মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٤١) حضرت عبد رب بن ایمن کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کیا سر کا مسح ایک مرتبہ کرنا کافی ہے۔ انھوں نے فرمایا ہاں۔
(۱۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّ بْنِ أَیْمَنَ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَائٍ: أَیُجْزِئُنِی أَنْ أَمْسَحَ رَأْسِی مَسْحَۃً؟ قَالَ: نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٤٢) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر میں دریائے فرات کے کنارے بیٹھ کر بھی وضو کروں تو ایک مرتبہ سے زیادہ سر کا مسح نہ کروں گا۔
(۱۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ ثُوَیْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لَوْ کُنْتُ عَلَی شَاطِیِٔ الْفُرَاتِ مَا زِدْتُ عَلَی مَسْحَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٤٣) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد سے سر کی مسح کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ ایک مرتبہ کرنا چاہیے۔
(۱۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا عَنْ مَسْحِ الرَّأْسِ ؟ فَقَالاَ : مَرَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٤٤) حضرت خالد بن ابی بکر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو سر کا مسح ایک مرتبہ کرتے ہوئے دیکھا تھا۔
(۱۴۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا مَسَحَ رَأْسَہُ وَاحِدَۃً
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٤٥) حضرت رُبَیَّع فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے گھر تشریف لائے آپ نے وضو فرمایا اور اس میں دو مرتبہ سر کا مسح فرمایا۔
(۱۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، قَالَ : حدَّثَتْنِی الرُّبَیِّعُ قَالَ : قَالَتْ : أَتَانَا النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ مَرَّتَیْنِ۔ (ابوداؤد ۱۲۷۔ ترمذی ۳۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٤٦) حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ حضرت حسن ایک مرتبہ سر کا مسح کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔
(۱۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبیعِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَأْمُرُ أَنْ یُمْسَحَ عَلَی الرَّأْسِ مَرَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٤٧) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سر کا مسح ایک مرتبہ کیا جائے گا۔
(۱۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی الْفُرَاتِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ الصَّائِغِ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ قَالَ : یُمْسَحُ الرَّأْسُ مَرَّۃً وَاحِدَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٤٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سر کا مسح ایک مرتبہ فرمایا کرتے تھے۔
(۱۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَسَحَ رَأْسَہُ مَرَّۃً وَاحِدَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٤٩) حضرت عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر، حضرت زاذان اور حضرت میسرہ وضو کرتے وقت تین مرتبہ سر کا مسح فرمایا کرتے تھے۔
(۱۴۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیِّ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَزَاذَانَ، وَمَیْسَرَۃَ ؛ أَنَّہُمْ کَانُوا إذَا تَوَضَّؤُوا مَسَحُوا رُؤُوسَہُمْ ثَلاَثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کیسے کرنا چاہیے ؟
(١٥٠) حضرت طلحہ کے دادا روایت کرتے ہیں میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس طرح سر کا مسح کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ کہہ کر حضرت حفص نے دونوں ہاتھ سر پر پھیرے اور گردن کا بھی مسح کیا۔
(۱۵۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَمَسَحَ رَأْسَہُ ہَکَذَا ؛ وَأَمَرَّ حَفْصٌ بِیَدَیْہِ عَلَی رَأْسِہِ حَتَّی مَسَحَ قَفَاہُ۔
(احمد ۴۸۱۔ ابوداؤد ۱۳۳)
(احمد ۴۸۱۔ ابوداؤد ۱۳۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کیسے کرنا چاہیے ؟
(١٥١) حضرت سہل بن یوسف کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حمید سے پوچھا کہ کیا حضرت انس بن مالک سر کا مسح کرتے وقت بالوں کو الٹ پلٹ کیا کرتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔
(۱۵۱) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ قَالَ : قُلْتُ لِحُمَیْدٍ : أَکَانَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ إذَا مَسَحَ رَأْسَہُ یُقَلِّبُ شَعَرَہُ ؟ قَالَ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کیسے کرنا چاہیے ؟
(١٥٢) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ سر کا مسح یوں کرتے تھے کہ ہاتھوں کو پہلے آگے سے پیچھے پھر پیچھے سے آگے کی طرف پھیرتے تھے۔
(۱۵۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ یَمْسَحُ رَأْسَہُ ہَکَذَا ، مِنْ مُقَدَّمِہِ إلَی مُؤَخَّرِہِ ، ثُمَّ رَدَّ یَدَیْہِ إلَی مُقَدَّمِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کیسے کرنا چاہیے ؟
(١٥٣) حضرت ربیّع فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکثر ہمارے ہاں تشریف لایا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ آپ تشریف لائے تو ہم نے آپ کے لیے وضو کا پانی رکھا۔ آپ نے وضو فرمایا اور سر کا مسح اس طرح کیا کہ ہاتھوں کو پہلے پیچھے کی طرف پھیرا پھر آگے پیشانی کی طرف لے کر آئے۔
(۱۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، قَالَ : حدَّثَتْنِی الرُّبَیِّعُ ، قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْتِینَا فَیُکْثِرُ ، قَالَتْ : فَوَضَعْنَا لَہُ الْمِیضَأَۃَ ، فَأَتَانَا فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ رَأْسَہُ بَدَأَ بِمُؤَخَّرِہِ ، ثُمَّ رَدَّ یَدَیْہِ عَلَی نَاصِیَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کیسے کرنا چاہیے ؟
(١٥٤) حضرت ایوب، حضرت نافع کا قول نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمر یوں سر کا مسح کیا کرتے تھے۔ یہ کہ کر حضرت ایوب نے اپنے ہاتھ سر کے درمیان میں رکھے اور انھیں آگے کی طرف پھیرا۔
(۱۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَمْسَحُ رَأْسَہُ ہَکَذَا ، وَوَضَعَ أَیُّوبُ کَفَّہُ وَسْطَ رَأْسِہِ ، ثُمَّ أَمَرَّہَا عَلَی مُقَدَّمِ رَأْسِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کیسے کرنا چاہیے ؟
(١٥٥) حضرت یزید کہتے ہیں کہ حضرت سلمہ سر کے اگلے حصہ کا مسح کیا کرتے تھے۔
(۱۵۵) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ ، قَالَ : کَانَ سَلَمَۃُ یَمْسَحُ مُقَدَّمَ رَأْسِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ کان سر کا حصہ ہیں
(١٥٦) حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ” جو شخص وضو کرے تو وہ کلی کرے اور ناک میں پانی بھی ڈالے، اور دونوں کان سر کا حصہ ہی ہیں “
(۱۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ تَوَضَّأَ فَلْیُمَضْمِضْ وَلْیَسْتَنْشِق ، وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ۔ (دار قطنی ۱۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ کان سر کا حصہ ہیں
(١٥٧) حضرت سعید بن المسیب اور حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔
(۱۵۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ قَالاَ : الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ کان سر کا حصہ ہیں
(١٥٨) حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔
(۱۵۸) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ : الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ کان سر کا حصہ ہیں
(١٥٩) حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔
(۱۵۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ کان سر کا حصہ ہیں
(١٦٠) حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔
(۱۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ مِہْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ۔
তাহকীক: