সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫১১ টি

হাদীস নং: ৭৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کا غسل کرنا۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں مستحاضہ عورت حیض کے ایام کے دوران بیٹھی رہے گی (یعنی نماز ادا نہیں کرے گی) پھر ایک ہی مرتبہ غسل کرے گی اور پھر ہر نماز کے لیے وضو کیا کرے گی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ قَمِيرَ امْرَأَةِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ الْمُسْتَحَاضَةُ تَجْلِسُ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ غُسْلًا وَاحِدًا وَتَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کا غسل کرنا۔
انس ابن سیرین بیان کرتے ہیں حضرت انس (رض) کے خاندان میں سے کوئی خاتون استحاضہ میں مبتلا ہوگئی تو ان لوگوں نے مجھے ہدایت کی تو میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے اس کا حکم دریافت کیا حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا اگر وہ عورت گاڑھا خون دیکھے تو نماز نہ پڑھے اور جب طہر دیکھے خواہ وہ دن کے ایک مخصوص حصے کے لیے ہی کیوں نہ ہو تو غسل کر کے نماز پڑھنا شروع کردے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ اسْتُحِيضَتْ امْرَأَةٌ مِنْ آلِ أَنَسٍ فَأَمَرُونِي فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ أَمَّا مَا رَأَتْ الدَّمَ الْبَحْرَانِيَّ فَلَا تُصَلِّي فَإِذَا رَأَتْ الطُّهْرَ وَلَوْ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتُصَلِّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کا غسل کرنا۔
انس بن سیرین بیان کرتے ہیں حضرت انس بن مالک کی ایک ام ولد استحاضہ میں مبتلا ہوگئی ان کے گھر والوں نے ہدایت کی کہ میں حضرت ابن عباس (رض) سے اس کا حکم دریافت کروں میں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے جواب دیا جب اسے گاڑھا خون نظر آئے گا تو نماز پڑھنا ترک کردے اور جب طہر دیکھے تو غسل کر کے نماز پڑھنا شروع کردے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ كَانَتْ أُمُّ وَلَدٍ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ اسْتُحِيضَتْ فَأَمَرُونِي أَنْ أَسْتَفْتِيَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ إِذَا رَأَتْ الدَّمَ الْبَحْرَانِيَّ فَلَا تُصَلِّي فَإِذَا رَأَتْ الطُّهْرَ فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتُصَلِّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کا غسل کرنا۔
ضحاک کے بارے میں منقول ہے ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ میں استحاضہ میں مبتلا ہوں انھوں نے جواب دیا جب تم تازہ خون دیکھو تو حیض کے دوران نماز نہ پڑھو۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا قُرَّةُ عَنْ الضَّحَّاكِ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْهُ فَقَالَتْ إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَقَالَ إِذَا رَأَيْتِ دَمًا عَبِيطًا فَأَمْسِكِي أَيَّامَ أَقْرَائِكِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کا غسل کرنا۔
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں مستحاضہ عورت اپنے مخصوص ایام کے دوران بیٹھی رہے گی (نماز ادا نہیں کرے گی) پھر وہ ظہر اور عصر کی نماز کے لیے ایک مرتبہ غسل کرے گی پھر وہ مغرب کی نماز کو موخر کرے گی اور عشاء کی نماز جلدی ادا کرے گی اور ایسا عشاء کے وقت ہی کرے گی پھر وہ فجر کی نماز کے لیے الگ سے وضو کرے گی ایسی عورت روزہ نہیں رکھ سکتی اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا اور وہ عورت قرآن مجید کو نہیں چھو سکتی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ الْمُسْتَحَاضَةُ تَجْلِسُ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ لِلظُّهْرِ وَالْعَصْرِ غُسْلًا وَاحِدًا وَتُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلُ الْعِشَاءَ وَذَلِكَ فِي وَقْتِ الْعِشَاءِ وَلِلْفَجْرِ غُسْلًا وَاحِدًا وَلَا تَصُومُ وَلَا يَأْتِيهَا زَوْجُهَا وَلَا تَمَسُّ الْمُصْحَفَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کا غسل کرنا۔
عطاء بیان کرتے ہیں حضرت ابن عباس (رض) استحاضہ عورت کے بارے میں فرمایا کرتے تھے وہ ظہر اور عصر کی نماز کے لیے ایک غسل کرے گی مغرب اور عشاء کی نماز کے لیے ایک غسل کرے گی حضرت ابن عباس (رض) فرمایا کرتے تھے وہ ظہر کی نماز کو موخر کرے گی اور عصر جلدی ادا کرے گی مغرب کی نماز موخر کرے گی اور عشاء کی نماز جلدادا کرے گی۔
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ غُسْلًا وَاحِدًا لِلظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَغُسْلًا لِلْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ وَكَانَ يَقُولُ تُؤَخِّرُ الظُّهْرَ وَتُعَجِّلُ الْعَصْرَ وَتُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلُ الْعِشَاءَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کا غسل کرنا۔
مجاہد مستحاضہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں جب اس کے حیض کا مخصوص وقت ختم ہوجائے تو اگر وہ عصر کا وقت ہو تو وہ عورت اچھی طرح وضو کر کے کپڑا لے کر اسے (اپنی شرمگاہ) پر مضبوطی سے باندھ لے پھر ظہر اور عصر کی نماز اکٹھی ادا کرے گی پھر ایسا ہی کرنے کے بعد مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرے گی پھر ایسا ہی کرے (یعنی اچھی طرح وضو کر کے شرمگاہ پر کپڑا باندھ کر) فجر کی نماز ادا کرے گی۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ مُجَاهِدٍ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ إِذَا خَلَفَتْ قُرُوءَهَا فَإِذَا كَانَ عِنْدَ الْعَصْرِ تَوَضَّأَتْ وُضُوءًا سَابِغًا ثُمَّ لِتَأْخُذْ ثَوْبًا فَلْتَسْتَثْفِرْ بِهِ ثُمَّ لِتُصَلِّ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا ثُمَّ لِتَفْعَلْ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ لِتُصَلِّ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ جَمِيعًا ثُمَّ لِتَفْعَلْ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ تُصَلِّي الصُّبْحَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کا غسل کرنا۔
عطاء سعید اور عکرمہ بیان کرتے ہیں مستحاضہ عورت روزانہ ظہر اور عصر کی نماز کے وقت غسل کرے گی اور دونوں نمازیں ادا کرے گی پھر مغرب اور عشاء کی نماز کے لیے غسل کر کے دونوں نمازیں ایک ساتھ ادا کرے گی اور فجر کی نماز کے لیے پھر غسل کرے گی۔
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ عَطَاءٍ وَسَعِيدٍ وَعِكْرِمَةَ قَالُوا فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ كُلَّ يَوْمٍ لِصَلَاةِ الْأُولَى وَالْعَصْرِ فَتُصَلِّيهِمَا وَتَغْتَسِلُ لِلْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ فَتُصَلِّيهِمَا وَتَغْتَسِلُ لِصَلَاةِ الْغَدَاةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کا غسل کرنا۔
حضرت عبداللہ بن شداد فرماتے ہیں مستحاضہ عورت غسل کرنے کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرے گی پھر اگر اسے کچھ دکھائی دے یعنی (خون خارج ہو) تو وہ غسل کر کے مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرے گی۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو زُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ الْمُسْتَحَاضَةُ تَغْتَسِلُ ثُمَّ تَجْمَعُ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَإِنْ رَأَتْ شَيْئًا اغْتَسَلَتْ وَجَمَعَتْ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ مستحاضہ عورت ظہر کے وقت غسل کرے گی جو اگلے دن ظہر کے لیے کافی ہوگا اس عورت کے ساتھ صحبت بھی کی جاسکتی ہے اور وہ روزہ بھی رکھ سکتی ہے۔
سمی بیان کرتے ہیں میں نے سعید بن مسیب سے مستحاضہ عورت کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے جواب دیا وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران بیٹھی رہے گی (یعنی نماز ادا نہیں کرے گی) پھر ایک ظہر کی نماز سے لے کر اگلے دن ظہر کی نماز تک ایک غسل کرے گی (اس عرصے کے دوران) وہ کپڑے کو اپنی شرمگاہ پر اچھی طرح سے باندھ کر رکھے گی اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکے گا اور وہ عورت روزہ رکھ سکے گی (سمی کہتے ہیں) میں نے دریافت کیا اس کی دلیل کیا ہے انھوں نے (مجھے مارنے کے لئے) کنکری اٹھا لی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُمَيٍّ قَالَ سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ عَنْ الْمُسْتَحَاضَةِ فَقَالَ تَجْلِسُ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا وَتَغْتَسِلُ مِنْ الظُّهْرِ إِلَى الظُّهْرِ وَتَسْتَذْفِرُ بِثَوْبٍ وَيَأْتِيهَا زَوْجُهَا وَتَصُومُ فَقُلْتُ عَمَّنْ هَذَا فَأَخَذَ الْحَصَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ مستحاضہ عورت ظہر کے وقت غسل کرے گی جو اگلے دن ظہر کے لیے کافی ہوگا اس عورت کے ساتھ صحبت بھی کی جاسکتی ہے اور وہ روزہ بھی رکھ سکتی ہے۔
سعید بن مسیب فرماتے ہیں مستحاضہ عورت ایک ظہر کی نماز سے لے کر اگلے دن ظہر کی نماز تک کے لیے ایک مرتبہ غسل کرے گی اور ہر نماز کے وقت وضو کیا کرے گی اگر بکثرت خون خارج ہو رہا ہو تو اپنی شرمگاہ پر کپڑا باندھ لے گی۔ حضرت حسن بصری بھی اسی بات کے قائل ہیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ تَغْتَسِلُ مِنْ ظُهْرٍ إِلَى ظُهْرٍ وَتَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ اسْتَثْفَرَتْ وَكَانَ الْحَسَنُ يَقُولُ ذَلِكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ مستحاضہ عورت ظہر کے وقت غسل کرے گی جو اگلے دن ظہر کے لیے کافی ہوگا اس عورت کے ساتھ صحبت بھی کی جاسکتی ہے اور وہ روزہ بھی رکھ سکتی ہے۔
سمی جو ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام کے آزاد کردہ غلام ہیں بیان کرتے ہیں قعقاع بن حکیم اور زید بن اسلم نے انھیں یعنی سمی کو سعید بن مسیب کی خدمت میں بھیجا تاکہ وہ ان سے مستحاضہ عورت کے بارے میں دریافت کریں کہ وہ غسل کس طرح سے کرے ؟ سعید نے جواب دیا وہ عورت ظہر کے وقت سے غسل کرے گی جو اگلے دن ظہر کی نماز تک کافی ہوگا اگر اس کا خون زیادہ خارج ہورہا ہے تو وہ اپنی شرمگاہ پر مضبوطی سے کپڑا باندھ لے اور ہر نماز کے وقت وضو کر کے نماز پڑھ لیا کرے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا يَحْيَى أَنَّ سُمَيًّا مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ الْقَعْقَاعَ بْنَ حَكِيمٍ وَزَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ أَرْسَلَاهُ إِلَى سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ يَسْأَلُهُ كَيْفَ تَغْتَسِلُ الْمُسْتَحَاضَةُ فَقَالَ سَعِيدٌ تَغْتَسِلُ مِنْ الظُّهْرِ إِلَى مِثْلِهَا مِنْ الْغَدِ لِصَلَاةِ الظُّهْرِ فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ اسْتَثْفَرَتْ وَتَوَضَّأَتْ لِكُلِّ صَلَاةٍ وَصَلَّتْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ مستحاضہ عورت ظہر کے وقت غسل کرے گی جو اگلے دن ظہر کے لیے کافی ہوگا اس عورت کے ساتھ صحبت بھی کی جاسکتی ہے اور وہ روزہ بھی رکھ سکتی ہے۔
حضرت حسن بصری مستحاضہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں وہ ایک دن ظہر کی نماز سے لے کر اگلے دن ظہر کی نماز تک کے لیے ایک ہی مرتبہ غسل کرے گی۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ خَالِدٍ عَنْ مُعْتَمِرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْحَسَنِ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ إِلَى صَلَاةِ الظُّهْرِ مِنْ الْغَدِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ مستحاضہ عورت ظہر کے وقت غسل کرے گی جو اگلے دن ظہر کے لیے کافی ہوگا اس عورت کے ساتھ صحبت بھی کی جاسکتی ہے اور وہ روزہ بھی رکھ سکتی ہے۔
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں ہر مہینے اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران مستحاضہ عورت نماز نہیں پڑھے گی پھر جب وہ مخصوص دن گزرجائیں تو وہ غسل کرے جو ایک دن ظہر کے وقت سے لے کر اگلے دن ظہر کے وقت تک کافی ہوگا وہ عورت ہر نماز کے وقت وضو کیا کرے گی ایسی عورت نماز بھی پڑھ سکتی ہے اور روزہ بھی رکھ سکتی ہے اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت بھی کرسکتا ہے۔ حضرت حسن بصری حضرت عطاء سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ الْمُسْتَحَاضَةُ تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ حَيْضِهَا مِنْ الشَّهْرِ ثُمَّ تَغْتَسِلُ مِنْ الظُّهْرِ إِلَى الظُّهْرِ وَتَوَضَّأُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَتَصُومُ وَتُصَلِّي وَيَأْتِيهَا زَوْجُهَا حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ الْحَسَنِ وَعَطَاءٍ مِثْلَ ذَلِكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ مستحاضہ عورت ظہر کے وقت غسل کرے گی جو اگلے دن ظہر کے لیے کافی ہوگا اس عورت کے ساتھ صحبت بھی کی جاسکتی ہے اور وہ روزہ بھی رکھ سکتی ہے۔
مسروق کی اہلیہ قمیر بیان کرتی ہیں حضرت عائشہ (رض) نے مستحاضہ عورت کے بارے میں یہ فرمایا وہ ایک دن میں ایک مرتبہ غسل کرے گی۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ قَمِيرَ امْرَأَةِ مَسْرُوقٍ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ كُلَّ يَوْمٍ مَرَّةً
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ مستحاضہ عورت ظہر کے وقت غسل کرے گی جو اگلے دن ظہر کے لیے کافی ہوگا اس عورت کے ساتھ صحبت بھی کی جاسکتی ہے اور وہ روزہ بھی رکھ سکتی ہے۔
حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں مستحاضہ عورت ایک دن دوپہر سے لے کر اگلے دن دوپہر تک کے لیے ایک مرتبہ غسل کرے گی۔ مروان کہتے ہیں امام اوزاعی بھی اس بات کے قائل ہیں۔
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ مَعْرُوفٍ عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ مِنْ ظُهْرٍ إِلَى ظُهْرٍ قَالَ مَرْوَانُ وَهُوَ قَوْلُ الْأَوْزَاعِيِّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ مستحاضہ عورت ظہر کے وقت غسل کرے گی جو اگلے دن ظہر کے لیے کافی ہوگا اس عورت کے ساتھ صحبت بھی کی جاسکتی ہے اور وہ روزہ بھی رکھ سکتی ہے۔
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں مستحاضہ عورت روزانہ ظہر کی نماز کے وقت غسل کیا کرے گی۔
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ الْمُسْتَحَاضَةُ تَغْتَسِلُ كُلَّ يَوْمٍ عِنْدَ صَلَاةِ الْأُولَى
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
عکرمہ بیان کرتے ہیں حضرت ابن عباس (رض) اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ مستحاضہ عورت کے ساتھ اس کا شوہر صحبت کرے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَتَّابٌ هُوَ ابْنُ بَشِيرٍ الْجَزَرِيُّ عَنْ خُصَيْفٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ لَمْ يَرَ بَأْسًا أَنْ يَأْتِيَهَا زَوْجُهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
سالم افطس بیان کرتے ہیں سعید بن جبیر سے سوال کیا گیا کیا مستحاضہ عورت کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے انھوں نے جواب دیا نماز صحبت سے زیادہ اہم ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ قَالَ سُئِلَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ أَتُجَامَعُ الْمُسْتَحَاضَةُ فَقَالَ الصَّلَاةُ أَعْظَمُ مِنْ الْجِمَاعِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ يَأْتِيهَا زَوْجُهَا
tahqiq

তাহকীক: