সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩২০ টি

হাদীস নং: ২৮৮৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حکم۔
عبداللہ بن شداد بیان کرتے ہیں حضرت حمزہ کی صاحبزادی نے اپنے غلام کو آزاد کردیا وہ غلام فوت ہوگیا اس نے پسماندگان میں اپنی ایک بیٹی اور اپنی ایک آزاد کردینے والی حضرت حمزہ کی صاحبزادی کو چھوڑا پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس غلام کی وراثت اس کی بیٹی اور اسے آزاد کرنے والی خاتون حضرت حمزہ کی صاحبزادی کے درمیان نصف نصف حصوں میں تقسیم کردی۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا أَشْعَثُ عَنْ الْحَكَمِ وَسَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ أَنَّ ابْنَةَ حَمْزَةَ أَعْتَقَتْ عَبْدًا لَهَا فَمَاتَ وَتَرَكَ ابْنَتَهُ وَمَوْلَاتَهُ بِنْتَ حَمْزَةَ فَقَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِيرَاثَهُ بَيْنَ ابْنَتِهِ وَمَوْلَاتِهِ بِنْتِ حَمْزَةَ نِصْفَيْنِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حکم۔
شموس کندیہ بیان کرتی ہیں میں ایک مقدمہ لے کر حضرت علی (رض) کی خدمت میں گئی تھی جس میں میرے والد فوت ہوگئے تھے انھوں نے پسماندگان میں صرف مجھے اور اپنے آقا کو چھوڑا تھا تو حضرت علی (رض) نے مجھے نصف حصہ عطا کیا تھا اور اس والد کو آزاد کرنے والے آقا کو بھی نصف حصہ عطا کیا تھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ شَمُوسَ الْكِنْدِيَّةِ قَالَتْ قَاضَيْتُ إِلَى عَلِيٍّ فِي أَبٍ مَاتَ فَلَمْ يَدَعْ أَحَدًا غَيْرِي وَمَوْلَاهُ فَأَعْطَانِي النِّصْفَ وَأَعْطَى مَوْلَاهُ النِّصْفَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حکم۔
حضرت علی (رض) کے بارے میں منقول ہے کہ ان کی خدمت میں ایک آزاد شدہ غلام کی بیٹی اور ایک آزاد کرنے والے آقا کا مسئلہ پیش کیا گیا تو انھوں نے بیٹی کو نصف حصہ دیا اور آزاد کرنے والے آقا کو بھی نصف دیا۔ حکم بیان کرتے ہیں میرا یہ گھر اس آزاد کرنے والے شخص کے حصے میں آنے والے نصف حصے کا ایک حصہ ہے جس کا وہ اپنے آزاد شدہ غلام کی طرف سے وارث ہوا تھا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ الْحَكَمِ عَنْ أَبِي الْكَنُودِ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ أُتِيَ بِابْنَةٍ وَمَوْلًى فَأَعْطَى الِابْنَةَ النِّصْفَ وَالْمَوْلَى النِّصْفَ قَالَ الْحَكَمُ فَمَنْزِلِي هَذَا نَصِيبُ الْمَوْلَى الَّذِي وَرِثَهُ عَنْ مَوْلَاهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حکم۔
عبدالرحمن بن مدلج کے بارے میں منقول ہے کہ ان کا انتقال ہوگیا انھوں نے پسماندگان میں ایک بیٹی اور آزاد کرنے والا شخص چھوڑا تو حضرت علی (رض) نے اس کی بیٹی کو نصف حصہ دیا اور اس آزاد کرنے والے شخص کو بھی نصف حصہ دیا۔
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ إِدْرِيسَ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُدْلِجٍ أَنَّهُ مَاتَ وَتَرَكَ ابْنَتَهُ وَمَوَالِيَهُ فَأَعْطَى عَلِيٌّ ابْنَتَهُ النِّصْفَ وَمَوَالِيَهُ النِّصْفَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حکم۔
شموس بیان کرتی ہیں ان کے والد فوت ہوگئے حضرت علی (رض) نے انھیں نصف حصہ عطا کیا اور اس کے والد کو آزاد کرنے والے کو بھی نصف حصہ دیا۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ ابْنِ إِدْرِيسَ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ الشَّمُّوسِ أَنَّ أَبَاهَا مَاتَ فَجَعَلَ عَلِيٌّ لَهَا النِّصْفَ وَلِمَوَالِيهِ النِّصْفَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حکم۔
ابراہیم نخعی کے بارے میں منقول ہے کہ ان سے دو ایسی بہنوں کے بارے میں پوچھا گیا جن میں سے ایک نے اپنے باپ کو خرید کر آزاد کردیا تھا پھر اس باپ کا انتقال ہوگیا ہو تو ابراہیم نے جواب دیا دونوں کو اللہ کی کتاب میں وہ بیان شدہ حصے کے مطابق دو تہائی حصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والا مال اس بیٹی کو ملے گا جس نے اسے آزاد کیا تھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ عَنْ جَهْمِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ أُخْتَيْنِ اشْتَرَتْ إِحْدَاهُمَا أَبَاهَا فَأَعْتَقَتْهُ ثُمَّ مَاتَ قَالَ لَهُمَا الثُّلُثَانِ فَرِيضَتُهُمَا فِي كِتَابِ اللَّهِ وَمَا بَقِيَ فَلِلْمُعْتِقَةِ دُونَ الْأُخْرَى
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حکم۔
جو عورت اپنے باپ کو آزاد کر دے اس کے بارے میں شعبی یہ فرماتے ہیں اگر اس کا باپ فوت ہوجائے اور اس کی چار بیٹیاں چھوڑی ہوں جن میں سے ایک وہ عورت ہو تو اس نے اپنے باپ پر کوئی احسان نہیں کیا ان سب بیٹیوں کو دو تہائی حصہ ملے گا اور وہ آزاد کرنے والی بھی اسی میں حصہ دار ہوگی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ الشَّعْبِيِّ فِي امْرَأَةٍ أَعْتَقَتْ أَبَاهَا فَمَاتَ الْأَبُ وَتَرَكَ أَرْبَعَ بَنَاتٍ هِيَ إِحْدَاهُنَّ قَالَ لَيْسَ عَلَيْهِ مِنَّةٌ لَهُنَّ الثُّلُثَانِ وَهِيَ مَعَهُنَّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ آزاد کرنے کی بجائے قریبی رشتہ داروں کو حصہ دیتے ہیں۔
حیان بن سلیمان بیان کرتے ہیں میں سوید بن غفلہ کے پاس موجود تھا ایک شخص ان کے پاس آیا اور ان سے ایک شخص کی وراثت کے بارے میں پوچھا جس نے پسماندگان میں ایک بیٹی اور بیوی چھوڑی تھی تو سوید نے فرمایا میں تمہیں اس بارے میں حضرت علی (رض) کا فیصلہ بتاتا ہوں وہ بولا میرے لیے حضرت علی (رض) کا فیصلہ کافی ہے سوید نے بتایا حضرت علی (رض) نے اس شخص کی بیوی کے لیے آٹھویں حصے کا فیصلہ دیا تھا اور بیٹی کے لیے نصف حصہ کا فیصلہ دیا تھا اور باقی بچ جانے والا مال اس کی بیٹی کی طرف لوٹا دیا گیا تھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ حَيَّانَ بْنِ سَلْمَانَ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ فَرِيضَةِ رَجُلٍ تَرَكَ ابْنَتَهُ وَامْرَأَتَهُ قَالَ أَنَا أُنْبِئُكَ قَضَاءَ عَلِيٍّ قَالَ حَسْبِي قَضَاءُ عَلِيٍّ قَالَ قَضَى عَلِيٌّ لِامْرَأَتِهِ الثُّمُنَ وَلِابْنَتِهِ النِّصْفَ ثُمَّ رَدَّ الْبَقِيَّةَ عَلَى ابْنَتِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ آزاد کرنے کی بجائے قریبی رشتہ داروں کو حصہ دیتے ہیں۔
ابراہیم بیان کرتے ہیں ابراہیم کو آزاد کرنے والی خاتون فوت ہوگئی اس نے کچھ مال چھوڑا راوی کہتے ہیں میں نے ابراہیم سے کہا آپ وہ حاصل کرلیں انھوں نے جواب دیا اس خاتون کے قریبی رشتہ دار موجود ہیں۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ مَوْلَاةً لِإِبْرَاهِيمَ تُوُفِّيَتْ وَتَرَكَتْ مَالًا فَقُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ إِنَّ لَهَا ذَا قَرَابَةٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو ملے گا۔
شعبی بیان کرتے ہیں حضرت عمر حضرت علی (رض) اور حضرت زید راوی کو شک ہے کہ انھوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود کا ذکر کیا تھا یہ حضرات فرماتے ہیں ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو ملے گا ان حضرات کی مراد یہ ہے کہ جو باپ یا ماں کی طرف سے زیادہ قریبی ہو۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُمَرَ وَعَلِيٍّ وَزَيْدٍ قَالَ وَأَحْسَبُهُ قَدْ ذَكَرَ عَبْدَ اللَّهِ أَيْضًا أَنَّهُمْ قَالُوا الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ يَعْنُونَ بِالْكُبْرِ مَا كَانَ أَقْرَبَ بِأَبٍ أَوْ أُمٍّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو ملے گا۔
عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں حضرت عمر نے میری طرف فکیہہ بنت سمعان کے معاملے میں خط کے ذریعے یہ مسئلہ لکھا یہ خاتون فوت ہوگئی تھی اس نے پسماندگان میں اپنے سگے بھائی کا بیٹا اور باپ کی طرف سے بھائی کا بیٹا چھوڑا تھا حضرت عمر نے خط میں یہ لکھا کہ ولا کا حق قریبی رشتہ دار کو ملے گا۔
حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ كُتِبَ إِلَى عُمَرَ فِي شَأْنِ فُكَيْهَةَ بِنْتِ سَمْعَانَ أَنَّهَا مَاتَتْ وَتَرَكَتْ ابْنَ أَخِيهَا لِأَبِيهَا وَأُمِّهَا وَابْنَ أَخِيهَا لِأَبِيهَا فَكَتَبَ عُمَرُ إِنَّ الْوَلَاءَ لِلْكُبْرِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو ملے گا۔
شعبی بیان کرتے ہیں حضرت علی (رض) اور حضرت زید بھی بیان فرماتے ہیں ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو ملے گا عبداللہ اور شریح یہ بیان کرتے ہیں یہ ورثاء کو حاصل ہوگا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ عَلِيًّا وَزَيْدًا قَالَا الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ و قَالَ عَبْدُ اللَّهِ وَشُرَيْحٌ لِلْوَرَثَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو ملے گا۔
شعبی بیان کرتے ہیں حضرت عمر اور حضرت عبداللہ اور حضرت علی (رض) اور حضرت زید نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو حاصل ہوگا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ قَضَى عُمَرُ وَعَبْدُ اللَّهِ وَعَلِيٌّ وَزَيْدٌ لِلْكُبْرِ بِالْوَلَاءِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو ملے گا۔
ابن سیرین بیان کرتے ہیں فکیہہ بنت سمعان کا انتقال ہوگیا انھوں نے اپنے پیچھے اپنے باپ کی طرف سے ایک بھائی کا بیٹا اور سگے بھائی کا پوتا چھوڑا تو حضرت عمر نے اس کے باپ کی طرف والے بھائی کے بیٹے کو اس کا وارث قرار دیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ تُوُفِّيَتْ فُكَيْهَةُ بِنْتُ سَمْعَانَ وَتَرَكَتْ ابْنَ أَخِيهَا لِأَبِيهَا وَبَنِي بَنِي أَخِيهَا لِأَبِيهَا وَأُمِّهَا فَوَرَّثَ عُمَرُ بَنِي أَخِيهَا لِأَبِيهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو ملے گا۔
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں حضرت عمر اور حضرت علی (رض) اور حضرت زید نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے کہ ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو حاصل ہوگا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُمَرَ وَعَلِيٍّ وَزَيْدٍ أَنَّهُمْ قَالُوا الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو ملے گا۔
دو ایسے بھائی جو کسی ایسے آزاد شدہ غلام کے وارث بنتے ہوں جسے ان کے والد نے آزاد کردیا تھا اور پھر ان دونوں میں سے کوئی ایک بھائی فوت ہوجائے اور پسماندگان میں ایک بیٹے کو چھوڑے تو ابراہیم نخعی فرماتے ہیں اس مسئلے میں حضرت علی (رض) اور حضرت زید اور حضرت عبداللہ نے یہ فتوی جاری کیا تھا کہ ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو حاصل ہوگا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي أَخَوَيْنِ وَرِثَا مَوْلًى كَانَ أَعْتَقَهُ أَبُوهُمَا فَمَاتَ أَحَدُهُمَا وَتَرَكَ وَلَدًا قَالَ كَانَ عَلِيٌّ وَزَيْدٌ وَعَبْدُ اللَّهِ يَقُولُونَ الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو ملے گا۔
مطر وراق بیان کرتے ہیں حضرت عمر اور حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو حاصل ہوگا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ مَطَرًا الْوَرَّاقَ يَقُولُ قَالَ عُمَرُ وَعَلِيٌّ الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو ملے گا۔
ابن جریج طاوس کے صاحبزادے کے حوالے سے ان کے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو حاصل ہوگا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى عَنْ رَوْحٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ وَابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو ملے گا۔
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں ولاء کا حق قریبی رشتہ دار کو حاصل ہوگا۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے ساتھ موالات (بھائی چارگی قائم کرلے)
حسن بصری ارشاد فرماتے ہیں جو شخص کسی دوسرے شخص کے ساتھ بھائی چارگی قائم کرلے تو یہ مسلمانوں کے درمیان ہوتی ہے سفیان فرماتے ہیں ہم بھی یہی بات کہتے ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ وَسُفْيَانُ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يُوَالِي الرَّجُلَ قَالَا هُوَ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ قَالَ سُفْيَانُ وَكَذَلِكَ نَقُولُ
tahqiq

তাহকীক: