সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫১১ টি
হাদীস নং: ৮২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی اکثر مدت کے بارے میں روایات۔
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں ہمیں یہ بات پتہ چلی ہے مستحاضہ عورت اپنے حیض کے مخصوص ایام سے ایک دن زیادہ کو حیض شمار کرے گی۔
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ بَلَغَنَا أَنَّ الْمُسْتَحَاضَةَ تَنْتَظِرُ أَعْلَى أَقْرَائِهَا بِيَوْمٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی اکثر مدت کے بارے میں روایات۔
حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں دس دن سے زیادہ جو مواد خارج ہوگا وہ استحاضہ شمار ہوگا۔
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ عَنْ مَنْ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ مَا زَادَ عَلَى الْعَشْرِ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی اکثر مدت کے بارے میں روایات۔
عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ مُهَلْهَلٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ أَقْصَى الْحَيْضِ خَمْسَ عَشْرَةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی کم از کم مدت
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں حیض کی کم از کم مدت تین دن ہے۔ امام عبداللہ دارمی سے دریافت کیا گیا کیا آپ بھی اسی بات کے قائل ہیں انھوں نے جواب دیا ہاں۔ جبکہ اس عورت کی عام عادت یہی ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان سے اس بارے میں سوال کیا انھوں نے جواب دیا حیض کی کم از کم مدت ایک دن اور ایک رات ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ قَالَ سُفْيَانُ بَلَغَنِي عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ قَالَ أَدْنَى الْحَيْضِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ سُئِلَ عَبْدُ اللَّهِ الدَّارِمِيُّ تَأْخُذُ بِهَذَا قَالَ نَعَمْ إِذَا كَانَ عَادَتَهَا وَسَأَلْتُهُ أَيْضًا عَنْ هَذَا قَالَ أَقَلُّ الْحَيْضِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ وَأَكْثَرُهُ خَمْسَ عَشْرَةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی کم از کم مدت
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں حیض کی کم ازکم مدت تین دن ہے۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زَكَرِيَّا قَالَ أَبُو مُحَمَّد هُوَ أَبُو سَعْدٍ الصَّغَّانِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الرَّبِيعِ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ أَدْنَى الْحَيْضِ ثَلَاثٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی کم از کم مدت
حضرت عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں حیض کی کم ازکم مدت ایک دن ہے۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ أَدْنَى الْحَيْضِ يَوْمٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کی کم از کم مدت
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں جب کوئی عورت اپنے حیض کے مخصوص ایام کے ایک یا دو دن پہلے خون دیکھ لے تو وہ بھی حیض شمار ہوگا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِذَا رَأَتْ الدَّمَ قَبْلَ حَيْضِهَا يَوْمًا أَوْ يَوْمَيْنِ فَهُوَ مِنْ الْحَيْضِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باکرہ عورت کا خون مسلسل جاری رہے۔
حضرت قتادہ اور حضرت عطاء باکرہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں جب وہ حیض آنے پر استحاضہ کا شکار ہوجائے تو اتنے دن تک نماز نہیں پڑھے گی جتنے دن تک عام طور پر عورتیں نہیں پڑھتی ہیں۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَةَ وَقَيْسِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُمَا قَالَا فِي الْبِكْرِ إِذَا نَفِسَتْ فَاسْتُحِيضَتْ قَالَا تُمْسِكُ عَنْ الصَّلَاةِ مِثْلَ مَا تُمْسِكُ الْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باکرہ عورت کا خون مسلسل جاری رہے۔
سفیان فرماتے ہیں جب عورت کو پہلی مرتبہ حیض آئے تو اتنے دن تک حیض شمار ہوگا جتنے عرصے تک عورتوں کو حیض آیا کرتا ہے۔
امام عبداللہ دارمی سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے فرمایا یہ سب سے زیادہ مناسب رائے ہے۔
امام عبداللہ دارمی سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے فرمایا یہ سب سے زیادہ مناسب رائے ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ قَالَ سُفْيَانُ إِذَا كَانَتْ الْمَرْأَةُ أَوَّلَ مَا تَحِيضُ تَجْلِسُ فِي الْحَيْضِ مِنْ نَحْوِ نِسَائِهَا سُئِلَ عَبْد اللَّهِ عَنْ هَذَا فَقَالَ هُوَ أَشْبَهُ الْأَشْيَاءِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عمر رسیدہ عورت کو خون نظر آئے۔
جب عمرہ رسیدہ عورت کو خون نظر آئے تو اس کے بارے میں عطاء فرماتے ہیں ہم اسے حیض شمار نہیں کریں گے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ لَيْثٍ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْكَبِيرَةِ تَرَى الدَّمَ قَالَ لَا نَرَاهُ حَيْضًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عمر رسیدہ عورت کو خون نظر آئے۔
ابن جریج فرماتے ہیں جس عورت کو تیس سال تک حیض نہ آئے اور پھر اسے خون نظر آجائے تو اس کے بارے میں عطاء بن ابی رباح کی رائے یہ ہے کہ اس کا حکم مستحاضہ عورت کا ہوگا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنِيهِ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ فِي امْرَأَةٍ تَرَكَهَا الْحَيْضُ ثَلَاثِينَ سَنَةً ثُمَّ رَأَتْ الدَّمَ فَأَمَرَ فِيهَا بِشَأْنِ الْمُسْتَحَاضَةِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عمر رسیدہ عورت کو خون نظر آئے۔
ابن جریج بیان کرتے ہیں عمر رسیدہ عورت جسے خون نظر آجائے اس کے بارے میں عطاء بن ابی رباح یہ فرماتے ہیں کہ وہ مستحاضہ عورت کے حکم میں ہوگی اور ہر وہ کام کرے گی جو مستحاضہ عورت کرتی ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْكَبِيرَةِ تَرَى الدَّمَ قَالَ هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ تَفْعَلُ كَمَا تَفْعَلُ الْمُسْتَحَاضَةُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عمر رسیدہ عورت کو خون نظر آئے۔
حجاج بیان کرتے ہیں عطاء بن ابی رباح اور حکم بن عتیہ فرماتے ہیں جس عورت کو حیض آنا بند ہوچکا ہے اگر اسے خون دکھائی دے تو وہ وضو کر کے نماز پڑھ لے گی اور غسل نہیں کرے گی۔ امام دارمی سے عمر رسیدہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا وہ وضو کر کے نماز پڑھ لے گی اور اگر ایسی عورت کو طلاق دی جائے تو وہ مہینے کے حساب سے عدت بسر کرے گی۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَطَاءٍ وَالْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ فِي الَّتِي قَعَدَتْ مِنْ الْمَحِيضِ إِذَا رَأَتْ الدَّمَ تَوَضَّأَتْ وَصَلَّتْ وَلَا تَغْتَسِلُ سُئِلَ عَبْد اللَّهِ عَنْ الْكَبِيرَةِ قَالَ تَوَضَّأُ وَتُصَلِّي وَإِذَا طُلِّقَتْ تَعْتَدُّ بِالْأَشْهُرِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہر کی کم از کم مدت۔
سفیان فرماتے ہیں طہر کی مدت پندرہ دن ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ قَالَ سُفْيَانُ الطُّهْرُ خَمْسُ عَشْرَةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہر کی کم از کم مدت۔
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں جب کسی عورت کو ایک ہی مہینے میں یا چالیس دن کے اندر تین مرتبہ حیض آجائے تو اگر معتبر گواہ عورتیں اس عورت کے حق میں گواہی دیں کہ اس عورت نے وہ حیض دیکھا ہے جس کی وجہ سے نماز حرام ہوجاتی ہے اور جو خواتین کو آتا ہے وہ اس عورت کی عدت کی مدت پوری ہوجائے گی۔ امام دارمی فرماتے ہیں میں نے یزید بن ہاروں کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے میرے نزدیک طہر کی مدت پندرہ دن ہے۔
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِذَا حَاضَتْ الْمَرْأَةُ فِي شَهْرٍ أَوْ فِي أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثَلَاثَ حِيَضٍ فَإِذَا شَهِدَ لَهَا الشُّهُودُ الْعُدُولُ مِنْ النِّسَاءِ أَنَّهَا رَأَتْ مَا يُحَرِّمُ عَلَيْهَا الصَّلَاةَ مِنْ طُمُوثِ النِّسَاءِ الَّذِي هُوَ الطَّمْثُ الْمَعْرُوفُ فَقَدْ خَلَا أَجَلُهَا قَالَ أَبُو مُحَمَّد سَمِعْت يَزِيدَ بْنَ هَارُونَ يَقُولُ أَسْتَحِبُّ الطُّهْرَ خَمْسَ عَشْرَةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہر کی کم از کم مدت۔
عامر بیان کرتے ہیں ایک خاتون مقدمہ لے کر حضرت علی (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے اپنے شوہر کو فریق بنایا تھا جس نے اسے طلاق دے دی تھی وہ عورت بولی مجھے مہینے میں تین مرتبہ حیض آیا ہے حضرت علی (رض) نے (شہر کے قاضی) شریح کو حکم دیا ان دونوں کے درمیان فیصلہ کردو انھوں نے عرض کی امیرالمومنین آپ کی موجودگی میں میں کیسے فیصلہ کرسکتا ہوں حضرت نے فرمایا ان دونوں کے درمیان فیصلہ کرو انھوں نے پھر عرض کی اے امیرالمومنین آپ کی موجودگی میں میں ؟ حضرت علی (رض) نے فرمایا تم ان دونوں کے درمیان فیصلہ کرو انھوں نے یہ فیصلہ دیا اگر اس عورت کے خاندان کی کوئی دیندار اور امانت دار عورت یہ گواہی دے کہ اسے ایک مہینے میں تین مرتبہ حیض آیا اور وہ پاک ہوگئی ہے اور اس نے ہر مرتبہ حیض سے پاک ہونے پر نماز ادا کی ہے تو عورت کے حق میں فیصلہ ہوگا ورنہ نہیں تو حضرت علی (رض) نے فرمایا قالون (راوی کہتے ہیں) رومی زبان میں قالون کا مطلب بہت اچھا ہے۔
أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ عَامِرٍ قَالَ جَاءَتْ امْرَأَةٌ إِلَى عَلِيٍّ تُخَاصِمُ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا فَقَالَتْ قَدْ حِضْتُ فِي شَهْرٍ ثَلَاثَ حِيَضٍ فَقَالَ عَلِيٌّ لِشُرَيْحٍ اقْضِ بَيْنَهُمَا قَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ وَأَنْتَ هَا هُنَا قَالَ اقْضِ بَيْنَهُمَا قَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ وَأَنْتَ هَا هُنَا قَالَ اقْضِ بَيْنَهُمَا قَالَ إِنْ جَاءَتْ مِنْ بِطَانَةِ أَهْلِهَا مِمَّنْ يُرْضَى دِينُهُ وَأَمَانَتُهُ تَزْعُمُ أَنَّهَا حَاضَتْ ثَلَاثَ حِيَضٍ تَطْهُرُ عِنْدَ كُلِّ قُرْءٍ وَتُصَلِّي جَازَ لَهَا وَإِلَّا فَلَا فَقَالَ عَلِيٌّ قَالُونُ وَقَالُونُ بِلِسَانِ الرُّومِ أَحْسَنْتَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہر کی کم از کم مدت۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے ان عورتوں کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے ارحام میں جو پیدا کیا ہے انھیں چھپائیں۔ عکرمہ فرماتے ہیں اس سے مراد حیض ہے۔ (راوی کہتے ہیں) امام دارمی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ بھی اسی بات کے قائل ہیں انھوں نے جواب دیا نہیں۔ امام دارمی سے حضرت شریح کی روایت کے بارے میں دریافت کیا گیا کیا آپ بھی اسی بات کے قائل ہیں انھوں نے جواب دیا نہیں ایک ماہ میں تین حیض کیسے آسکتے ہیں۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِكْرِمَةَ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ قَالَ الْحَيْضُ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ أَتَقُولُ بِهَذَا قَالَ لَا سُئِلَ عَبْد اللَّهِ عَنْ حَدِيثِ شُرَيْحٍ تَقُولُ بِهِ قَالَ لَا وَقَالَ ثَلَاثُ حِيَضٍ فِي الشَّهْرِ كَيْفَ يَكُونُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہر کیسا ہوتا ہے۔
عمرہ بیان کرتی ہیں حضرت عائشہ (رض) عورتوں کو اس بات سے منع کرتی تھیں کہ وہ رات کو اٹھ کر حیض (یعنی خون) کے خروج کا جائزہ لیں اور یہ فرمایا کرتی تھیں بعض اوقات اس مواد کا رنگ زرد اور مٹیالا بھی ہوتا ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ قَالَتْ كَانَتْ عَائِشَةُ تَنْهَى النِّسَاءَ أَنْ يَنْظُرْنَ لَيْلًا فِي الْمَحِيضِ وَتَقُولُ إِنَّهُ قَدْ يَكُونُ الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہر کیسا ہوتا ہے۔
یحییٰ بن سعید، عمرہ کی کنیز کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں عمرہ خواتین کو یہ ہدایت کرتی تھیں کہ وہ اس وقت تک غسل نہ کریں جب تک شرمگاہ میں پھیرنے کے بعد روئی سفید نہ نکلے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مَوْلَاةِ عَمْرَةَ قَالَتْ كَانَتْ عَمْرَةُ تَأْمُرُ النِّسَاءَ أَنْ لَا يَغْتَسِلْنَ حَتَّى تَخْرُجَ الْقُطْنَةُ بَيْضَاءَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہر کیسا ہوتا ہے۔
سفیان فرماتے ہیں حیض کے ایام میں نکلنے والا مٹیالا اور زرد مواد بھی حیض شمار ہوگا اور حیض کے ایام گزرنے کے بعد خون یا مٹیالا یا زرد مواد جو کچھ بھی خارج ہو وہ مستحاضہ شمار ہوگا۔ امام دارمی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سفیان کے اس فتوی کو تسلیم کرتے ہیں انھوں نے جواب دیا ہاں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ قَالَ سُفْيَانُ الْكُدْرَةُ وَالصُّفْرَةُ فِي أَيَّامِ الْحَيْضِ حَيْضٌ وَكُلُّ شَيْءٍ رَأَتْهُ بَعْدَ أَيَّامِ الْحَيْضِ مِنْ دَمٍ أَوْ كُدْرَةٍ أَوْ صُفْرَةٍ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ سُئِلَ تَأْخُذُ بِقَوْلِ سُفْيَانَ قَالَ نَعَمْ
তাহকীক: