সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩২০ টি

হাদীস নং: ২৯০৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے ساتھ موالات (بھائی چارگی قائم کرلے)
حضرت تمیم داری فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا اور عرض کی اے اللہ کے رسول اہل کفر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کسی مسلمان کے ہاتھ پر اسلام قبول کرتا ہے تو اس بارے میں حکم کیا ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا زندگی اور موت ہر حالت میں وہ دوسرے لوگوں کی بہ نسبت زیادہ حق دار ہوگا۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ قَالَ سَمِعْتُ تَمِيمًا الدَّارِيَّ يَقُولُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا السُّنَّةُ فِي الرَّجُلِ مِنْ أَهْلِ الْكُفْرِ يُسْلِمُ عَلَى يَدَيْ رَجُلٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ أَوْلَى النَّاسِ بِمَحْيَاهُ وَمَمَاتِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے ساتھ موالات (بھائی چارگی قائم کرلے)
ابراہیم نخعی سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو دور دراز کے علاقے سے تعلق رکھتا ہوں اور اگر وہ کسی شخص کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا ہے ابراہیم نخعی نے جواب دیا جس شخص کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا گیا ہے وہ اس شخص کی دیت ادا کرے گا اور وہی اس کا وارث بنے گا۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ السَّوَادِ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْ رَجُلٍ قَالَ يَعْقِلُ عَنْهُ وَيَرِثُهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ عورت اپنے شوہر کی دیت میں وارث بنتی ہے۔
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں قتل عمد اور قتل خطا ہر صورت میں بیوی اپنے شوہر کی دیت میں وارث بنتی ہے۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ تَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا فِي الْعَمْدِ وَالْخَطَإِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ عورت اپنے شوہر کی دیت میں وارث بنتی ہے۔
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں دیت کی تقسیم اللہ کے مقرر کردہ وراثت کے قانون کے مطابق ہوگی۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ الدِّيَةُ عَلَى فَرَائِضِ اللَّهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ عورت اپنے شوہر کی دیت میں وارث بنتی ہے۔
ابوقلابہ فرماتے ہیں دیت کی تقسیم کا طریقہ وہی ہے جو وراثت کی تقسیم کا ہے۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ الدِّيَةُ سَبِيلُهَا سَبِيلُ الْمِيرَاثِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ عورت اپنے شوہر کی دیت میں وارث بنتی ہے۔
عمر بن عبدالعزیز نے خط کے ذریعے یہ بات بیان کی ہے کہ ماں کی طرف سے تعلق رکھنے والے بھائیوں کو دیت کی طرف سے وراثت کے مطابق حصہ ملے گا۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حُمَيْدٍ وَدَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ كَتَبَ أَنْ يُوَرَّثَ الْإِخْوَةُ مِنْ الْأُمِّ مِنْ الدِّيَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ عورت اپنے شوہر کی دیت میں وارث بنتی ہے۔
ابن شہاب بیان کرتے ہیں دیت مقتول کے ورثاء میں اللہ کی کتاب میں موجود ان کے مخصوص حصوں کے مطابق تقسیم ہوگی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ الْعَقْلُ مِيرَاثٌ بَيْنَ وَرَثَةِ الْقَتِيلِ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ وَفَرَائِضِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ عورت اپنے شوہر کی دیت میں وارث بنتی ہے۔
حضرت علی (رض) فرماتے ہیں وہ شخص ظلم کا مرتکب ہوتا ہے جو ماں کی طرف والے بھائیوں کو دیت میں وارث قرار نہیں دیتا۔
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ بَعْضِ وَلَدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ لَقَدْ ظَلَمَ مَنْ لَمْ يُوَرِّثْ الْإِخْوَةَ مِنْ الْأُمِّ مِنْ الدِّيَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ عورت اپنے شوہر کی دیت میں وارث بنتی ہے۔
حضرت عمر حضرت علی (رض) اور حضرت زید ارشاد فرماتے ہیں دیت کو بھی وراثت کے طور پر تقسیم کیا جاتا ہے جیسے مال کو وراثت کے طور پر تقسیم کیا جاتا ہے اس میں قتل خطاء اور قتل عمد ایک جیسی چثییت رکھتی ہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ سَالِمٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُمَرَ وَعَلِيٍّ وَزَيْدٍ قَالُوا الدِّيَةُ تُورَثُ كَمَا يُورَثُ الْمَالُ خَطَؤُهُ وَعَمْدُهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ اسے وراثت کے طور پر تقسیم نہیں کیا جاتا۔
عامر بیان کرتے ہیں حضرت علی (رض) ماں کی طرف والے بھائیوں، شوہر اور بیوی کو دیت میں سے کسی چیز کا وارث قرار نہیں دیتے۔ امام ابومحمد دارمی بیان کرتے ہیں بعض نے اس روایت کی سند میں اسماعیل اور عامر نامی راویوں کے درمیان ایک شخص کا اضافہ کیا ہے۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ عَامِرٍ قَالَ كَانَ عَلِيٌّ لَا يُوَرِّثُ الْإِخْوَةَ مِنْ الْأُمِّ وَلَا الزَّوْجَ وَلَا الْمَرْأَةَ مِنْ الدِّيَةِ شَيْئًا قَالَ عَبْد اللَّهِ بَعْضُهُمْ يُدْخِلُ بَيْنَ إِسْمَعِيلَ وَعَامِرٍ رَجُلًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ اسے وراثت کے طور پر تقسیم نہیں کیا جاتا۔
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں ماں کی طرف سے تعلق رکھنے والے بھائی دیت میں وارث نہیں بنتے ہیں۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ زِيَادٍ الْأَعْلَمِ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ لَا يُوَرَّثُ الْإِخْوَةُ مِنْ الْأُمِّ مِنْ الدِّيَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ڈوب کر مرنے والوں کی وراثت
حضرت زید بن ثابت بیان کرتے ہیں ہر قوم ایک دوسرے کی وارث بن جاتی ہے ما سوائے ان لوگوں کے جو ملبے میں دب کر یا ڈوب کر ہلاک ہو وہ ایک دوسرے کے وارث نہیں بنتے ان کے وارث صرف زندہ لوگ بنتے ہیں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ كُلُّ قَوْمٍ مُتَوَارِثِينَ عَمِيَ مَوْتُهُمْ فِي هَدْمٍ أَوْ غَرَقٍ فَإِنَّهُمْ لَا يَتَوَارَثُونَ يَرِثُهُمْ الْأَحْيَاءُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ڈوب کر مرنے والوں کی وراثت
یحییٰ بن عتیق بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کے خط میں یہ بات پڑھی تھی کہ جب کچھ لوگوں کے اوپر گھر گرجائے اور یہ پتہ نہ چل سکے کہ کس کا انتقال پہلے ہوا تو حضرت عمر فرماتے ہیں کہ مرحومین ایک دوسرے کے وارث نہیں بنیں گے بلکہ زندہ لوگ ان مرحومین کے وارث بنیں گے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَتِيقٍ قَالَ قَرَأْتُ فِي بَعْضِ كُتُبِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي الْقَوْمِ يَقَعُ عَلَيْهِمْ الْبَيْتُ لَا يُدْرَى أَيُّهُمَا مَاتَ قَبْلُ قَالَ لَا يُوَرَّثُ الْأَمْوَاتُ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ وَيُوَرَّثُ الْأَحْيَاءُ مِنْ الْأَمْوَاتِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ڈوب کر مرنے والوں کی وراثت
جعفر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں سیدہ ام کلثوم اور ان کا بیٹا زید ایک ہی دن فوت ہوئے یہاں تک کہ دونوں کے رونے والوں کا ایک ہی سڑک پر سامنا ہوا تو ان میں سے کسی ایک کو دوسرے کا وراث نہیں بنایا گیا۔ اسی طرح واقعہ حرہ میں جو لوگ فوت ہوئے وہ ایک دوسرے کے وارث نہیں بنے۔ اسی طرح جنگ صفین میں جو لوگ مارے گئے وہ ایک دوسرے کے وارث نہیں بنے۔
حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أُمَّ كُلْثُومٍ وَابْنَهَا زَيْدًا مَاتَا فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ فَالْتَقَتْ الصَّائِحَتَانِ فِي الطَّرِيقِ فَلَمْ يَرِثْ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِنْ صَاحِبِهِ وَأَنَّ أَهْلَ الْحَرَّةِ لَمْ يَتَوَارَثُوا وَأَنَّ أَهْلَ صِفِّينَ لَمْ يَتَوَارَثُوا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ڈوب کر مرنے والوں کی وراثت
شعبی بیان کرتے ہیں شام میں ایک گھر گرگیا تو حضرت عمر نے ان لوگوں کو ایک دوسرے کا وارث قرار دیا۔
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ بَيْتًا بِالشَّامِ وَقَعَ عَلَى قَوْمٍ فَوَرَّثَ عُمَرُ بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ڈوب کر مرنے والوں کی وراثت
حضرت علی (رض) کے بارے میں منقول ہے کہ انھوں نے جنگ صفین میں مارے جانے والے دو بھائیوں میں سے ایک کو دوسرے کا وارث قرار دیا تھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حُرَيْشٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ وَرَّثَ أَخَوَيْنِ قُتِلَا بِصِفِّينَ أَحَدَهُمَا مِنْ الْآخَرِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذوی الارحام کی وراثت
بکر بن عبداللہ مزنی بیان کرتے ہیں ایک شخص فوت ہوگیا اس نے پسماندگان میں پھوپھی اور ایک خالہ کو چھوڑا تو حضرت عمر (رض) نے پھوپھی کو بھائی کا حصہ دیا اور خالہ کو بہن کا حصہ دیا۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ أَنَّ رَجُلًا هَلَكَ وَتَرَكَ عَمَّتَهُ وَخَالَتَهُ فَأَعْطَى عُمَرُ الْعَمَّةَ نَصِيبَ الْأَخِ وَأَعْطَى الْخَالَةَ نَصِيبَ الْأُخْتِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذوی الارحام کی وراثت
ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں جو شخص جس رشتے کے حوالے سے میت سے تعلق رکھتا ہو اس کے حساب سے وراثت میں حصہ دیا جائے گا۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ مَنْ أَدْلَى بِرَحِمٍ أُعْطِيَ بِرَحِمِهِ الَّتِي يُدْلِي بِهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذوی الارحام کی وراثت
شعبی بیان کرتے ہیں ایک شخص نے پسماندگان میں ایک پھوپھی اور ایک بھتیجی چھوڑی اس کا مال اس کی بھتیجی کو ملے گا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَقَ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ الشَّعْبِيِّ فِي رَجُلٍ تَرَكَ عَمَّتَهُ وَابْنَةَ أَخِيهِ قَالَ الْمَالُ لِابْنَةِ أَخِيهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذوی الارحام کی وراثت
حضرت ابوہریرہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ماموں بھی وارث بن جاتے ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْخَالُ وَارِثٌ
tahqiq

তাহকীক: