মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ২০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(٢٠١) حضرت عبدالملک کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ کیا آپ کو کوئی ایسا شخص ملا ہے جو پاؤں پر مسح کرتا ہو ؟ حضرت عطاء نے فرمایا ایسا شخص بےوضو ہی ہو رہے گا۔
(۲۰۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : أَدْرَکْتَ أَحَدًا مِنْہُمْ یَمْسَحُ عَلَی الْقَدَمَیْنِ ؟ قَالَ : مُحْدَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(٢٠٢) حضرت حماد بن مسعدہ کہتے ہیں کہ حضرت یزید مولی سلمہ پاؤں دھویا کرتے تھے۔
(۲۰۲) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ مَوْلَی سَلَمَۃَ ؛ کَانَ یَغْسِلُ قَدَمَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ سر کے مسح کے لیے نیا پانی لینا چاہیے
(٢٠٣) حضرت قتادہ کہتے ہیں کہ حضرت انس تین مرتبہ سر کا مسح کیا کرتے تھے اور ہر مرتبہ مسح کے لیے علیحدہ طور پر نیا پانی لیتے تھے۔
(۲۰۳) حَدَّثَنَا إِسْحَاقِ الأَزْرَقُ ، عَنْ أَیُّوبَ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَمْسَحُ عَلَی الرَّأْسِ ثَلاَثًا ، یَأْخُذُ لِکُلِّ مَسْحَۃٍ مَائً عَلَی حِدَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ سر کے مسح کے لیے نیا پانی لینا چاہیے
(٢٠٤) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ اور حضرت حماد سے سر کے مسح کے لیے نیا پانی لینے کے بارے میں پوچھا تو دونوں نے فرمایا کہ حضرت علی سر کا مسح کرنے کے لیے نیا پانی لیا کرتے تھے۔
(۲۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ ؟ فَقَالَ : کَانَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ یَأْخُذُ لِرَأْسِہِ مَائً۔ قَالَ : وَسَأَلْتُ حَمَّادًا فَقَالَ : یَأْخُذُ لِرَأْسِہِ مَائً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ سر کے مسح کے لیے نیا پانی لینا چاہیے
(٢٠٥) حضرت ہشام کہتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین کی رائے یہ تھی کہ سر کا مسح کرنے کے لیے نیا پانی لیا جائے۔
(۲۰۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَ یَرَی أَنْ یَأْخُذَ مَائً لِمَسْحِ رَأْسِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ سر کے مسح کے لیے نیا پانی لینا چاہیے
(٢٠٦) حضرت افلح کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو وضو کرتے دیکھا وہ سر کے مسح کے لیے نیا پانی لیا کرتے تھے۔
(۲۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، عَنْ أَفْلَحَ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ تَوَضَّأَ ، فَأَخَذَ لِرَأْسِہِ مَائً جَدِیدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ سر کے مسح کے لیے نیا پانی لینا چاہیے
(٢٠٧) حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سر کے مسح کے لیے نیا پانی لیا کرتے تھے۔
(۲۰۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُجَدِّدُ لِمَسْحِ الرَّأْسِ الْمَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ سر کے مسح کے لیے نیا پانی لینا چاہیے
(٢٠٨) حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چلو میں پانی لیا اور اس سے سر اور کانوں کا مسح فرمایا۔
(۲۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غَرَفَ غَرْفَۃً ، فَمَسَحَ رَأْسَہُ وَأُذُنَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ سر کے مسح کے لیے نیا پانی لینا چاہیے
(٢٠٩) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر سر کا مسح کرنے کے لیے نیا پانی لیا کرتے تھے۔
(۲۰۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَأْخُذُ لِرَأْسِہِ مَائً جَدِیدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ سر کے مسح کے لیے نیا پانی لینا چاہیے
(٢١٠) حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ سر کا مسح کرنے کے لیے نیا پانی لو۔
(۲۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : خُذْ لِرَأْسِکَ مَائً جَدِیدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ سر کے مسح کے لیے نیا پانی لینا چاہیے
(٢١١) حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ سر کا مسح کرنے کے لیے نیا پانی لو۔
(۲۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرَ ، عَنْ وَاقِدٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : خُذْ لِرَأْسِکَ مَائً جَدِیدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو سر کا مسح کرنے کے لیے نیا پانی لینے کے قائل نہیں
(٢١٢) حضرت ربیع فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے ہاں تشریف لائے اور آپ نے وضو فرمایا، وضو میں آپ نے سر کے مسح کے لیے نیا پانی نہیں لیا بلکہ ہاتھوں پر موجود پانی سے سر کا مسح فرمایا۔
(۲۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، قَالَ : حدَّثَتْنِی الرُّبَیِّعُ بِنْتُ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَائَ، قَالَتْ : أَتَانَا النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ رَأْسَہُ بِمَا بَقِیَ مِنْ وَضُوئِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو سر کا مسح کرنے کے لیے نیا پانی لینے کے قائل نہیں
(٢١٣) حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حمید اور حضرت حسن ہاتھوں پر لگے ہوئے پانی سے سرکا مسح فرمایا کرتے تھے۔
(۲۱۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ۔ وَعَنْ حُمَیْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَمْسَحَانِ رُؤُوسَہُمَا بِفَضْلِ أَیْدِیہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو سر کا مسح کرنے کے لیے نیا پانی لینے کے قائل نہیں
(٢١٤) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہاتھوں پر بچے ہوئے پانی سے سر کا مسح فرمایا کرتے تھے۔
(۲۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَمْسَحُ رَأْسَہُ بِفَضْلِ وَضُوئِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے لیے کیا حکم ہے جو سر کا مسح کرنا بھول گیا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود ہے
(٢١٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص سر کا مسح کرنا بھول گیا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود تھی اور وہ نماز کی حالت میں ہو تو اسے چاہیے کہ داڑھی کی تری سے سر کا مسح کرلے۔
(۲۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا نَسِیَ أَنْ یَمْسَحَ رَأْسَہُ وَفِی لِحْیَتِہِ بَلَلٌ ، فَذَکَرَ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃِ ، فَإِنْ کَانَ فِی لِحْیَتِہِ بَلَلٌ فَلْیَمْسَحْ رَأْسَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے لیے کیا حکم ہے جو سر کا مسح کرنا بھول گیا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود ہے
(٢١٦) حضرت عطاء کہتے ہیں کہ جس شخص کو وضو میں سر کا مسح کرنا یاد نہ رہا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود تھی تو اسے چاہیے کہ اسی تری سے سر کا مسح کرلے۔
(۲۱۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا نَسِیَ مَسْحَ رَأْسِہِ ، فَوَجَدَ فِی لِحْیَتِہِ بَلَلاً، أَجْزَأَہُ أَنْ یَمْسَحَ بِہِ رَأْسَہُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے لیے کیا حکم ہے جو سر کا مسح کرنا بھول گیا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود ہے
(٢١٧) حضرت اعمش نے حضرت ابراہیم سے اسی کے مثل روایت کیا ہے۔
(۲۱۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ۔ وَعَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، مِثْلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے لیے کیا حکم ہے جو سر کا مسح کرنا بھول گیا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود ہے
(٢١٨) حضرت حسن بصری ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جسے نماز میں یاد آیا کہ اس نے سر کا مسح نہیں کیا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود تھی کہ وہ داڑھی کی تری سے سر کا مسح کرلے۔
(۲۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی قَوْلِہِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَذْکُرُ فِی الصَّلاَۃِ أَنَّہُ لَمْ یَمْسَحْ رَأْسَہُ وَفِی لِحْیَتِہِ بَلَلٌ ، قَالَ : یَمْسَحُ رَأْسَہُ مِنْ بَلَلِ لِحْیَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے لیے کیا حکم ہے جو سر کا مسح کرنا بھول گیا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود ہے
(٢١٩) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جو شخص سر کا مسح کرنا بھول گیا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود تھی اور وہ نماز کی حالت میں ہو تو اسے چاہیے کہ داڑھی کی تری سے سر کا مسح کرلے۔
(۲۱۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ خِلاَسٍ ، فِیمَا یَعْلَمُ حَمَّادٌ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ: إذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ فَنَسِیَ أَنْ یَمْسَحَ بِرَأْسِہِ فَوَجَدَ فِی لِحْیَتِہِ بَلَلاً ، أَخَذَ مِنْ لِحْیَتِہِ فَمَسَحَ رَأْسَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پگڑی پر مسح کے جواز کے قائلین کا بیان
(٢٢٠) حضرت بلال فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موزوں اور پگڑی پر مسح فرمایا۔
(۲۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی، عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ ، عَنْ بِلاَلٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ وَالْخِمَارِ۔ (طبرانی ۱۰۶۰۔ ابن خزیمۃ ۱۸۰)
তাহকীক: