মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ২২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پگڑی پر مسح کے جواز کے قائلین کا بیان
(٢٢١) حضرت عبد الرحمن بن عسیلہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابوبکر کو پگڑی پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
(۲۲۱) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، وَابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْیَزَنِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُسَیْلَۃَ الصُّنَابِحِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا بَکْرٍ یَمْسَحُ عَلَی الْخِمَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پگڑی پر مسح کے جواز کے قائلین کا بیان
(٢٢٢) حضرت اشعث اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے اور وضو میں انھوں نے اپنی ٹوپی کا مسح فرمایا۔
(۲۲۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ أَبَا مُوسَی خَرَجَ مِنَ الْخَلاَئِ فَمَسَحَ عَلَی قَلَنْسُوَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پگڑی پر مسح کے جواز کے قائلین کا بیان
(٢٢٣) حضرت ابو غالب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ کو پگڑی پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
(۲۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی غَالِبٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا أُمَامَۃَ یَمْسَحُ عَلَی الْعِمَامَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پگڑی پر مسح کے جواز کے قائلین کا بیان
(٢٢٤) حضرت حسن کی والدہ روایت کرتی ہیں کہ حضرت ام سلمہ دوپٹے پر مسح فرمایا کرتی تھیں۔
(۲۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّہِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ؛ أَنَّہَا کَانَتْ تَمْسَحُ عَلَی الْخِمَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پگڑی پر مسح کے جواز کے قائلین کا بیان
(٢٢٥) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو موزوں اور عمامہ پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
(۲۲۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا یَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ وَالْعِمَامَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پگڑی پر مسح کے جواز کے قائلین کا بیان
(٢٢٦) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اگر تم چاہو تو پگڑی پر مسح کرلو اور اگر تم چاہو تو اسے اتار کر مسح کرلو۔
(۲۲۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : إِنْ شِئْتَ فَامْسَحْ عَلَی الْعِمَامَۃِ ، وَإِنْ شِئْتَ فَانْزِعْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پگڑی پر مسح کے جواز کے قائلین کا بیان
(٢٢٧) حضرت نباتہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر سے پگڑی پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ چاہو تو پگڑی پر مسح کرلو اور اگر چاہو تو اسے اتار کر سر کا مسح کرلو۔
(۲۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، عَنْ نُبَاتَۃَ ، قَالَ: سَأَلْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْعِمَامَۃِ ؟ قَالَ : إِنْ شِئْتَ فَامْسَحْ عَلَیْہَا ، وَإِنْ شِئْتَ فَلاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پگڑی پر مسح کے جواز کے قائلین کا بیان
(٢٢٨) حضرت طارق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکیم بن جابر کو پگڑی پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
(۲۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ طَارِقٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ حَکِیمَ بْنَ جَابِرٍ یَمْسَحُ عَلَی الْعِمَامَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پگڑی پر مسح کے جواز کے قائلین کا بیان
(٢٢٩) حضرت ابو مسلم کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت سلمان کے ساتھ تھا۔ انھوں نے ایک آدمی کو دیکھا جس نے وضو کے لیے موزے اتار دیئے۔ حضرت سلمان نے اس سے فرمایا کہ اپنے موزوں پر، اپنی پگڑی پر اور اپنی پیشانی پر مسح کرلو۔ کیونکہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں اور پگڑی پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
(۲۲۹) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی الْفُرَاتِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی شُرَیْحٍ ، عَنْ أَبِی مُسْلِمٍ مَوْلَی زَیْدِ بْنِ صُوحَانَ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ سَلْمَانَ فَرَأَی رَجُلاً یَنْزِعُ خُفَّیْہِ لِلْوُضُوئِ ، فَقَالَ لَہُ سَلْمَانُ : امْسَحْ عَلَی خُفَّیْک وَعَلَی خِمَارِکَ وَبِنَاصِیَتِکَ ، فَإِنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ وَالْخِمَارِ۔ (احمد ۵/۴۳۹۔ ابن ماجہ ۵۶۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پگڑی پر مسح کے جواز کے قائلین کا بیان
(٢٣٠) حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سر مبارک کے اگلے حصہ کا مسح فرمایا اور پگڑی پر بھی مسح فرمایا۔
(۲۳۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِہِ ، وَمَسَحَ عَلَی الْعِمَامَۃِ۔ (مسلم ۸۳۔ ترمذی ۱۰۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پگڑی پر مسح کے جواز کے قائلین کا بیان
(٢٣١) حضرت عمرو بن أمیہ ضمری فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں اور عمامہ پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
(۲۳۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ یَحْییَ بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَیَّۃَ الضَّمْرِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ وَالْعِمَامَۃِ۔ (ابن ماجہ ۵۶۲۔ احمد ۴/۱۳۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عمامہ پر مسح کے قائل نہیں بلکہ ان کے نزدیک سر کا مسح کیا جائے گا
(٢٣٢) حضرت ابو عبیدہ بن محمد بن عمار بن یاسر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر سے عمامہ پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ بالوں کو بھی پانی لگاؤ۔
(۲۳۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْعِمَامَۃِ ؟ فَقَالَ : أَمِسَّ الْمَائَ الشَّعْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عمامہ پر مسح کے قائل نہیں بلکہ ان کے نزدیک سر کا مسح کیا جائے گا
(٢٣٣) حضرت ابو لبید کہتے ہیں کہ حضرت علی اپنے خچر پر سوار ہو کر رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے، اس وقت آپ نے ایک ازار، ایک چادر، عمامہ اور دو موزے زیب تن فرما رکھے تھے، آپ نے پیشاب کیا، پھر وضو فرمایا اور عمامہ کو اتار دیا، میں نے دیکھا کہ آپ کا سر میری ہتھیلی کی طرح ہے جس پر انگلی کی لکیروں کی طرح بال ہیں۔ آپ نے پہلے سر کا مسح فرمایا پھر موزوں کا۔
(۲۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ سُلَیْمٍ ، عَنْ أَبِی لَبِیدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا أَتَی الْغَیْطَ عَلَی بَغْلَۃٍ لَہُ ، وَعَلَیْہِ إزَارٌ وَرِدَائٌ وَعِمَامَۃٌ وَخُفَّانِ ، فَرَأَیْتُہُ بَالَ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ فَحَسَرَ الْعِمَامَۃَ ، فَرَأَیْتُ رَأْسَہُ مِثْلَ رَاحَتِی ، عَلَیْہِ مِثْلُ خَطِّ الأَصَابِعِ مِنَ الشَّعْرِ فَمَسَحَ بِرَأْسِہِ ، ثُمَّ مَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عمامہ پر مسح کے قائل نہیں بلکہ ان کے نزدیک سر کا مسح کیا جائے گا
(٢٣٤) حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر پگڑی کا مسح نہیں فرمایا کرتے تھے۔
(۲۳۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَمْسَحُ عَلَی الْعِمَامَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عمامہ پر مسح کے قائل نہیں بلکہ ان کے نزدیک سر کا مسح کیا جائے گا
(٢٣٥) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ اگر حضرت ابراہیم نے پگڑی یا ٹوپی پہنی ہوتی تو وضو کرتے وقت اسے اتار کر سر کا مسح کیا کرتے تھے۔
(۲۳۵) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : کَانَ إذَا کَانَتْ عَلَی إبْرَاہِیمَ عِمَامَۃٌ ، أَوْ قَلَنْسُوَۃٌ رَفَعَہَا ، ثُمَّ مَسَحَ عَلَی یَافُوخِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عمامہ پر مسح کے قائل نہیں بلکہ ان کے نزدیک سر کا مسح کیا جائے گا
(٢٣٦) حضرت ابو البختری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو دیکھا کہ وضو کرتے وقت انھوں نے عمامہ کو اتار کر سر کا مسح فرمایا۔
(۲۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ الشَّعْبِیَّ تَوَضَّأَ فَحَسَرَ الْعِمَامَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عمامہ پر مسح کے قائل نہیں بلکہ ان کے نزدیک سر کا مسح کیا جائے گا
(٢٣٧) حضرت ہشام اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ وضو کرتے وقت عمامہ اتار دیتے تھے اور سر کے پانی سے مسح کرتے تھے۔
(۲۳۷) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّہُ کَانَ یَنْزِعُ الْعِمَامَۃَ وَیَمْسَحُ رَأْسَہُ بِالْمَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عمامہ پر مسح کے قائل نہیں بلکہ ان کے نزدیک سر کا مسح کیا جائے گا
(٢٣٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو میں عمامہ اتارا اور سر کے اگلے حصہ کا مسح فرمایا۔
(۲۳۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَرَفَعَ الْعِمَامَۃَ فَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عمامہ پر مسح کے قائل نہیں بلکہ ان کے نزدیک سر کا مسح کیا جائے گا
(٢٣٩) حضرت افلح فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم پگڑی پر مسح نہ فرماتے تھے بلکہ عمامہ کو اتار کر سر کا مسح فرماتے۔
(۲۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، عَنْ أَفْلَحَ ، قَالَ : کَانَ الْقَاسِمُ لاَ یَمْسَحُ عَلَی الْعِمَامَۃِ ، یَحْسِرُ عَنْ رَأْسِہِ فَیَمْسَحُ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عمامہ پر مسح کے قائل نہیں بلکہ ان کے نزدیک سر کا مسح کیا جائے گا
(٢٤٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مرد اپنی پیشانی اور اپنی پگڑی کا مسح کرسکتا ہے۔
(۲۴۰) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الرَّجُلُ یَمْسَحُ عَلَی نَاصِیَتِہِ وَعَلَی عِمَامَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক: