মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ১২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرت کا بیان جو یہ کہتے ہیں کہ داڑھی کا خلال کرنا ضروری نہیں بلکہ اس پر بہنے والا پانی کافی ہے
(١٢١) حضرت ثویر کہتے ہیں کہ میں نے ابو جعفر کو دیکھا وہ اپنی داڑھی کا خلال نہیں کرتے تھے۔
(۱۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ ثُوَیْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا جَعْفَرٍ لاَ یُخَلِّلُ لِحْیَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرت کا بیان جو یہ کہتے ہیں کہ داڑھی کا خلال کرنا ضروری نہیں بلکہ اس پر بہنے والا پانی کافی ہے
(١٢٢) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر، حضرت محمد بن علی، حضرت مجاہد اور حضرت قاسم داڑھی کا مسح کرتے تھے، خلال نہیں کرتے تھے۔
(۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ ، وَمُجَاہِدٍ ، وَالْقَاسِمِ ؛ أَنَّہُمْ کَانُوا یَمْسَحُونَ لِحَاہُمْ ، وَلاَ یُخَلِّلُونَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرت کا بیان جو یہ کہتے ہیں کہ داڑھی کا خلال کرنا ضروری نہیں بلکہ اس پر بہنے والا پانی کافی ہے
(١٢٣) حضرت یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کو میں نے وضو کرتے دیکھا لیکن میں نے انھیں داڑھی کا خلال کرتے نہیں دیکھا۔ یہ وضو کرنے کے بعد انھوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت علی کو یونہی وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔
(۱۲۳) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : رَأَیْتُہُ تَوَضَّأَ ، وَلَمْ أَرَہُ خَلَّلَ لِحْیَتَہُ ، ثُمَّ قَالَ : ہَکَذَا رَأَیْتُ عَلِیًّا تَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرت کا بیان جو یہ کہتے ہیں کہ داڑھی کا خلال کرنا ضروری نہیں بلکہ اس پر بہنے والا پانی کافی ہے
(١٢٤) حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ تمہارے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وضو کا پانی تمہاری داڑھی پر بہہ جائے، خلال کرنا ضروری نہیں۔
(۱۲۴) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُجْزِئُک مَا سَالَ مِنْ وَجْہِکَ عَلَی لِحْیَتِکَ ، وَلاَ تُخَلِّلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرت کا بیان جو یہ کہتے ہیں کہ داڑھی کا خلال کرنا ضروری نہیں بلکہ اس پر بہنے والا پانی کافی ہے
(١٢٥) حضرت محمد بن عجلان کہتے ہیں کہ قاسم بن محمد سے تخلیل لحیہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا میں اسے ضروری نہیں سمجھتا۔
(۱۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، قَالَ : سُئِلَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ تَخْلِیلِ اللِّحْیَۃِ ؟ فَقَالَ : مَا عَلَیَّ کَدُّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرت کا بیان جو یہ کہتے ہیں کہ داڑھی کا خلال کرنا ضروری نہیں بلکہ اس پر بہنے والا پانی کافی ہے
(١٢٦) حضرت منصور کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو وضو کرتے دیکھا لیکن انھوں نے داڑھی کا خلال نہیں کیا۔
(۱۲۶) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ إبْرَاہِیمَ تَوَضَّأَ وَلَمْ یُخَلِّلْ لِحْیَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں داڑھی دھونے کا بیان
(١٢٧) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ اگر تم پانی داڑھی کی جڑوں تک پہنچا سکو تو ضرور پہنچاؤ۔
(۱۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِی فَرْوَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : إنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَبْلُغَ بِالْمَائِ أُصُولَ اللِّحْیَۃِ فَافْعَلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں داڑھی دھونے کا بیان
(١٢٨) حضرت اشعث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو داڑھی دھوتے ہوئے دیکھا تو عرض کیا کہ کیا داڑھی کا دھونا سنت ہے ؟ فرمایا نہیں۔
(۱۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنِ الأَشْعَثِ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : رَأَیْتُہُ یَغْسِلُ لِحْیَتَہُ ، فَقُلْتُ لَہُ : مِنَ السُّنَّۃِ غَسْلُ اللِّحْیَۃِ ؟ فَقَالَ : لاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں داڑھی دھونے کا بیان
(١٢٩) حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ حضرت عطاء وضو کا پانی داڑھی کی جڑوں تک پہنچایا کرتے تھے۔
(۱۲۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَرَی بَلَّ أُصُولِہَا مِنَ الْمَائِ ، یَعْنِی اللِّحْیَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں داڑھی دھونے کا بیان
(١٣٠) حضرت حسن بصری کہتے ہیں کہ حضرت عبیدہ اور حضرت ابراہیم اس بات کو مستحب سمجھتے تھے کہ وضو کا پانی داڑھی کی جڑوں تک پہنچایا جائے۔
(۱۳۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ۔ وَعُبَیْدَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَسْتَحِبَّانِ أَنْ یَمْسَحَا بَاطِنَ اللِّحْیَۃِ فِی الْوُضُوئِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں داڑھی دھونے کا بیان
(١٣١) حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ جب تم وضو کرو تو جبڑوں تک پانی پہنچانا مت بھولو۔
(۱۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیس، عَنْ مُحَارِبٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، قَالَ: إذَا تَوَضَّأْتَ فَلاَ تَنْسَ الْفَنِیکَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں داڑھی دھونے کا بیان
(١٣٢) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ عجیب بات ہے کہ آدمی بالوں کے اگنے سے پہلے داڑھی کو دھوتا ہے لیکن نہ جانے داڑھی کے بال آجانے کے بعد کیوں نہیں دھوتا !
(۱۳۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ الْیَمَانِ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : مَا بَالُ الرَّجُلِ یَغْسِلُ لِحْیَتَہُ قَبْلَ أَنْ تَنْبُتَ ، فَإِذَا نَبَتَتْ لَمْ یَغْسِلْہَا!
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٣٣) حضرت عثمان بن عفان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ نے وضو میں ایک مرتبہ سر کا مسح فرمایا۔
(۱۳۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَمَسَحَ رَأْسَہُ مَسْحَۃً۔ (ابن ماجہ ۴۳۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٣٤) ایک دوسری سند سے حضرت عثمان کی یہ روایت منقول ہے۔
(۱۳۴) حَدَّثَنَا حُسینُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ حُمْرَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَسَحَ مَرَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٣٥) حضرت علی سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کو تین تین مرتبہ فرماتے لیکن سر کا مسح ایک مرتبہ فرمایا کرتے تھے۔
(۱۳۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَمَّنْ حَدَّثَہُ ، عَنْ عَلِیٍّ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَتَوَضَّأُ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ، إِلاَّ الْمَسْحَ مَرَّۃً مَرَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٣٦) حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر سر کے اگلے حصہ کا ایک مرتبہ مسح فرمایا کرتے تھے۔
(۱۳۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَمْسَحُ مُقَدَّمَ رَأْسِہِ مَرَّۃً وَاحِدَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٣٧) حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر سر کے اگلے حصہ کا ایک مرتبہ مسح فرمایا کرتے تھے۔
(۱۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَمْسَحُ یَافُوخَہُ مَرَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٣٨) حضرت ابو زیاد کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کی خدمت میں حاضر ہوا، انھوں نے وضو کے لیے پانی منگوایا اور وضو کیا۔ انھوں نے ایک مرتبہ سر کا مسح کیا اور تین تین مرتبہ پاؤں دھوئے اور فرمایا کہ میں نے حضرت علی کو یونہی وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔
(۱۳۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، فَدَعَا بِوَضُوئٍ فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ رَأْسَہُ مَرَّۃً ، وَغَسَلَ قَدَمَیْہِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ، قَالَ : ہَکَذَا رَأَیْتُ عَلِیًّا یَتَوَضَّأُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٣٩) حضرت ابراہیم کہتے ہیں کہ سر کا مسح ایک مرتبہ کرنا کافی ہے۔
(۱۳۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سِنَانٍ الْبَجَلِیِّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : تُجْزِیُٔ مَسْحَۃٌ لِلرَّأْسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہیے ؟
(١٤٠) حضرت قتادہ کہتے ہیں کہ حضرت انس تین مرتبہ سر کا مسح فرمایا کرتے تھے۔
(۱۴۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَمْسَحُ رَأْسَہُ ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক: