সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

حج کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৪ টি

হাদীস নং: ১৭৭৯
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حالت احرام والا شخص جب فوت ہوجائے تو اس کے ساتھ کیا کیا جائے۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں ایک شخص نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ عرفہ میں ٹھہرا ہوا تھا وہ اپنی اونٹنی سے گرگیا ۔ (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں) کہ اس کی اونٹنی نے اسے گرا دیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اسے پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل دو اور اسے دو کپڑوں میں کفن دو اور اسے خوشبو نہ لگانا۔ اور اس کا سر بھی نہ ڈھانپنا کیونکہ اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن تلبیہ پڑھتا ہوا لائے گا۔
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ هُوَ ابْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَيْنَا رَجُلٌ وَاقِفٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ فَوَقَعَ عَنْ رَاحِلَتِهِ أَوْ قَالَ فَأَقْعَصَتْهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ وَلَا تُحَنِّطُوهُ وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮০
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ طواف اور صفا مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے ذکر کرنا۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں بیت اللہ کے طواف رمی جمار اور صفا ومروہ کے درمیان سعی کو اللہ کا ذکر قائم کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ ابوعاصم اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر نقل کرتے ہیں۔

یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عائشہ (رض) سے منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّمَا جُعِلَ الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ وَرَمْيُ الْجِمَارِ وَالسَّعْيُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِإِقَامَةِ ذِكْرِ اللَّهِ قَالَ أَبُو عَاصِمٍ كَانَ يَرْفَعُهُ أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮১
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حج کو فسخ کردینا۔
حضرت بلال بن حارث اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں حج کو فسخ کرنا کیا ہمارے لیے مخصوص ہے یا ہم سے بعد والوں کے لیے بھی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا بلکہ صرف ہمارے لیے مخصوص ہے۔
أَخْبَرَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَسْخُ الْحَجِّ لَنَا خَاصَّةً أَمْ لِمَنْ بَعْدَنَا قَالَ بَلْ لَنَا خَاصَّةً
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮২
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حج کے مہینے میں عمرہ کرنا۔
حضرت ابن عباس (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں یہ عمرہ ہے جس کے لیے ہم نے فائدہ حاصل کیا ہے جس شخص کے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہو اسے چاہیے کہ وہ مکمل طور پر احرام کھول دے۔ کیونکہ عمرہ حج میں قیامت تک کے لیے داخل ہوگیا ہے۔
أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هَذِهِ عُمْرَةٌ اسْتَمْتَعْنَا بِهَا فَمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَحِلَّ الْحِلَّ كُلَّهُ فَقَدْ دَخَلَتْ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৩
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حج کے مہینے میں عمرہ کرنا۔
حضرت ربیعہ بن سبرہ بیان کرتے ہیں ان کے والد نے ہمیں بتایا تھا ان حضرات نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ سفر کیا یہاں تک کہ وہ لوگ عسفان پہنچے تو بنو مدلج سے تعلق رکھنے والے شخص نے جس کا نام مالک بن سراقہ یا شاید سراقہ بن مالک تھا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا ان لوگوں کے بارے میں ہمیں حکم فرما دیجیے جو آج پیدا ہوئے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے تمہارے حج میں اس عمرے کو داخل کردیا ہے لہٰذا تم لوگ آؤ جو شخص بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کے درمیان سعی کرلے تو وہ احرام کھول لے۔ البتہ جس شخص کے ہمراہ قربانی کا جانور ہو اس کا حکم مختلف ہے۔
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ رَبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُمْ سَارُوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَلَغُوا عُسْفَانَ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ يُقَالُ لَهُ مَالِكُ بْنُ سُرَاقَةَ أَوْ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ اقْضِ لَنَا قَضَاءَ قَوْمٍ وُلِدُوا الْيَوْمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَدْخَلَ عَلَيْكُمْ فِي حَجِّكُمْ هَذَا عُمْرَةً فَإِذَا أَنْتُمْ قَدِمْتُمْ فَمَنْ تَطَوَّفَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَقَدْ حَلَّ إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৪
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتنے عمرے کیے۔
حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چار عمرے کئے ہیں ایک حدیبیہ کے موقع پر عمرہ کیا دوسرا عمرہ قضا یا راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں عمرہ قصاص جو اگلے برس کیا تیسرے جعرانہ سے کیا اور چوتھا حج کے ہمراہ کیا۔
أَخْبَرَنَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ عُمْرَةَ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةَ الْقَضَاءِ أَوْ قَالَ عُمْرَةَ الْقِصَاصِ شَكَّ شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ مِنْ قَابِلٍ وَالثَّالِثَةَ مِنْ الْجِعْرَانَةِ وَالرَّابِعَةَ الَّتِي مَعَ حَجَّتِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৫
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنے کی فضیلت۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک خاتون سے فرمایا تم رمضان کے مہینے میں عمرہ کرو کیونکہ رمضان کے مہینے میں حج کرنے کے برابر ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِامْرَأَةٍ اعْتَمِرِي فِي رَمَضَانَ فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৬
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنے کی فضیلت۔
یوسف بن عبداللہ اپنی دادی ام معقل کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ارشاد فرمایا رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنا حج کرنے کے برابر ہے۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ عِيسَى بْنِ مَعْقِلِ بْنِ أَبِي مَعْقَلٍ الْأَسَدِيِّ أَسَدُ خُزَيْمَةَ حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ مَعْقَلٍ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کا میقات
حضرت محرش کعبی بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب عمرہ کرنے کا ارادہ کیا تو آپ جعرانہ سے روانہ ہوئے رات کے وقت آپ مکہ میں داخل ہوئے آپ نے عمرہ ادا کیا اور پھر رات ہی میں واپسی تشریف لے آئے اور صبح کے وقت آپ جعرانہ میں تھے۔ یوں جیسے آپ نے رات وہیں بسر کی ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي مُزَاحِمُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ الْجِعْرَانَةِ حِينَ أَنْشَأَ مُعْتَمِرًا فَدَخَلَ مَكَّةَ لَيْلًا فَقَضَى عُمْرَتَهُ ثُمَّ خَرَجَ مِنْ تَحْتِ لَيْلَتِهِ فَأَصْبَحَ بِالْجِعْرَانَةِ كَبَائِتٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کا میقات
حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے یہ ہدایت کی تھی میں سیدہ عائشہ (رض) کو اپنے ساتھ سواری پر بٹھاؤں اور انھیں تنعیم سے عمرہ کرواؤں۔ سفیان کہتے ہیں شعبہ اس حدیث کی سند کو پسند کرتے ہیں۔
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ يَقُولُ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ يَقُولُ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُرْدِفَ عَائِشَةَ فَأُعْمِرَهَا مِنْ التَّنْعِيمِ قَالَ سُفْيَانُ كَانَ شُعْبَةُ يُعْجِبُهُ مِثْلَ هَذَا الْإِسْنَادِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৯
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کا میقات
حضرت حفصہ بنت عبدالرحمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبدالرحمن بن ابوبکر (رض) کو یہ حکم دیا کہ اپنی بہن یعنی سیدہ عائشہ (رض) صدیقہ کو اپنے ساتھ سواری پر بیٹھاؤ اور انھیں تنعیم سے عمرہ کرواؤ جب تم ٹیلہ سے نیچے اترو تو انھیں ہدایت کرنا وہ احرام باندھ لیں گی۔ یہ مقبول عمرہ ہوگا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ الْعَطَّارُ عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ عَنْ أَبِيهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ أَرْدِفْ أُخْتَكَ يَعْنِي عَائِشَةَ وَأَعْمِرْهَا مِنْ التَّنْعِيمِ فَإِذَا هَبَطْتَ مِنْ الْأَكَمَةِ فَمُرْهَا فَلْتُحْرِمْ فَإِنَّهَا عُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯০
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود کو بوسہ دینا۔
حضرت ابن عمر (رض) روایت کرتے ہیں حضرت عمر نے کہا تھا کہ اے حجر اسود میں تمہیں بوسہ دے رہا ہوں لیکن مجھے پتہ ہے تو ایک پتھر ہے لیکن میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا تھا۔
أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ قَالَ إِنِّي لَأُقَبِّلُكَ وَإِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ وَلَكِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯১
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود کو بوسہ دینا۔
جعفر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں میں نے محمد بن عباد کو حجر اسود کو چھوتے اور بوسہ دیتے ہوئے اس پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ان سے دریافت کیا یہ آپ نے کیا کیا ہے انھوں نے جواب دیا میں نے تمہارے ماموں حضرت عبداللہ بن عباس کو یہ کرتے ہوئے دیکھا ہے انھوں نے بتایا کہ میں نے حضرت عمر کو یہ کرتے ہوئے دیکھا ہے اور پھر حضرت عمر نے کہا مجھے پتہ ہے کہ تو صرف ایک پتھر ہے لیکن میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ رَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ يَسْتَلِمُ الْحَجَرَ ثُمَّ يُقَبِّلُهُ وَيَسْجُدُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُ مَا هَذَا فَقَالَ رَأَيْتُ خَالَكَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ يَفْعَلُهُ ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ عُمَرَ فَعَلَهُ ثُمَّ قَالَ إِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ وَلَكِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ هَذَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯২
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خانہ کعبہ میں نماز پڑھنا۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ میں داخل ہوئے تو حضرت اسامہ بن زید آپ کے ہمراہ سواری پر سوار تھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خانہ کعبہ کے قریب اپنی سواری کو بٹھایا، حضرت ابن عمر (رض) کہتے ہیں وہ دوڑتے ہوئے آئے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت بلال اور حضرت اسامہ خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے میں نے دروازے سے باہر حضرت بلال سے پوچھا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہاں نماز ادا کی ہے تو انھوں نے جواب دیا دو ستونوں کے درمیان۔

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ میں داخل ہوئے آپ کے ہمراہ حضرت اسامہ بن زید بھی تھے اور حضرت بلال اور حضرت عثمان بن طلحہ تھے۔ (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ وَرَدِيفُهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ فَأَنَاخَ فِي أَصْلِ الْكَعْبَةِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ وَسَعَى النَّاسُ فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِلَالٌ وَأُسَامَةُ فَقُلْتُ لِبِلَالٍ مِنْ وَرَاءِ الْبَابِ أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَبِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ فَذَكَرَ نَحْوَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حطیم بیت اللہ کا حصہ ہے۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا اگر تمہاری قوم کفر کے زمانے کے نزدیک نہ ہوتی تو میں خانہ کعبہ کو ڈھا کر اسے حضرت ابراہیم کی بنیادوں کے مطابق تعمیر کرتا کیونکہ قریش نے اسے بناتے ہوئے اسے چھوٹا کردیا تھا اور میں اس کے پیچھے کی طرف والا دروازہ بھی بناتا۔
حَدَّثَنِي فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا حَدَاثَةُ عَهْدِ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ لَنَقَضْتُ الْكَعْبَةَ ثُمَّ لَبَنَيْتُهَا عَلَى أُسِّ إِبْرَاهِيمَ فَإِنَّ قُرَيْشًا حِينَ بَنَتْ اسْتَقْصَرَتْ ثُمَّ جَعَلَتْ لَهَا خَلْفًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حطیم بیت اللہ کا حصہ ہے۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حطیم کے بارے میں دریافت کیا کیا یہ بیت اللہ کا حصہ ہے آپ نے جواب دیا ہاں میں نے دریافت کیا ان لوگوں نے اس حصے کو بیت اللہ میں شامل کیوں نہیں کیا ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہاری قوم کے پاس خرچ کم ہوگیا تھا میں نے دریافت کیا ان لوگوں نے اس کا دروازہ اونچا کیوں رکھا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہاری قوم نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ جسے چاہے اندر داخل ہونے دیں اور جسے چاہیں اندر داخل نہ ہونے دیں اگر تمہاری قوم زمانہ جاہلیت نئی نئی چھوڑ کر مسلمان نہ ہوئی ہوتی اور مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ ان کے دل منکر ہوجائیں گے تو میں حطیم کو بیت اللہ میں شامل کرتا اور اس کا دروازہ زمین کے ساتھ ملا دیتا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْجَدْرِ أَمِنَ الْبَيْتِ هُوَ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ فَمَا لَهُمْ لَمْ يُدْخِلُوهُ فِي الْبَيْتِ فَقَالَ إِنَّ قَوْمَكِ قَصَّرَتْ بِهِمْ النَّفَقَةُ قُلْتُ فَمَا شَأْنُ بَابِهِ مُرْتَفِعًا قَالَ فَعَلَ ذَلِكَ قَوْمُكِ لِيُدْخِلُوا مَنْ شَاءُوا وَيَمْنَعُوا مَنْ شَاءُوا وَلَوْلَا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ فَأَخَافُ أَنْ تُنْكِرَ قُلُوبُهُمْ لَعَمَدْتُ إِلَى الْحِجْرِ فَجَعَلْتُهُ فِي الْبَيْتِ وَأَلْزَقْتُ بَابَهُ بِالْأَرْضِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৫
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ تحصیب میں رات بسر کرنا۔
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں تحصیب میں رات بسر کرنا کوئی حکم نہیں ہے یہ جگہ ہے جہاں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑاؤ کیا تھا۔ امام دارمی فرماتے ہیں تحصیب مکہ میں ایک جگہ ہے اور یہ بطحاء میں بھی ایک جگہ کا نام ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ التَّحْصِيبُ لَيْسَ بِشَيْءٍ إِنَّمَا هُوَ مَنْزِلٌ نَزَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو مُحَمَّد التَّحْصِيبُ مَوْضِعٌ بِمَكَّةَ وَهُوَ مَوْضِعٌ بِبَطْحَاءَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৬
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منی میں کتنی نمازیں ادا کرنے کے بعد عرفات کی طرف روانہ ہوئے۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منیٰ میں پانچ نمازیں ادا کیں۔
أَخْبَرَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا أَبُو كُدَيْنَةَ هُوَ يَحْيَى بْنُ الْمُهَلَّبِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى خَمْسَ صَلَوَاتٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৭
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منی میں کتنی نمازیں ادا کرنے کے بعد عرفات کی طرف روانہ ہوئے۔
عبدالعزیز بیان کرتے ہیں میں نے حضرت انس بن مالک (رض) دریافت کیا آپ مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیں جو آپ کو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے یاد ہو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تلبیہ کے دن ظہر کی نماز کہاں ادا کی تھی انھوں نے جواب دیا منیٰ میں، میں نے دریافت کیا روانگی کے دن آپ نے عصر کی نماز کہاں ادا کی تھی۔ انھوں نے جواب دیا بطحاء میں، پھر حضرت انس (رض) نے فرمایا تم وہی کرو جو تمہارے امراء کرتے ہیں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ حَدِّثْنِي بِشَيْءٍ عَقَلْتَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ قَالَ بِمِنًى قَالَ قُلْتُ فَأَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ قَالَ بِالْأَبْطَحِ ثُمَّ قَالَ اصْنَعْ مَا يَصْنَعُ أُمَرَاؤُكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৮
حج کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منی میں کتنی نمازیں ادا کرنے کے بعد عرفات کی طرف روانہ ہوئے۔
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز ادا کی پھر آپ منیٰ میں کچھ دیر سوگئے پھر آپ سوار ہو کر بیت اللہ کی طرف آئے اور اس کا طواف کیا۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي خَالِدٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَرَقَدَ رَقْدَةً بِمِنًى ثُمَّ رَكِبَ إِلَى الْبَيْتِ فَطَافَ بِهِ
tahqiq

তাহকীক: