সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
فضائل قرآن کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৯৬ টি
হাদীস নং: ৩৩১২
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص پچاس آیات پڑھے۔
حضرت تمیم داری اور حضرت فضالہ بیان کرتے ہیں جو شخص رات کے وقت پچاس آیات پڑھ لیتا ہے اسے حفاظت کرنے والوں میں لکھا جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِسْطَامَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ وَفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَا مَنْ قَرَأَ بِخَمْسِينَ آيَةً فِي لَيْلَةٍ كُتِبَ مِنْ الْحَافِظِينَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৩
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سو آیات پڑھنا۔
حضرت ابودرداء نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص رات کے وقت سو آیات پڑھ لیتا ہے اسے غافلوں میں نہیں لکھا جاتا۔ امام دارمی فرماتے ہیں بعض محدثین نے سالم نامی راوی کی جگہ راشد بن سعید کا ذکر کیا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ يُحَنَّسَ مَوْلَى الزُّبَيْرِ عَنْ سَالِمٍ أَخِي أُمِّ الدَّرْدَاءِ فِي اللَّهِ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَرَأَ بِمِائَةِ آيَةٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنْ الْغَافِلِينَ قَالَ أَبُو مُحَمَّد مِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ مَكَانَ سَالِمٍ رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৪
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سو آیات پڑھنا۔
حضرت ابن عمر (رض) روایت کرتے ہیں جو شخص رات کے وقت سو آیات پڑھ لیتا ہے اسے عبادت گزاروں میں لکھا جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ بِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنْ الْقَانِتِينَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৫
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سو آیات پڑھنا۔
حضرت تمیم داری نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص رات کے وقت سو آیات پڑھ لیتا ہے اس کے لیے رات بھر عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِسْطَامَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَرَأَ بِمِائَةِ آيَةٍ فِي لَيْلَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৬
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سو آیات پڑھنا۔
کعب فرماتے ہیں جو شخص سو آیات پڑھ لیتا ہے اسے عبادت گزاروں میں لکھ دیا جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ قَالَ قَالَ كَعْبٌ مَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ مِنْ الْقَانِتِينَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৭
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سو آیات پڑھنا۔
حضرت تمیم داری اور حضرت فضالہ بن عبید فرماتے ہیں جو شخص رات کے وقت سو آیات پڑھ لیتا ہے اسے عبادت گزاروں میں لکھ دیا جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِسْطَامَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ وَفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَا مَنْ قَرَأَ بِمِائَةِ آيَةٍ فِي لَيْلَةٍ كُتِبَ مِنْ الْقَانِتِينَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৮
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سو آیات پڑھنا۔
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں جو شخص رات کے وقت سو آیات پڑھ لیتا ہے اسے عبادت گزاروں میں لکھ دیا جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا فِطْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ بِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنْ الْقَانِتِينَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৯
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سو آیات پڑھنا۔
حضرت ابوامامہ فرماتے ہیں جو شخص رات کے وقت سو آیات پڑھ لیتا ہے اسے غافلوں میں شامل نہیں کیا جاتا۔
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ مَنْ قَرَأَ بِمِائَةِ آيَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنْ الْغَافِلِينَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২০
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص دو سو آیات پڑھے۔
حضرت ابوامامہ فرماتے ہیں جو شخص دو سو آیات پڑھتا ہے اسے عبادت گزاروں میں لکھ دیا جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا حَرِيزٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ مَنْ قَرَأَ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنْ الْقَانِتِينَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২১
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص دو سو آیات پڑھے۔
حضرت ابودرداء نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص رات کے وقت دو سو آیات پڑھتا ہے اسے عبادت گزاروں میں لکھ دیا جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ يُحَنَّسَ مَوْلَى الزُّبَيْرِ عَنْ سَالِمٍ أَخِي أُمِّ الدَّرْدَاءِ فِي اللَّهِ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَرَأَ مِائَتَيْ آيَةٍ فِي لَيْلَةٍ كُتِبَ مِنْ الْقَانِتِينَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২২
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص دو سو آیات پڑھے۔
حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں جو شخص رات کے وقت دو سو آیات پڑھتا ہے اسے غافلوں میں نہیں لکھا جاتا اور جو شخص رات کے وقت سو آیات پڑھ لیتا ہے اسے عبادت گزاروں میں لکھا جاتا ہے اور جو دو سو آیات پڑھ لیتا ہے اسے کامیاب لوگوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ عَشْرَ آيَاتٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنْ الْغَافِلِينَ وَمَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ بِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنْ الْقَانِتِينَ وَمَنْ قَرَأَ بِمِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنْ الْفَائِزِينَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৩
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص ایک سو سے لے کر ایک ہزار آیات پڑھے۔
حضرت ابوسعید (رض) فرماتے ہیں جو شخص رات کے وقت دس آیات پڑھ لیتا ہے اسے ذکر کرنے والوں میں لکھ دیا جاتا ہے جو شخص سو آیات پڑھتا ہے اسے عبادت گزاروں میں لکھ دیا جاتا ہے جو شخص پانچ سو آیات پڑھتا ہے اسے ایک ایک قنطار اجر نصیب ہوتا ہے ان سے پوچھا گیا قنطار سے کیا مراد ہے انھوں نے جواب دیا ایک بیل کے وزن کے برابر سونا۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ عَشْرَ آيَاتٍ كُتِبَ مِنْ الذَّاكِرِينَ وَمَنْ قَرَأَ بِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنْ الْقَانِتِينَ وَمَنْ قَرَأَ بِخَمْسِ مِائَةِ آيَةٍ إِلَى الْأَلْفِ أَصْبَحَ وَلَهُ قِنْطَارٌ مِنْ الْأَجْرِ قِيلَ وَمَا الْقِنْطَارُ قَالَ مِلْءُ مَسْكِ الثَّوْرِ ذَهَبًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৪
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص ایک سو سے لے کر ایک ہزار آیات پڑھے۔
حضرت حسن نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص رات کے وقت ایک سو آیات پڑھتا ہے اور اس رات قرآن کے ساتھ بحث نہیں کرتا اور جو شخص رات کے وقت دو سو آیات پڑھتا ہے اس کے لیے رات بھر عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے اور جو شخص پانچ سو سے لے کر ایک ہزار تک آیات پڑھتا ہے اس کو آخرت میں ایک قنطار نصیب ہوگا۔ لوگوں نے دریافت کیا قنطار سے آپ کی کیا مراد ہے آپ نے جواب دیا بارہ ہزار دینار۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ مِائَةَ آيَةٍ لَمْ يُحَاجَّهُ الْقُرْآنُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ وَمَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ وَمَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ خَمْسَ مِائَةِ آيَةٍ إِلَى الْأَلْفِ أَصْبَحَ وَلَهُ قِنْطَارٌ فِي الْآخِرَةِ قَالُوا وَمَا الْقِنْطَارُ قَالَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৫
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص ایک سو سے لے کر ایک ہزار آیات پڑھے۔
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں جو شخص رات کے وقت تین سو آیات پڑھتا ہے اس کے لیے ایک قنطار ثواب لکھا جاتا ہے اور جو شخص سات سو آیات تک پڑھتا ہے راوی بیان کرتے ہیں مجھے یاد نہیں اس بارے میں ابونعیم نامی محدث نے کیا بات کی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا فِطْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ ثَلَاثَ مِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ وَمَنْ قَرَأَ سَبْعَ مِائَةِ آيَةٍ لَا أَدْرِي أَيَّ شَيْءٍ قَالَ فِيهَا أَبُو نُعَيْمٍ بِقَوْلِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৬
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص ایک ہزار آیات پڑھتا ہے۔
حضرت ابومامہ فرماتے ہیں جو شخص ایک ہزار آیات پڑھتا ہے اس کے لیے اجر کا ایک قنطار لکھ دیا جاتا ہے اس قنطار کے ایک قیراط کا معاوضہ پوری دنیا نہیں دے سکتی۔ وہ یہ فرماتے ہیں یعنی دنیا اس کے برابر نہیں ہوسکتی۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا حَرِيزٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ مَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ مِنْ الْأَجْرِ وَالْقِيرَاطُ مِنْ ذَلِكَ الْقِنْطَارِ لَا يَفِي بِهِ دُنْيَاكُمْ يَقُولُ لَا يَعْدِلُهُ دُنْيَاكُمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৭
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص ایک ہزار آیات پڑھتا ہے۔
حضرت تمیم داری اور حضرت فضالہ بن عبید فرماتے ہیں جو شخص رات کے وقت ایک ہزار آیات پڑھتا ہے اس کے لیے ایک قنطار لکھ دیا جاتا ہے اور اس قنطار کا ایک قیراط دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے بہتر ہے اور اللہ جو چاہتا ہے وہ شخص اتنا ہی اجر حاصل کرلیتا ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِسْطَامَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ وَفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَا مَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ فِي لَيْلَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ وَالْقِيرَاطُ مِنْ الْقِنْطَارِ خَيْرٌ مِنْ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا وَاكْتَنَزَ مِنْ الْأَجْرِ مَا شَاءَ اللَّهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৮
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص ایک ہزار آیات پڑھتا ہے۔
حضرت ابودرداء نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص ایک ہزار آیات پڑھ لے اس کے لیے اجر کا ایک قنطار لکھ دیا جاتا ہے جس کا ایک قیراط بڑے ٹیلے کی مانند ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ يُحَنَّسَ مَوْلَى الزُّبَيْرِ عَنْ سَالِمٍ أَخِي أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ إِلَى خَمْسِ مِائَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ مِنْ الْأَجْرِ الْقِيرَاطُ مِنْهُ مِثْلُ التَّلِّ الْعَظِيمِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৯
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنطار کتنا ہوتا ہے۔
حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں ایک قنطار بارہ ہزار دینار کا ہوتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَبَانُ الْعَطَّارُ وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ الْقِنْطَارُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৩০
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنطار کتنا ہوتا ہے۔
حضرت ابونضرہ عبدی فرماتے ہیں ایک قنطار ایک بیل کے وزن جتنا ہوتا ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ عِيسَى عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ الْعَبْدِيِّ قَالَ الْقِنْطَارُ مِلْءُ مَسْكِ ثَوْرٍ ذَهَبًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৩১
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنطار کتنا ہوتا ہے۔
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں ایک قنطار چالیس ہزار دینار کا ہوتا ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ عَنْ هُشَيْمٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ الْقِنْطَارُ أَرْبَعُونَ أَلْفًا
তাহকীক: