سے کم ہو۔
(۱۷۷۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، عَنْ أَصْحَابِ عَبْدِاللہِ ، عَنْ عَبْدِاللہِ، قَالَ: اللَّمْسُ مَا دُونَ الْجِمَاعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٧١) حضرت علی فرماتے ہیں کہ اس سے مراد جماع ہے۔
(۱۷۷۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ أَصْحَابِ عَلِیٍّ ، عَنْ عَلِیٍّ : {أَوْ لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ} قَالَ : ہُوَ الْجِمَاعُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٧٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اس سے مراد جماع ہے۔
(۱۷۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : ہُوَ الْجِمَاعُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٧٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ اس سے ایسا چھونا مراد ہے جو جماع سے کم ہو۔
(۱۷۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : مَا دُونَ الْجِمَاعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٧٤) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے اس آیت کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے ہاتھ سے اشارہ کیا جسے میں سمجھ گیا اور میں نے سوال نہ کیا۔
(۱۷۷۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ عَلْقَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَبِیْدَۃَ عَنْ قولہ تعالی : {أَوْ لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ} فَقَالَ : بِیَدِہِ فَظَنَنْت مَا عَنَی فَلَمْ أَسْأَلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٧٥) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ایسا چھونا ہے جو جماع سے کم ہو۔
(۱۷۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : مَا دُونَ الْجِمَاعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٧٦) حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور اپنی مٹھی کو بند کیا۔
(۱۷۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَبِیْدَۃَ عَنْ قولہ تعالی : {أَوْ لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ} فَقَالَ : بِیَدِہِ ہَکَذَا ، وَقَبَضَ کَفَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٧٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس سے مراد جماع ہے۔
(۱۷۷۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْمُلاَمَسَۃُ الْجِمَاعُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٧٨) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ایسا چھونا ہے جو جماع سے کم ہو۔
(۱۷۷۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الْمُلاَمَسَۃُ مَا دُونَ الْجِمَاعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٧٩) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میرا اور کچھ عربوں کا لمس کے بارے میں اختلاف ہوگیا۔ میں اور کچھ موالی کہتے تھے کہ اس سے مراد جماع سے کم کوئی عمل ہے جبکہ اہل عرب کہتے تھے کہ اس سے مراد جماع ہے۔ ہم فیصلے کے لیے حضرت ابن عباس کے پاس حاضر ہوئے تو انھوں نے فرمایا کہ عرب غالب آگئے اس سے جماع مراد ہے۔
(۱۷۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : اخْتَلَفْت أَنَا وَأُنَاسٌ مِنَ الْعَرَبِ فِی اللَّمْسِ ، فَقُلْتُ : أَنَا وَأُنَاسٌ مِنَ الْمَوَالِی : اللَّمْسُ مَا دُونَ الْجِمَاعِ ، وَقَالَتِ الْعَرَبُ: ہُوَ الْجِمَاعُ ، فَأَتَیْنَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : غَلَبَتِ الْعَرَبُ ، ہُوَ الْجِمَاعُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَو لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کی تفسیر
(١٧٨٠) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ بوسہ لینا لمس کا حصہ ہے اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور لمس وہ چیز ہے جو جماع سے کم ہو۔
(۱۷۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : الْقُبْلَۃُ مِنَ اللَّمْسِ وَفِیہَا الْوُضُوئُ ، وَاللَّمْسُ مَا دُونَ الْجِمَاعِ۔
তাহকীক: