সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫১১ টি

হাদীস নং: ১০৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں جب مرد اس (حائضہ بیوی) کے ساتھ صحبت کرلے تو اسے ایک دینار دینا ہوگا اور اگر وہ خون کی آمد رک جانے کے بعد صحبت کرلے تو نصف دینار دینا ہوگا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ رَجُلٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِذَا أَتَاهَا فِي دَمٍ فَدِينَارٌ وَإِذَا أَتَاهَا وَقَدْ انْقَطَعَ الدَّمُ فَنِصْفُ دِينَارٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے نبی اکرم ایسے شخص کے بارے میں جو اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرلے یہ ارشاد فرمایا ہے اسے نصف دینار صدقہ کرنا چاہیے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ خُصَيْفٍ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يَقَعُ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ يَتَصَدَّقُ بِنِصْفِ دِينَارٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
عبدالحمید بن زید بن خطاب بیان کرتے ہیں حضرت عمر بن خطاب کی ایک اہلیہ تھیں جنہیں صحبت کرنا پسند نہیں تھا جب حضرت عمر ان کے ساتھ صحبت کرنے لگے تو انھوں نے یہ عذر پیش کیا کہ انھیں حیض آیا ہوا ہے لیکن حضرت عمر نے ان کے ساتھ صحبت کرلی اس خاتون کا بیان درست تھا، حضرت عمر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں دینار کا پانچواں حصہ خیرات کرنے کا حکم دیا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ كَانَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ امْرَأَةٌ تَكْرَهُ الْجِمَاعَ فَكَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِيَهَا اعْتَلَّتْ عَلَيْهِ بِالْحَيْضِ فَوَقَعَ عَلَيْهَا فَإِذَا هِيَ صَادِقَةٌ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِخُمُسَيْ دِينَارٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
حضرت ابن عباس (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب کوئی شخص اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرلے تو اگر اس کا خون سرخ ہو تو اس شخص کو دینار صدقہ کرلینا چاہیے اور اگر زرد ہو تو اس شخص کو نصف دینار صدقہ کرنا چاہیے۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَتَى الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فَإِنْ كَانَ الدَّمُ عَبِيطًا فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ وَإِنْ كَانَتْ صُفْرَةً فَلْيَتَصَدَّقْ بِنِصْفِ دِينَارٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
حضرت ابن عباس کے بارے میں منقول ہے کہ ان سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرلیتا ہے تو انھوں نے جواب دیا اس شخص کو ایک دینار یا شاید نصف دینار صدقہ کرنا چاہیے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ هُوَ ابْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ الَّذِي يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ أَوْ بِنِصْفِ دِينَارٍ و قَالَ إِبْرَاهِيمُ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرلے تو اس کے اوپر ایک دینار صدقہ لازم ہوگا۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِذَا وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ فَعَلَيْهِ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِدِينَارٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
جو شخص اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرلے اس شخص کے بارے میں عطا فرماتے ہیں اسے ایک دینار صدقہ کرنا ہوگا۔
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ فِي رَجُلٍ جَامَعَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں اسے ایک دینار صدقہ کرنا ہوگا (راوی کو شک ہے) یا شاید نصف دینار۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ أَوْ نِصْفِ دِينَارٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
جو شخص اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ (یا اسی بیوی کے ساتھ) جو طہر دیکھ چکی ہو اور اس نے غسل نہ کیا ہو صحبت کرلیتا ہے تو اس کے بارے میں امام اوزاعی فرماتے ہیں اسے اللہ سے مغفرت طلب کرنی چاہیے اور دینار کا پانچواں حصہ صدقہ کرنا چاہیے۔
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعَيْبِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ فِي رَجُلٍ يَغْشَى امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ أَوْ رَأَتْ الطُّهْرَ وَلَمْ تَغْتَسِلْ قَالَ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَيَتَصَدَّقُ بِخُمُسَيْ دِينَارٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
عطاء بیان کرتے ہیں جب کوئی شخص اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرلے تو اسے نصف دینار صدقہ کرنا چاہے حاضرین میں سے ایک صاحب نے ان سے کہا حسن بصری فرماتے ہیں اسے غلام آزاد کرنا چاہیے انھوں نے فرمایا میں تمہیں اس بات سے منع نہیں کرتا جہاں تک تمہاری گنجائش ہو تم اللہ کی بارگاہ میں زیادہ نیکی پیش کرو۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ إِذَا وَقَعَ الرَّجُلُ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ يَتَصَدَّقُ بِنِصْفِ دِينَارٍ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ فَإِنَّ الْحَسَنَ يَقُولُ يُعْتِقُ رَقَبَةً فَقَالَ مَا أَنْهَاكُمْ أَنْ تَقَرَّبُوا إِلَى اللَّهِ مَا اسْتَطَعْتُمْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا
حضرت ابن عباس (رض) اس شخص کے بارے میں جو اپنی بیوی سے حیض کی حالت میں صحبت کرلے فرماتے ہیں اسے ایک دینار صدقہ کرنا چاہیے۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الَّذِي يَقَعُ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا۔
ابن سابط بیان کرتے ہیں میں نے حفصہ بنت عبدالرحمن یہ حضرت ابوبکر (رض) کی صاحبزادی ہیں سے سوال کیا میں آپ سے ایک چیز کے بارے میں سوال کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے آپ سے وہ سوال کرتے ہوئے شرم آتی ہے سیدہ حفصہ بنت عبدالرحمن نے فرمایا اے بھتیجے تم نے جو سوال کرنا ہے کرو۔ ابن سابط نے کہا میں آپ سے عورتوں کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنے کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں تو سیدہ حفصہ بنت عبدالرحمن نے بتایا مجھے سیدہ ام سلمہ نے یہ بات بتائی ہے انصاری (اپنی بیویوں کو) الٹا نہیں لٹاتے تھے جبکہ مہاجرین ایسا کیا کرتے تھے۔ ایک مہاجر نے ایک انصاری خاتون سے شادی کی اسے الٹا لٹایا تو اس نے انکار کردیا پھر وہ انصاری خاتون سیدہ ام سلمہ کے پاس آئی اور ان سے اس بات کا تذکرہ کیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو اس انصاری خاتون کو حیاء آگئی اور وہ چلی گئی۔ سیدہ ام سلمہ نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو آپ نے فرمایا اس عورت کو میرے پاس بلاؤ اس عورت کو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لایا گیا تو نبی اکرم نے اس کے سامنے یہ آیت پڑھی۔ " تمہاری عورتیں تمہارے کھیت ہیں تم اپنے کھیت میں جیسے چاہو آسکتے ہو۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا صحبت کرنے کا مقام ایک ہی ہے۔ (امام محمد دارمی فرماتے ہیں اس حدیث میں استعمال ہونے والا لفظ سمام سے مراد راستہ ہے۔
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ ابْنِ سَابِطٍ قَالَ سَأَلْتُ حَفْصَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هُوَ ابْنُ أَبِي بَكْرٍ قُلْتُ لَهَا إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَكِ عَنْ شَيْءٍ وَأَنَا أَسْتَحْيِي أَنْ أَسْأَلَكِ عَنْهُ قَالَتْ سَلْ يَا ابْنَ أَخِي عَمَّا بَدَا لَكَ قَالَ أَسْأَلُكِ عَنْ إِتْيَانِ النِّسَاءِ فِي أَدْبَارِهِنَّ فَقَالَتْ حَدَّثَتْنِي أُمُّ سَلَمَةَ قَالَتْ كَانَتْ الْأَنْصَارُ لَا تُجَبِّي وَكَانَتْ الْمُهَاجِرُونَ تُجَبِّي فَتَزَوَّجَ رَجُلٌ مِنْ الْمُهَاجِرِينَ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ فَجَبَّاهَا فَأَبَتْ الْأَنْصَارِيَّةُ فَأَتَتْ أُمَّ سَلَمَةَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهَا فَلَمَّا أَنْ جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَحْيَتْ الْأَنْصَارِيَّةُ وَخَرَجَتْ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ أُمُّ سَلَمَةَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ادْعُوهَا لِي فَدُعِيَتْ لَهُ فَقَالَ لَهَا نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكَمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سِمَامًا وَاحِدًا وَالسِّمَامُ السَّبِيلُ الْوَاحِدُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا۔
مجاہد بیان کرتے ہیں میں نے حضرت ابن عباس (رض) کے ساتھ تین مرتبہ قرآن مجید کا دور کیا ہے اور ہر ایک آیت پر رک کر ان سے دریافت کیا ہے کہ آیت کس کے بارے میں نازل ہوئی ور کہاں نازل ہوئی ایک مرتبہ میں نے ان سے کہا اے حضرت ابن عباس (رض) اللہ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں۔ جب وہ اچھی طرح سے پاک ہوجائیں تو جیسے تمہیں اللہ نے حکم دیا ویسے ان کے ساتھ صحبت کیا کرو۔ تو حضرت ابن عباس (رض) نے جواب دیا جس جگہ تمہیں ان عورتوں سے الگ رہنے کا حکم دیا تھا اب اسی صحبت کے مخصوص مقام پر صحبت کرو۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ لَقَدْ عَرَضْتُ الْقُرْآنَ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ثَلَاثَ عَرَضَاتٍ أَقِفُ عِنْدَ كُلِّ آيَةٍ أَسْأَلُهُ فِيمَ أُنْزِلَتْ وَفِيمَ كَانَتْ فَقُلْتُ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللَّهِ تَعَالَى فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمْ اللَّهُ قَالَ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمْ أَنْ تَعْتَزِلُوهُنَّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے اللہ نے تمہیں جو حکم دیا ہے کہ وہاں صحبت کریں جہاں حیض کے دوران صحبت کرنے سے انھیں منع کیا ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ مُجَاهِدٍ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمْ اللَّهُ قَالَ أُمِرُوا أَنْ يَأْتُوا مِنْ حَيْثُ نُهُوا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے اللہ نے تمہیں جو حکم دیا ہے پھر اس کے مطابق ان عورتوں کے ساتھ صحبت کرو۔ شیخ ابورزین فرماتے ہیں یعنی طہر کی جانب سے صحبت کرو۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي رَزِينٍ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمْ اللَّهُ قَالَ مِنْ قِبَلِ الطُّهْرِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے اور جو تمہارے پروردگار نے تمہارے لیے بیویاں پیدا کی ہیں۔ امام مجاہد فرماتے ہیں اللہ کی قسم اس سے مراد اگلی شرمگاہ ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ قَالَ هُوَ وَاللَّهِ الْقُبُلُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے " تمہاری بیویاں کھیت ہیں تم اپنے کھیت میں جیسے چاہو آسکتے ہو۔ عکرمہ فرماتے ہیں اس سے مراد اگلی شرمگاہ ہے۔
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ رَبَاحٍ عَنْ عِكْرِمَةَ نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ قَالَ إِنَّمَا هُوَ الْفَرْجُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا۔
حضرت حسن فرماتے ہیں یہود مسلمانوں پر اعتراض کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے تھے وہ یہ کہا کرتے تھے اے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھیو ! اللہ کی قسم تمہارے لیے صرف ایک ہی طریقے کے ساتھ اپنی بیویوں سے صحبت کرنا جائز ہے تو اللہ نے یہ آیت نازل کی۔ " تمہاری بیویاں تمہارے کھیت ہیں تم اپنے کھیت میں جیسے چاہو آسکتے ہو۔ حسن بصری فرماتے ہیں اللہ نے اہل ایمان کی خواہش کے مطابق انھیں سہولت عطا کی۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيُّ قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ كَانَتْ الْيَهُودُ لَا تَأْلُو مَا شَدَّدَتْ عَلَى الْمُسْلِمِينَ كَانُوا يَقُولُونَ يَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ إِنَّهُ وَاللَّهِ مَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَأْتُوا نِسَاءَكُمْ إِلَّا مِنْ وَجْهٍ وَاحِدٍ قَالَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ فَخَلَّى اللَّهُ بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ وَبَيْنَ حَاجَتِهِمْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا۔
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں اللہ نے ارشاد فرمایا ہے " اپنے کھیت میں جیسے چاہو آؤ۔ اس سے مراد یہ ہے کہ صحبت کے مخصوص مقام پر آگے یا پیچھے کسی بھی طرف صحبت کی جاسکتی ہے۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ قَالَ ائْتِهَا مِنْ بَيْنِ يَدَيْهَا وَمِنْ خَلْفِهَا بَعْدَ أَنْ يَكُونَ فِي الْمَأْتَى
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا۔
عکرمہ بیان کرتے ہیں زمانہ جاہلیت میں لوگ حائضہ عورت کے ساتھ وہی سلوک کرتے تھے جو مجوسی کیا کرتے تھے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا گیا تو اللہ نے یہ آیت نازل کی۔ لوگ تم سے حیض کے بارے میں سوال کرتے ہیں تم جواب دو وہ ناپاکی ہے حیض کے دوران عورتوں سے جنسی طور پر الگ رہو اور جب تک وہ پاک نہ ہوجائیں ان کے قریب نہ جاؤ۔ عکرمہ کہتے ہیں تو ان خواتین کے بارے میں سختی میں اضافہ ہوگیا۔
أَخْبَرَنَا خَلِيفَةُ بْنُ خَيَّاطٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ كَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ يَصْنَعُونَ فِي الْحَائِضِ نَحْوًا مِنْ صَنِيعِ الْمَجُوسِ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَلَتْ وَيَسْأَلُونَكَ عَنْ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ فَلَمْ يَزْدَدْ الْأَمْرُ فِيهِنَّ إِلَّا شِدَّةً
tahqiq

তাহকীক: