সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

فضائل قرآن کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৯৬ টি

হাদীস নং: ৩২৭২
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت کہف کی فضیلت۔
زربن حبیش فرماتے ہیں جو شخص سورت کہف کی آخری آیات اس مقصد کے لیے پڑھے گا کہ رات کے وقت جس وقت چاہے بیدار ہوجائے تو وہ اسی وقت بیدار ہوجائے گا۔ عبدہ نامی راوی فرماتے ہیں ہم نے اس کا تجربہ کیا ہے اور اسے ایساہی پایا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ عَبْدَةَ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ مَنْ قَرَأَ آخِرَ سُورَةِ الْكَهْفِ لِسَاعَةٍ يُرِيدُ يَقُومُ مِنْ اللَّيْلِ قَامَهَا قَالَ عَبْدَةُ فَجَرَّبْنَاهُ فَوَجَدْنَاهُ كَذَلِكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৩
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت کہف کی فضیلت۔
حضرت ابوسعید (رض) فرماتے ہیں جو شخص جمعہ کی رات میں سورت کہف کی تلاوت کرے گا یہ سورت اس کے اور خانہ کعبہ کے درمیان نور بن جائے گی۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْكَهْفِ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ أَضَاءَ لَهُ مِنْ النُّورِ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ الْعَتِيقِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৪
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت تنزیل سجدہ اور سورت ملک کی فضیلت۔
خالد بن معدان فرماتے ہیں نجات دینے والی سورتوں کو پڑھا کرو اور وہ سورت سجدہ ہے کیونکہ مجھے یہ پتا چلا ہے ایک شخص جو یہ سورت پڑھتا تھا اس کے علاوہ کوئی اور سورت نہیں پڑھتا تھا وہ بہت گناہ گار تھا اس سورت نے اس شخص پر اپنے پر پھیلا دیئے تھے اور یہ کہا تھا کہ اے میرے رب اس شخص کو بخش دے کیونکہ یہ میری بکثرت قرأت کیا کرتا تھا۔ تو اللہ نے اس شخص کے بارے میں اس سورت کی شفاعت قبول کی اور اس شخص کے ہر گناہ کے عوض ایک نیکی لکھ دی اور اس کا ایک درجہ بلند کردیا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَتْنَا عَبْدَةُ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ قَالَ اقْرَءُوا الْمُنَجِّيَةَ وَهِيَ الم تَنْزِيلُ فَإِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَقْرَؤُهَا مَا يَقْرَأُ شَيْئًا غَيْرَهَا وَكَانَ كَثِيرَ الْخَطَايَا فَنَشَرَتْ جَنَاحَهَا عَلَيْهِ وَقَالَتْ رَبِّ اغْفِرْ لَهُ فَإِنَّهُ كَانَ يُكْثِرُ قِرَاءَتِي فَشَفَّعَهَا الرَّبُّ فِيهِ وَقَالَ اكْتُبُوا لَهُ بِكُلِّ خَطِيئَةٍ حَسَنَةً وَارْفَعُوا لَهُ دَرَجَةً
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৫
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت تنزیل سجدہ اور سورت ملک کی فضیلت۔
کعب فرماتے ہیں جو شخص سورت سجدہ اور سورت ملک پڑھے گا اس کے لیے ستر نیکیاں لکھی جائیں گے اور اس کے ستر گناہ معاف ہوجائیں گے ان سورتوں کے پڑھنے کی وجہ سے۔ اور ان کی وجہ سے اس کے ستر درجات بلند ہوجائیں گے۔
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ كَعْبٍ قَالَ مَنْ قَرَأَ تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ وَ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ كُتِبَ لَهُ سَبْعُونَ حَسَنَةً وَحُطَّ عَنْهُ بِهَا سَبْعُونَ سَيِّئَةً وَرُفِعَ لَهُ بِهَا سَبْعُونَ دَرَجَةً
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৬
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت تنزیل سجدہ اور سورت ملک کی فضیلت۔
خالد بن معدان فرماتے ہیں بیشک سورت سجدہ اپنے پڑھنے والے کی طرف سے قبر میں بحث کرے گی اور یوں کہے گی کہ اے اللہ اگر میں تیری کتاب کا حصہ ہوں تو اس شخص کے بارے میں میری شفاعت کو قبول کر۔ اور اگر میں تیری کتاب کا حصہ نہیں ہوں تو اس شخص کے ذریعے مجھے مٹا دے یہ سورت ایک پرندہ کی مانند ہوگی جو اپنے پر اس شخص پر پھیلا دے گی اور اس کے لیے شفاعت کرے گی اور اسے قبر کے عذاب سے بچائے گی۔ خالد بن معدان نے سورت ملک کے بارے میں بھی یہی روایت بیان کی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں خالد بن معدان روزانہ رات کے وقت یہ دونوں سورتیں پڑھا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا خَالِدٍ عَامِرَ بْنَ جَشِيبٍ وَبَحِيرَ بْنَ سَعْدٍ يُحَدِّثَانِ أَنَّ خَالِدَ بْنَ مَعْدَانَ قَالَ إِنَّ الم تَنْزِيلُ تُجَادِلُ عَنْ صَاحِبِهَا فِي الْقَبْرِ تَقُولُ اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتُ مِنْ كِتَابِكَ فَشَفِّعْنِي فِيهِ وَإِنْ لَمْ أَكُنْ مِنْ كِتَابِكَ فَامْحُنِي عَنْهُ وَإِنَّهَا تَكُونُ كَالطَّيْرِ تَجْعَلُ جَنَاحَهَا عَلَيْهِ فَيُشْفَعُ لَهُ فَتَمْنَعُهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَفِي تَبَارَكَ مِثْلَهُ فَكَانَ خَالِدٌ لَا يَبِيتُ حَتَّى يَقْرَأَ بِهِمَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৭
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت تنزیل سجدہ اور سورت ملک کی فضیلت۔
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو سوتے وقت سورت سجدہ اور سورت ملک پڑھا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ لَيْثٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنَامُ حَتَّى يَقْرَأَ تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ وَتَبَارَكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৮
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت تنزیل سجدہ اور سورت ملک کی فضیلت۔
طاوس بیان کرتے ہیں ان دونوں سورتوں کو قرآن کی دیگر سورتوں پر ساٹھ بھلائیوں کے حوالے سے فضیلت عطاکی گئی ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ فُضِّلَتَا عَلَى كُلِّ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ بِسِتِّينَ حَسَنَةً
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৯
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت تنزیل سجدہ اور سورت ملک کی فضیلت۔
مرہ فرماتے ہیں ایک شخص کو قبر میں لایا گیا تو قبر کی ایک جانب سے کوئی آیا تو قرآن کی ایک سورت جس کی تیس آیتیں ہیں اس شخص کی جانب سے اس کا مقابلہ کرنے لگی۔ روای کہتے ہیں میں نے اور مسروق نے قرآن کا جائزہ لیا تو ہمیں صرف سورت ملک ہی تیس آیات والی ملی۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ مُرَّةَ يَقُولُ أُتِيَ رَجُلٌ فِي قَبْرِهِ فَأُتِيَ جَانِبُ قَبْرِهِ فَجَعَلَتْ سُورَةٌ مِنْ الْقُرْآنِ ثَلَاثُونَ آيَةً تُجَادِلُ عَنْهُ حَتَّى قَالَ فَنَظَرْنَا أَنَا وَمَسْرُوقٌ فَلَمْ نَجِدْ فِي الْقُرْآنِ سُورَةً ثَلَاثِينَ آيَةً إِلَّا تَبَارَكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮০
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت طہ اور سورت یاسین کی فضیلت۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے بیشک اللہ نے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے سے ایک ہزار سال پہلے سورت طہ اور سورت یسین کو پڑھا تھا جب فرشتوں نے قرآن سنا تو کہا وہ امت کتنی خوش نصیب ہے جس پر یہ نازل ہوگی اور وہ ذہن کتنے خوش نصیب ہیں جن میں یہ سمائیں گی اور وہ زبانیں کتنی خوش نصیب ہوں گی جو انھیں پڑھیں گی۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُهَاجِرِ بْنِ الْمِسْمَارِ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصِ بْنِ ذَكْوَانَ عَنْ مَوْلَى الْحُرَقَةِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَرَأَ طه وْ يس قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ بِأَلْفِ عَامٍ فَلَمَّا سَمِعَتْ الْمَلَائِكَةُ الْقُرْآنَ قَالَتْ طُوبَى لِأُمَّةٍ يَنْزِلُ هَذَا عَلَيْهَا وَطُوبَى لِأَجْوَافٍ تَحْمِلُ هَذَا وَطُوبَى لِأَلْسِنَةٍ تَتَكَلَّمُ بِهَذَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮১
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت یسین کی فضیلت۔
حسن بیان کرتے ہیں جو شخص رات کے وقت اللہ کی رضامندی کے حصول کے لیے سورت یسین پڑھے گا اس کی بخشش کردی جائے گی وہ یہ بھی بیان کرتے ہیں مجھے یہ پتا چلا ہے کہ یہ پورے قرآن کے برابر ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ مُوسَى بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ بَلَغَنِي عَنْ الْحَسَنِ قَالَ مَنْ قَرَأَ يس فِي لَيْلَةٍ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ أَوْ مَرْضَاةِ اللَّهِ غُفِرَ لَهُ وَقَالَ بَلَغَنِي أَنَّهَا تَعْدِلُ الْقُرْآنَ كُلَّهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮২
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت یسین کی فضیلت۔
حضرت انس بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورت یسین ہے جو شخص اسے پڑھے گا گویا اس نے دس مرتبہ قرآن پڑھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ عَنْ هَارُونَ أَبِي مُحَمَّدٍ عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ قَلْبًا وَإِنَّ قَلْبَ الْقُرْآنِ يس مَنْ قَرَأَهَا فَكَأَنَّمَا قَرَأَ الْقُرْآنَ عَشْرَ مَرَّاتٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৩
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت یسین کی فضیلت۔
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص اللہ کی رضا کے حصول کے لیے رات کے وقت سورت یسین پڑھے گا اسی رات اس کی مغفرت کردی جائے گی۔
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَرَأَ يس فِي لَيْلَةٍ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ غُفِرَ لَهُ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৪
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت یسین کی فضیلت۔
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں مجھے یہ پتا چلا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص دن کے آغاز میں سورت یسین پڑھے گا اس کی اس دن کی تمام ضروریات پوری ہوجائیں گے۔
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَرَأَ يس فِي صَدْرِ النَّهَارِ قُضِيَتْ حَوَائِجُهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৫
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت یسین کی فضیلت۔
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں جو شخص سورت یسین پڑھے گا تو دن بھر شام تک ایسے آسانی نصیب ہوگی اور جو شخص رات کے وقت پڑھے گا اسے رات بھر صبح تک آسانی رہے گی۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا رَاشِدٌ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيُّ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ مَنْ قَرَأَ يس حِينَ يُصْبِحُ أُعْطِيَ يُسْرَ يَوْمِهِ حَتَّى يُمْسِيَ وَمَنْ قَرَأَهَا فِي صَدْرِ لَيْلِهِ أُعْطِيَ يُسْرَ لَيْلَتِهِ حَتَّى يُصْبِحَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৬
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت دخان، حم سے شروع ہونے والی سورتوں کی فضیلت۔
عبداللہ بن عیسیٰ بیان کرتے ہیں مجھے یہ بتایا گیا ہے جو شخص سورت دخان جمعہ کی رات ایمان اور تصدیق کے ہمراہ پڑھے گا اس کی بخشش کردی جائے گی۔
حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى قَالَ أُخْبِرْتُ أَنَّهُ مَنْ قَرَأَ حم الدُّخَانَ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ إِيمَانًا وَتَصْدِيقًا بِهَا أَصْبَحَ مَغْفُورًا لَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৭
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت دخان، حم سے شروع ہونے والی سورتوں کی فضیلت۔
ابورافع بیان کرتے ہیں جو شخص جمعہ کی رات سورت دخان پڑھے گا اس کی بخشش ہوجائے گی اور حور عین سے اس کی شادی ہوگی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ مَنْ قَرَأَ الدُّخَانَ فِي لَيْلَةِ الْجُمُعَةِ أَصْبَحَ مَغْفُورًا لَهُ وَزُوِّجَ مِنْ الْحُورِ الْعِينِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৮
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت دخان، حم سے شروع ہونے والی سورتوں کی فضیلت۔
سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں حم سے شروع ہونے والی سورتیں پڑھو کیونکہ ان کا نام دلہن رکھا گیا ہے۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ كُنَّ الْحَوَامِيمُ يُسَمَّيْنَ الْعَرَائِسَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৯
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت دخان، حم سے شروع ہونے والی سورتوں کی فضیلت۔
حسن بیان کرتے ہیں جو شخص صبح کے وقت سورت حشر کی تین آیات پڑھ لے گا اگر وہ اس دن فوت بھی ہوجائے تو اسے شہادت کی موت نصیب ہوگی جو شخص شام کو پڑھ لے گا اگر وہ اس رات کو فوت ہو بھی جائے تو اسے شہادت کی موت نصیب ہوگی۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ مَنْ قَرَأَ ثَلَاثَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْحَشْرِ إِذَا أَصْبَحَ فَمَاتَ مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ طُبِعَ بِطَابَعِ الشُّهَدَاءِ وَإِنْ قَرَأَ إِذَا أَمْسَى فَمَاتَ مِنْ لَيْلَتِهِ طُبِعَ بِطَابَعِ الشُّهَدَاءِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯০
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت دخان، حم سے شروع ہونے والی سورتوں کی فضیلت۔
خالد بن معدان نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں آپ سوتے وقت سبح سے شروع ہونے والی آیات پڑھا کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے کہ ان میں سے ایک آیت ایسی ہے جو ایک ہزار آیتوں کے برابر ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ عِيسَى عَنْ مَعْنٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ الْمُسَبِّحَاتِ عِنْدَ النَّوْمِ وَيَقُولُ إِنَّ فِيهِنَّ آيَةً تَعْدِلُ أَلْفَ آيَةٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯১
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورت دخان، حم سے شروع ہونے والی سورتوں کی فضیلت۔
حضرت معقل بن یسار نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص صبح کے وقت یہ پڑھے اعوذ باللہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم۔ اور پھر سورت حشر کی آخری تین آیات پڑھ لے تو اللہ اس شخص کے لیے ہزار فرشتے مقرر کردیتا ہے جو شام تک اس کے لیے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اور اگر کوئی شخص شام کے وقت انھیں پڑھ لے تو صبح تک ایسا ہوتا رہتا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ طَهْمَانَ أَبُو الْعَلَاءِ الْخَفَّافُ حَدَّثَنِي نَافِعُ بْنُ أَبِي نَافِعٍ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ وَثَلَاثَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْحَشْرِ وَكَّلَ اللَّهُ بِهِ سَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ حَتَّى يُمْسِيَ وَإِنْ قَالَهَا مَسَاءً فَمِثْلُ ذَلِكَ حَتَّى يُصْبِحَ
tahqiq

তাহকীক: