মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ২৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عمامہ پر مسح کے قائل نہیں بلکہ ان کے نزدیک سر کا مسح کیا جائے گا
(٢٤١) حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کے دوران اپنی پیشانی اور اپنی پگڑی مبارک کا مسح فرمایا۔
(۲۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ وَہْبٍ الثَّقَفِیِّ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَمَسَحَ بِنَاصِیَتِہِ ، وَمَسَحَ عَلَی الْعِمَامَۃِ۔ (احمد ۴/۲۴۹۔ نسائی ۱۱۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اپنے سر کا مسح کیسے کرے ؟
(٢٤٢) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ عورت اور مرد کے لیے سر کے مسح کا ایک ہی طریقہ ہے۔
(۲۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : الْمَرْأَۃُ وَالرَّجُلُ فِی مَسْحِ الرَّأْسِ سَوَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اپنے سر کا مسح کیسے کرے ؟
(٢٤٣) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت صفیہ بنت ابی عبید کو دیکھا کہ وضو کرتے وقت انھوں نے اپنا ہاتھ دوپٹے کے اندر داخل کیا اور اپنی پیشانی کا مسح کیا۔
(۲۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ صَفِیَّۃَ بِنْتَ أَبِی عُبَیْدٍ تَوَضَّأَتْ ، فَأَدْخَلَتْ یَدَیْہَا تَحْتَ خِمَارِہَا ، فَمَسَحَتْ بِنَاصِیَتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اپنے سر کا مسح کیسے کرے ؟
(٢٤٤) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ عورت اپنا ہاتھ دوپٹے کے اندر داخل کرے اور اپنی پیشانی کا مسح کرے۔
(۲۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : تُدْخِلُ الْمَرْأَۃُ یَدَیْہَا تَحْتَ خِمَارِہَا فَتَمْسَحُ بِنَاصِیَتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اپنے سر کا مسح کیسے کرے ؟
(٢٤٥) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ عورت اپنے سر کے دو کناروں کا مسح کرے گی۔
(۲۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : تَمْسَحُ عَارِضَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اپنے سر کا مسح کیسے کرے ؟
(٢٤٦) حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ عورت جب صبح کی نماز کے لیے وضو کر رہی ہو تو اپنی پیشانی اور سر کے دو کناروں کا مسح کرے گی۔
(۲۴۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تَمْسَحُ الْمَرْأَۃُ بِنَاصِیَتِہَا وَعَارِضَیْہَا ، إذَا کَانَتْ قَدْ مَسَحَتْ لِلصُّبْحِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اپنے سر کا مسح کیسے کرے ؟
(٢٤٧) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ عورت نے جب سر کا مسح کرنا ہو تو اپنا ہاتھ دوپٹے کے نیچے داخل کرے اور سر کے اگلے حصہ کا مسح کرلے۔
(۲۴۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الْمَرْأَۃِ إذَا أَرَادَتْ أَنْ تَمْسَحَ رَأْسَہَا ، قَالَ : تُدْخِلُ یَدَیْہَا تَحْتَ الْخِمَارِ فَتَمْسَحُ مُقَدَّمَ رَأْسِہَا ، یُجْزِیُٔ عَنْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اپنے سر کا مسح کیسے کرے ؟
(٢٤٨) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ بنت المنذر سر کے دونوں کناروں کا مسح کیا کرتی تھیں حالانکہ وہ امہات المؤمنین کی صحبت میں رہی ہیں۔
(۲۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ فَاطِمَۃَ ابْنَۃِ الْمُنْذِرِ ؛ أَنَّہَا کانَتْ تَمْسَحُ عَلَی الْعَارِضَیْنِ ، وَقَدْ کَانَتْ أَدْرَکَتْ أَزْوَاجَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اپنے سر کا مسح کیسے کرے ؟
(٢٤٩) حضرت خالد بن دینار کہتے ہیں کہ ابو العالیہ سے پوچھا گیا کہ عورت اپنے سر کا مسح کیسے کرے گی ؟ انھوں نے اپنی زوجہ کو کہا کہ انھیں بتادیں۔ چنانچہ انھوں نے دونوں ہاتھ اپنے سر کے دو کناروں پر پھیر کر فرمایا کہ یوں کرے گی۔
(۲۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی خَلْدَۃَ خَالِدِ بْنِ دِینَارٍ ؛ أَنَّ أَبَا الْعَالِیَۃِ سُئِلَ : کَیْفَ تَمْسَحُ الْمَرْأَۃُ رَأْسَہَا ؟ فَقَالَ لامْرَأَتِہِ : أَخْبِرِیہَا ، فَقَالَتْ : ہَکَذَا ، وَأَمَرَّتْ یَدَیْہَا عَلَی جَانِبِ رَأْسِہَا فَمَسَحَتْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو کہتے ہیں کہ عورت اپنے دوپٹہ کا مسح کرے گی
(٢٥٠) حضرت حسن بصری کی والدہ روایت کرتی ہیں کہ حضرت ام سلمہ دوپٹہ پر مسح کیا کرتی تھیں۔
(۲۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّہِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ؛ أَنَّہَا کَانَتْ تَمْسَحُ عَلَی الْخِمَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو کہتے ہیں کہ عورت اپنے دوپٹہ کا مسح کرے گی
(٢٥١) حضرت ایوب کہتے ہیں کہ حضرت نافع سے پوچھا گیا کہ کیا عورت اپنے دوپٹہ پر مسح کرے گی ؟ آپ نے فرمایا نہیں بلکہ وہ اپنے سر کا مسح کرے گی۔
(۲۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَنِ الْمَرْأَۃِ تَمْسَحُ عَلَی خِمَارَہَا ؟ فَقَالَ : لاَ ، وَلَکِنْ تَمْسَحُ عَلَی رَأْسِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو کہتے ہیں کہ عورت اپنے دوپٹہ کا مسح کرے گی
(٢٥٢) حضرت ابراہیم کہتے ہیں کہ جب عورت وضو کرے تو وہ اپنا دوپٹہ اتار کر سر پر مسح کرے۔
(۲۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا تَوَضَّأَتِ الْمَرْأَۃُ فَلْتَنْزِعْ خِمَارَہَا وَلْتَمْسَحْ بِرَأْسِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو کہتے ہیں کہ عورت اپنے دوپٹہ کا مسح کرے گی
(٢٥٣) حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ عورت اپنی پیشانی اور دوپٹہ پر مسح کرسکتی ہے۔
(۲۵۳) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْمَرْأَۃُ تَمْسَحُ عَلَی نَاصِیَتِہَا وَعَلَی خِمَارِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو کہتے ہیں کہ عورت اپنے دوپٹہ کا مسح کرے گی
(٢٥٤) حضرت حماد کہتے ہیں کہ عورت ہر وضو کے وقت دوپٹہ اتار دے گی۔
(۲۵۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، قَالَ : قَالَ حَمَّادٌ : تَنْزِعُ الْمَرْأَۃُ خِمَارَہَا عِنْدَ کُلِّ وُضُوئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرم پانی سے وضو کرنے کا بیان
(٢٥٥) حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس تانبے کا ایک برتن تھا جس میں پانی گرم کیا کرتے تھے۔
(۲۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِیُّ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن أَبِیہِ ؛ أَنَّ عُمَرَ کَانَ لَہُ قُمْقُمٌ یُسَخَّنُ لَہُ فِیہِ الْمَائُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرم پانی سے وضو کرنے کا بیان
(٢٥٦) حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس تانبے کا ایک برتن تھا جس میں پانی گرم کیا کرتے تھے۔
(۲۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن أَبِیہِ ؛ أَنَّ عُمَرَ کَانَ لَہُ قُمْقُمٌ یُسَخَّنُ لَہُ فِیہِ الْمَائُ۔ (دار قطنی ۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرم پانی سے وضو کرنے کا بیان
(٢٥٧) حضرت ایوب کہتے ہیں کہ میں نے نافع سے پوچھا کہ گرم پانی سے وضو کرنا کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر گرم پانی سے وضو کیا کرتے تھے۔
(۲۵۷) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : سَأَلْتُ نَافِعًا عَنِ الْمَائِ السُّخْنِ ؟ فَقَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَتَوَضَّأُ بِالْحَمِیمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرم پانی سے وضو کرنے کا بیان
(٢٥٨) حضرت ابن یعمر فرماتے ہیں کہ آگ کے ذریعہ گرم کردہ پانی سے وضو ہوجاتا ہے۔ جب میں گرم پانی سے وضو کرتا ہوں تو اس میں (ٹھنڈے پانی کی) آمیزش کرلیتا ہوں۔
(۲۵۸) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَیْد ، عَنْ یَحْیَی بْنِ یَعْمَُرَ ، قَالَ : یُتَطَہَّرُ بِمَائٍ یُطْبَخُ بِالنَّارِ ، وَإِذَا تَوَضَّأْتُ بِالْمَائِ السُّخْنِ مَزَجْتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرم پانی سے وضو کرنے کا بیان
(٢٥٩) حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ ہم وہ تیل استعمال کرتے ہیں جسے آگ پر پکایا گیا ہو اور اس پانی سے وضو کرتے ہیں جسے آگ پر گرم کیا گیا ہو۔
(۲۵۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : إنَّا نَدَّہِنُ بِالدُّہْنِ وَقَدْ طُبِخَ عَلَی النَّارِ ، وَنَتَوَضَّأُ بِالْحَمِیمِ وَقَدْ أُغْلِیَ عَلَی النَّارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرم پانی سے وضو کرنے کا بیان
(٢٦٠) حضرت قرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری سے پوچھا کہ گرم پانی سے وضو کرنا کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ قُرَّۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنِ الْوُضُوئِ بِالْمَائِ السُّخْنِ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক: