সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩২০ টি

হাদীস নং: ৩০২৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔
ابوبکر بن عمرو (رض) بن حزم بیان کرتے ہیں محارب قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے غلام کی ولاء کا حق اسے دیدیا پھر اسے آزاد کردیا اس غلام نے اپنی ولاء کا حق عبدالرحمن بن عمرو (رض) بن حزم کو دے دیا یا وہ عورت فوت ہوئی اس کے سرپرست یہ مقدمہ لے کر حضرت عثمان (رض) کے پاس آئے حضرت عثمان (رض) نے اس غلام کے بیان کے ثبوت طلب کئے تو وہ ثبوت پیش کردیئے گئے تو حضرت عثمان (رض) نے اس سے فرمایا تم جاؤ اور جس کے ساتھ چاہو موالات کرسکتے ہو۔ ابوبکر بیان کرتے ہیں اس شخص نے عبدالرحمن بن عمرو (رض) بن حزم کے ساتھ موالات قائم کی تھی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ مُحَارِبٍ وَهَبَتْ وَلَاءَ عَبْدِهَا لِنَفْسِهِ فَأَعْتَقَتْهُ فَوَهَبَ وَلَاءَ نَفْسِهِ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ وَمَاتَتْ فَخَاصَمَتْ الْمَوَالِي إِلَى عُثْمَانَ فَدَعَا عُثْمَانُ الْبَيِّنَةَ عَلَى مَا قَالَ قَالَ فَأَتَى الْبَيِّنَةُ فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ اذْهَبْ فَوَالِ مَنْ شِئْتَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ فَوَالَى عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کو فروخت کرنا۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ولاء کے حق کو فروخت کرنے اور اسے ہبہ کرنے سے منع کیا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْوَلَاءِ وَعَنْ هِبَتِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کو فروخت کرنا۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ولاء کے حق کو فروخت کرنے اور اسے ہبہ کرنے سے منع کیا ہے۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الْوَلَاءِ وَعَنْ هِبَتِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کو فروخت کرنا۔
حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں ولاء کے حق کو فروخت نہیں کیا جاسکتا اور اسے ہبہ نہیں کیا جاسکتا اور ولاء کا حق اس شخص کو ملتا ہے جس نے آزاد کیا ہو۔
حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ لَا يُبَاعُ الْوَلَاءُ وَلَا يُوهَبُ وَالْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کو فروخت کرنا۔
ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں نسبی رشتے کی طرح ولاء بھی ایک تعلق ہے جسے فروخت نہیں کیا جاسکتا اور اسے ہبہ نہیں کیا جاسکتا۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ الْوَلَاءُ لُحْمَةٌ كَلُحْمَةِ النَّسَبِ لَا يُبَاعُ وَلَا يُوهَبُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کو فروخت کرنا۔
حضرت حسن اور سعید بن مسیب کے بارے میں منقول ہے کہ یہ دونوں حضرات ولاء کو فروخت کرنے کو حرام قرار دیتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ الْحَسَنِ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُمَا كَرِهَا بَيْعَ الْوَلَاءِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کو فروخت کرنا۔
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں ولاء کو فروخت نہیں کیا جاسکتا ایک شخص کی گردن کو دو مرتبہ کھایا جائے گا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَا يُبَاعُ الْوَلَاءُ أَيُؤْكَلُ بِرَقَبَةِ رَجُلٍ مَرَّتَيْنِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وراثت میں عول۔
حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں فرض حصے چھ سے تقسیم ہوں گے ہم ان میں عول نہیں کریں گے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ الْفَرَائِضُ مِنْ سِتَّةٍ لَا نُعِيلُهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وراثت میں عول۔
شریح بن حارث بیان کرتے ہیں شریح کے پاس ایک مقدمہ لایا گیا جس میں دو بیٹیاں تھیں میت کے والدین تھے اور شوہر تھا انھوں نے اس بارے میں فیصلہ دیا کہ مرحوم عورت کا شوہر ان سے شکوہ کرنے کے لیے مسجد میں آیا۔ عبداللہ بن رباح نے ان کی طرف ایک آدمی بھیجا جس نے اسے پکڑ لیا انھوں نے اس شخص کو شریح کے پاس بھیج دیا انھوں نے دریافت کیا کیا معاملہ ہے ؟ اس نے جواب دیا یہ شخص مجھے ظالم قرار دیتا ہے اور میں اسے غلط سمجھتا ہوں یہ شکایت کررہا ہے اور اصل فیصلہ چھپا رہا ہے اس شخص نے ان سے کہا ایسے مسئلے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں جس میں میت کی دو بیٹیاں ماں باپ ہوں اور شوہر ہو انھوں نے جواب دیا شوہر کو پورے مال کا چوتھا حصہ ملے گا ماں باپ کو دو چھٹے حصے ملیں گے اور باقی بچ جانے والا مال دونوں بیٹیوں کو ملے گا تمہیں اس معاملے میں کہاں کمی محسوس ہوئی۔ قاضی نے جواب دیا میں نے تمہارے حصے میں کمی نہیں کی ہے۔ اللہ نے تمہارے حصے میں کمی ہے دو بیٹیوں کو دو تہائی مال ملے گا ماں باپ کو دو چھٹے حصے ملیں گے اور شوہر کو چوتھا ملے گا یہ ساڑھے سات حصے بن جائیں گے اور اس میں تمہارے حصے کا عول ہوگا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ اخْتُصِمَ إِلَى شُرَيْحٍ فِي بِنْتَيْنِ وَأَبَوَيْنِ وَزَوْجٍ فَقَضَى فِيهَا فَأَقْبَلَ الزَّوْجُ يَشْكُوهُ فِي الْمَسْجِدِ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَبَاحٍ فَأَخَذَهُ وَبَعَثَ إِلَى شُرَيْحٍ فَقَالَ مَا يَقُولُ هَذَا قَالَ هَذَا يَخَالُنِي امْرَأً جَائِرًا وَأَنَا إِخَالُهُ امْرَأً فَاجِرًا يُظْهِرُ الشَّكْوَى وَيَكْتُمُ قَضَاءً سَائِرًا فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ مَا تَقُولُ فِي بِنْتَيْنِ وَأَبَوَيْنِ وَزَوْجٍ فَقَالَ لِلزَّوْجِ الرُّبُعُ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ وَلِلْأَبَوَيْنِ السُّدُسَانِ وَمَا بَقِيَ فَلِلِابْنَتَيْنِ قَالَ فَلِأَيِّ شَيْءٍ نَقَصْتَنِي قَالَ لَيْسَ أَنَا نَقَصْتُكَ اللَّهُ نَقَصَكَ لِلِابْنَتَيْنِ الثُّلُثَانِ وَلِلْأَبَوَيْنِ السُّدُسَانِ وَلِلزَّوْجِ الرُّبُعُ فَهِيَ مِنْ سَبْعَةٍ وَنِصْفٍ فَرِيضَةً فَرِيضَتُكَ عَائِلَةٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کے حق کو کھینچ لینا۔
حضرت علی (رض) اور حضرت عمر اور حضرت زید فرماتے ہیں باپ اپنے بیٹے کی ولاء کے حق کو کھینچ لیتا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَلِيٍّ وَعُمَرَ وَزَيْدٍ قَالُوا الْوَالِدُ يَجُرُّ وَلَاءَ وَلَدِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کے حق کو کھینچ لینا۔
شعبی بیان کرتے ہیں دادا ولاء کے حق کو حاصل کرلیتا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ الْجَدُّ يَجُرُّ الْوَلَاءَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کے حق کو کھینچ لینا۔
شریح فرماتے ہیں والد اپنے بیٹے کی ولاء کو حاصل کرلیتا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ شُرَيْحٍ قَالَ الْوَالِدُ يَجُرُّ وَلَاءَ وَلَدِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کے حق کو کھینچ لینا۔
عامر ارشاد فرماتے ہیں جو غلام فوت ہوجائے اس کا آزاد باپ موجود ہو اس کے آزاد عورت سے بچے موجود ہوں تو اس کی اولاد کی ولاء کا حق کسے ملے گا عامر نے جواب دیا اس کے دادا کے موالی کو ملے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ فِي مَمْلُوكٍ تُوُفِّيَ وَلَهُ أَبٌ حُرٌّ وَلَهُ بَنُونَ مِنْ امْرَأَةٍ حُرَّةٍ لِمَنْ وَلَاءُ وَلَدِهِ قَالَ لِمَوَالِي الْجَدِّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کے حق کو کھینچ لینا۔
ایسا مکاتب غلام جو فوت ہوجائے اور اس نے اپنی کتابت کا نصف معاوضہ ادا کردیا ہو اس کے آزاد عورت سے کچھ بچے ہوں اس کے بارے میں ابراہیم نخعی فرماتے ہیں میرے خیال میں وہ اپنی اولاد کے حق کو حاصل کرلیں گے۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي مُكَاتَبٍ مَاتَ وَقَدْ أَدَّى نِصْفَ مُكَاتَبَتِهِ وَلَهُ وَلَدٌ مِنْ امْرَأَةٍ أَحْرَارٌ قَالَ مَا أُرَاهُ إِلَّا قَدْ جَرَّ وَلَاءَ وَلَدِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کے حق کو کھینچ لینا۔
ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں قاضی شریح کو اپنے دیئے ہوئے فیصلے سے رجوع کرنے کی نوبت کم پیش آتی تھی ایک مرتبہ اسود نے انھیں بتایا کہ حضرت عمر نے انھیں یہ فیصلہ دیا تھا جب کوئی غلام کسی آزاد عورت کے ساتھ شادی کرلے اور اس عورت کے ہاں آزاد بچے پیدا ہوجائیں اس کے بعد وہ غلام آزاد ہوجائے تو اس کی ولاء کا حق ان بچوں کے باپ کو آزاد کرنے والے شخص کو ملے گا تو قاضی شریح نے اس کے مطابق حکم دیا۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ كَانَ شُرَيْحٌ لَا يَرْجِعُ عَنْ قَضَاءٍ يَقْضِي بِهِ فَحَدَّثَهُ الْأَسْوَدُ أَنَّ عُمَرَ قَالَ إِذَا تَزَوَّجَ الْمَمْلُوكُ الْحُرَّةَ فَوَلَدَتْ أَوْلَادًا أَحْرَارًا ثُمَّ عُتِقَ بَعْدَ ذَلِكَ رَجَعَ الْوَلَاءُ لِمَوَالِي أَبِيهِمْ فَأَخَذَ بِهِ شُرَيْحٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کے حق کو کھینچ لینا۔
ابراہیم فرماتے ہیں حضرت عمر فرماتے ہیں وہ غلام جس کی بیوی کوئی آزاد عورت ہو اور اس کا بچہ اس کی ماں کے آزاد ہونے کی وجہ سے آزاد قرار پائے پھر اس کا باپ بھی آزاد ہوجائے تو بچہ ولاء کے حق کو حاصل کرے گا۔
حَدَّثَنَا يَعْلَى عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قَالَ عُمَرُ فِي الْمَمْلُوكِ يَكُونُ تَحْتَهُ الْحُرَّةُ يُعْتَقُ الْوَلَدُ بِعِتْقِ أُمِّهِ فَإِذَا عُتِقَ الْأَبُ جَرَّ الْوَلَاءَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کے حق کو کھینچ لینا۔
عطاء بیان کرتے ہیں جو آزاد عورت کسی غلام کی بیوی ہو اس غلام کے غلام رہنے کے دوران وہ اس کے جن بچوں کو جنم دے گی ان کی ولاء کا حق عورت کے رشتے داروں کو حاصل ہوگا اور اس کے شوہر کے آزاد ہوجانے کے بعد وہ اس کے جن بچوں کو جنم دے گی ان کی ولاء کا حق مرد کے آزاد کرنے والوں کو حاصل ہوگا۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْحُرَّةِ تَحْتَ الْعَبْدِ قَالَ أَمَّا مَا وَلَدَتْ مِنْهُ وَهُوَ عَبْدٌ فَوَلَاؤُهُمْ لِأَهْلِ نِعْمَتِهَا وَمَا وَلَدَتْ مِنْهُ وَهُوَ حُرٌّ فَوَلَاؤُهُمْ لِأَهْلِ نِعْمَتِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کے حق کو کھینچ لینا۔
حضرت عمر فرماتے ہیں جب کوئی آزاد عورت کسی غلام کی بیوی ہو اور وہ اس غلام کے بچے کو جنم دے تو وہ بچہ اپنی ماں کے آزاد ہونے کی وجہ سے آزاد قرار پائے گا اور اس کی ولاء کا حق اس کی ماں کے سرپرستوں کو حاصل ہوگا جب اس کا باپ بھی آزاد ہوجائے تو اس بچے کی ولاء کا حق اس کے باپ کو آزاد کرنے والوں کو مل جائے گا۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قَالَ عُمَرُ إِذَا كَانَتْ الْحُرَّةُ تَحْتَ الْمَمْلُوكِ فَوَلَدَتْ لَهُ غُلَامًا فَإِنَّهُ يُعْتَقُ بِعِتْقِ أُمِّهِ وَوَلَاؤُهُ لِمَوَالِي أُمِّهِ فَإِذَا أُعْتِقَ الْأَبُ جَرَّ الْوَلَاءَ إِلَى مَوَالِي أَبِيهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کے حق کو کھینچ لینا۔
علاء بن عبدالرحمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میری والدہ اور میرے والد یعقوب مالک بن اوس نامی صاحب کے مکاتب تھے پھر میرے والد نے کتابت کا معاوضہ ادا کردیا حرقی قبیلے سے تعلق رکھنے والے شخص حضرت عثمان (رض) کے پاس آئے اور ان سے میرے حق کا مطالبہ کیا اس وقت مالک بن اوس وہاں موجود تھے وہ بولے یہ تو میرا آزاد کردہ غلام ہے ان دونوں نے اپنا مقدمہ حضرت عثمان (رض) کے سامنے پیش کیا تو حضرت عثمان (رض) نے حرقی کے حق میں فیصلہ کردیا۔
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَتْ أُمِّي مَوْلَاةً لِلْحُرَقَةِ وَكَانَ أَبِي يَعْقُوبُ مُكَاتَبًا لِمَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ النَّصْرِيِّ ثُمَّ إِنَّ أَبِي أَدَّى كِتَابَتَهُ فَدَخَلَ الْحُرَقِيُّ عَلَى عُثْمَانَ يَسْأَلُ الْحَقَّ يَعْنِي الْعَطَاءَ وَعِنْدَهُ مَالِكُ بْنُ أَوْسٍ فَقَالَ ذَاكَ مَوْلَايَ فَاخْتَصَمَا إِلَى عُثْمَانَ فَقَضَى بِهِ لِلْحُرَقِيِّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص فوت ہوجائے اور کسی عصبہ کو نہ چھوڑے۔
سہم بن یزید حمراوی بیان کرتے ہیں ایک شخص فوت ہوگیا اس کا کوئی وارث نہیں تھا اس کے بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا گیا وہ اس وقت خلیفہ تھے انھوں نے جواب دیا تم ان کی وراثت ان لوگوں میں تقسیم کردو جو اس کے ہمراہ مل کر سرکاری وظیفہ وصول کیا کرتے تھے تو اس شخص کی وراثت ان لوگوں میں تقسیم کردی گئی جو اس کے ہمراہ مل کر سرکاری وظیفہ وصول کیا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ أَخْبَرَنِي سَهْمُ بْنُ يَزِيدَ الْحَمْرَاوِيُّ أَنَّ رَجُلًا تُوُفِّيَ وَلَيْسَ لَهُ وَارِثٌ فَكُتِبَ فِيهِ إِلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ خَلِيفَةٌ فَكَتَبَ أَنْ اقْتَسِمُوا مِيرَاثَهُ عَلَى مَنْ كَانَ يَأْخُذُ مَعَهُمْ الْعَطَاءَ فَقُسِمَ مِيرَاثُهُ عَلَى مَنْ كَانَ يَأْخُذُ مَعَهُمْ الْعَطَاءَ فِي عِرَافَتِهِ
tahqiq

তাহকীক: