সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩২০ টি

হাদীস নং: ২৮৪৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلالہ کی وراثت کا حکم۔
حضرت عقبہ بن عامر جہنی فرماتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب کو کلالہ کے بارے میں اتنی مشکل پیش آئی جتنی کسی اور مسئلے کے بارے میں پیش نہیں آئی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيِّ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ قَالَ مَا أَعْضَلَ بِأَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْءٌ مَا أَعْضَلَتْ بِهِمْ الْكَلَالَةُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلالہ کی وراثت کا حکم۔
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کلالہ سے مراد وہ شخص ہے جس کی والد اور اولاد نہ ہو۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ الْكَلَالَةُ مَا خَلَا الْوَالِدَ وَالْوَلَدَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلالہ کی وراثت کا حکم۔
حضرت سعد کے بارے میں منقول ہے کہ انھوں نے یہ آیت تلاوت کی۔ ایسے شخص کو جس کی وراثت کلالہ کے طور پر یا اس کی بیوی ہو اس کا ایک بھائی یا بہن ہو۔ فرماتے ہیں یہ ماں کے لیے ہی ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ سَعْدٍ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ وَإِنْ كَانَ رَجُلٌ يُورَثُ كَلَالَةً أَوْ امْرَأَةٌ وَلَهُ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ لِأُمٍّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذوی الارحام کی وراثت کا حکم
حضرت عمر بن خطاب کے بارے میں منقول ہے کہ انھوں نے ابن دحداحہ کے وارث کو تلاش کیا انھیں اس کا کوئی وارث نہیں ملا تو حضرت عمر نے ابن دحداحہ کی وراثت اس کے ماموؤں کو دے دی۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ أَنَّ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ الْتَمَسَ مَنْ يَرِثُ ابْنَ الدَّحْدَاحَةِ فَلَمْ يَجِدْ وَارِثًا فَدَفَعَ مَالَ ابْنِ الدَّحْدَاحَةِ إِلَى أَخْوَالِ ابْنِ الدَّحْدَاحَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৫০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذوی الارحام کی وراثت کا حکم
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں جس شخص کا کوئی مولیٰ نہ ہو اللہ اور اس کے رسول اس کے سرپرست ہیں اور جس شخص کا کوئی وارث نہ ہو اس کے ماموں اس کے وارث ہیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَى مَنْ لَا مَوْلَى لَهُ وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৫১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذوی الارحام کی وراثت کا حکم
زیاد بیان کرتے ہیں حضرت عمر کی خدمت میں ماں کی طرف سے تعلق رکھنے والا چچا اور خالہ کا مسئلہ آیا تو انھوں نے ماں کی طرف سے تعلق رکھنے والے چچا کو دو تہائی حصہ دیا اور خالہ کو ایک تہائی حصہ دیا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ زِيَادٍ قَالَ أُتِيَ عُمَرُ فِي عَمٍّ لِأُمٍّ وَخَالَةٍ فَأَعْطَى الْعَمَّ لِلْأُمِّ الثُّلُثَيْنِ وَأَعْطَى الْخَالَةَ الثُّلُثَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৫২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذوی الارحام کی وراثت کا حکم
حسن بصری ارشاد فرماتے ہیں حضرت عمر بن خطاب نے خالہ کو ایک تہائی اور پھوپھی کو دو تہائی حصہ دیا تھا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَعْطَى الْخَالَةَ الثُّلُثَ وَالْعَمَّةَ الثُّلُثَيْنِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৫৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذوی الارحام کی وراثت کا حکم
قیس بن حبتر نہشلی فرماتے ہیں عبدالملک بن مروان کی خدمت میں ایک خالہ اور پھوپھی کا مسئلہ آیا تو ایک بزرگ کھڑے ہوئے اور بولے میں حضرت عمربن خطاب (رض) کے بارے میں یہ گواہی دیتاہوں کہ انھوں نے خالہ کو ایک تہائی حصہ دیا تھا اور پھوپھی کو دو تہائی حصے دیئے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں عبدالملک بن مروان نے اسے نوٹ کرنے کا ارادہ کیا اور بولا حضرت زید کو اس کا پتہ نہیں تھا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ غَالِبِ بْنِ عَبَّادٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ حَبْتَرٍ النَّهْشَلِيِّ قَالَ أُتِيَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ فِي خَالَةٍ وَعَمَّةٍ فَقَامَ شَيْخٌ فَقَالَ شَهِدْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَعْطَى الْخَالَةَ الثُّلُثَ وَالْعَمَّةَ الثُّلُثَيْنِ قَالَ فَهَمَّ أَنْ يَكْتُبَ بِهِ ثُمَّ قَالَ أَيْنَ زَيْدٌ عَنْ هَذَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৫৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذوی الارحام کی وراثت کا حکم
حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں خالہ ماں کی مانند ہے اور پھوپھی باپ کی مانند ہے اور بھتیجی بھائی کی مانند ہوتی ہے ہر قریبی رشتے دار کی وہی حثییت ہے جس کے حوالے سے اس کی میت کا اس کے ساتھ رشتہ ہوتا ہے جبکہ میت کا براہ راست قریبی رشتہ دار وارث نہ ہو۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ الْخَالَةُ بِمَنْزِلَةِ الْأُمِّ وَالْعَمَّةُ بِمَنْزِلَةِ الْأَبِ وَبِنْتُ الْأَخِ بِمَنْزِلَةِ الْأَخِ وَكُلُّ رَحِمٍ بِمَنْزِلَةِ رَحِمِهِ الَّتِي يُدْلِي بِهَا إِذَا لَمْ يَكُنْ وَارِثٌ ذُو قَرَابَةٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৫৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصبہ کی وراثت
حضرت ضحاک بن قیس بیان کرتے ہیں عمواس کے طاؤں میں مرنے والوں کے بارے میں حضرت عمر نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ اگر باپ کی طرف سے وہ سب یکساں حثییت رکھتے ہیں تو ماں کی اولاد زیادہ حق دار ہوگی اور اگر باپ کے حوالے سے ان میں سے کوئی ایک دوسرے سے زیادہ قریبی ہے تو وہ مال کا زیادہ حقدار ہوگا۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ قَيْسٍ أَنَّ عُمَرَ قَضَى فِي أَهْلِ طَاعُونِ عَمَوَاسَ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا كَانُوا مِنْ قِبَلِ الْأَبِ سَوَاءً فَبَنُو الْأُمِّ أَحَقُّ وَإِذَا كَانَ بَعْضُهُمْ أَقْرَبَ مِنْ بَعْضٍ بِأَبٍ فَهُمْ أَحَقُّ بِالْمَالِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৫৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصبہ کی وراثت
حضرت عبداللہ بن شداد بیان کرتے ہیں حضرت ابوحذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم یمامہ کی جنگ میں شہید ہوگئے ان کی وراثت دو سو درہم تھی حضرت عمر نے ارشاد فرمایا اسے اس کی ماں کے لیے روکے رکھو جب وہ آجائے گی تو یہ سارا مال اسے دیدینا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَقَ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ قَالَ أُصِيبَ سَالِمٌ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ فَبَلَغَ مِيرَاثُهُ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ فَقَالَ عُمَرُ احْبِسُوهَا عَلَى أُمِّهِ حَتَّى تَأْتِيَ عَلَى آخِرِهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৫৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصبہ کی وراثت
حضرت علی (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں علاتی بھائیوں کی بجائے ماں کی طرف سے تعلق رکھنے والے بھائی ایک دوسرے کے وارث بنتے ہیں آدمی اپنے سگے بھائی کا وراث بنتا ہے البتہ باپ کی طرف سے تعلق رکھنے والے بھائی کا وارث نہیں بنتا۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْإِخْوَةُ مِنْ الْأُمِّ يَتَوَارَثُونَ دُونَ بَنِي الْعَلَّاتِ يَرِثُ الرَّجُلُ أَخَاهُ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ دُونَ أَخِيهِ لِأَبِيهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৫৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصبہ کی وراثت
نعمان بن سالم بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عمر سے دریافت کیا ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جس نے پسماندگان میں ایک نواسہ چھوڑا ہو کیا وہ اس کا وارث بنے گا انھوں نے جواب دیا نہیں۔
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ أَرَأَيْتَ رَجُلًا تَرَكَ ابْنَ ابْنَتِهِ أَيَرِثُهُ قَالَ لَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৫৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصبہ کی وراثت
حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں جس شخص کا کوئی عصبہ نہ ہو اس کی ماں اس کی عصبہ ہوتی ہے اور جس شخص کا کوئی عصبہ نہ ہو اس کی بہن اس کی عصبہ ہوتی ہے۔
حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ الْأُمُّ عَصَبَةُ مَنْ لَا عَصَبَةَ لَهُ وَالْأُخْتُ عَصَبَةُ مَنْ لَا عَصَبَةَ لَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصبہ کی وراثت
حضرت ابن عباس (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں طے شدہ حصے ان کے حق داروں کو دو اور جو باقی بچے وہ میت کے قریبی رشتے دار جو مرد ہوں ان کو دو ۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا فَمَا بَقِيَ فَهُوَ لِأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین اور مسلمانوں کی وراثت کا حکم۔
محمد بن اشعث بیان کرتے ہیں ان کی پھوپھی جو یہودی تھی وہ یمن میں فوت ہوگئیں اس بات کا تذکرہ حضرت عمر بن خطاب سے کیا گیا تو انھوں نے ارشاد فرمایا اس خاتون کے دین سے تعلق رکھنے والا اس کا زیادہ قریبی عزیز اس کا وارث بنے گا۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا يَحْيَى أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ أَخْبَرَهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ أَنَّ عَمَّةً لَهُ تُوُفِّيَتْ يَهُودِيَّةً بِالْيَمَنِ فَذَكَرَ ذَلِكَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ يَرِثُهَا أَقْرَبُ النَّاسِ إِلَيْهَا مِنْ أَهْلِ دِينِهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین اور مسلمانوں کی وراثت کا حکم۔
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں اشعث بن قیس کی پھوپھی فوت ہوگئی وہ یہودی تھی معاملہ حضرت عمر بن خطاب کے سامنے آیا انھوں نے ارشاد فرمایا اس کے دین سے تعلق رکھنے والے افراد اس کے وارث بنیں گے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ مَاتَتْ عَمَّةُ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ وَهِيَ يَهُودِيَّةٌ فَأَتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَ أَهْلُ دِينِهَا يَرِثُونَهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین اور مسلمانوں کی وراثت کا حکم۔
ابراہیم نخعی ارشاد فرماتے ہیں حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں ہم مشرکین کے وارث نہیں بنتے اور وہ ہمارے وارث نہیں بنتے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَهْلُ الشِّرْكِ لَا نَرِثُهُمْ وَلَا يَرِثُونَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین اور مسلمانوں کی وراثت کا حکم۔
شعبی بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت ابوبکر (رض) اور حضرت عمر نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے کہ دو مختلف دینوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں بن سکتے۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا حَسَنٌ عَنْ عِيسَى الْحَنَّاطِ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ قَالُوا لَا يَتَوَارَثُ أَهْلُ دِينَيْنِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین اور مسلمانوں کی وراثت کا حکم۔
حضرت عمر فرماتے ہیں دو مختلف دینوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں بن سکتے۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عُمَرَ قَالَ لَا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ
tahqiq

তাহকীক: