সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩২০ টি

হাদীস নং: ২৯৪৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مرتد شخص کی وراثت کا حکم۔
ابوعمرو شیبانی فرماتے ہیں حضرت علی بن ابوطالب نے مرتد کی وراثت اس کے مسلمان ورثاء میں تقسیم کی تھی۔
حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ جَعَلَ مِيرَاثَ الْمُرْتَدِّ لِوَرَثَتِهِ مِنْ الْمُسْلِمِينَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مرتد شخص کی وراثت کا حکم۔
حکم فرماتے ہیں حضرت علی (رض) نے مرتد شخص کی وراثت کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ وہ اس کے مسلمان ورثاء کو ملے گی۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ عَنْ الْحَكَمِ أَنَّ عَلِيًّا قَضَى فِي مِيرَاثِ الْمُرْتَدِّ لِأَهْلِهِ مِنْ الْمُسْلِمِينَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل شخص کی وراثت۔
حکم فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنے کسی بھائی کو جان بوجھ کر قتل کردے تو وہ شخص اس مقتول کی وراثت میں حصہ دار نہیں بنے گا اور اس کی دیت میں بھی حصہ دار نہیں بنے گا لیکن اگر اس نے مقتول کو غلطی سے قتل کردیا تو وہ اس کی وراثت میں حصہ دار بنے گا البتہ اس کی دیت میں حصہ دار نہیں بنے گا۔ عطاء بھی اسی بات کے قائل ہیں۔
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ هُوَ ابْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ الْحَكَمِ قَالَ إِذَا قَتَلَ الرَّجُلُ أَخَاهُ عَمْدًا لَمْ يُوَرَّثْ مِنْ مِيرَاثِهِ وَلَا مِنْ دِيَتِهِ فَإِذَا قَتَلَهُ خَطَأً وُرِّثَ مِنْ مِيرَاثِهِ وَلَمْ يُوَرَّثْ مِنْ دِيَتِهِ قَالَ وَكَانَ عَطَاءٌ يَقُولُ ذَلِكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل شخص کی وراثت۔
خلاس روایت کرتے ہیں ایک شخص نے اپنی ماں کو پتھر کے ذریعے مار کر قتل کردیا پھر اس شخص نے اپنے بھائیوں سے اس خاتون کی وراثت کا طالبہ کیا تو اس کے بھائیوں نے اس سے کہا تمہیں وراثت نہیں ملے گی یہ لوگ مقدمہ لے کر حضرت علی (رض) کے پاس آئے تو اس شخص نے دیت کی ادائیگی لازم قرار دی اور اسے وراثت سے محروم قرار دیا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ خِلَاسٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ رَمَى رَجُلٌ أُمَّهُ بِحَجَرٍ فَقَتَلَهَا فَطَلَبَ مِيرَاثَهُ مِنْ إِخْوَتِهِ فَقَالَ لَهُ إِخْوَتُهُ لَا مِيرَاثَ لَكَ فَارْتَفَعُوا إِلَى عَلِيٍّ فَجَعَلَ عَلَيْهِ الدِّيَةَ وَأَخْرَجَهُ مِنْ الْمِيرَاثِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৫০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل شخص کی وراثت۔
حکم فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی کو غلطی سے قتل کردے تو اس کی دیت اور اس کے علاوہ اس عورت کی جو وراثت ہے وہ اس سے محروم ہوجائے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ عَنْ الْحَكَمِ أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا قَتَلَ امْرَأَتَهُ خَطَأً أَنَّهُ يُمْنَعُ مِيرَاثَهُ مِنْ الْعَقْلِ وَغَيْرِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৫১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل شخص کی وراثت۔
حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں قتل کرنے والا شخص مقتول کے کسی بھی مال کا وارث نہیں بنتا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَا يَرِثُ الْقَاتِلُ مِنْ الْمَقْتُولِ شَيْئًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৫২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل شخص کی وراثت۔
ایک شخص اپنی بیوی پر تہمت عائد کرتا ہے اور گواہ پیش کردیتا ہے جس کی وجہ سے اس عورت کو سنگسار کردیا جاتا ہے قتادہ فرماتے ہیں وہ شخص اس عورت کا وارث بنے گا۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ فِي رَجُلٍ قَذَفَ امْرَأَتَهُ وَجَاءَ بِشُهُودٍ فَرُجِمَتْ قَالَ يَرِثُهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৫৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل شخص کی وراثت۔
ایک شخص کو حد میں کوڑے لگائے جاتے ہیں اور وہ فوت ہوجاتا ہے حماد فرماتے ہیں وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث بنیں گے (کوڑے لگانے والابھی اور جسے کوڑے لگائے گئے ہیں وہ شخص بھی) ۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ حَمَّادٍ فِي رَجُلٍ جُلِدَ الْحَدَّ أَرَاهُ مَاتَ شَكَّ أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ يَتَوَارَثَانِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৫৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل شخص کی وراثت۔
حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں قتل کرنے والا شخص وارث نہیں بنتا اور کسی کو محجوب نہیں کرتا۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ الْقَاتِلُ لَا يَرِثُ وَلَا يَحْجُبُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৫৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل شخص کی وراثت۔
حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں قاتل شخص کو وراثت نہیں ملتی۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا حَسَنٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ أَبِي عَمْرٍو الْعَبْدِيِّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ لَا يُوَرَّثُ الْقَاتِلُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৫৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل شخص کی وراثت۔
شعبی بیان کرتے ہیں حضرت عمر فرماتے ہیں غلطی یا جان بوجھ کر جس طریقے سے بھی قتل کیا ہو قاتل کو وارث نہیں بنایا جاتا۔
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ قَالَ عُمَرُ لَا يَرِثُ قَاتِلٌ خَطَأً وَلَا عَمْدًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৫৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل شخص کی وراثت۔
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں قاتل وارث نہیں بن سکتا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَا يَرِثُ الْقَاتِلُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৫৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجوسیوں کی وراثت کا حکم۔
زہری ارشاد فرماتے ہیں جب دو نسب اکٹھے ہوجائیں تو ان میں سے بڑا وارث بنے گا یہ حکم مجوسیوں کے بارے میں ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ إِذَا اجْتَمَعَ نَسَبَانِ وُرِّثَ بِأَكْبَرِهِمَا يَعْنِي الْمَجُوسَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৫৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجوسیوں کی وراثت کا حکم۔
حماد بن ابوسلیمان فرماتے ہیں وارث اس جانب سے بنے گا جو اس کی صلاحیت رکھتا ہو اور اس جانب سے نہیں بنے گا جو اس کی صلاحیت نہیں رکھتا ہو۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ يَرِثُ مِنْ الْجَانِبِ الَّذِي يَصْلُحُ وَلَا يَرِثُ مِنْ الْجَانِبِ الَّذِي لَا يَصْلُحُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৬০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجوسیوں کی وراثت کا حکم۔
شعبی ارشاد فرماتے ہیں حضرت علی (رض) اور حضرت ابن مسعود مجوسیوں کے بارے میں فرماتے ہیں جب وہ اسلام قبول کرلیں تو دونوں طرف رشتہ داری کے حوالے سے وارث بنیں گے۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ رَجُلٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ عَلِيًّا وَابْنَ مَسْعُودٍ قَالَا فِي الْمَجُوسِ إِذَا أَسْلَمُوا يَرِثُونَ مِنْ الْقَرَابَتَيْنِ جَمِيعًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৬১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیدی شخص کی وراثت کا حکم
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ایک قیدی کی بیوی کے بارے میں فرمایا تھا یہ اس قیدی کی وارث بنے گی اور وہ اس کا وارث بنے گا۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي امْرَأَةِ الْأَسِيرِ أَنَّهَا تَرِثُهُ وَيَرِثُهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৬২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیدی شخص کی وراثت کا حکم
جو قیدی وصیت کر دے اس کے بارے میں عمر بن عبدالعزیز نے یہ فرمایا تھا کہ ہم اس کی وصیت کو برقرار رکھیں گے جب تک وہ اپنے دین پر قائم رہے گا اور اپنے دین میں تبدیلی نہ کرے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنِي مَعْمَرٌ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي الْأَسِيرِ يُوصِي قَالَ أَجِزْ لَهُ وَصِيَّتَهُ مَا دَامَ عَلَى دِينِهِ لَمْ يَتَغَيَّرْ عَنْ دِينِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৬৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیدی شخص کی وراثت کا حکم
قاضی شریح فرماتے ہیں قیدی شخص کی وراثت تقسیم ہوگی جبکہ وہ دشمن کے ہاں قید ہو۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ شُرَيْحٍ قَالَ يُوَرَّثُ الْأَسِيرُ إِذَا كَانَ فِي أَيْدِي الْعَدُوِّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৬৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیدی شخص کی وراثت کا حکم
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں قیدی شخص کو وارث بنایا جائے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ إِبْرَاهِيمَ يَقُولُ يُوَرَّثُ الْأَسِيرُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৬৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیدی شخص کی وراثت کا حکم
سعید بن مسیب فرماتے ہیں قیدی شخص کو وارث نہیں بنایا جائے گا۔
حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ دَاوُدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ كَانَ لَا يُوَرِّثُ الْأَسِيرَ
tahqiq

তাহকীক: