সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩২০ টি

হাদীস নং: ৩০০৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ آزاد شخص جو کسی کنیز کے ساتھ شادی کرے۔
حضرت عمر فرماتے ہیں جو آزاد شخص کسی کنیز کے ساتھ شادی کرے تو وہ نصف حصے کا غلام رکھے گا اور جو غلام کسی آزاد عورت کے ساتھ شادی کرے وہ نصف حصے کو آزاد رکھے گا۔ امام دارمی فرماتے ہیں یعنی اس شادی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کے نصف حصے کو آزاد یا غلام کرے گا۔
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سَعِيدٍ أَنَّ عُمَرَ قَالَ أَيُّمَا حُرٍّ تَزَوَّجَ أَمَةً فَقَدْ أَرَقَّ نِصْفَهُ وَأَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ حُرَّةً فَقَدْ أَعْتَقَ نِصْفَهُ قَالَ أَبُو مُحَمَّد يَعْنِي الْوَلَدَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کی وراثت کا حکم۔
شعبی فرماتے ہیں جو غلام کسی عورت کے ساتھ شادی کرے پھر اس کو طلاق دے اور اس عورت سے اس غلام کا کوئی بچہ بھی ہو تو شعبی فرماتے ہیں وہ عورت کوئی آزاد عورت ہو تو اس کا خرچہ اس کی ماں کے ذمے ہوگا اگر بچہ غلام ہو تو اس کے آقا کے ذمے ہوگا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ الشَّعْبِيِّ فِي الْعَبْدِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ ثُمَّ يُطَلِّقُهَا وَلَهُ مِنْهَا وَلَدٌ قَالَ إِنْ كَانَتْ حُرَّةً فَالنَّفَقَةُ عَلَى أُمِّهِ وَإِنْ كَانَ عَبْدًا يَعْنِي الصَّبِيَّ فَعَلَى مُوَالِيهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کی وراثت کا حکم۔
ابراہیم فرماتے ہیں اس کی ولاء کا حق اس شخص کو ملے گا جس نے سب سے پہلے آزاد کیا تھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ ح و حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُمَا قَالَا وَلَاؤُهُ لِمَنْ بَدَأَ بِالْعِتْقِ أَوَّلَ مَرَّةٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو غلام دو آدمیوں کی مشترکہ ملکیت ہو اور ان دونوں میں سے کوئی ایک اپنے حصے کو آزاد کردے۔
ابراہیم بیان کرتے ہیں اگر وہ شخص ضامن بن جائے تو ولاء کا حق اسے ملے گا ورنہ غلام مزدوری کرے گا اور بقیہ قیمت ادا کرے گا اس صورت میں ولاء کا حق اس کے سب مالکان کو ملے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ ح و حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُمَا قَالَا إِنْ ضَمِنَ كَانَ الْوَلَاءُ لَهُ وَإِنْ اسْتَسْعَى الْعَبْدُ كَانَ الْوَلَاءُ بَيْنَهُمْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو غلام دو آدمیوں کی مشترکہ ملکیت ہو اور ان دونوں میں سے کوئی ایک اپنے حصے کو آزاد کردے۔
عامر ارشاد فرماتے ہیں جو غلام دو آدمیوں کی ملکیت ہو اور ان دونوں میں سے کوئی ایک اپنے حصے کو آزاد کردے تو اس غلام کو مکمل آزاد کروانے کی کوشش کی جائے گی اگر آزاد کرنے والے آقا کے پاس مال نہ ہو تو وہ غلام مزدوری کر کے اپنی بقیہ نصف قیمت ادا کرے گا اور ولاء کا حق اس شخص کو حاصل ہوگا جس نے اسے آزاد کردیا تھا۔
حَدَّثَنَا يَعْلَى وَأَبُو نُعَيْمٍ قَالَا حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ فِي عَبْدٍ بَيْنَ رَجُلَيْنِ أَعْتَقَ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ قَالَ يُتَمَّمُ عِتْقُهُ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتُسْعِيَ الْعَبْدُ فِي النِّصْفِ بِقِيمَةِ عَدْلٍ وَالْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو غلام دو آدمیوں کی مشترکہ ملکیت ہو اور ان دونوں میں سے کوئی ایک اپنے حصے کو آزاد کردے۔
معمر، طاوس کے صاحبزادے کے حوالے سے ان کے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں جو غلام دو آدمیوں کی ملکیت ہو ان میں سے ایک اپنے حصے کو آزاد کرے اور دوسرا اپنا حصہ رہنے دے تو طاوس فرماتے ہیں اس غلام کی وراثت ان دونوں کو ملے گی۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ الْمَعْمَرِيِّ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ فِي عَبْدٍ بَيْنَ رَجُلَيْنِ أَعْتَقَ أَحَدَهُمَا نَصِيبَهُ وَأَمْسَكَهُ الْآخَرُ قَالَ مِيرَاثُهُ بَيْنَهُمَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو غلام دو آدمیوں کی مشترکہ ملکیت ہو اور ان دونوں میں سے کوئی ایک اپنے حصے کو آزاد کردے۔
زہری بیان کرتے ہیں اس کی وراثت اس شخص کو ملے گی جس نے اسے آزاد کردیا تھا۔ قتادہ فرماتے ہیں اس کی وراثت اس شخص کو ملے گی جس نے اسے مکمل طور پر آزاد کردیا تھا اور اس کی قیمت کی ادائیگی بھی اس شخص پر لازم ہوگی یہ بات اہل کوفہ نے بیان کی ہے۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ مِيرَاثُهُ لِلَّذِي أَمْسَكَهُ و قَالَ قَتَادَةُ هُوَ لِلْمُعْتِقِ كُلُّهُ وَثَمَنُهُ عَلَيْهِ وَيَقُولُهُ أَهْلُ الْكُوفَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔
عطاء بیان کرتے ہیں جو شخص فوت ہوجائے اور وہ کوئی مکاتب غلام چھوڑ کر مرے اس شخص کے کچھ بیٹے اور بیٹیاں ہوں تو کیا ان خواتین کو ولاء میں سے کچھ ملے گا عطاء فرماتے ہیں اس مکاتب غلام کی غلامی میں جو کچھ ہے وہ خواتین اس کی وارث بنیں گی لیکن ولاء کا حق خواتین کو نہیں ملے گا وہ صرف مردوں کو ملے گا البتہ ان خواتین نے خود کتابت کا معاہدہ کیا ہو یا غلام کو آزاد کیا ہو پھر ولاء کا حق انھیں ملے گا۔
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ فِي الرَّجُلِ يَمُوتُ وَيَتْرُكُ مُكَاتَبًا وَلَهُ بَنُونَ وَبَنَاتٌ أَيَكُونُ لِلنِّسَاءِ مِنْ الْوَلَاءِ شَيْءٌ قَالَ تَرِثُ النِّسَاءُ مِمَّا عَلَى ظَهْرِهِ مِنْ مُكَاتَبَتِهِ وَيَكُونُ الْوَلَاءُ لِلرِّجَالِ دُونَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا كَاتَبْنَ أَوْ أَعْتَقْنَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔
طاوس فرماتے ہیں خواتین ولاء کے حق کی مالک نہیں بن سکتی البتہ وہ خود کسی غلام کو آزاد کردیں یا انھوں نے جس غلام کو آزاد کیا تھا وہ کسی غلام کو آزاد کردے تو اس کی ولاء کا حق خواتین کو ملے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ لَا تَرِثُ النِّسَاءُ مِنْ الْوَلَاءِ إِلَّا مَا أَعْتَقْنَ أَوْ أَعْتَقَ مَنْ أَعْتَقْنَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔
یحییٰ بن ابوکثیر بیان کرتے ہیں ایک شخص فوت ہوگیا اس نے ایک مکاتب غلام چھوڑا پھر وہ مکاتب غلام بھی مرگیا اور کچھ مال چھوڑ کر مرا تو مسیب اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے اس کی مکاتبت میں سے بچنے والا مال اسے آزاد کرنے والے شخص کی اولاد میں سے مردوں اور عورتوں میں ان کی وراثت کے مطابق تقسیم کردیا اور اس کی کتابت کی ادائیگی کے علاوہ جو مال تھا وہ اسے آزاد کرنے والے کی اولاد میں سے خواتین کی بجائے صرف مردوں کو دیا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ تُوُفِّيَ رَجُلٌ وَتَرَكَ مُكَاتَبًا ثُمَّ مَاتَ الْمُكَاتَبُ وَتَرَكَ مَالًا فَجَعَلَ ابْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا بَقِيَ مِنْ مُكَاتَبَتِهِ بَيْنَ بَنِي مَوْلَاهُ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ عَلَى مِيرَاثِهِمْ وَمَا فَضَلَ مِنْ الْمَالِ بَعْدَ كِتَابَتِهِ فَلِلرِّجَالِ مِنْهُمْ مِنْ بَنِي مَوْلَاهُ دُونَ النِّسَاءِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔
حضرت عمر حضرت علی (رض) اور حضرت زید یہ ارشاد فرماتے ہیں ولاء کا حق قریبی رشتہ داروں کو ملتا ہے یہ حضرات خواتین کو ولاء کے حق میں وارث قرار نہیں دیتے ماسوائے اس صورت کے جب خواتین نے خود کسی غلام کو آزاد کیا ہو یا کسی غلام کے ساتھ مکاتبت کی ہو۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُمَرَ وَعَلِيٍّ وَزَيْدٍ أَنَّهُمْ قَالُوا الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ وَلَا يَرِثُونَ النِّسَاءَ مِنْ الْوَلَاءِ إِلَّا مَا أَعْتَقْنَ أَوْ كَاتَبْنَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی حضرت سعید بن مسیب سے منقول ہے۔

سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں علماء فرماتے ہیں خواتین ولا کے حق کی وارث نہیں ہوتی البتہ جن خواتین نے انھیں خود آزاد کیا ہو یا جس غلام کے ساتھ انھوں نے خود مکاتبت کی ہو اس کی ولاء کا حق انھیں ملتا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّهُمْ قَالُوا لَا تَرِثُ النِّسَاءُ مِنْ الْوَلَاءِ إِلَّا مَا أَعْتَقْنَ أَوْ كَاتَبْنَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔
حسن ارشاد فرماتے ہیں خواتین ولاء کی وارث نہیں بنتی ہیں البتہ جنہیں انھوں نے خود آزاد کیا یا جس کو انھوں نے آزاد کیا ہو اس نے جنہیں آزاد کیا ہو ان کی ولاء کا حق خواتین کو مل جاتا ہے البتہ لعان کرنے والی عورت اس غلام کی وارث بنتی ہے جسے اس کے اس بیٹے نے آزاد کیا ہو جس کے باپ نے اس کے نسب کی نفی کی تھی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا مُعَاذٌ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ لَا تَرِثُ النِّسَاءُ مِنْ الْوَلَاءِ إِلَّا مَا أَعْتَقْنَ أَوْ أَعْتَقَ مَنْ أَعْتَقْنَ إِلَّا الْمُلَاعَنَةُ فَإِنَّهَا تَرِثُ مَنْ أَعْتَقَ ابْنُهَا وَالَّذِي انْتَفَى مِنْهُ أَبُوهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔
سالم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں وہ حضرت عمر کے آزاد کردہ غلام کے وارث بنے تھے جبکہ حضرت عمر کی صاحبزادیوں کو اس میں سے کچھ نہیں ملا تھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ يَرِثُ مَوَالِيَ عُمَرَ دُونَ بَنَاتِ عُمَرَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں جو عورت فوت ہوجائے اور وہ اپنے بچے چھوڑے وہ بچے اس عورت کے مال کے اور اس کے غلاموں کے وارث ہوں گے پھر اس کے بچے بھی فوت ہوجائیں تو فرماتے ہیں ولاء کا حق اس عورت کے عصبہ کو ملے گا۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ فِي امْرَأَةٍ مَاتَتْ وَتَرَكَتْ بَنِيهَا فَوَرِثُوهَا مَالًا وَمَوَالِيَ ثُمَّ مَاتَ بَنُوهَا قَالَ يَرْجِعُ الْوَلَاءُ إِلَى عَصَبَةِ الْمَرْأَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔
منصور بیان کرتے ہیں میں نے ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جس نے اپنے غلام کے ساتھ کتابت کا معاہدہ کیا اور وہ شخص فوت ہوگیا اور اپنی اولاد میں مذکر اور مونث دونوں چھوڑ گیا ابراہیم نے جواب دیا ولاء کا حق صرف مردوں کو ملے گا خواتین کو نہیں ملے گا۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ قَالَ سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ رَجُلٍ كَاتَبَ عَبْدًا لَهُ ثُمَّ مَاتَ وَتَرَكَ وَلَدًا رِجَالًا وَنِسَاءً قَالَ لِلذُّكُورِ دُونَ الْإِنَاثِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔
حسن بیان کرتے ہیں جو عورت فوت ہوجائے اور ترکے میں آزاد شدہ غلام چھوڑے اس کی ولاء کا حق اس کے بیٹوں کو ملے گا اور اگر وہ فوت ہوجائیں تو ولاء کا حق اس عورت کے عصبہ کو ملے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي امْرَأَةٍ مَاتَتْ وَتَرَكَتْ مَوْلًى قَالَ الْوَلَاءُ لِبَنِيهَا فَإِذَا مَاتُوا رَجَعَ إِلَى عَصَبَتِهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔ البتہ جس غلام کو انھوں نے بذات خود آزاد کیا تھا اس کی ولاء کا حق انھیں ملتا ہے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ لَيْسَ لِلنِّسَاءِ مِنْ الْوَلَاءِ شَيْءٌ إِلَّا مَا أَعْتَقَتْ هِيَ بِنَفْسِهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔
امام محمد دارمی فرماتے ہیں حضرت عمر کا آزاد کردہ غلام فوت ہوگیا اور حضرت ابن عمر (رض) نے اس بارے میں حضرت زید بن ثابت سے دریافت کیا کیا اس کی وراثت میں حضرت عمر کے صاحبزادیوں کو کچھ ملے گا تو حضرت زید نے جواب دیا میرے خیال میں انھیں کچھ نہیں ملے گا اگر تم انھیں کچھ دینا چاہو تو دے سکتے ہو۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ مَاتَ مَوْلًى لِعُمَرَ فَسَأَلَ ابْنُ عُمَرَ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَقَالَ هَلْ لِبَنَاتِ عُمَرَ مِنْ مِيرَاثِهِ شَيْءٌ قَالَ مَا أَرَى لَهُنَّ شَيْئًا وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تُعْطِيَهُنَّ أَعْطَيْتَهُنَّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔
ہشام اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ولاء کا حق بھی وہی لے گا جو وراثت لینے کا حق دار ہوگا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ يُحْرِزُ الْوَلَاءَ مَنْ يُحْرِزُ الْمِيرَاثَ
tahqiq

তাহকীক: