সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫১১ টি

হাদীস নং: ৮০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
یونس بیان کرتے ہیں مستحاضہ عورت کے بارے میں حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ قَالَ يَغْشَاهَا زَوْجُهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے اگرچہ اس کا خون چٹائی پر ٹپک رہا ہو۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ يَغْشَاهَا زَوْجُهَا وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
حمید بیان کرتے ہیں بکر بن عبداللہ سے کہا گیا حجاج بن یوسف یہ کہتا ہے کہ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا تو بکر بن عبداللہ مزنی نے جواب دیا نماز زیادہ قابل احترام ہے جب مستحاضہ عورت نماز پڑھ سکتی ہے تو اس کا شوہر اس کے صحبت بھی کرسکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ قِيلَ لِبَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ إِنَّ الْحَجَّاجَ بْنَ يُوسُفَ يَقُولُ إِنَّ الْمُسْتَحَاضَةَ لَا يَغْشَاهَا زَوْجُهَا قَالَ بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ الصَّلَاةُ أَعْظَمُ حُرْمَةً يَغْشَاهَا زَوْجُهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
حضرت حسن بصری بیان کرتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ يَأْتِيهَا زَوْجُهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
حضرت عطاء بن ابی رباح مستحاضہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے وہ حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز نہیں پڑھے گی جب اس کے لیے نماز پڑھنا جائز ہوگا تو اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت بھی کرسکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ يُجَامِعُهَا زَوْجُهَا تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ حَيْضِهَا فَإِذَا حَلَّتْ لَهَا الصَّلَاةُ فَلْيَطَأْهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
حضرت علی (رض) فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ زُرْعَةَ الْخَارِفِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ الْمُسْتَحَاضَةُ يُجَامِعُهَا زَوْجُهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
سعید بن مسیب، حسن بصری اور عطاء بن ابی رباح مستحاضہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں وہ غسل کر کے نماز پڑھے گی رمضان کے روزے رکھے گی اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَالْحَسَنِ وَعَطَاءٍ قَالُوا فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي وَتَصُومُ رَمَضَانَ وَيَغْشَاهَا زَوْجُهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا۔
حفص بیان کرتے ہیں حضرت حسن بصری فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا۔ ابونعمان بیان کرتے ہیں یحییٰ بن سعید قطان نے مجھے بتایا میرے علم میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس نے حسن بصری کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہو۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ حَفْصٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ كَانَ يَقُولُ الْمُسْتَحَاضَةُ لَا يَغْشَاهَا زَوْجُهَا قَالَ أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ لِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ لَا أَعْلَمُ أَحَدًا قَالَ هَذَا عَنْ الْحَسَنِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا۔
خالد بیان کرتے ہیں امام محمد اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے کہ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرے۔
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ خَالِدٍ قَالَ كَانَ مُحَمَّدٌ يَكْرَهُ أَنْ يَغْشَى الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا۔
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا وہ عورت روزہ نہیں رکھ سکتی اور قرآن نہیں چھو سکتی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ الْمُسْتَحَاضَةُ لَا يَأْتِيهَا زَوْجُهَا وَلَا تَصُومُ وَلَا تَمَسُّ الْمُصْحَفَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا۔
امام شعبی قمیر کے حوالے سے سیدہ عائشہ (رض) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ الْأَعْوَرُ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ قَمِيرَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ الْمُسْتَحَاضَةُ لَا يَأْتِيهَا زَوْجُهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا۔
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کے ساتھ صحبت نہیں کی جاسکتی وہ عورت روزہ نہیں رکھ سکتی قرآن مجید کو نہیں چھو سکتی امام ابراہیم نخعی نے مستحاضہ عورت کو نماز پڑھنے کی رخصت دی ہے۔ یزید فرماتے ہیں ایسی عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے اور اس کے لیے ہر وہ کام جائز ہے جو کسی پاک عورت کے لیے جائز ہوتا ہے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ كَانَ يُقَالُ الْمُسْتَحَاضَةُ لَا تُجَامَعُ وَلَا تَصُومُ وَلَا تَمَسُّ الْمُصْحَفَ إِنَّمَا رُخِّصَ لَهَا فِي الصَّلَاةِ قَالَ يَزِيدُ يُجَامِعُهَا زَوْجُهَا وَيَحِلُّ لَهَا مَا يَحِلُّ لِلطَّاهِرِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی اکثر مدت کے بارے میں روایات۔
حسن بصری فرماتے ہیں عورت سات دن تک حیض کی وجہ سے نماز نہیں پڑھے گی اگر وہ پاک ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ سات سے لے کر دس تک نماز نہیں پڑھے گی اگر پھر پاک ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ غسل کر کے نماز پڑھے گی ایسی عورت مستحاضہ شمار ہوگی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ تُمْسِكُ الْمَرْأَةُ عَنْ الصَّلَاةِ فِي حَيْضِهَا سَبْعًا فَإِنْ طَهُرَتْ فَذَاكَ وَإِلَّا أَمْسَكَتْ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعَشْرِ فَإِنْ طَهُرَتْ فَذَاكَ وَإِلَّا اغْتَسَلَتْ وَصَلَّتْ وَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی اکثر مدت کے بارے میں روایات۔
حسن بصری فرماتے ہیں حیض کی مدت دس دن ہے اس سے زائد جو ہو وہ مستحاضہ ہے۔ عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الرَّبِيعِ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ الْحَيْضُ عَشْرٌ فَمَا زَادَ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ و قَالَ عَطَاءٌ الْحَيْضُ خَمْسَ عَشْرَةَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی اکثر مدت کے بارے میں روایات۔
حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت دس دن ہے اس سے زیادہ جو ہو وہ استحاضہ ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي إِيَاسٍ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ الْحَيْضُ عَشْرَةٌ فَمَا زَادَ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی اکثر مدت کے بارے میں روایات۔
سعید بن جبیر فرماتے ہیں حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت تیرہ دن ہے اس سے زیادہ جو ہو وہ استحاضہ ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ الْحَيْضُ إِلَى ثَلَاثَ عَشْرَةَ فَمَا زَادَ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی اکثر مدت کے بارے میں روایات۔
حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت دس دن تک ہے پھر عورت مستحاضہ ہوجاتی ہے۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ الْحَيْضُ عَشْرَةُ أَيَّامٍ ثُمَّ هِيَ مُسْتَحَاضَةٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی اکثر مدت کے بارے میں روایات۔
سعید بن جبیر فرماتے ہیں حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت تیرہ دن ہے اس سے زیادہ جو ہو وہ مستحاضہ ہے۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ الْحَيْضُ إِلَى ثَلَاثَةَ عَشَرَ يَوْمًا فَمَا سِوَى ذَلِكَ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی اکثر مدت کے بارے میں روایات۔
حسن بصری فرماتے ہیں جب عورت خون دیکھے گی تو وہ نماز پڑھنابند کر دے گی وہ اپنے حیض کے ایام سے ایک یا دو دن زیادہ تک وہ حیض شمار کرے گی اور پھر وہ مستحاضہ شمار ہوگی۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِذَا رَأَتْ الدَّمَ فَإِنَّهَا تُمْسِكُ عَنْ الصَّلَاةِ بَعْدَ أَيَّامِ حَيْضِهَا يَوْمًا أَوْ يَوْمَيْنِ ثُمَّ هِيَ بَعْدَ ذَلِكَ مُسْتَحَاضَةٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی اکثر مدت کے بارے میں روایات۔
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں مستحاضہ عورت تین، چار، پانچ، چھ، سات، آٹھ، نو، دس دنوں تک کو حیض شمار کرسکتی ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ الْمُسْتَحَاضَةُ تَنْتَظِرُ ثَلَاثًا أَرْبَعًا خَمْسًا سِتًّا سَبْعًا ثَمَانِيًا تِسْعًا عَشْرًا
tahqiq

তাহকীক: