সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

فضائل قرآن کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৯৬ টি

হাদীস নং: ৩৩৫২
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
حضرت سعد بن ابی وقاص نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص اچھی آواز میں قرآن نہیں پڑھتا اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ابن عیینہ فرماتے ہیں وہ شخص بےنیاز ہوجاتا ہے امام دارمی فرماتے ہیں لوگ یہ کہتے ہیں ابن نہیک نامی راوی کا نام عبیداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَهِيكٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد النَّاسُ يَقُولُونَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نَهِيكٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫৩
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
طاوس بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا اچھی آواز میں قرآن کون پڑھتا ہے اور اچھے طریقے سے کون قرأت کرتا ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا وہ شخص کہ جب تم اسے قرأت کرتے ہوئے سنو تو تمہیں یہ محسوس ہو کہ وہ شخص اللہ سے ڈرتا ہے طاوس بیان کرتے ہیں طلق ایسے ہی آدمی تھے۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا مِسْعَرٌ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ النَّاسِ أَحْسَنُ صَوْتًا لِلْقُرْآنِ وَأَحْسَنُ قِرَاءَةً قَالَ مَنْ إِذَا سَمِعْتَهُ يَقْرَأُ أُرِيتَ أَنَّهُ يَخْشَى اللَّهَ قَالَ طَاوُسٌ وَكَانَ طَلْقٌ كَذَلِكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫৪
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے اللہ نے کسی چیز کی ایسی اجازت نہیں دی جو اس نے نبی کو اچھی آواز میں قرآن پڑھنے کی دی ہے راوی بیان کرتے ہیں اس سے مراد بلند آواز میں پڑھنا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَأْذَنْ اللَّهُ لِشَيْءٍ مَا أَذِنَ لِنَبِيٍّ يَتَغَنَّى بِالْقُرْآنِ و قَالَ صَاحِبٌ لَهُ زَادَ يَجْهَرُ بِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫৫
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
حضرت ابوسلمہ بیان کرتے ہیں حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں اللہ نے کسی بھی چیز کی وہ اجازت نہیں دی جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ اچھی آواز میں قرآن پڑھیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ مَا أَذِنَ اللَّهُ لِشَيْءٍ كَمَا أَذِنَ لِنَبِيٍّ يَتَغَنَّى بِالْقُرْآنِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫৬
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوموسی (رض) کو فرمایا تھا کہ ان کی آواز قرآن میں پڑھنے میں بہت اچھی تھی اس شخص کو آل داؤد کی خوش آوازی عطاکی گئی ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ لِأَبِي مُوسَى وَكَانَ حَسَنَ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ لَقَدْ أُوتِيَ هَذَا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫৭
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
حضرت عمر بن خطاب کے بارے میں منقول ہے کہ جب وہ حضرت ابوموسی (رض) کو دیکھتے تو یہ فرمایا کرتے تھے کہ اے ابوموسی (رض) ہمارے پروردگار کی یاد دلاؤ تو حضرت ابوموسی (رض) ان کے پاس قرأت کیا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَيْضًا أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ إِذَا رَأَى أَبَا مُوسَى قَالَ ذَكِّرْنَا رَبَّنَا يَا أَبَا مُوسَى فَيَقْرَأُ عِنْدَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫৮
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں میں تمہیں ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ کسی شخص نے ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر رکھا ہوا ہو اور وہ خوش آواز ہو اور وہ سورت بقرہ پڑھنی چھوڑ چکا ہو کیونکہ شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے جس میں سورت بقرہ پڑھی جاتی ہے اور سب سے ویران گھر وہ دماغ ہے جس میں اللہ کی کتاب میں سے کچھ موجود نہ ہو۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى يَتَغَنَّى وَيَدَعُ أَنْ يَقْرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَفِرُّ مِنْ الْبَيْتِ يُقْرَأُ فِيهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ وَإِنَّ أَصْفَرَ الْبُيُوتِ الْجَوْفُ يَصْفَرُ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫৯
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
سلمہ بیذق مدینہ آئے اور لوگوں کو نماز پڑھانے کے لیے کھڑے ہوئے سالم سے یہ کہا گیا اگر آپ آئیں اور ان کی قرأت سنیں تو یہ مناسب ہوگا جب سالم مسجد کے دروازے پر آئے اور ان کی قرأت سنی تو وہ واپس آگئے اور بولے یہ تو گا رہا ہے۔
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي بَعْضُ آلِ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَدِمَ سَلَمَةُ الْبَيْذَقُ الْمَدِينَةَ فَقَامَ يُصَلِّي بِهِمْ فَقِيلَ لِسَالِمٍ لَوْ جِئْتَ فَسَمِعْتَ قِرَاءَتَهُ فَلَمَّا كَانَ بِبَابِ الْمَسْجِدِ سَمِعَ قِرَاءَتَهُ رَجَعَ فَقَالَ غِنَاءٌ غِنَاءٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬০
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں حضرت ابوموسی (رض) حضرت عمر کے پاس آتے تھے ان سے یہ کہا کرتے تھے ہمارے پروردگار کی یاد دلائیں تو حضرت ابوموسی (رض) ان کے پاس قرأت کیا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا مُوسَى كَانَ يَأْتِي عُمَرَ فَيَقُولُ لَهُ عُمَرُ ذَكِّرْنَا رَبَّنَا فَيَقْرَأُ عِنْدَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬১
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اللہ نے کسی بھی چیز کی وہ اجازت نہیں دی جو اجازت اس نے اپنے نبی کو بلند آواز سے اچھی طرح قرآن پڑھنے کی دی ہے۔
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَذِنَ اللَّهُ لِشَيْءٍ كَأَذَنِهِ لِنَبِيٍّ يَتَغَنَّى بِالْقُرْآنِ يَجْهَرُ بِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬২
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
ابن بریدہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ابوموسی (رض) کو آل داؤد کی خوش آوازی میں سے کچھ حصہ عطا کیا گیا ہے۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَقَدْ أُوتِيَ أَبُو مُوسَى مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬৩
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے آپ نے ایک شخص کو قرأت کرتے ہوئے سنا تو دریافت کیا یہ کون شخص ہے عرض کی گئی یہ عبداللہ بن قیس ہے۔ آپ نے فرمایا اس شخص کو آل داؤد کی خوش آوازی میں سے کچھ حصہ عطا کیا گیا ہے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعَ قِرَاءَةَ رَجُلٍ فَقَالَ مَنْ هَذَا قِيلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ قَالَ لَقَدْ أُوتِيَ هَذَا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬৪
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
حضرت براء نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں اپنی آوازوں کے ذریعے قرآن کو آراستہ کرو۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ عَنْ الْبَرَاءِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ زَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬৫
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
حضرت براء بن عازب بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے اپنی آوازوں کے ذریعے قرآن کو خوبصورت کرو کیونکہ اچھی آواز کے ذریعے قرآن کے حسن میں اضافہ ہوتا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ زَاذَانَ أَبِي عُمَرَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ حَسِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ فَإِنَّ الصَّوْتَ الْحَسَنَ يَزِيدُ الْقُرْآنَ حُسْنًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬৬
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن پڑھتے ہوئے غلط اعراب پڑھنا حرام ہے۔
اعمش بیان کرتے ہیں ایک شخص نے حضرت انس کی موجودگی میں قرآن پڑھتے ہوئے اعراب کی غلطی کی تو حضرت انس نے اس بات کو ناپسند کیا۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِدْرِيسَ عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ قَرَأَ رَجُلٌ عِنْدَ أَنَسٍ بِلَحْنٍ مِنْ هَذِهِ الْأَلْحَانِ فَكَرِهَ ذَلِكَ أَنَسٌ قَالَ أَبُو مُحَمَّد و قَالَ غَيْرُهُ قَرَأَ غُورَكُ بْنُ أَبِي الْخِضْرِمِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬৭
فضائل قرآن کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن پڑھتے ہوئے غلط اعراب پڑھنا حرام ہے۔
امام درامی فرماتے ہیں علماء قرآن میں اعراب کی غلطی کو بدعت شمار کرتے ہیں۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ عُلَيَّةَ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ كَانُوا يَرَوْنَ هَذِهِ الْأَلْحَانَ فِي الْقُرْآنِ مُحْدَثَةً
tahqiq

তাহকীক: