মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ১৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پاؤں کا مسح کرنے کا بیان
(١٨١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ پاؤں پر مسح کرنا جائز ہے، کیا تم نہیں دیکھتے کہ جن اعضاء کو وضو میں دھونا فرض تھا انھیں تیمم میں باقی رکھا گیا اور جن اعضاء کا مسح تھا تیمم میں انھیں چھوڑ دیا گیا ہے۔
(۱۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إنَّمَا ہُوَ الْمَسْحُ عَلَی الْقَدَمَیْنِ ، أَلاَ تَرَی أَنَّ مَا کَانَ عَلَیْہِ الْغَسْلُ جُعِلَ عَلَیْہِ التَّیَمُّمُ ، وَمَا کَانَ عَلَیْہِ الْمَسْحُ أُہْمِلَ ، فَلَمْ یُجْعَلْ عَلَیْہِ التَّیَمُّمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پاؤں کا مسح کرنے کا بیان
(١٨٢) حضرت حمید کہتے ہیں کہ حضرت انس جب پاؤں کا مسح کرتے تو انھیں تر کرلیا کرتے تھے۔
(۱۸۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : کَانَ أَنَسٌ إذَا مَسَحَ عَلَی قَدَمَیْہِ بَلَّہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پاؤں کا مسح کرنے کا بیان
(١٨٣) حضرت علی فرماتے ہیں کہ اگر دین میں عقل کا عمل دخل ہوتا تو پاؤں کے ظاہری حصہ کے بجائے اس کے اندرونی حصہ پر مسح کیا جاتا، جبکہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پاؤں کے ظاہری حصہ پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
(۱۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : لَوْ کَانَ الدِّینُ بِرَأْیٍ کَانَ بَاطِنُ الْقَدَمَیْنِ أَحَقَّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاہِرِہِمَا ، وَلَکِنْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَسَحَ ظَاہِرَہُمَا۔ (احمد ۱/۷۳۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پاؤں کا مسح کرنے کا بیان
(١٨٤) حضرت شعبی کہتے ہیں کہ جبرائیل پاؤں پر مسح کرنے کا حکم لائے ہیں۔
(۱۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ زُبَیْدٍ الْیَامِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : نَزَلَ جِبْرِیلُ بِالْمَسْحِ عَلَی الْقَدَمَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پاؤں کا مسح کرنے کا بیان
(١٨٥) حضرت شعبی کہتے ہیں کہ جبرائیل پاؤں پر مسح کرنے کا حکم لائے ہیں۔
(۱۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : نَزَلَ جِبْرِِیلُ بِالْمَسْحِ۔ (ابن جریر ۱۲۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(١٨٦) حضرت ابراہیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود سے پوچھا کہ کیا حضرت ابن عمر پاؤں دھویا کرتے تھے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ وہ خوب اچھی طرح پاؤں دھویا کرتے تھے۔
(۱۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الأَسْوَدَ : أَکَانَ عُمَرُ یَغْسِلُ قَدَمَیْہِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، کَانَ یَغْسِلُہُمَا غَسْلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(١٨٧) حضرت حمید کہتے ہیں کہ حضرت انس وضو میں اپنے پاؤں اس اہتمام سے دھوتے کہ ان سے پانی بہنے لگتا تھا۔
(۱۸۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ حُمَیْدٍ ؛ أَنَّ أَنَسًا کَانَ یَغْسِلُ قَدَمَیْہِ وَرِجْلَیْہِ حَتَّی یَسِیلَ الْمَائُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(١٨٨) حضرت ابن غرباء کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وضو کرتے ہوئے اس نے ظاہر حصوں کو دھو لیا اور باطنی حصوں کو چھوڑ دیا، حضرت عمر نے اس سے فرمایا کہ اندرونی حصوں کو آگ کے لیے کیوں چھوڑتے ہو ؟
(۱۸۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ عِلاَقَۃَ ، عَنِ ابْنِ غَرْبَائَ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَی رَجُلاً غَسَلَ ظَاہِرَ قَدَمَیْہِ وَتَرَکَ بَاطِنَہُمَا فَقَالَ : لِمَ تَرَکْتَہُمَا لِلنَّارِ؟
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(١٨٩) حضرت علی فرماتے ہیں کہ پاؤں کو ٹخنوں سمیت دھویا کرو۔
(۱۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ قَاَلَ : اغْسِلِ الْقَدَمَیْنِ إلَی الْکَعْبَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(١٩٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر یہ ارشاد فرماتے ” میں ان پر خوب پانی ڈالتا ہوں “ یہ کہہ کر پاؤں دھویا کرتے تھے۔
(۱۹۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إِنْ کُنْتُ لأَسْکُبُ عَلَیْہِ الْمَائَ ، فَیَغْسِلُ رِجْلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(١٩١) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہل اسلام کا طریقہ یہی ہے کہ وہ پاؤں کو دھویا کرتے ہیں۔
(۱۹۱) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی الْجَحَّافِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : مَضَتِ السُّنَّۃُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمِینَ ، یَعْنِی بِغَسْلِ الْقَدَمَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(١٩٢) حضرت ابو حیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو وضو کرتے دیکھا، انھوں نے دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھوئے اور فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو سکھانا چاہتا تھا۔
(۱۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی حَیَّۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ قَدَمَیْہِ إلَی الْکَعْبَیْنِ، وَقَالَ : أَرَدْتُ أَنْ أُرِیَکُمْ طُہُورَ نَبِیِّکُمْ صلی اللہ علیہ وسلم۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(١٩٣) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں آیت وضو میں حضرت عبداللہ بن عباس { وَاَرْجُلَکُمْ } پڑھتے تھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے تھے۔
(۱۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ قَرَأَ : { وَأَرْجُلَکُمْ } یَعْنِی : رَجَعَ الأَمْرُ إلَی الْغَسْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(١٩٤) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد آیت وضو کو یوں پڑھتے تھے : { فَاغْسِلُوْا وُجُوْھَکُمْ وَاَیْدِیَکُمْ اِلَی الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوْا بِرُئُ وْسِکُمْ وَ اَرْجُلَکُمْ } جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے تھے
(۱۹۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أنَّہُ کَانَ یَقْرَأُ : { فَاغْسِلُوا وُجُوہَکُمْ وَأَیْدِیَکُمْ إلَی الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُئُ وْسِکُمْ وَأَرْجُلَکُمْ } ، یَقُولُ : رَجَعَ الأَمْرُ إلَی الْغَسْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(١٩٥) حضرت حماد کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم بھی آیت وضو میں ”{ وَاَرْجُلَکُمْ }“ کہہ کر پاؤں دھونے کے قائل تھے۔
(۱۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : عَادَ الأَمْرُ إلَی الْغَسْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(١٩٦) حضرت عمرو کہتے ہیں کہ حضرت حسن بصری آیت وضو کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ اس دھونے سے مراد اچھی طرح ملنا ہے۔
(۱۹۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ : { فَاغْسِلُوا وُجُوہَکُمْ وَأَیْدِیَکُمْ } ، قَالَ : ذَاکَ الْغَسْلُ الدَّلْکُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(١٩٧) حضرت عمران کہتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز وضو میں پاؤں دھویا کرتے تھے۔
(۱۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْسِلُ قَدَمَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(١٩٨) حضرت ربیع روایت فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے ہاں تشریف لاتے اور وضو میں پاؤں تین مرتبہ دھویا کرتے تھے۔
(۱۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ محمد بن عَقِیلٍ ، قَالَ : حدَّثَتْنِی الرُّبَیِّعُ ، قَالَتْ ، کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْتِینَا ، فَتَوَضَّأَ ، فَغَسَلَ رِجْلَیْہِ ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(١٩٩) حضرت ربیع بنت معوذ ابن عفراء کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عباس میرے پاس تشریف لائے اور مجھ سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کے دوران پاؤں دھوتے ہوئے دیکھا ہے۔ پھر فرمانے لگے کہ لوگ پاؤں دھونے کے قائل ہیں جبکہ کتاب اللہ میں مجھے مسح کا ذکر ملتا ہے۔
(۱۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنِ الرُّبَیِّعِ ابْنَۃِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَائَ ، قَالَتْ : أَتَانِی ابْنُ عَبَّاسٍ فَسَأَلَنِی عَنْ ہَذَا الْحَدِیثِ ، تَعْنِی حَدِیثَہَا الَّذِی ذَکَرَتْ ، أَنَّہَا رَأَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ ، وَأَنَّہُ غَسَلَ رِجْلَیْہِ ؟ قَالَتْ : فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَبَی النَّاسُ إِلاَّ الْغَسْلَ ، وَلاَ أَجِدُ فِی کِتَابِ اللہِ إِلاَّ الْمَسْحَ۔ (احمد ۶/۳۵۸۔ حمیدی ۳۴۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
(٢٠٠) حضرت محمد بن محمود کہتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک نابینا صحابی کو وضو کرتے دیکھا، انھوں نے اپنے چہرے اور ہاتھوں کو دھویا ، نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کہ پاؤں کے اندرونی حصوں کو بھی دھو لو۔ پس انھوں نے اس ارشاد کی تعمیل میں پاؤں کے اندرونی حصوں کو بھی دھویا۔
(۲۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَحْمُودٍ ، قَالَ : رَأَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلاً أَعْمَی یَتَوَضَّأُ ، فَغَسَلَ وَجْہَہُ وَیَدَیْہِ ، فَجَعَلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : بَاطِنَ قَدَمَیْک، فَجَعَلَ یَغْسِلُ بَاطِنَ قَدَمَیْہِ۔ (عبدالرزاق ۷۷)
tahqiq

তাহকীক: