সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩২০ টি

হাদীস নং: ২৮২৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں شعبی ارشاد فرماتے ہیں اگر اس نے ایک بھتیجا اور ایک دادا چھوڑا ہو تو سارا مال اس کے بھتیجے کو ملے گا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا حَسَنٌ عَنْ أَبِي سَهْلٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ فِي ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ تَرَكَ ابْنَ أَخٍ وَجَدًّا قَالَ الْمَالُ لِابْنِ الْأَخِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
حضرت زید بن ثابت لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں اس کی ماں کو ایک تہائی حصہ ملے گا اور جبکہ دو تہائی حصہ بیت المال کے حوالے کردیا جائے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فِي مِيرَاثِ ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ لِأُمِّهِ الثُّلُثُ وَالثُّلُثَانِ لِبَيْتِ الْمَالِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں ایسے شخص کی وراثت اس کی ماں کو ملے گی اور ایسے شخص کی دیت اس کی ماں کے رشتے داروں کو ملے گی۔ قتادہ حسن بصری کے حوالے سے یہ بیان کرتے ہیں اس کی ماں کو ایک تہائی حصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والا مال اس کی ماں کے رشتے داروں کو ملے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مِيرَاثُهُ لِأُمِّهِ تَعْقِلُ عَنْهُ عَصَبَةُ أُمِّهِ و قَالَ قَتَادَةُ عَنْ الْحَسَنِ لِأُمِّهِ الثُّلُثُ وَبَقِيَّةُ الْمَالِ لِعَصَبَةِ أُمِّهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
قتادہ بیان کرتے ہیں حضرت علی (رض) اور حضرت ابن مسعود لعان کرنے والی عورت کی اولاد کے بارے میں بیان کرتے ہیں اگر اس نے پسماندگان میں ایک نانی اور ایک ماں کی طرف سے شریک بھائی چھوڑے ہوں تو اس کی نانی کو ایک تہائی حصہ ملے گا۔ بھائیوں کو دو تہائی حصے ملیں گے۔ حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں اس کی نانی کو چھٹا حصہ ملے گا اور اس کی ماں کی طرف سے شریک بھائی کو ایک تہائی حصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والا بیت المال کے حوالے کردیا جائے گا۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ أَنَّ عَلِيًّا وَابْنَ مَسْعُودٍ قَالَا فِي وَلَدِ مُلَاعَنَةٍ تَرَكَ جَدَّتَهُ وَإِخْوَتَهُ لِأُمِّهِ قَالَ لِلْجَدَّةِ الثُّلُثُ وَلِلْإِخْوَةِ الثُّلُثَانِ و قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ لِلْجَدَّةِ السُّدُسُ وَلِلْإِخْوَةِ لِلْأُمِّ الثُّلُثُ وَمَا بَقِيَ فَلِبَيْتِ الْمَالِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
حسن ارشاد فرماتے ہیں لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وارث اس کی ماں بنے گی۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا يُونُسُ وَحُمَيدٌ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ تَرِثُهُ أُمُّهُ يَعْنِي ابْنَ الْمُلَاعَنَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
حجاج بیان کرتے ہیں نخعی، شعبی یہ فرماتے ہیں ایسے شخص کی وارث اس کی ماں بنے گی۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ أَنَّ النَّخَعِيَّ وَالشَّعْبِيَّ قَالَا تَرِثُهُ أُمُّهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
عبداللہ بن عبیداللہ بن عمیر بیان کرتے ہیں میں نے بنوزریق سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائی سے خط کے ذریعے یہ مسئلہ دریافت کیا کہ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا فیصلہ دیا تھا انھوں نے جواب میں لکھا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ اس کی ماں اس کی ماں اور باپ دونوں کی حثییت رکھتی ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ كَتَبْتُ إِلَى أَخٍ لِي مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ أَسْأَلُهُ لِمَنْ قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ فَكَتَبَ إِلَيَّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِهِ لِأُمِّهِ هِيَ بِمَنْزِلَةِ أُمِّهِ وَأَبِيهِ و قَالَ سُفْيَانُ الْمَالُ كُلُّهُ لِلْأُمِّ هِيَ بِمَنْزِلَةِ أَبِيهِ وَأُمِّهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں لعان کرنے والی عورت کا جو بیٹا پسماندگان میں اپنی ماں اور ماں کے قریبی عزیزوں کو چھوڑ کر مرے اس کی ماں کو ایک تہائی حصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والا مال اس کی ماں کے رشتہ داروں کو ملے گا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ الْحَسَنِ فِي ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ تَرَكَ أُمَّهُ وَعَصَبَةَ أُمِّهِ قَالَ الثُّلُثُ لِأُمِّهِ وَمَا بَقِيَ فَلِعَصَبَةِ أُمِّهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
حضرت علی (رض) اور حضرت عبداللہ بن مسعود لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں اس کے عصبہ اس کی ماں کے عصبہ ہوں گے۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَلِيٍّ وَعَبْدِ اللَّهِ فِي ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ قَالَا عَصَبَتُهُ عَصَبَةُ أُمِّهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں لعان کرنے والی عورت کی اولاد کی وراثت اس کی ماں کو ملے گی۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْحَلَبِيُّ مُوسَى بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ مِيرَاثُ وَلَدِ الْمُلَاعَنَةِ لِأُمِّهِ قُلْتُ فَإِنْ كَانَ لَهُ أَخٌ مِنْ أُمِّهِ قَالَ لَهُ السُّدُسُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
زہری فرماتے ہیں لعان کرنے والی عورت کے بچے کی وراثت اس کی ماں اپنے فرض حصے کے مطابق وارث ہوگی۔ اور باقی بچ جانے والا مال بیت المال میں جمع کروا دیا جائے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ قَالَ وَلَدُ الْمُلَاعَنَةِ لِأُمِّهِ تَرِثُ فَرِيضَتَهَا مِنْهُ وَسَائِرُ ذَلِكَ فِي بَيْتِ الْمَالِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں اگر میاں بیوی لعان کرلیں تو ان دونوں کے درمیان علیحدگی کروا دی جائے گی اور وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے ان کی اولاد کو اس کی ماں کے حوالے سے بلایا جائے گا اے فلاں عورت کے بیٹے۔ وہ عورت ہی اس کی عصبہ ہوگی وہ بچہ اس عورت کا وارث ہوگا اور وہ عورت اس کی وارث بنے گی اور جو شخص اسے زنا کے حوالے سے بلائے گا اس شخص کو کوڑے لگائیں جائیں گے۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ إِذَا تَلَاعَنَا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا وَلَمْ يَجْتَمِعَا وَدُعِيَ الْوَلَدُ لِأُمِّهِ يُقَالُ ابْنُ فُلَانَةَ هِيَ عَصَبَتُهُ يَرِثُهَا وَتَرِثُهُ وَمَنْ دَعَاهُ لِزِنْيَةٍ جُلِدَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
شعبی لعان کرنے والوں کی اولاد کے بارے میں یہ فرماتے ہیں کہ اس کی ماں کے عصبہ اس کے وارث بنیں گے اور وہی لوگ اس بچے کی طرف سے دیت ادا کریں گے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ عَنْ الشَّعْبِيِّ فِي وَلَدِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ أَنَّهُ تَرِثُهُ عَصَبَةُ أُمِّهِ وَهُمْ يَعْقِلُونَ عَنْهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
لعان کرنے والی عورت کے بچے کے بارے میں حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں یہ وہ ہے جس کا باپ نہیں ہے اس کی ماں اور اس کی ماں کی طرف سے شریک بھائی اس کے وارث بنیں گے اور اس کی ماں کے عصبہ اس کے وارث بنیں گے اگر کوئی شخص اس پر الزام لگائے تو اس الزام لگانے والے کو کوڑے لگائے جائیں گے۔
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَزْرَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي وَلَدِ الْمُلَاعَنَةِ هُوَ الَّذِي لَا أَبَ لَهُ تَرِثُهُ أُمُّهُ وَإِخْوَتُهُ مِنْ أُمِّهِ وَعَصَبَةُ أُمِّهِ فَإِنْ قَذَفَهُ قَاذِفٌ جُلِدَ قَاذِفُهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
مکحول کے بارے میں منقول ہے کہ ان سے لعان کرنے والی عورت کے بچے کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ وہ کسے ملے گی تو انھوں نے جواب دیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی وراثت کا حقدار اس کی ماں کو قرار دیا ہے کیونکہ اس کی ماں کو اس مشکل صورت کا سامنا کرنا پڑا تھا پھر اس کی ماں کی طرف سے شریک بھائیوں کو ملے گا۔ مکحول فرماتے ہیں اگر اس کی ماں فوت ہوجائے اور اپنے اسی ایک بیٹے کو چھوڑے پھر اس عورت کا وہ بیٹا بھی فوت ہوجائے جو اس حوالے سے تھا تو اس بیٹے کی وراثت اس کی ماں کی طرف سے شریک بہن بھائیوں کو ملے گی۔ کیونکہ یہ وراثت اس کی ماں یا اس کے نانا کو ملنی تھی اس عورت کے باپ کو اپنے نواسے کی طرف سے چھٹا حصہ ملے گا۔ نانا صرف اسی صورت میں وارث بن سکتا ہے کیونکہ وہ اس کی ماں کا باپ ہے اس کی ماں کی طرف سے شریک بہن بھائی اپنی ماں کے وارث بنیں گے اور اس کا نانا اپنی بیٹی کا وراث بنے گا کیونکہ اسے اسی کے لیے مقرر کیا گیا تھا وہ مال جو اس لڑکے کا ہے وہ اس کی ماں کے ورثاء کو ملے گا اور وہ صرف اپنے نانا کے حصے میں ہوگا جبکہ اس کے علاوہ کوئی اور موجود نہ ہو۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ عَنْ النُّعْمَانِ عَنْ مَكْحُولٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ مِيرَاثِ وَلَدِ الْمُلَاعَنَةِ لِمَنْ هُوَ قَالَ جَعَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُمِّهِ فِي سَبَبِهِ لِمَا لَقِيَتْ مِنْ الْبَلَاءِ وَلِإِخْوَتِهِ مِنْ أُمِّهِ و قَالَ مَكْحُولٌ فَإِنْ مَاتَتْ الْأُمُّ وَتَرَكَتْ ابْنَهَا ثُمَّ تُوُفِّيَ ابْنُهَا الَّذِي جُعِلَ لَهَا كَانَ مِيرَاثُهُ لِإِخْوَتِهِ مِنْ أُمِّهِ كُلُّهُ لِأَنَّهُ كَانَ لِأُمِّهِمْ وَجَدِّهِمْ وَكَانَ لِأَبِيهَا السُّدُسُ مِنْ ابْنِ ابْنَتِهِ وَلَيْسَ يَرِثُ الْجَدُّ إِلَّا فِي هَذِهِ الْمَنْزِلَةِ لِأَنَّهُ إِنَّمَا هُوَ أَبُ الْأُمِّ وَإِنَّمَا وَرِثَ الْإِخْوَةُ مِنْ الْأُمِّ أُمَّهُمْ وَوَرِثَ الْجَدُّ ابْنَتَهُ لِأَنَّهُ جُعِلَ لَهَا فَالْمَالُ الَّذِي لِلْوَلَدِ لِوَرَثَةِ الْأُمِّ وَهُوَ يُحْرِزُهُ الْجَدُّ وَحْدَهُ إِذَا لَمْ يَكُنْ غَيْرُهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم۔
حضرت ابن عباس (رض) کے بارے میں منقول ہے کچھ لوگ مقدمہ لے کر حضرت علی (رض) کے پاس آئے یہ مقدمہ لعان کرنے والوں کی اولاد کے بارے میں تھا اس بچے کے باپ کے عصبہ وراثت کا مطالبہ لے کر آئے تو حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا اس کا باپ تو اس سے خود کو بری کرچکا ہے تمہیں اس کی میراث میں سے کچھ نہیں ملے گا حضرت علی (رض) نے اس کی وراثت کا فیصلہ اس کی ماں کے حق میں کیا تھا اور اسی عورت کو اس بچے کا عصبہ کردیا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ قَوْمًا اخْتَصَمُوا إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي وَلَدِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ فَجَاءَ عَصَبَةُ أَبِيهِ يَطْلُبُونَ مِيرَاثَهُ فَقَالَ إِنَّ أَبَاهُ كَانَ تَبَرَّأَ مِنْهُ فَلَيْسَ لَكُمْ مِنْ مِيرَاثِهِ شَيْءٌ فَقَضَى بِمِيرَاثِهِ لِأُمِّهِ وَجَعَلَهَا عَصَبَتَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہیجڑے کی وراثت کا حکم۔
عبدالاعلی بیان کرتے ہیں انھوں نے محمد بن علی کو حضرت علی (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہوئے سنا ہے جس شخص کی مرد یا عورت جیسی کوئی مخصوص شکل نہ ہو تو کس حوالے سے اس کی وراثت تقسیم ہوگی انھوں نے جواب دیا جس جگہ سے وہ پیشاب کرتا ہے۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى أَنَّهُ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ يُحَدِّثُ عَنْ عَلِيٍّ فِي الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ مَا لِلرَّجُلِ وَمَا لِلْمَرْأَةِ مِنْ أَيِّهِمَا يُوَرَّثُ فَقَالَ مِنْ أَيِّهِمَا بَالَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہیجڑے کی وراثت کا حکم۔
شعبی بیان کرتے ہیں ہیجڑے کے بارے میں حضرت علی (رض) نے یہ بات ارشاد فرمائی اس کی وراثت اسی حوالے سے تقسیم ہوگی جس طرف سے وہ پیشاب کرتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ شِبَاكٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَلِيٍّ فِي الْخُنْثَى قَالَ يُوَرَّثُ مِنْ قِبَلِ مَبَالِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہیجڑے کی وراثت کا حکم۔
عامر سے ایسے بچے کے بارے میں دریافت کیا گیا جو پیدا ہوا ہو وہ مذکر یا مونث نہ ہو اس کا وہ عضو بھی نہ ہو جو مذکر کا ہوتا ہے وہ بھی نہ ہو جو مونث کا ہوتا ہے اور اس کی ناف میں سے پیشاب اور پاخانہ نکلتا ہو ایسے شخص کے بارے میں یہ حکم دریافت کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا اس کا نصف مرد کی حثییت سے ہوگا اور نصف عورت کی حثییت سے ہوگا۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبُو هَانِئٍ قَالَ سُئِلَ عَامِرٌ عَنْ مَوْلُودٍ وُلِدَ وَلَيْسَ بِذَكَرٍ وَلَا أُنْثَى لَيْسَ لَهُ مَا لِلذَّكَرِ وَلَيْسَ لَهُ مَا لِلْأُنْثَى يُخْرِجُ مِنْ سُرَّتِهِ كَهَيْئَةِ الْبَوْلِ وَالْغَائِطِ سُئِلَ عَنْ مِيرَاثِهِ فَقَالَ نِصْفُ حَظِّ الذَّكَرِ وَنِصْفُ حَظِّ الْأُنْثَى
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلالہ کی وراثت کا حکم۔
شعبی بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر (رض) سے کلالہ کے بارے میں سوال کیا گیا انھوں نے ارشاد فرمایا میں اس بارے میں اپنی رائے سے جواب دوں گا اگر وہ ٹھیک ہوئی تو اللہ کے فضل سے ہوگی اور اگر میں اس کوئی غلطی ہوئی تو وہ میری اور شیطان کی طرف سے ہوگی میرا یہ خیال ہے کہ اس سے مراد وہ شخص ہے جس کی اولاد بھی نہ ہو اور والد بھی نہ ہو۔ جب حضرت عمر ان کے نائب بنے تو انھوں نے یہ فرمایا مجھے اس بات سے اللہ کی بارگاہ میں حیاء آتی ہے کہ حضرت ابوبکر (رض) جو رائے پیش کرچکے ہوں میں اسے مسترد کروں۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ سُئِلَ أَبُو بَكْرٍ عَنْ الْكَلَالَةِ فَقَالَ إِنِّي سَأَقُولُ فِيهَا بِرَأْيِي فَإِنْ كَانَ صَوَابًا فَمِنْ اللَّهِ وَإِنْ كَانَ خَطَأً فَمِنِّي وَمِنْ الشَّيْطَانِ أُرَاهُ مَا خَلَا الْوَالِدَ وَالْوَلَدَ فَلَمَّا اسْتُخْلِفَ عُمَرُ قَالَ إِنِّي لَأَسْتَحْيِي اللَّهَ أَنْ أَرُدَّ شَيْئًا قَالَهُ أَبُو بَكْرٍ
tahqiq

তাহকীক: