সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯২ টি

হাদীস নং: ১৪৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جلدی جانے کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جمعہ کے دن کی نماز کے لیے جلدی جانے والے شخص کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو اونٹ صدقہ کرے اس کے بعد آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو گائے صدقہ کرے پھر اس کے بعد آنے والے اس شخص کی طرح جو بکری صدقہ کرے پھر جب امام منبر پر بیٹھ جائے تو صحیفے لپیٹ لیے جاتے ہیں اور فرشتے بیٹھ کر غور سے خطبہ سنتے ہیں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُتَعَجِّلُ إِلَى الْجُمُعَةِ كَالْمُهْدِي جَزُورًا ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي بَقَرَةً ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي شَاةً فَإِذَا جَلَسَ الْإِمَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ طُوِيَتْ الصُّحُفُ وَجَلَسُوا يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جلدی جانے کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور ان لوگوں کے نام لکھتے ہیں جو جمعہ پڑھنے کے لیے آتے ہیں پھر جب امام آجائے تو فرشتے اپنے صحیفے لپیٹ لیتے ہیں اور مسجد میں داخل ہو کر خطبہ سننے لگتے ہیں۔ حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے جمعہ کے دن سب سے پہلے آنے والا شخص اس طرح ہے جیسے کوئی شخص اونٹ صدقہ کرے اور پھر اس کے بعد آنے والا اس طرح ہے جیسے کوئی شخص گائے صدقہ کرے پھر اس کے بعد آنے والا اس طرح ہے جیسے کوئی بکری صدقہ کرے پھر اس کے بعد اس شخص کی طرح ہے جو بطخ صدقہ کرے اور پھر اس کے بعد آنے والا شخص اس کی طرح ہے جو مرغی صدقہ کرے اور پھر اس کے بعد آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو انڈہ صدقہ کرے۔
أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ الْأَغَرِّ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ صَاحِبِ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ قَعَدَتْ الْمَلَائِكَةُ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ فَكَتَبُوا مَنْ جَاءَ إِلَى الْجُمُعَةِ فَإِذَا رَاحَ الْإِمَامُ طَوَتْ الْمَلَائِكَةُ الصُّحُفَ وَدَخَلَتْ تَسْتَمِعُ الذِّكْرَ قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُتَهَجِّرُ إِلَى الْجُمُعَةِ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً ثُمَّ كَالْمُهْدِي بَقَرَةً ثُمَّ كَالْمُهْدِي شَاةً ثُمَّ كَالْمُهْدِي بَطَّةً ثُمَّ كَالْمُهْدِي دَجَاجَةً ثُمَّ كَالْمُهْدِي بَيْضَةً
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کا وقت۔
حضرت زبیر بن عوام بیان کرتے ہیں ہم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں جمعہ کی نماز ادا کر کے واپس آتے تھے تو جب ہم بنوغنم قبیلے کے گھروں کے سائے سے گزرتے تھے تو وہاں صرف ہمارے پاؤں رکھنے کی جگہ ہوتی تھی۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدُبٍ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامٍ قَالَ كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ ثُمَّ نَرْجِعُ فَنَتَبَادَرُ الظِّلَّ فِي أُطُمِ بَنِي غَنْمٍ فَمَا هُوَ إِلَّا مَوَاضِعُ أَقْدَامِنَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کا وقت۔
حضرت سلمہ بن اکوع بیان کرتے ہیں ہم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں جمعہ کی نماز ادا کر کے جب واپس آتے تھے تو دیواروں کا اتنا بھی سایہ نہیں ہوتا تھا کہ ان کے سایہ میں آیا جاسکے۔
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ الْحَارِثِ قَالَ سَمِعْتُ إِيَاسَ بْنَ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ ثُمَّ نَنْصَرِفُ وَلَيْسَ لِلْحِيطَانِ فَيْءٌ يُسْتَظَلُّ بِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن خطبہ غور سے سننا اور خاموش رہنا۔
حضرت اوس بن اوس نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور پھر جلدی آکر امام کے قریب بیٹھ جائے اور خاموش رہے اور کوئی لغو حرکت نہ کرے حتی کہ امام نماز پڑھا کر فارغ ہوجائے تو اس شخص کو اپنے اٹھائے ہوئے ہر قدم کے عوض میں ایک سال کے نفلی روزوں اور قیام کا ثواب ملتا ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ هُوَ ابْنُ خَالِدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ يَرُدُّهُ إِلَى أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ يَرُدُّهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ غَدَا وَابْتَكَرَ ثُمَّ جَلَسَ قَرِيبًا مِنْ الْإِمَامِ وَأَنْصَتَ وَلَمْ يَلْغُ حَتَّى يَنْصَرِفَ الْإِمَامُ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا كَعَمَلِ سَنَةٍ صِيَامِهَا وَقِيَامِهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن خطبہ غور سے سننا اور خاموش رہنا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے اگر تم اپنے ساتھی سے یہ کہو کہ خاموش رہو جب کہ امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو تو تم نے لغو حرکت کی ہے۔
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ أَنْصِتْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَقَدْ لَغَوْتَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن خطبہ غور سے سننا اور خاموش رہنا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اگر تم اپنے ساتھی سے یہ کہو کہ تم خاموش رہو تو یہ بھی تم نے لغو حرکت کی ہے۔

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ أَنْصِتْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَقَدْ لَغَوْتَ أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہو اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو۔
حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے جب کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو یا خطبہ دینے کے لیے آچکا ہو تو اس شخص کو دو رکعت ادا کرلینی چاہیے۔
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ أَوْ قَدْ خَرَجَ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہو اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو۔
حضرت ابوسعیدخدری (رض) تشریف لائے مروان اس وقت خطبہ دے رہا تھا حضرت ابوسعید خدری (رض) نے کھڑے ہو کردو رکعت ادا کی سپاہی اس کے پاس آیا تاکہ ان کو روکے تو حضرت ابوسعید (رض) نے فرمایا میں ان دو رکعت کو ترک نہیں کرسکتا کیونکہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان دونوں کی ہدایت کرتے ہوئے سنا ہے۔
أَخْبَرَنَا صَدَقَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَاءَ أَبُو سَعِيدٍ وَمَرْوَانُ يَخْطُبُ فَقَامَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ فَأَتَاهُ الْحَرَسُ يَمْنَعُونَهُ فَقَالَ مَا كُنْتُ أَتْرُكُهُمَا وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِهِمَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہو اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو۔
حضرت حسن بصری کے بارے میں منقول ہے کہ وہ امام کے خطبہ دینے کے دوران دو رکعت ادا کیا کرتے تھے۔ حضرت حسن بصری روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے جب کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہاہو تو اس شخص کو چاہیے کہ وہ دو مختصر رکعت ادا کرلے امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں میں بھی اس حدیث کے مطابق فتوی دیتا ہوں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الرَّبِيعِ هُوَ ابْنُ صَبِيحٍ الْبَصْرِيُّ قَالَ رَأَيْتُ الْحَسَنَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ وَقَالَ الْحَسَنُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ يَتَجَوَّزُ فِيهِمَا قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَقُولُ بِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن خطبہ کے دوران قرأت کرنا۔
حضرت ابوسعیدخدری (رض) بیان کرتے ہیں ایک دن نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے سورت ص کی تلاوت کی اور جب آپ نے سجدہ کے متعلق آیت پڑھی تو آپ نے منبر پر سے اتر کر سجدہ کیا۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ أَخْبَرَنِي خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَقَرَأَ ص فَلَمَّا مَرَّ بِالسَّجْدَةِ نَزَلَ فَسَجَدَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کے دوران کلام کرنا۔
حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں ایک شخص جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہوا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت خطبہ دے رہے تھے آپ نے دریافت کیا کیا تم نے نماز ادا کی ہے اس نے جواب دیا نہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم دو رکعت ادا کرلو۔ امام محمد دارمی فرماتے ہیں میں اس حدیث کے مطابق فتوی دیتا ہوں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ أَصَلَّيْتَ قَالَ لَا قَالَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَقُولُ بِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ مختصر دینا۔
ابو وائل بیان کرتے ہیں حضرت عمار بن یاسر نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے نہایت بلیغ اور مختصر خطبہ دیا ہم نے درخواست کی اے ابویقظان اگر آپ مزید خطبہ دیتے تو یہ مناسب تھا انھوں نے فرمایا میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بیشک آدمی کا طویل نماز ادا کرنا اور مختصر خطبہ دینا اس کے سمجھدار ہونے کی نشانی ہے اس لیے تم لوگ نماز لمبی ادا کیا کرو اور خطبہ چھوٹا رکھا کرو اور بیشک بعض بیان جادو ہوتے ہیں۔
أَخْبَرَنَا الْعَلَاءُ بْنُ عُصَيْمٍ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبْجَرَ عَنْ وَاصِلِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ خَطَبَنَا عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ فَأَبْلَغَ وَأَوْجَزَ فَقُلْنَا يَا أَبَا الْيَقْظَانِ لَوْ كُنْتَ نَفَّسْتَ شَيْئًا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ طُولَ صَلَاةِ الرَّجُلِ وَقِصَرَ خُطْبَتِهِ مَئِنَّةٌ مِنْ فِقْهِهِ فَأَطِيلُوا هَذِهِ الصَّلَاةَ وَاقْصُرُوا هَذِهِ الْخُطَبَ وَإِنَّ مِنْ الْبَيَانِ سِحْرًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ مختصر دینا۔
حضرت جابر بن سمرہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے آپ کی نماز بھی معتدل ہوتی تھی اور خطبہ بھی معتدل ہوتا تھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَتْ صَلَاتُهُ قَصْدًا وَخُطْبَتُهُ قَصْدًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو خطبے دیا کرتے تھے اور کھڑے ہو کردیا کرتے تھے اور ان دونوں کے درمیان بیٹھ جایا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ وَهُوَ قَائِمٌ وَكَانَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا بِجُلُوسٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا۔
حضرت جابر بن سمرہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو خطبے دیا کرتے تھے اور ان کے درمیان بیٹھ کر آپ قرآن کی قرأت کیا کرتے تھے یا لوگوں کو وعظ و نصیحت کیا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيُذَكِّرُ النَّاسَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کے دوران امام کس طرف اشارہ کرے۔
حصین بیان کرتے ہیں عمارہ بن رویبہ نے بشر بن مروان کو منبر پر دونوں ہاتھ بلند کر کے خطبہ دیتے ہوئے دیکھا تو فرمایا اللہ تعالیٰ ان دو ہاتھوں کو رسوا کرے میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو منبر پر تشریف فرما دیکھا ہے آپ صرف اپنی انگلی کے ذریعے اشارہ کیا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو زُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ قَالَ رَأَى عُمَارَةُ بْنُ رُوَيْبَةَ بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ عَلَى الْمِنْبَرِ رَافِعًا يَدَيْهِ فَقَالَ قَبَّحَ اللَّهُ هَذِهِ الْيَدَيْنِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَمَا يُشِيرُ إِلَّا بِأُصْبُعِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کے دوران امام کس طرف اشارہ کرے۔
حصین بیان کرتے ہیں حضرت عمارہ بن رویبہ نے بشر بن مروان کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا کہ اس نے دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کی یہ جمعہ کا دن تھا حضرت عمارہ نے اسے برا کہتے ہوئے فرمایا کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو منبر پر موجود دیکھا ہے آپ صرف اپنی انگلی کے ذریعے اس طرح اشارہ کیا کرتے تھے اور پھر انھوں نے شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کر کے دکھایا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ قَالَ رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ رَافِعًا يَدَيْهِ يَدْعُو عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَالَ فَسَبَّهُ وَقَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَمَا يَقُولُ بِأُصْبُعِهِ إِلَّا هَكَذَا وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ عِنْدَ الْخَاصِرَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب امام خطبہ دے تو کس جگہ کھڑا ہو۔
حضرت جابر بن عبداللہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھجور کے اس تنے کے پاس کھڑے ہوا کرتے تھے یہ منبر بنائے جانے سے پہلے کی بات ہے۔ جب منبر بنایا گیا تو وہ کھجور کا تنا رونے لگ پڑا یہاں تک کہ ہم نے اس کے رونے کی آواز سنی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دست مبارک اس پر رکھا تو اسے سکون آگیا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُومُ إِلَى جِذْعٍ قَبْلَ أَنْ يُجْعَلَ الْمِنْبَرُ فَلَمَّا جُعِلَ الْمِنْبَرُ حَنَّ ذَلِكَ الْجِذْعُ حَتَّى سَمِعْنَا حَنِينَهُ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ عَلَيْهِ فَسَكَنَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب امام خطبہ دے تو کس جگہ کھڑا ہو۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ منبر استعمال کرنے سے پہلے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھجور کے تنے کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے پھر جب آپ نے منبر کی طرف جانے لگے تو کھجور کا تنا رونے لگا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے لپٹا لیا تو اسے سکون آیا تو آپ نے ارشاد فرمایا اگر میں اسے نہ لپٹاتا تو یہ قیامت تک روتا رہتا۔

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ إِلَى جِذْعٍ قَبْلَ أَنْ يَتَّخِذَ الْمِنْبَرَ فَلَمَّا اتَّخَذَ الْمِنْبَرَ تَحَوَّلَ إِلَيْهِ حَنَّ الْجِذْعُ فَاحْتَضَنَهُ فَسَكَنَ وَقَالَ لَوْ لَمْ أَحْتَضِنْهُ لَحَنَّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
tahqiq

তাহকীক: