সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫১১ টি

হাদীস নং: ১০৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
سیدہ عائشہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں سے اپنا سر میری طرف بڑھا دیتے تھے اور میں اسے دھویا کرتے تھی آپ اعتکاف کی حالت میں ہوتے تھے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْرِجُ إِلَيَّ رَأْسَهُ مِنْ الْمَسْجِدِ فَأَغْسِلُهُ يَعْنِي وَهُوَ مُعْتَكِفٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
ابراہیم نخعی کے نزدیک اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ کوئی حائضہ عورت کسی بیمار کو وضو کروا دے۔
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ تُوَضِّئَ الْحَائِضُ الْمَرِيضَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سر مبارک دھویا کرتی تھی حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَغْسِلُ رَأْسَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سر مبارک دھویا کرتی تھی حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی اور آپ معتکف ہوتے تھے۔
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ كُنْتُ أَغْسِلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ وَهُوَ عَاكِفٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
شعبہ بیان کرتے ہیں میں نے مغیرہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سناابوظبیان نے ابراہیم نخعی کی خدمت میں یہ مسئلہ دریافت کرنے کے لیے کسی کو بھیجا کہ کیا کوئی حائضہ عورت کسی بیمار کو وضو کروا سکتی ہے انھوں نے جواب دیا : ہاں ! اس نے دریافت کیا اسے سہارا دے سکتی ہے انھوں نے جواب دیا نہیں !

شعبہ بیان کرتے ہیں میں نے مغیرہ سے دریافت کیا آپ نے خود ابراہیم کی زبانی یہ بات سنی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا : نہیں امام ابومحمد عبداللہ دارمی فرماتے ہیں یہاں سہارا دینے سے مراد نماز کے دوران سہارا دینا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ مُغِيرَةَ قَالَ أَرْسَلَ أَبُو ظَبْيَانَ إِلَى إِبْرَاهِيمَ يَسْأَلُهُ عَنْ الْحَائِضِ تُوَضِّئُ الْمَرِيضَ قَالَ نَعَمْ وَتُسْنِدُهُ قَالَ لَا فَقُلْتُ لِلْمُغِيرَةِ سَمِعْتَهُ مِنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ لَا قَالَ عَبْد اللَّهِ وَتُسْنِدُهُ يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
سیدہ عائشہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا مجھے جائے نماز پکڑاؤ انھوں نے عرض کی میں حائضہ ہوں آپ نے فرمایا وہ تمہارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سُلَيْمَانُ أَخْبَرَنِي عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ قَالَتْ إِنِّي حَائِضٌ قَالَ إِنَّهَا لَيْسَتْ فِي يَدِكِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
حسن بصری سے سوال کیا گیا اگر حائضہ عورت کوئی پانی پی لے (تو اس بچے ہوئے پانی سے) وضو ہوسکتا ہے ؟ وہ مسکرائے اور جواب دیا ہاں !
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ امْرَأَةٍ حَائِضٍ شَرِبَتْ مِنْ مَاءٍ أَيُتَوَضَّأُ بِهِ فَضَحِكَ وَقَالَ نَعَمْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
حضرت عبداللہ بن سعد بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حائضہ عورت کے ساتھ کھانے پینے کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا تم اس کے ساتھ کھا سکتے ہو۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَرَامِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مُؤَاكَلَةِ الْحَائِضِ قَالَ وَاكِلْهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
حضرت ابن عمر (رض) نے مسجد میں سے اپنی کنیز سے کہا کہ وہ انھیں جائے نماز پکڑائے اس نے جواب دیا : میں حائضہ ہوں حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا تمہارا حیض تمہاری ہتیھلی میں نہیں تو کنیز نے انھیں جائے نماز پکڑا دی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ جَارِيَتَهُ أَنْ تُنَاوِلَهُ الْخُمْرَةَ مِنْ الْمَسْجِدِ فَتَقُولُ إِنِّي حَائِضٌ فَيَقُولُ إِنَّ حِيضَتَكِ لَيْسَتْ فِي كَفِّكِ فَتُنَاوِلُهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
حرام بن حکیم اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حائضہ کے ساتھ کھانے کے بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میری کوئی اہلیہ بھی حائضہ ہوتی ہے اور اگر اللہ نے چاہا تو ہم اکٹھے ہی کھانا کھاتے رہیں گے۔
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ حَرَامِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مُؤَاكَلَةِ الْحَائِضِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ بَعْضَ أَهْلِي لَحَائِضٌ وَإِنَّا لَمُتَعَشُّونَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ جَمِيعًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
سیدہ عائشہ (رض) کے نزدیک حائضہ عورت کے جائے نماز کو پکڑنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا كَانَتْ لَا تَرَى بَأْسًا أَنْ تَمَسَّ الْحَائِضُ الْخُمْرَةَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب حائضہ پاک ہوجائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے ؟
مجاہد فرماتے ہیں جب کوئی حائضہ عورت خون سے پاک ہوجائے تو اس کا شوہر اس وقت تک اس کے ساتھ صحبت کر نہیں سکتا جب تک وہ عورت غسل نہ کرے۔

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ وَيُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ وَعَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ مُحَمَّدٌ وَحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ مُجَاهِدٍ فِي الْحَائِضِ إِذَا طَهُرَتْ مِنْ الدَّمِ لَا يَقْرَبُهَا زَوْجُهَا حَتَّى تَغْتَسِلَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ مُجَاهِدٍ مِثْلَهُ سَوَاءً
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب حائضہ پاک ہوجائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے ؟
سفیان سے سوال کیا گیا جب کسی عورت کا خون بند ہوجائے تو اس کے غسل سے پہلے کیا اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے ؟ انھوں نے جواب دیا : نہیں ! سوال کیا گیا اگر وہ عورت دو دن یا چند دن تک غسل نہیں کرتی تو آپ کیا کہیں گے ؟ انھوں نے جواب دیا : اس عورت سے توبہ کروائی جائے گی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ سُئِلَ سُفْيَانُ أَيُجَامِعُ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إِذَا انْقَطَعَ عَنْهَا الدَّمُ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ فَقَالَ لَا فَقِيلَ أَرَأَيْتَ إِنْ تَرَكَتْ الْغُسْلَ يَوْمَيْنِ أَوْ أَيَّامًا قَالَ تُسْتَتَابُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب حائضہ پاک ہوجائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے ؟
مجاہد فرماتے ہیں قرآن مجید میں (حتی یطھرن) کا مطلب ہے اس کا خون نکلنا بند ہوجائے اور (فاذا تطھرن) کا مطلب ہے جب وہ غسل کرلے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَمَّنْ حَدَّثَهُ عَنْ مُجَاهِدٍ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ قَالَ حَتَّى يَنْقَطِعَ الدَّمُ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ قَالَ إِذَا اغْتَسَلْنَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب حائضہ پاک ہوجائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے ؟
مجاہد فرماتے ہیں قرآن مجید میں (حتی یطھرن) کا مطلب ہے اس کا خون نکلنا بند ہوجائے اور (فاذا تطھرن) کا مطلب ہے جب وہ غسل کرلے۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ حَتَّى يَطْهُرْنَ قَالَ إِذَا انْقَطَعَ الدَّمُ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ قَالَ اغْتَسَلْنَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب حائضہ پاک ہوجائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے ؟
عثمان بیان کرتے ہیں میں نے مجاہد (رض) سے سوال کیا جو عورت طہر دیکھ لیتی ہے کیا اس کے شوہر کے لیے یہ بات جائز ہے کہ وہ اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کرے انھوں نے جواب دیا : نہیں ! اس وقت تک نہیں جب تک اس عورت کے لیے نماز پڑھنا جائز نہیں ہوجاتا۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْأَسْوَدِ قَالَ سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنْ امْرَأَةٍ رَأَتْ الطُّهْرَ أَيَحِلُّ لِزَوْجِهَا أَنْ يَأْتِيَهَا قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ قَالَ لَا حَتَّى تَحِلَّ لَهَا الصَّلَاةُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب حائضہ پاک ہوجائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے ؟
عطاء میمون اور ابراہیم نخعی اس بات کے قائل ہیں کہ شوہر ایسی عورت کے ساتھ اس وقت تک صحبت نہیں کرسکتا جب تک وہ غسل نہیں کرلیتی۔
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ هُوَ ابْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ قَالَ سَأَلْتُ عَطَاءً وَمَيْمُونَ بْنَ مِهْرَانَ وَحَدَّثَنِي حَمَّادٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالُوا لَا يَغْشَاهَا حَتَّى تَغْتَسِلَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب حائضہ پاک ہوجائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے ؟
حسن بصری سے ایسی خاتون کے بارے میں دریافت کیا گیا جس کا شوہر اس وقت اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے جب وہ طہر دیکھ چکی تھی لیکن اس نے غسل نہیں کیا تھا تو حسن نے جواب دیا جب تک وہ غسل نہیں کرلیتی اس وقت تک حائضہ شمار ہوگی اور اس کے شوہر کو کفارہ دینا ہوگا (طلاق کے مسئلہ میں) شوہر اسی وقت بیوی سے رجوع کرسکتا ہے جب تک وہ غسل نہیں کرلیتی۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يَطَأُ امْرَأَتَهُ وَقَدْ رَأَتْ الطُّهْرَ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ قَالَ هِيَ حَائِضٌ مَا لَمْ تَغْتَسِلْ وَعَلَيْهِ الْكَفَّارَةُ وَلَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا مَا لَمْ تَغْتَسِلْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب حائضہ پاک ہوجائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے ؟
حسن بصری فرماتے ہیں ایسی عورت کے ساتھ اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہ کرے۔
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ لَا يَغْشَاهَا زَوْجُهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب حائضہ پاک ہوجائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے ؟
حضرت عقبہ بن عامر جہنی فرماتے ہیں : اللہ کی قسم میں اپنی بیوی کے ساتھ اس وقت تک صحبت نہیں کرتا جب تک (اسے حیض سے پاک) ہوجانے کے بعد ایک دن گزر نہ جائے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ قَالَ سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ يَقُولُ قَالَ أَبُو الْخَيْرِ مَرْثَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيُّ قَالَ سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يَقُولُ وَاللَّهِ إِنِّي لَا أُجَامِعُ امْرَأَتِي فِي الْيَوْمِ الَّذِي تَطْهُرُ فِيهِ حَتَّى يَمُرَّ يَوْمٌ
tahqiq

তাহকীক: