সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯২ টি

হাদীস নং: ১৪৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مزدلفہ میں دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا
حکم اور سلمہ بن کہیل یہ دونوں حضرات بیان کرتے ہیں حضرت جبیر نے مزدلفہ میں ہمیں مغرب کی نماز میں اقامت کے ہمراہ تین رکعت پڑھائیں پھر جب انھوں نے سلام پھیرا تو کھڑے ہوگئے اور عشاء کی دو رکعت پڑھائیں اور پھر حضرت ابن عمر (رض) کے حوالے سے یہ بات بیان کی تھی کہ حضرت ابن عمر (رض) نے ان لوگوں کے ساتھ اس جگہ پر ایسا ہی کیا تھا اور حضرت ابن عمر (رض) نے یہ حدیث بیان کی تھی کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس جگہ پر اس طرح کیا تھا (یعنی دو نمازیں ایک ساتھ ادا کی تھیں)

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي الْحَكَمُ وَسَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ قَالَا صَلَّى بِنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ بِجَمْعٍ بِإِقَامَةٍ الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ الْعِشَاءَ ثُمَّ حَدَّثَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ صَنَعَ بِهِمْ فِي ذَلِكَ الْمَكَانِ مِثْلَ ذَلِكَ وَحَدَّثَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ فِي ذَلِكَ الْمَكَانِ مِثْلَ ذَلِكَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سفر سے واپسی پر آدمی کا نوافل ادا کرنا
حضرت کعب بن مالک بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر سے واپسی پر چاشت کے وقت تشریف لاتے تھے آپ مسجد میں تشریف لے جاتے وہاں دو رکعت ادا کرتے اور پھر لوگوں سے ملنے کے لیے تشریف فرما ہوجاتے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللَّهِ وَعَمِّهِ عُبَيْدِ اللَّهِ ابْنَيْ كَعْبٍ عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَقْدَمُ مِنْ سَفَرٍ إِلَّا بِالنَّهَارِ ضُحًى ثُمَّ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَجْلِسُ لِلنَّاسِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز خوف کا بیان
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ ایک غزوہ میں شرکت کی جو نجد کی جانب (کسی علاقے میں رونما ہوا تھا) جب ہم دشمن کے مقابلے میں آئے اور ہم نے صفیں قائم کرلیں تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں نماز پڑھانے کے لیے کھڑے ہوئے ہم میں سے ایک گروہ آپ کی اقتداء میں کھڑا ہوگیا اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابلے میں کھڑا رہا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی اقتداء میں نماز ادا کرنے والوں سمیت ایک رکعت ادا کی اور سجدے کئے پھر وہ لوگ پیچھے ہٹ گئے اور اس گروہ کی جگہ پر آگئے جس گروہ نے نماز ادا نہیں کی تھی اور اس نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں ایک رکعت ادا کی اور دو سجدے کئے پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرلیا اور مسلمانوں میں سے ہر شخص نے اپنی جگہ کھڑے ہو کر اپنی ایک رکعت ادا کی اور دو سجدے کئے۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةً قِبَلَ نَجْدٍ فَوَازَيْنَا الْعَدُوَّ وَصَافَفْنَاهُمْ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي لَنَا فَقَامَ طَائِفَةٌ مِنَّا مَعَهُ وَأَقْبَلَ طَائِفَةٌ عَلَى الْعَدُوِّ فَرَكَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَنْ مَعَهُ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفُوا فَكَانُوا مَكَانَ الطَّائِفَةِ الَّتِي لَمْ تُصَلِّ وَجَاءَتْ الطَّائِفَةُ الَّتِي لَمْ تُصَلِّ فَرَكَعَ بِهِمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ فَرَكَعَ لِنَفْسِهِ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز خوف کا بیان
حضرت سہیل بن ابوحثمہ نماز خوف کے بارے میں بیان کرتے ہیں امام مسلمانوں کے گروہ کو نماز پڑھائے گا اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابلے میں رہے گا پھر جن لوگوں نے امام کی اقتداء میں نماز ادا کی تھی وہ لوگ ایک رکعت ادا کرنے کے بعد اپنے ساتھیوں کی جگہ پر چلے جائیں گے اور دوسرے لوگ آکر امام کے ہمراہ ایک رکعت ادا کریں گے یہ سب لوگ دوسری رکعت انفرادی طور پرا دا کریں گے۔

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ قَالَ يُصَلِّي الْإِمَامُ بِطَائِفَةٍ وَطَائِفَةٌ مُوَاجِهَةُ الْعَدُوِّ فَيُصَلِّي بِالَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً وَيَذْهَبُ هَؤُلَاءِ إِلَى مَصَافِّ أَصْحَابِهِمْ وَيَجِيءُ أُولَئِكَ فَيُصَلِّي بِهِمْ رَكْعَةً وَيَقْضُونَ رَكْعَةً لِأَنْفُسِهِمْ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کی ادائیگی سے رک جانا
حضرت عبدالرحمن بن ابوسعید خدری (رض) اپنے والد کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں غزوہ خندق کے موقع پر ہمیں نماز ادا کرنے کا موقع نہیں ملا یہاں تک کہ رات کا ایک بڑا حصہ گزر گیا پھر جب ہمیں گنجائش نصیب ہوئی جس کا ذکر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں ہے۔ " اور جنگ میں مومنین کے لیے اللہ تعالیٰ کافی ہیں اور اللہ تعالیٰ طاقت اور غالب ہیں " تو حضرت نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال کو بلایا اور ہدایت کی انھوں نے اقامت کہی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی نماز ادا کی اور اسی طریقے سے ادا کی جیسے اسے آپ اپنے وقت میں ادا کرتے تھے پھر آپ نے حضرت بلال کو ہدایت کی انھوں نے عصر کی نماز کے لیے اقامت کہی پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ نماز ادا کی پھر آپ نے حضرت بلال کو یہ ہدایت کی پھر انھوں نے مغرب کی نماز کے لیے اقامت کہی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ نماز ادا کی پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال کو یہ ہدایت کی کہ انھوں نے عشاء کی نماز کے لیے اقامت کہی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ نماز ادا کی یہ عمل اس آیت کے نزول سے پہلے کا ہے اگر تو خوف کی حالت میں ہو تو پیادہ حالت میں یا سواری کی حالت میں (نماز ادا کرلیا کرو)
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حُبِسْنَا يَوْمَ الْخَنْدَقِ حَتَّى ذَهَبَ هَوِيٌّ مِنْ اللَّيْلِ حَتَّى كُفِينَا وَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى وَكَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا فَأَمَرَهُ فَأَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ فَأَحْسَنَ كَمَا كَانَ يُصَلِّيهَا فِي وَقْتِهَا ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ فَصَلَّاهَا ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ فَصَلَّاهَا ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ فَصَلَّاهَا وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرہن کے وقت نماز ادا کرنا
حضرت ابومسعود نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں بیشک سورج اور چاند یہ دونوں کسی شخص کی وفات کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے بلکہ یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جب تم انھیں (گرہن کی حالت میں) دیکھو تو تم کھڑے ہو کر نماز ادا کرنا شروع کردو۔
حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ قَيْسٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَيْسَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ مِنْ النَّاسِ وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَقُومُوا فَصَلُّوا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرہن کے وقت نماز ادا کرنا
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کسوف میں آٹھ رکعت ادا کی تھیں جن میں چار سجدے تھے۔
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَدِينِيُّ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي كُسُوفٍ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرہن کے وقت نماز ادا کرنا
سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں ایک یہودی خاتون ان کے ہاں اور یہ بولیں اللہ تعالیٰ آپ کو قبر کے عذاب سے محفوظ رکھے سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو حضرت عائشہ (رض) نے آپ سے سوال کیا کیا لوگوں کو ان کی قبر میں عذاب دیا جاتا ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ کی پناہ مانگی سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سواری پر سوار ہوئے اس وقت سورج گرہن ہوچکا تھا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور آپ سواری پر سے اترے اور پھر اپنی جگہ کی طرف بڑھے جہاں کھڑے ہو کر آپ نماز پڑھایا کرتے تھے لوگ آپ کے پیچھے کھڑے ہوگئے آپ نے طویل قیام کیا پھر آپ رکوع میں چلے گئے اور طویل رکوع کیا اور پھر آپ نے رکوع سے سر اٹھایا اور طویل قیام کیا لیکن یہ پہلے قیام سے کم تھا پھر آپ رکوع میں چلے گئے اور طویل رکوع کیا لیکن یہ پہلے رکوع سے کم تھا پھر آپ نے دو سجدے کئے پھر کھڑے ہوگئے اور اسی طرح دوسری رکعت ادا کی یہاں تک کہ سورج روشن ہوگیا تو آپ نے ارشاد فرمایا میں دیکھ رہاہوں کہ تم لوگوں کو تمہاری قبروں میں اسی طرح آزمائش میں مبتلا کیا جائے گا جیسے دجال کی آزمائش ہے۔ حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے اے اللہ میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتاہوں میں جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ يَهُودِيَّةً دَخَلَتْ عَلَيْهَا فَقَالَتْ أَعَاذَكِ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَتْهُ أَيُعَذَّبُ النَّاسُ فِي قُبُورِهِمْ قَالَ عَائِذٌ بِاللَّهِ قَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكِبَ يَوْمًا مَرْكَبًا فَخَسَفَتْ الشَّمْسُ فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَلَ ثُمَّ عَمَدَ إِلَى مَقَامِهِ الَّذِي كَانَ يُصَلِّي فِيهِ فَقَامَ النَّاسُ خَلْفَهُ فَأَطَالَ الْقِيَامَ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ ثُمَّ رَفَعَ فَأَطَالَ الْقِيَامَ وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الْأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الْأَوَّلِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ قَامَ فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ تَجَلَّتْ الشَّمْسُ فَدَخَلَ عَلَيَّ فَقَالَ إِنِّي أُرَاكُمْ تُفْتَنُونَ فِي قُبُورِكُمْ كَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ سَمِعْتُهُ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرہن کے وقت نماز ادا کرنا
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں سورج گرہن ہوگیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی۔ حضرت ابن عباس (رض) نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو رکعت ادا کی تھیں جس میں سے ہر ایک رکعت میں دو رکوع کئے تھے پھر آپ نے لوگوں کو خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا : بیشک سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی دو نشانیاں ہیں ان دونوں کو کسی شخص کی موت کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتا اور نہ ہی کسی کی پیدائش کی وجہ سے ہوتا ہے جب تم انھیں اس حالت میں دیکھو تو اللہ کے ذکر کی طرف آجاؤ۔
حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ يُوسُفُ الْبُوَيْطِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِدْرِيسَ هُوَ الشَّافِعِيُّ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ خَسَفَتْ الشَّمْسُ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَكَى ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ صَلَاتَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ خَطَبَهُمْ فَقَالَ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرہن کے وقت نماز ادا کرنا
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔

سیدہ عائشہ (رض) صدیقہ بیان کرتی ہیں سورج گرہن ہوگیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی سیدہ عائشہ (رض) نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو رکعات ادا کی تھیں جن میں سے ہر ایک میں دو مرتبہ رکوع کیا تھا۔
قَالَ وَأَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ح قَالَ وَأَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَسَفَتْ الشَّمْسُ فَصَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَكَتْ أَنَّهُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ رَكْعَتَيْنِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرہن کے وقت نماز ادا کرنا
سیدہ اسماء بنت ابوبکر بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورج گرہن کے موقع پر غلام آزاد کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ حِينَ كَسَفَتْ الشَّمْسُ بِعَتَاقَةٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حُذَيْفَةَ مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز استسقاء
حضرت عبداللہ بن زیدیہ بات ذکر کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے ہمراہ عیدگاہ پر تشریف لے گئے تھے آپ نے نماز استسقاء ادا کی تھی آپ نے قبلہ کی طرف رخ کیا تھا اور اپنی چادر کو الٹ دیا تھا۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَخْبَرَهُ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ يَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِالنَّاسِ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز استسقاء
عباد بن تمیم اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے ہمراہ عیدگاہ پر تشریف لے گئے

وہاں آپ نے لوگوں کے بارش کی دعا کی آپ کھڑے ہوئے آپ نے کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی پھر آپ نے قبلہ کی طرف رخ کیا اور اپنی چادر کو الٹ دیا تو بارش نازل ہوئی۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ أَنَّ عَمَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِالنَّاسِ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي لَهُمْ فَقَامَ فَدَعَا اللَّهَ قَائِمًا ثُمَّ تَوَجَّهَ قِبَلَ الْقِبْلَةِ فَحَوَّلَ رِدَاءَهُ فَأُسْقُوا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بارش کی دعا کرتے ہوئے ہاتھ بلند کرنا
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دعا کے دوران اپنے دونوں ہاتھ بلند نہیں کرتے تھے البتہ بارش کی دعا مانگتے ہوئے آپ نے ایسا کیا ہے۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ الدُّعَاءِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا
حضرت ابن عمر (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے جب کوئی شخص جمعہ پڑھنے آئے تو اسے پہلے غسل کرلینا چاہیے۔
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا
حضرت ابوسعید خدری (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ارشاد فرماتے ہیں جمعہ کے دن غسل کرنا ہر بالغ شخص پر لازم ہے۔

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلِمٍ أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ حضرت عمر بن خطاب خطبہ دے رہے تھے اسی دوران ایک شخص مسجد میں داخل ہوا۔ حضرت عمر اس کی طرف متوجہ ہوئے تو وہ بولا اے امیرالمومنین میں نے جب اذان کی آواز سنی تو اس کے فورا بعد صرف وضو کیا اور یہاں آگیا۔ حضرت عمر نے فرمایا کیا وضو ہی کیا ہے ؟ کیا تم نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی شخص جمعہ کے لیے آئے تو اس شخص کو غسل کرلینا چاہیے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ بَيْنَمَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَخْطُبُ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ فَعَرَّضَ بِهِ عُمَرُ فَقَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَا زِدْتُ أَنْ تَوَضَّأْتُ حِينَ سَمِعْتُ النِّدَاءَ فَقَالَ وَالْوُضُوءَ أَيْضًا أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا
حضرت سمرہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص جمعہ کی نماز کے لیے وضو کرے تو یہ کافی ہے لیکن اگر وہ غسل کرلے تو زیادہ بہتر ہے۔
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ لِلْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ وَمَنْ اغْتَسَلَ فَهُوَ أَفْضَلُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن اور اس میں غسل کرنے اور خوشبو لگانے کی فضیلت
حضرت سلمان فارسی بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور اپنی گنجائش کے مطابق اچھی طرح سے پاک صاف ہو پھر تیل لگائے یا اپنے گھر میں موجود خوشبولگائے اور پھر مسجد کی طرف چل کر آئے اور دو لوگوں کے درمیان علیحدگی نہ ڈالے اور نماز ادا کرے جو اسے توفیق ملے پھر جب امام آئے تو وہ خاموش ہو کر (خطبہ سنے) تو اس شخص کے اس جمعے اور اگلے جمعے کے درمیان والے تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَدِيعَةَ عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَتَطَهَّرَ بِمَا اسْتَطَاعَ مِنْ طُهْرٍ ثُمَّ ادَّهَنَ مِنْ دُهْنِهِ أَوْ مَسَّ مِنْ طِيبِ بَيْتِهِ ثُمَّ رَاحَ فَلَمْ يُفَرِّقْ بَيْنَ اثْنَيْنِ وَصَلَّى مَا كُتِبَ لَهُ فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ أَنْصَتَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں قرأت کرنا
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورت تنزیل السجدہ اور سورت الدھر کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ وَهَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ
tahqiq

তাহকীক: