সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯২ টি
হাদীস নং: ১৪৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کسی اضافے کی وجہ سے سجدہ سہو کرنا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر یا شاید عصر کی نماز پڑھائی اور دو رکعت ادا کرنے کے بعد سلام پھیر دیا ان سے دو ہاتھوں والوں نے عرض کیا یہ صاحب بنوزہرہ کے حلیف تھے کیا نماز مختصر ہوئی یا آپ بھول گئے ہیں یا رسول اللہ۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا نہ میں بھولا ہوں نہ نماز مختصر ہوئی ہے تو اس نے عرض کیا اس میں سے کوئی ایک بات ہوئی ہے پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور دریافت کیا کیا ذوالیدین نے درست کہا ہے کہ لوگوں نے عرض کیا جی ہاں تو آپ کھڑے ہوئے اور نماز مکمل کی۔ راوی بیان کرتے ہیں مجھے کسی نے یہ حدیث نہیں سنائی لیکن نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس نماز میں بیٹھنے کے عالم میں دو سجدے کئے تھے میرے خیال کے مطابق ایسا ہی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بات کا یقین دلایا تھا کہ یہاں تک کہ آپ کو یقین آگیا۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الظُّهْرِ أَوْ الْعَصْرِ فَسَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ مِنْ إِحْدَاهُمَا فَقَالَ لَهُ ذُو الشِّمَالَيْنِ بْنُ عَبْدِ عَمْرِو بْنِ نَضْلَةَ الْخُزَاعِيُّ وَهُوَ حَلِيفُ بَنِي زُهْرَةَ أَقُصِرَتْ أَمْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ أَنْسَ وَلَمْ تُقْصَرْ فَقَالَ ذُو الشِّمَالَيْنِ قَدْ كَانَ بَعْضُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ قَالُوا نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَمَّ الصَّلَاةَ وَلَمْ يُحَدِّثْنِي أَحَدٌ مِنْهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ فِي تِلْكَ الصَّلَاةِ وَذَلِكَ فِيمَا نُرَى وَاللَّهُ أَعْلَمُ مِنْ أَجْلِ أَنَّ النَّاسَ يَقَّنُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى اسْتَيْقَنَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کسی اضافے کی وجہ سے سجدہ سہو کرنا۔
حضرت عبداللہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے نقل کرتے ہیں آپ نے ظہر کی نماز میں پانچ رکعت ادا کی تھیں جب آپ کو بتایا گیا تو آپ نے صرف دو سجدے کئے تھے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى الظُّهْرَ خَمْسًا فَقِيلَ لَهُ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب نماز میں کوئی کمی ہوجائے۔
ابن بحینہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز پڑھائی اور دو رکعت پڑھنے کے بعد پھر کھڑے ہوگئے پھر آپ بیٹھے نہیں لوگ بھی کھڑے ہوگئے پھر آپ نے جب نماز مکمل کرلی اور ہم آپ کے سلام پھیرنے کے منتظر تھے تو آپ نے تکبیر کہی اور دو سجدے کئے آپ اس وقت بیٹھے ہوئے تھے اور یہ سجدے سلام پھیرنے سے پہلے کئے تھے اس کے بعد آپ نے سلام پھیرا۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ الْأَعْرَجِ عَنْ ابْنِ بُحَيْنَةَ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَامَ وَلَمْ يَجْلِسْ وَقَامَ النَّاسُ فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ نَظَرْنَا تَسْلِيمَهُ فَكَبَّرَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ ثُمَّ سَلَّمَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب نماز میں کوئی کمی ہوجائے۔
حضرت مالک بن عیینہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی نماز میں یا شاید عصر میں دو رکعت ادا کرنے کے بعد کھڑے ہوگئے تو آپ دوبارہ بیٹھے نہیں یہاں تک کہ جب آپ نماز سے فارغ ہونے لگے تو آپ نے سجدہ سہو کیا پھر سلام پھیرا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ مَالِكِ ابْنِ بُحَيْنَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ أَوْ الْعَصْرِ فَلَمْ يَرْجِعْ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْ الْوَهْمِ ثُمَّ سَلَّمَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب نماز میں کوئی کمی ہوجائے۔
زیاد بن علاقہ بیان کرتے ہیں حضرت مغیرہ بن شعبہ نے ہمیں نماز پڑھائی جب انھوں نے دو رکعت پڑھ لی تو کھڑے ہوگئے پھر بیٹھے نہیں ان کے پیچھے کھڑے ہوئے لوگوں میں سے کسی نے سبحان اللہ کہا انھوں نے لوگوں کی طرف اشارہ کیا کہ وہ کھڑے رہیں پھر جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو سلام پھیرا اور سجدہ کیا پھر سلام پھیرا اور پھر بیان کیا کہ ہمارے ساتھ بھی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا کیا تھا۔ یزیدنامی راوی بیان کرتے ہیں : لوگ اس بات کو درست قرار دیتے ہیں۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ الْمَسْعُودِيِّ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ صَلَّى بِنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَلَمَّا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَامَ وَلَمْ يَجْلِسْ فَسَبَّحَ بِهِ مَنْ خَلْفَهُ فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ قُومُوا فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ سَلَّمَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْ السَّهْوِ وَسَلَّمَ وَقَالَ هَكَذَا صَنَعَ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَزِيدُ يُصَحِّحُونَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے دوران کلام کرنے کی ممانعت
حضرت معاویہ بن حکم اسلمی بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھ رہا تھا اس دوران حاضرین میں سے ایک شخص کو چھینک آگئی میں نے کہا اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے حاضرین میں سے کچھ لوگوں نے مجھے گھور کر دیکھا میں نے کہا ہائے افسوس کہ تم میری طرف اس طرح کیوں دیکھ رہے ہو لوگوں نے اپنے ہاتھ ہاتھ پر مارے اور ہاتھ رانوں پر مارے جب میں نے دیکھا کہ وہ مجھے خاموش کروا رہے ہیں تو میں نے کہا تم لوگ مجھے خاموش کیوں کروا رہے ہو لیکن پھر میں خاموش ہوگیا جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ختم کی میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں میں آپ سے پہلے اور آپ کے بعد آپ سے اچھا معلم نہیں دیکھا اللہ کی قسم نہ تو آپ نے مجھے مارا نہ مجھے ڈانٹا نہ مجھے برا کہا بلکہ آپ نے یہ ارشاد فرمایا : ہماری یہ نماز جو ہے اس میں لوگوں کے کلام کی مانند کوئی کلام نہیں ہوتا بلکہ اس میں تسبیح بیان کی جاتی ہے تکبیر پڑھی جاتی ہے اور قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ قَالَ بَيْنَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ إِذْ عَطَسَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ فَقُلْتُ يَرْحَمُكَ اللَّهُ قَالَ فَحَدَّقَنِي الْقَوْمُ بِأَبْصَارِهِمْ فَقُلْتُ وَا ثُكْلَاهُ مَا لَكُمْ تَنْظُرُونَ إِلَيَّ قَالَ فَضَرَبَ الْقَوْمُ بِأَيْدِيهِمْ عَلَى أَفْخَاذِهِمْ فَلَمَّا رَأَيْتُهُمْ يُسْكِتُونَنِي قُلْتُ مَا لَكُمْ تُسْكِتُونَنِي لَكِنِّي سَكَتُّ قَالَ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبِأَبِي هُوَ وَأُمِّي مَا رَأَيْتُ مُعَلِّمًا قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ أَحْسَنَ تَعْلِيمًا مِنْهُ وَاللَّهِ مَا ضَرَبَنِي وَلَا كَهَرَنِي وَلَا سَبَّنِي وَلَكِنْ قَالَ إِنَّ صَلَاتَنَا هَذِهِ لَا يَصْلُحُ فِيهَا شَيْءٌ مِنْ كَلَامِ النَّاسِ إِنَّمَا هِيَ التَّسْبِيحُ وَالتَّكْبِيرُ وَتِلَاوَةُ الْقُرْآنِ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ عَنْ يَحْيَى عَنْ هِلَالٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بِنَحْوِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے دوران سانپ یا بچھو کو مار دینا
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کے دوران دوسیاہ چیزوں کو قتل کرنے کی ہدایت کی ہے یحییٰ نامی راوی بیان کرتے ہیں دو سیاہ چیزوں سے مراد سانپ اور بچھو ہیں۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ ضَمْضَمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْأَسْوَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ قَالَ يَحْيَى وَالْأَسْوَدَيْنِ الْحَيَّةُ وَالْعَقْرَبُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سفر کے دوران نماز مختصر کرنا
یعلی بن امیہ بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عمر بن خطاب سے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے۔ اگر تمہیں خوف ہو تو تم نماز مختصر کرو " اب تو لوگ امن کی حالت میں آچکے ہیں حضرت عمر نے ارشاد فرمایا جس بات پر تمہیں حیرانی ہورہی ہے میں بھی اس بات پر حیران ہوا تھا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تھا یہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہے جو اس نے تم پر کی ہے تم اسے قبول کرلو۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ أَبِي عَمَّارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَيْهِ عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى أَنْ تَقْصُرُوا مِنْ الصَّلَاةِ إِنْ خِفْتُمْ فَقَدْ أَمِنَ النَّاسُ قَالَ عَجِبْتُ مِمَّا عَجِبْتَ مِنْهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَةٌ تَصَدَّقَ اللَّهُ بِهَا عَلَيْكُمْ فَاقْبَلُوهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سفر کے دوران نماز مختصر کرنا
حضرت سالم اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منیٰ میں دو رکعت ادا کی تھی اور حضرت ابوبکر (رض) نے بھی دو رکعت ادا کی تھی حضرت عمر نے بھی دو رکعت ادا کی تھی جب کہ حضرت عثمان غنی نے بھی اپنی خلافت کے ابتدائی زمانہ میں دو رکعت ادا کی تھی لیکن بعد میں وہ مکمل نماز پڑھنے لگے تھے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ وَأَبُو بَكْرٍ رَكْعَتَيْنِ وَعُمَرُ رَكْعَتَيْنِ وَعُثْمَانُ رَكْعَتَيْنِ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ ثُمَّ أَتَمَّهَا بَعْدَ ذَلِكَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سفر کے دوران نماز مختصر کرنا
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں ہم نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں مدینہ منورہ میں ظہر کی نماز کی چار رکعت ادا کی تھی اور ذوالحلیفہ میں آپ کی اقتداء میں دو رکعت ادا کی تھیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ صَلَّيْنَا الظُّهْرَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَصَلَّيْنَا مَعَهُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سفر کے دوران نماز مختصر کرنا
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ منورہ میں چار رکعت پڑھائی اور ذوالحلیفہ میں دو رکعت پڑھائی تھیں۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ وَمُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ أَنَّهُمَا سَمِعَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَبِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سفر کے دوران نماز مختصر کرنا
سیدہ عائشہ (رض) صدیقہ بیان کرتی ہیں نماز آغاز میں دو رکعت کی شکل میں فرض ہوئی تھی جو سفر کی حالت میں اسی حالت میں برقرار رہی اور حضر کی حالت میں اسے مکمل کردیا گیا۔ راوی بیان کرتے ہیں میں نے اپنے استاد سے پوچھا سیدہ عائشہ (رض) صدیقہ سفر کے دوران مکمل نماز کیوں پڑھا کرتی تھیں انھوں نے جواب دیا وہ تاویل کرتی تھیں جیسے حضرت عثمان غنی تاویل کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يَذْكُرُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّ الصَّلَاةَ أَوَّلَ مَا فُرِضَتْ رَكْعَتَيْنِ فَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ وَأُتِمَّتْ صَلَاةُ الْحَضَرِ فَقُلْتُ مَا لَهَا كَانَتْ تُتِمُّ الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ قَالَ إِنَّهَا تَأَوَّلَتْ كَمَا تَأَوَّلَ عُثْمَانُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کسی شہر میں اقامت اختیار کرے تو کتنی اقامت کے دوران وہ نماز قصر پڑھے گا
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں ہم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ روانہ ہوئے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قصر نماز ادا کرتے رہے یہاں تک کہ جب ہم مکہ آئے تو آپ نے وہاں دس دن قیام کیا اور اس دوران قصر نماز ادا کرتے رہے پھر آپ واپس تشریف لے گئے یہ حج کے موقع کی بات ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَى هُوَ ابْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَقْصُرُ حَتَّى قَدِمْنَا مَكَّةَ فَأَقَامَ بِهَا عَشَرَةَ أَيَّامٍ يَقْصُرُ حَتَّى رَجَعَ وَذَلِكَ فِي حَجِّهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کسی شہر میں اقامت اختیار کرے تو کتنی اقامت کے دوران وہ نماز قصر پڑھے گا
حضرت سائب بن یزید بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے مہاجر شخص اپنے فرائض حج ادا کرنے کے بعد تین دن تک ٹھہر سکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُكْثُ الْمُهَاجِرِ بَعْدَ قَضَاءِ نُسُكِهِ ثَلَاثٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کسی شہر میں اقامت اختیار کرے تو کتنی اقامت کے دوران وہ نماز قصر پڑھے گا
حضرت سائب بن یزید بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے باہر سے آنے والوں کو یہ رخصت عطاء کی ہے کہ وہ مکہ میں (ارکان حج سے) فارغ ہونے کے بعد تین دن تک قیام کرسکتے ہیں۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں میں بھی اس کے مطابق فتوی دیتا ہوں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُهَاجِرِينَ أَنْ يُقِيمُوا ثَلَاثًا بَعْدَ الصَّدَرِ بِمَكَّةَ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَقُولُ بِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سواری کے اوپر نماز ادا کرنا
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر نماز ادا کرلیا کرتے تھے جب کہ اس کا رخ مشرق کی طرف ہوتا تھا لیکن جب آپ نے فرض نماز ادا کرنی ہوتی تھی تو آپ سواری سے اترجاتے تھے اور قبلہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ الْمَكْتُوبَةَ نَزَلَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سواری کے اوپر نماز ادا کرنا
حضرت عامر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ہے کہ آپ سواری پر موجود حالت میں نماز ادا کررہے تھے اور سر کے اشارے کے ذریعے نماز پڑھ رہے تھے خواہ سواری کا رخ کسی بھی سمت میں ہو البتہ فرض نماز میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایسا نہیں کرتے تھے (فرض نماز سواری پر ادا نہیں کرتے تھے)
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبِّحُ وَهُوَ عَلَى الرَّاحِلَةِ وَيُومِي بِرَأْسِهِ قِبَلَ أَيِّ وَجْهٍ تَوَجَّهَ وَلَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ ذَلِكَ فِي الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا
حضرت معاذ بن جبل بیان کرتے ہیں غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ روانہ ہوئے آپ دو نمازیں ایک ساتھ ادا کیا کرتے تھے آپ ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے تھے پھر (خیمے میں) تشریف لے جاتے اور پھر تشریف لا کر مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَكِّيِّ أَنَّ أَبَا الطُّفَيْلِ عَامِرَ بْنَ وَاثِلَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أَخْبَرَهُ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ غَزْوَةِ تَبُوكَ وَكَانَ يَجْمَعُ الصَّلَاةَ فَصَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا ثُمَّ دَخَلَ ثُمَّ خَرَجَ بَعْدَ ذَلِكَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ جَمِيعًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا
حضرت ابوایوب انصاری بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کی تھی۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِجَمْعٍ فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا
حضرت عبداللہ بن عامر بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب تیزی سے سفر کرنا ہوتا تھا تو آپ مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ
তাহকীক: