সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩২০ টি
হাদীস নং: ২৮৬৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین اور مسلمانوں کی وراثت کا حکم۔
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں ہم اہل کتاب کے وارث نہیں بن سکتے اور وہ لوگ ہمارے وارث نہیں بن سکتے۔ البتہ اگر اسی شخص کا کوئی غلام یا کنیز فوت ہوجائے اور وہ اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے ہوں تو ان کی ولاء کا حق آقا کو ملے گا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ الْأَشْعَثِ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَا نَرِثُ أَهْلَ الْكِتَابِ وَلَا يَرِثُونَا إِلَّا أَنْ يَمُوتَ لِلرَّجُلِ عَبْدُهُ أَوْ أَمَتُهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৬৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین اور مسلمانوں کی وراثت کا حکم۔
حضرت جابر (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہم اہل کتاب میں سے کسی کے وارث نہیں بنتے اور وہ لوگ بھی ہمارے وارث نہیں بن سکتے۔ ما سوائے اس شخص کے جو اپنے غلام یا کنیز کا وارث بنے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ الْأَشْعَثِ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَرِثُ أَهْلَ الْكِتَابِ وَلَا يَرِثُونَا إِلَّا الرَّجُلُ يَرِثُ عَبْدَهُ أَوْ أَمَتَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৬৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین اور مسلمانوں کی وراثت کا حکم۔
مسروق بیان کرتے ہیں حضرت معاویہ کافر شخص کو مسلمان کا وارث قرار دیتے تھے۔ مسروق بیان کرتے ہیں اسلام میں میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ فیصلہ کوئی اور نہیں دیا گیا۔ امام ابومحمد دارمی سے دریافت کیا گیا آپ اس کے مطابق فتوی دیتے ہیں انھوں نے جواب دیا نہیں۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ كَانَ مُعَاوِيَةُ يُوَرِّثُ الْمُسْلِمَ مِنْ الْكَافِرِ وَلَا يُوَرِّثُ الْكَافِرَ مِنْ الْمُسْلِمِ قَالَ قَالَ مَسْرُوقٌ وَمَا حَدَثَ فِي الْإِسْلَامِ قَضَاءٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ تَقُولُ بِهَذَا قَالَ لَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৬৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین اور مسلمانوں کی وراثت کا حکم۔
عامر بیان کرتے ہیں حارث کی صاحبزادی معزلہ کا یمن میں انتقال ہوگیا وہ یہودی تھیں اشعث بن قیس ان کی وراثت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے حضرت عمر کی خدمت میں آئے وہ خاتون اشعث کی پھوپھی تھی حضرت عمر نے ارشاد فرمایا یہ تمہیں نہیں ملے گی اس خاتون کا وارث اس کے دین سے تعلق رکھنے والا سب سے زیادہ قریبی رشتہ دار بنے گا کیونکہ دو مختلف دینوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں بنتے۔
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ عَامِرٍ أَنَّ الْمُعْزِلَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ تُوُفِّيَتْ بِالْيَمَنِ وَهِيَ يَهُودِيَّةٌ فَرَكِبَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ وَكَانَتْ عَمَّتَهُ إِلَى عُمَرَ فِي مِيرَاثِهَا فَقَالَ عُمَرُ لَيْسَ ذَاكَ لَكَ يَرِثُهَا أَقْرَبُ النَّاسِ مِنْهَا مِنْ أَهْلِ دِينِهَا لَا يَتَوَارَثُ مِلَّتَانِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین اور مسلمانوں کی وراثت کا حکم۔
انس بن سیرین بیان کرتے ہیں حضرت عمر بن خطاب ارشاد فرماتے ہیں دو مختلف دینوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں بنتے اور جو شخص وارث نہیں بن سکتا وہ کسی کو محجوب بھی نہیں کرسکتا۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لَا يَتَوَارَثُ مِلَّتَانِ شَتَّى وَلَا يَحْجُبُ مَنْ لَا يَرِثُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین اور مسلمانوں کی وراثت کا حکم۔
حضرت اسامہ بن زید نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں کوئی مسلمان کسی کافر کا وارث نہیں بن سکتا اور کوئی کافر کسی مسلمان کا وارث نہیں بن سکتا۔
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ وَلَا الْكَافِرُ الْمُسْلِمَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین اور مسلمانوں کی وراثت کا حکم۔
ابراہیم بیان کرتے ہیں جب میت فوت ہوجائے تو حق حقداروں کے لے واجب ہوتا ہے اور جو شخص وراثت کی تقسیم سے پہلے اسلام قبول کرلے یا آزاد ہوجائے تو اسے کچھ نہیں ملتا۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِذَا مَاتَ الْمَيِّتُ وَجَبَتْ الْحُقُوقُ لِأَهْلِهَا وَلَمْ يَجْعَلْ لِمَنْ أَسْلَمَ أَوْ أُعْتِقَ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ الْمِيرَاثُ شَيْئًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین اور مسلمانوں کی وراثت کا حکم۔
امام زین العابدین حضرت اسامہ بن زید کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے کوئی مسلمان کسی کافر کا وارث نہیں بن سکتا اور کوئی کافر کسی مسلمان کا وارث نہیں بن سکتا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ وَلَا الْكَافِرُ الْمُسْلِمَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین اور مسلمانوں کی وراثت کا حکم۔
حضرت اسامہ بن زید نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں کوئی مسلمان کسی کافر کا وارث نہیں بن سکتا اور کوئی کافر کسی مسلمان کا وارث نہیں بن سکتا۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ وَلَا الْكَافِرُ الْمُسْلِمَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکاتب کی وراثت کا حکم۔
حضرت ابراہیم نخعی فرماتے ہیں جب تک مکاتب کے ذمے کسی قسم کی ادائیگی لازم ہو اس وقت تک اس کی وراثت کا حکم جاری نہیں ہوتا۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ لَيْسَ لِلْمُكَاتَبِ مِيرَاثٌ مَا بَقِيَ عَلَيْهِ شَيْءٌ مِنْ مُكَاتَبَتِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکاتب کی وراثت کا حکم۔
ایسا شخص جس کی کچھ اولاد ہو جس میں سے کسی کا نصف حصہ آزاد ہو کسی کا ایک تہائی حصہ آزاد ہو اور کسی کا ایک چوتھائی حصہ آزاد ہو ایسے شخص کے بارے میں عطاء یہ کہتے ہیں یہ لوگ اس وقت تک وارث نہیں بنیں گے جب تک مکمل آزاد نہ ہوجائیں۔
حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ فِي رَجُلٍ لَهُ بَنُونَ قَدْ أَعْتَقَ مِنْ بَعْضِهِمْ النِّصْفَ وَمِنْ بَعْضِهِمْ الثُّلُثَ وَمِنْ بَعْضٍ الرُّبُعَ قَالَ لَا يَرِثُونَ حَتَّى يُعْتَقُوا
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکاتب کی وراثت کا حکم۔
ایسا شخص جو بیماری کے عالم میں اپنے بیٹے کو خرید لے اس کے بارے میں ابراہیم نخعی فرماتے ہیں اگر تو وہ اس کے ایک تہائی حصے میں سے نکل سکتا ہو تو وہ اس کا وارث بنے گا اور اگر اس پر ادائیگی لازم ہو تو اس کا وراث نہیں بنے گا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ وَسَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي رَجُلٍ اشْتَرَى ابْنَهُ فِي مَرَضِهِ قَالَ إِنْ خَرَجَ مِنْ الثُّلُثِ وَرِثَهُ وَإِنْ وَقَعَتْ عَلَيْهِ السِّعَايَةُ لَمْ يَرِثْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکاتب کی وراثت کا حکم۔
شعبی بیان کرتے ہیں جب تک مکاتب مکمل آزاد نہیں ہوتا وہ غلام کی حثییت رکھتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا حَسَنٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ حَدُّ الْمُكَاتَبِ حَدُّ الْمَمْلُوكِ حَتَّى يُعْتَقَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حکم۔
زہری روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا آزاد کرنے والا شخص دینی اعتبار سے بھائی ہوتا ہے اور نعمت کا حق دار ہوتا ہے اور آدمی کی وراثت کا سب سے زیادہ حق دار وہ ہوگا جو آزاد کرنے والے سے سب سے زیادہ قریبی تعلق رکھتا ہو۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَوْلَى أَخٌ فِي الدِّينِ وَنِعْمَةٌ أَحَقُّ النَّاسِ بِمِيرَاثِهِ أَقْرَبُهُمْ مِنْ الْمُعْتِقِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حکم۔
محمد بن سالم بیان کرتے ہیں ایسے شخص کے بارے میں شعبی یہ فرماتے ہیں اس نے اپنے غلام کو آزاد کیا تھا اور پھر آزاد کرنے والا شخص اور وہ غلام دونوں آزاد ہوگئے آزاد کرنے والے شخص نے پسماندگان میں باپ اور بیٹے کو چھوڑا تو یہ دونوں حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ مال اس کے بیٹے کو ملے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ عَنْ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ فِي رَجُلٍ أَعْتَقَ مَمْلُوكًا ثُمَّ مَاتَ الْمَوْلَى وَالْمَمْلُوكُ وَتَرَكَ الْمُعْتِقُ أَبَاهُ وَابْنَهُ قَالَا الْمَالُ لِلِابْنِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حکم۔
حضرت زید بن ثابت ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے پسماندگان میں باپ اور پوتے کو چھوڑا ہو تو ولاء کا حق پوتے کو ملے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فِي رَجُلٍ تَرَكَ أَبَاهُ وَابْنَ ابْنِهِ فَقَالَ الْوَلَاءُ لِابْنِ الِابْنِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حکم۔
زیاد بن ابومریم بیان کرتے ہیں ایک خاتون نے اپنے غلام کو آزاد کردیا اس خاتون کا پھر انتقال ہوگیا اس خاتون نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بھائی چھوڑا پھر وہ غلام جو آزاد ہوا تھا وہ بھی فوت ہوگیا تو اس خاتون کا بیٹا اور بھائی اس غلام کی وراثت کا مسئلہ لے کر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اس غلام کی وراثت اس عورت کے بیٹے کو ملے گی اس عورت کے بھائی نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اگر یہ غلام کسی جرم کا ارتکاب کرتا تو اس کی ادائیگی کس پر لازم ہوتی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم پر لازم ہوتی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا مُعَمَّرٌ حَدَّثَنَا خُصَيْفٌ عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ أَنَّ امْرَأَةً أَعْتَقَتْ عَبْدًا لَهَا ثُمَّ تُوُفِّيَتْ وَتَرَكَتْ ابْنَهَا وَأَخَاهَا ثُمَّ تُوُفِّيَ مَوْلَاهَا فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنُ الْمَرْأَةِ وَأَخُوهَا فِي مِيرَاثِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِيرَاثُهُ لِابْنِ الْمَرْأَةِ فَقَالَ أَخُوهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَنَّهُ جَرَّ جَرِيرَةً عَلَى مَنْ كَانَتْ قَالَ عَلَيْكَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حکم۔
مغیرہ بیان کرتے ہیں میں نے ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو اپنے غلام کو آزاد کرنے کے بعد انتقال کر جائے پھر اس کا غلام بھی انتقال کر جائے پھر اس آزاد کرنے والے شخص نے پسماندگان میں باپ اور ایک بیٹا چھوڑا ہو تو ابراہیم نے جواب دیا اس کے باپ کو اتناحصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والا مال اس کے بیٹے کو ملے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ قَالَ سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ رَجُلٍ أَعْتَقَ مَمْلُوكًا لَهُ فَمَاتَ وَمَاتَ الْمَوْلَى فَتَرَكَ الْمُعْتِقُ أَبَاهُ وَابْنَهُ فَقَالَ لِأَبِيهِ كَذَا وَمَا بَقِيَ فَلِابْنِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حکم۔
شعبہ بیان کرتے ہیں میں نے حکم اور حماد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ وہ مال اس کے بیٹے کو ملے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَكَمَ وَحَمَّادًا يَقُولَانِ هُوَ لِلِابْنِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولاء کا حکم۔
حضرت حسن بصری بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بقیع میں تشریف لائے وہاں آپ نے ایک شخص کو فروخت ہوئے دیکھا آپ اس کے پاس تشریف لائے آپ نے اس کی بولی لگائی اور پھر اسے چھوڑ دیا۔ ایک شخص نے یہ بات دیکھی تو اسے خرید کر اس کو آزاد کردیا پھر اس شخص کے ہمراہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا اور عرض کی میں نے اسے خرید کر آزاد کردیا ہے آپ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یہ تمہارا بھائی ہے اور آزاد کردہ غلام ہے اس شخص نے دریافت کیا اس کے ساتھ اچھے سلوک کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر یہ تمہارا شکر گزار رہے گا تو یہ اس کے لے بہتر ہے تمہارے لیے برا ہے اور اگر تمہاری ناشکری کرے گا تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اور اس کے لے برا ہے ان صاحب نے دریافت کیا اس شخص کے مال کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اگر یہ فوت ہوجائے اور کوئی عصبہ نہ چھوڑے تو تم اس کے وارث ہوگے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى الْبَقِيعِ فَرَأَى رَجُلًا يُبَاعُ فَأَتَاهُ فَسَاوَمَ بِهِ ثُمَّ تَرَكَهُ فَرَآهُ رَجُلٌ فَاشْتَرَاهُ فَأَعْتَقَهُ ثُمَّ جَاءَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي اشْتَرَيْتُ هَذَا فَأَعْتَقْتُهُ فَمَا تَرَى فِيهِ فَقَالَ هُوَ أَخُوكَ وَمَوْلَاكَ قَالَ مَا تَرَى فِي صُحْبَتِهِ فَقَالَ إِنْ شَكَرَكَ فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ وَشَرٌّ لَكَ وَإِنْ كَفَرَكَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ وَشَرٌّ لَهُ قَالَ مَا تَرَى فِي مَالِهِ قَالَ إِنْ مَاتَ وَلَمْ يَتْرُكْ عَصَبَةً فَأَنْتَ وَارِثُهُ
তাহকীক: