সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫১১ টি

হাদীস নং: ১০৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب حائضہ پاک ہوجائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے ؟
عطاء بن ابی رباح سے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جو حیض سے پاک ہوجاتی ہے کیا اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کا شوہر اس کے ساتھ اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے انھوں نے جواب دیا : نہیں جب تک وہ عورت غسل نہ کرے (اس کا شوہراس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا)
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ تَرَى الطُّهْرَ أَيَأْتِيهَا زَوْجُهَا قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ قَالَ لَا حَتَّى تَغْتَسِلَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب حائضہ پاک ہوجائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے ؟
جس عورت کا خون آنا بند ہوجائے اس کے بارے میں عطاء یہ فرماتے ہیں : اگر اس کے شوہر میں شہوت کا مادہ زیادہ ہو تو وہ عورت شرمگاہ کو دھو لے گی اور اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ يَنْقَطِعُ عَنْهَا الدَّمُ قَالَ إِنْ أَدْرَكَهُ الشَّبَقُ غَسَلَتْ فَرْجَهَا ثُمَّ أَتَاهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب حائضہ پاک ہوجائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے ؟
فروہ ابن ابومغراء بیان کرتے ہیں ایک شخص نے شریک سے سوال کیا کہ جب عورت کا خون نکلنا بند ہوجائے تو کیا اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے انھوں نے جواب دیا شیخ عبدالملک نے حضرت عطاء بن ابی رباح سے یہ بات نقل کی ہے کہ انھوں نے بکثرت شہوت والے شخص کو اس کی اجازت دی ہے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں مجھے یہ اندیشہ ہے کہ راوی نے بیان کرنے میں غلطی کی ہے اور مجھے یہ بھی اندیشہ ہے کہ یہ روایت لیث نامی راوی کے حوالے سے منقول ہوگی عبدالملک کے حوالے سے یہ ہمارے علم میں نہیں ہے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں اس روایت میں استعمال ہونے والالفظ شبق سے مراد وہ شخص ہے جس میں شہوت بہت زیادہ ہو۔
أَخْبَرَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ قَالَ سَمِعْتُ شَرِيكًا وَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ الْمَرْأَةُ يَنْقَطِعُ عَنْهَا الدَّمُ أَيَأْتِيهَا زَوْجُهَا قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ فَقَالَ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُ رَخَّصَ فِي ذَلِكَ لِلشَّبِقِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَخَافُ أَنْ يَكُونَ ذَا خَطَأً أَخَافُ أَنْ يَكُونَ مِنْ حَدِيثِ لَيْثٍ لَا أَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد الشَّبِقُ الَّذِي يَشْتَهِي
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کا خضاب لگانا عورت کا خضاب لگا کر نماز پڑھنا
حسن بصری فرماتے ہیں میں نے مدینہ منورہ کی چند خواتین کو دیکھا ہے جو خضاب لگا کر نماز پڑھ لیتی تھیں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى قَالَ زَعَمَ لَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي حُرَّةَ وَاصِلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ رَأَيْتُ نِسَاءً مِنْ نِسَاءِ الْمَدِينَةِ يُصَلِّينَ فِي الْخِضَابِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کا خضاب لگانا عورت کا خضاب لگا کر نماز پڑھنا
سیدہ عائشہ (رض) سے ایسی خاتون کے بارے میں سوال کیا گیا جو خضاب کے اوپر ہی مسح کرلیتی ہے تو انھوں نے جواب دیا میری انگلی چھری سے کاٹ دی جائے یہ بات میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہے (کہ خضاب کے اوپر ہی مسح کرلیا جائے )
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَمَّنْ سَمِعَ عَائِشَةَ سُئِلَتْ عَنْ الْمَرْأَةِ تَمْسَحُ عَلَى الْخِضَابِ فَقَالَتْ لَأَنْ تُقْطَعَ يَدِي بِالسَّكَاكِينِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ ذَلِكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کا خضاب لگانا عورت کا خضاب لگا کر نماز پڑھنا
ابوسعید (رض) بیان کرتے ہیں ایک خاتون نے سیدہ عائشہ (رض) صدیقہ سے سوال کیا ایک عورت خضاب لگا کر نماز پڑھ لیتی ہے تو سیدہ عائشہ (رض) صدیقہ نے جواب دیا : اس کا ستیا ناس ہو اسے کھول لو اسے صاف کرلو۔

امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں : (اس روایت کے راوی) ابوسعید ابوعنبس کے صاحبزادے ہیں ابوعنبس کا نام سعید بن کثیر بن عبید ہے۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ تُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي الْخِضَابِ قَالَتْ اسْلُتِيهِ وَرَغْمًا قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَبُو سَعِيدٍ هُوَ ابْنُ أَبِي الْعَنَبْسِ وَاسْمُ أَبِي الْعَنَبْسِ سَعِيدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ عُبَيْدٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کا خضاب لگانا عورت کا خضاب لگا کر نماز پڑھنا
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ہماری خواتین رات کے وقت خضاب لگا لیتی ہیں صبح کے وقت وہ اسے دھو کر وضو کر کے نماز پڑھ لیتی ہیں نماز کے بعد پھر خضاب لگا لیتی ہیں پھر جب ظہر کا وقت ہوتا ہے تو اسے دھو کر وضو کر کے نماز پڑھ لیتی ہیں یوں خضاب بھی اچھا ہوجاتا ہے اور نماز میں حرج نہیں ہوتا۔
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كُنَّ نِسَاؤُنَا يَخْتَضِبْنَ بِاللَّيْلِ فَإِذَا أَصْبَحْنَ فَتَحْنَهُ فَتَوَضَّأْنَ وَصَلَّيْنَ ثُمَّ يَخْتَضِبْنَ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَإِذَا كَانَ عِنْدَ الظُّهْرِ فَتَحْنَهُ فَتَوَضَّأْنَ وَصَلَّيْنَ فَأَحْسَنَّ خِضَابَهُ وَلَا يَمْنَعُ مِنْ الصَّلَاةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کا خضاب لگانا عورت کا خضاب لگا کر نماز پڑھنا
نافع بیان کرتے ہیں : حضرت ابن عمر (رض) کے گھر کی خواتین حالت حیض میں خضاب لگایا کرتی تھیں۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ نِسَاءَ ابْنِ عُمَرَ كُنَّ يَخْتَضِبْنَ وَهُنَّ حُيَّضٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کا خضاب لگانا عورت کا خضاب لگا کر نماز پڑھنا
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتی ہیں ہمارے گھر کی خواتین عشاء کی نماز پڑھ لینے کے بعد خضاب لگاتی ہیں صبح کے وقت اسے دھو کر وضو کر کے نماز پڑھ لیتی ہیں پھر جب ظہر کی نماز پڑھ لیتی ہیں تو خضاب لگا لیتی ہیں پھر جب عصر کی نماز پڑھنے لگتی ہیں تو اسے دھوکر (وضو کر کے نماز پڑھتی ہیں) یوں خضاب بھی بہتر ہوجاتا ہے اور وہ نماز بھی پڑھ لیتی ہیں
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كُنَّ نِسَاؤُنَا إِذَا صَلَّيْنَ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ اخْتَضَبْنَ فَإِذَا أَصْبَحْنَ أَطْلَقْنَهُ وَتَوَضَّأْنَ وَصَلَّيْنَ وَإِذَا صَلَّيْنَ الظُّهْرَ اخْتَضَبْنَ فَإِذَا أَرَدْنَ أَنْ يُصَلِّينَ الْعَصْرَ أَطْلَقْنَهُ فَأَحْسَنَّ خِضَابَهُ وَلَا يَحْبِسُ عَنْ الصَّلَاةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص اپنی زوجہ کے پاس آئے اور وہ حائضہ ہو
ابراہیم نخعی اور عامر ایسے شخص کے بارے میں جو اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرے فرماتے ہیں : اس نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے وہ اللہ سے مغفرت طلب کرے اس کی بارگاہ میں توبہ کرے اور دوبارہ یہ حرکت نہ کرے۔

عطاء سے بھی یہی روایت منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ ح و أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ فِيمَنْ أَتَى أَهْلَهُ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَا ذَنْبٌ أَتَاهُ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَيَتُوبُ إِلَيْهِ وَلَا يَعُودُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ الْمُثَنَّى عَنْ عَطَاءٍ مِثْلَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص اپنی زوجہ کے پاس آئے اور وہ حائضہ ہو
سعید بن جبیر کہتے ہیں اس شخص نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے لیکن اس پر کوئی کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى وَأَبُو النُّعْمَانِ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ ذَنْبٌ أَتَاهُ وَلَيْسَ عَلَيْهِ كَفَّارَةٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص اپنی زوجہ کے پاس آئے اور وہ حائضہ ہو
عبدالرحمن بن قاسم اپنے والد کے بارے میں نقل کرتے ہیں ان سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرلیتا ہے انھوں نے جواب دیا : وہ شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں معذرت پیش کرے اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ الَّذِي يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ يَعْتَذِرُ إِلَى اللَّهِ وَيَتُوبُ إِلَى اللَّهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص اپنی زوجہ کے پاس آئے اور وہ حائضہ ہو
عطاء بیان کرتے ہیں (اگر تم اس حرکت کے مرتکب ہوجاؤ) تو تمہیں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنی چاہیے البتہ تم پر کوئی کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ تَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَلَيْسَ عَلَيْكَ شَيْءٌ يَعْنِي إِذَا وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص اپنی زوجہ کے پاس آئے اور وہ حائضہ ہو
مالک بن خطاب عنبری بیان کرتے ہیں ابن ابی ملیکہ سے سوال کیا گیا میں یہ بات سن رہا تھا ایک شخص اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرلیتا ہے ؟ انھوں نے جواب دیا وہ شخص اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے۔
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْخَطَّابِ الْعَنْبِرِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ سُئِلَ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ الرَّجُلِ يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص اپنی زوجہ کے پاس آئے اور وہ حائضہ ہو
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص حضرت ابوبکر صدیق کی خدمت میں آیا اور عرض کی میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں خون پر پیشاب کررہاہوں حضرت ابوبکر (رض) نے سوال کیا تم نے اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کی ہے ؟ اس نے جواب دیا : جی ہاں ! حضرت ابوبکر نے فرمایا اللہ سے ڈرو ! اور آئندہ یہ حرکت نہ کرنا۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ أَنَّ رَجُلًا أَتَى أَبَا بَكْرٍ فَقَالَ رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنِّي أَبُولُ دَمًا قَالَ تَأْتِي امْرَأَتَكَ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ نَعَمْ قَالَ اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تَعُدْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص اپنی زوجہ کے پاس آئے اور وہ حائضہ ہو
جو شخص اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرے اس کے بارے میں امام محمد بن سیرین فرماتے ہیں اسے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنی چاہیے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ فِي الَّذِي يَقَعُ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
یزید بن ابراہیم بیان کرتے ہیں : جو شخص رمضان کے مہینے میں ایک دن روزہ نہ رکھے اس کے بارے میں میں نے حسن بصری کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے اسے ایک غلام آزاد کرنا ہوگا یا قربانی دینی ہوگی یا چالیس مسکینوں کو بیس صاع غلہ دینا ہوگا اور جو شخص اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ جماع کرے اس پر بھی یہی کفارہ لازم ہوگا۔
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ فِي الَّذِي يُفْطِرُ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ قَالَ عَلَيْهِ عِتْقُ رَقَبَةٍ أَوْ بَدَنَةٌ أَوْ عِشْرِينَ صَاعًا لِأَرْبَعِينَ مِسْكِينًا وَفِي الَّذِي يَغْشَى امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ مِثْلُ ذَلِكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
حضرت ابن عباس (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان ایسے شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں جو اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ شخص نصف دینار صدقہ کرے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ خُصَيْفٍ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ يَتَصَدَّقُ بِنِصْفِ دِينَارٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
حضرت ابن عباس (رض) ایسے شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں جو اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرلے اسے ایک دینار یا شاید نصف دینار صدقہ کرنا چاہیے۔

راوی کو شک ہے اس حدیث کے ایک راوی حکم کو شک لاحق ہوا
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الَّذِي يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ أَوْ نِصْفِ دِينَارٍ شَكَّ الْحَكَمُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
حضرت ابن عباس (رض) ایسے شخص کے بارے میں جو اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرے فرماتے ہیں اسے ایک دینار یا شاید نصف دینار صدقہ کرنا چاہیے۔ شعبہ فرماتے ہیں میری یاد داشت کے مطابق یہ حدیث مرفوع ہے البتہ فلاں اور فلاں راوی نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا۔ بعض محدثین نے ان سے کہا آپ ہمیں اپنی یاد داشت کے مطابق حدیث سنا دیں اور فلاں فلاں راوی نے جو کہا اسے چھوڑ دیں تو شعبہ نے کہا اللہ کی قسم مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں دنیا میں حضرت نوح جتنی لمبی زندگی بسر کروں اور پھر یہ حدیث بیان کردوں یا اسے بیان کرنے سے خاموش رہوں۔ امام ابو محمد دارمی فرماتے ہیں اس حدیث کے ایک راوی عبدالحمید، زید بن عبدالرحمن بن زید بن خطاب کے صاحبزادے ہیں یہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کی طرف سے کوفہ کے گورنر تھے۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الَّذِي يَغْشَى امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ أَوْ نِصْفِ دِينَارٍ قَالَ شُعْبَةُ أَمَّا حِفْظِي فَهُوَ مَرْفُوعٌ وَأَمَّا فُلَانٌ وَفُلَانٌ فَقَالَا غَيْرُ مَرْفُوعٍ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ حَدِّثْنَا بِحِفْظِكَ وَدَعْ مَا قَالَ فُلَانٌ وَفُلَانٌ فَقَالَ وَاللَّهِ مَا أُحِبُّ أَنِّي عُمِّرْتُ فِي الدُّنْيَا عُمُرَ نُوحٍ وَأَنِّي حَدَّثْتُ بِهَذَا أَوْ سَكَتُّ عَنْ هَذَا قَالَ أَبُو مُحَمَّد عَبْدُ الحَمِيدِ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحمَنِ بْنِ زَيدِ بْنِ الخَطَّابِ وَكَانَ وَالِيَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَلَى الْكُوفَةِ
tahqiq

তাহকীক: