সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩২০ টি

হাদীস নং: ২৯৮৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کی وراثت۔
عمرو بن شعیب بیان کرتے ہیں نبی اکرم نے لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ وہ سب اس کی ماں کو ملے گا اس کی وجہ یہ تھی کہ اس کی ماں نے بہت شدید پریشانی برداشت کی ہے۔
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِمِيرَاثِ ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ لِأُمِّهِ كُلِّهِ لِمَا لَقِيَتْ فِيهِ مِنْ الْعَنَاءِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৮৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کی وراثت۔
حضرت علی (رض) کے بارے میں منقول ہے کہ انھوں نے زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کی ماں کے سرپرستوں سے یہ فرمایا تھا کہ تم اسے حاصل کرسکتے ہو تم ہی اس کے وارث بنو گے تم ہی اس کی طرف سے دیت ادا کروگے البتہ یہ تمہارا وارث نہیں بنے گا۔
حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبَانَ عَنْ مُوسَى بْنِ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي الْحَارِثُ بْنُ حَصِيرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ فِي وَلَدِ الزِّنَا لِأَوْلِيَاءِ أُمِّهِ خُذُوا ابْنَكُمْ تَرِثُونَهُ وَتَعْقِلُونَهُ وَلَا يَرِثُكُمْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৮৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سائبہ کی وراثت۔
ابوعمرو شیبانی بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں سائبہ شخص اپنا مال جہاں چاہے رکھ سکتا ہے عبداللہ بن یزید بیان کرتے ہیں شعبہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ اس قول کو سلمہ نامی راوی سے میرے علاوہ اور کسی نے نہیں سنا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ السَّائِبَةُ يَضَعُ مَالَهُ حَيْثُ شَاءَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ قَالَ شُعْبَةُ لَمْ يَسْمَعْ هَذَا مِنْ سَلَمَةَ أَحَدٌ غَيْرِي
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৮৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سائبہ کی وراثت۔
حضرت حسن بصری سے سائبہ شخص کی وراثت کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دیا ہر آزاد شخص سائبہ ہے۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ سُئِلَ عَنْ مِيرَاثِ السَّائِبَةِ فَقَالَ كُلُّ عَتِيقٍ سَائِبَةٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৯০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سائبہ کی وراثت۔
ابوعثمان بیان کرتے ہیں حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں صدقہ اور سائبہ ان دونوں کے مخصوص دن کے لیے ہوگا۔ یا شاید یہ کہا تھا ان کے مخصوص وقت کے حساب سے ہوگا۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ قَالَ عُمَرُ الصَّدَقَةُ وَالسَّائِبَةُ لِيَوْمِهِمَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৯১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سائبہ کی وراثت۔
عامر سے ایسے غلام کے بارے میں سوال کیا گیا جسے سائبہ کے طوپرآزاد کیا گیا ہو اس کی ولاء کا حق کسے ملے گا انھوں نے جواب دیا اس شخص کو ملے گا جس نے اسے آزاد کیا تھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ قَالَ سُئِلَ عَامِرٌ عَنْ الْمَمْلُوكِ يُعْتَقُ سَائِبَةً لِمَنْ وَلَاؤُهُ قَالَ لِلَّذِي أَعْتَقَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৯২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سائبہ کی وراثت۔
عبدالرحمن بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں حضرت عثمان (رض) کے عہد حکومت میں ایک آزاد شدہ شخص فوت ہوگیا اس کا کوئی سرپرست نہیں تھا پھر حضرت عثمان (رض) کی ہدایت کے تحت اس کا مال بیت المال میں جمع کروا دیا گیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الْبَصْرِيُّ هُوَ رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ مَاتَ مَوْلًى عَلَى عَهْدِ عُثْمَانَ وَلَيْسَ لَهُ وَالٍ فَأَمَرَ بِمَالِهِ فَأُدْخِلَ بَيْتَ الْمَالِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৯৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سائبہ کی وراثت۔
مسروق بیان کرتے ہیں جو شخص فوت ہوجائے اور اسے آزاد کرنے والا شخص موجود نہ ہو اس کا مال اس کی وصیت کے مطابق خرچ کیا جائے گا اور اگر اس نے کوئی وصیت نہ کی ہو تو وہ بیت المال میں جمع کروا دیا جائے گا۔
حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مَسْرُوقٍ فِي رَجُلٍ مَاتَ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَوْلَى عَتَاقَةٍ قَالَ مَالُهُ حَيْثُ أَوْصَى بِهِ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ أَوْصَى فَهُوَ فِي بَيْتِ الْمَالِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৯৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سائبہ کی وراثت۔
ضمرہ، راشد بن سعد اور دیگر حضرات یہ بات بیان کرتے ہیں جس شخص نے کسی کو سائبہ کے طور پر آزاد کیا ہو تو اس غلام کی ولاء اس شخص کو حاصل ہوگی جس نے اسے آزاد کیا تھا کیونکہ اس نے غلامی کے حوالے سے اسے سائبہ کیا تھا ولاء کے حوالے سے اسے سائبہ نہیں کیا تھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ ضَمْرَةَ وَرَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ وَغَيْرِهِمَا قَالُوا فِيمَنْ أُعْتِقَ سَائِبَةً إِنَّ وَلَاءَهُ لِمَنْ أَعْتَقَهُ إِنَّمَا سَيَّبَهُ مِنْ الرِّقِّ وَلَمْ يُسَيِّبْهُ مِنْ الْوَلَاءِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৯৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سائبہ کی وراثت۔
ابراہیم اور شعبی بیان کرتے ہیں سائبہ کی ولاء کو فروخت کرنے یا ہبہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْصُورٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ وَالشَّعْبِيِّ قَالَا لَا بَأْسَ بِبَيْعِ وَلَاءِ السَّائِبَةِ وَهِبَتِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৯৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سائبہ کی وراثت۔
قاسم بیان کرتے ہیں ایک شخص نے ایک غلام کو سائبہ کے طور پر آزاد کردیا وہ شخص حضرت عبداللہ کے پاس آیا اور یہ بات بیان کی میں نے اپنے ایک غلام کو سائبہ کے طور پر آزاد کیا تھا یہ اس کا ترکہ ہے حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا یہ تمہیں ملے گا وہ شخص بولا مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے تو حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا پھر اسے رہنے دو یہاں اس کے بہت سے وارث ہوں گے۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ عَنْ الْقَاسِمِ قَالَ أَعْتَقَ رَجُلٌ غُلَامًا سَائِبَةً فَأَتَى عَبْدَ اللَّهِ وَقَالَ إِنِّي أَعْتَقْتُ غُلَامًا لِي سَائِبَةً وَهَذِهِ تَرِكَتُهُ قَالَ هِيَ لَكَ قَالَ لَا حَاجَةَ لِي فِيهَا قَالَ فَضَعْهَا فَإِنَّ هَا هُنَا وَارِثًا كَثِيرًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৯৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچے کی وراثت
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں جب بچہ پیدائش کے وقت چلا کر روئے تو اس کی وراثت تقسیم ہوگی اور اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِذَا اسْتَهَلَّ الصَّبِيُّ وُرِّثَ وَصُلِّيَ عَلَيْهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৯৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچے کی وراثت
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں جب بچہ پیدائش کے وقت چلا کر روئے تو وہ وارث بنے گا اور اس کی وراثت تقسیم ہوگی اور اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِذَا اسْتَهَلَّ الصَّبِيُّ وَرِثَ وَوُرِثَ وَصُلِّيَ عَلَيْهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৯৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچے کی وراثت
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں بچے کی پیدائش کا حکم چلا کر رونے سے ثابت ہوتا ہے اور شیطان اس کے پیٹ میں کچھ چبھوتا ہے جس کی وجہ سے وہ روتا ہے البتہ حضرت عیسیٰ بن مریم کے ساتھ ایسا نہیں ہوا تھا۔
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَيْسَ مِنْ مَوْلُودٍ إِلَّا يَسْتَهِلُّ وَاسْتِهْلَالُهُ يَعْصِرُ الشَّيْطَانُ بَطْنَهُ فَيَصِيحُ إِلَّا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچے کی وراثت
مکحول بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا پیدا ہونے والا بچہ اس وقت تک وارث نہیں بن سکتا جب تک وہ چلا کر نہ روئے اگرچہ وہ زندہ ہی باہر آیا ہو۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ حَمْزَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ مَكْحُولٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَرِثُ الْمَوْلُودُ حَتَّى يَسْتَهِلَّ صَارِخًا وَإِنْ وَقَعَ حَيًّا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچے کی وراثت
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں جب بچہ چلا کر روئے تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور اس کی وراثت کا حکم بھی لاگو ہوگا۔
حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ إِذَا اسْتَهَلَّ الْمَوْلُودُ صُلِّيَ عَلَيْهِ وَوُرِثَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچے کی وراثت
زہری بیان کرتے ہیں میرے خیال میں چیخنا بھی چلا کر رونے کے مترادف ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مَعْنٌ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَرَى الْعُطَاسَ اسْتِهْلَالًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچے کی وراثت
ابراہیم بیان کرتے ہیں نومولود شخص کی وراثت کا حکم اس وقت تک جاری نہیں ہوگا جب تک وہ چلا کر نہ روئے اور جب تک وہ چلا کر روئے تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اگر وہ روئے تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور اس کی وراثت کا بھی حکم جاری ہوگا اور اس کی دیت بھی مکمل ہوگی۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ لَا يُوَرَّثُ الْمَوْلُودُ حَتَّى يَسْتَهِلَّ وَلَا يُصَلَّى عَلَيْهِ حَتَّى يَسْتَهِلَّ فَإِذَا اسْتَهَلَّ صُلِّيَ عَلَيْهِ وَوُرِّثَ وَكُمِّلَتْ الدِّيَةُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچے کی وراثت
یونس بیان کرتے ہیں ہم نے ابن شہاب سے پیٹ سے گرجانے والے بچے کے بارے میں دریافت کیا یعنی مردہ پیدا ہونے والے بچے کے بارے میں تو انھوں نے جواب دیا اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کی جائے گی چونکہ جب تک بچہ چلا کر نہ روئے اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کی جاتی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ وَسَأَلْنَاهُ عَنْ السِّقْطِ فَقَالَ لَا يُصَلَّى عَلَيْهِ وَلَا يُصَلَّى عَلَى مَوْلُودٍ حَتَّى يَسْتَهِلَّ صَارِخًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکاتب کی ولاء کا حکم۔
قتادہ بیان کرتے ہیں جب دو مکاتب ایک دوسرے کو خرید لیں ایک دوسرے کو اس کے آقا سے خرید لیں اور دوسرا پہلے کو اس کے آقا سے خرید لے تو پہلے کا سودا معتبر شمار ہوگا۔ اہل مدینہ یہ فرماتے ہیں ولاء کا حق خریدار کے آقا کو حاصل ہوگا علماء یہ فرماتے ہیں اس شخص نے اس چیز کو خریدا ہے جس کی ادائیگی مکاتب پر لازم تھی اس لیے ولاء کا حق اس کے آقا کو ملے گا۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ إِذَا ابْتَاعَ الْمُكَاتَبَانِ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ هَذَا هَذَا مِنْ سَيِّدِهِ وَهَذَا هَذَا مِنْ سَيِّدِهِ فَالْبَيْعُ لِلْأَوَّلِ وَيَقُولُ أَهْلُ الْمَدِينَةِ الْوَلَاءُ لِسَيِّدِ الْبَائِعِ وَيَقُولُونَ إِنَّمَا ابْتَاعَ هَذَا مَا عَلَى الْمُكَاتَبِ فَالْوَلَاءُ لِلسَّيِّدِ
tahqiq

তাহকীক: