সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫১১ টি

হাদীস নং: ১০২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
سیدہ میمونہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی اہلیہ کے ساتھ ازار کے اوپر عمل کرتے تھے جب وہ حیض کی حالت میں ہوتی تھیں۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُ الْمَرْأَةَ مِنْ نِسَائِهِ فَوْقَ الْإِزَارِ وَهِيَ حَائِضٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں ہم میں سے کوئی ایک جب حیض کی حالت میں ہوتی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے ازار باندھنے کی ہدایت کرتے اور اس کے ساتھ مباشرت کرتے۔
أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ إِحْدَانَا إِذَا كَانَتْ حَائِضًا أَنْ تَشُدَّ عَلَيْهَا إِزَارَهَا ثُمَّ يُبَاشِرُهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
ام المومنین بیان کرتی ہیں حیض کی حالت میں ازار باندھ کر میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ ایک لحاف میں داخل ہوجاتی تھی۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ قَالَ قَالَتْ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ كُنْتُ أَتَّزِرُ وَأَنَا حَائِضٌ ثُمَّ أَدْخُلُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لِحَافِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
ابن جبیر سے سوال کیا گیا جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو مرد اس کے ساتھ کیا کرسکتا ہے انھوں نے جواب دیا ازار کے اوپر استعمال کرسکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ قَالَ سُئِلَ ابْنُ جُبَيْرٍ مَا لِلرَّجُلِ مِنْ امْرَأَتِهِ إِذَا كَانَتْ حَائِضًا قَالَ مَا فَوْقَ الْإِزَارِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
حائضہ عورت کے بارے میں عبیدہ فرماتے ہیں بستر ایک ہونا چاہیے اور لحاف الگ ہونے چاہیے لیکن اگر زیادہ لحاف نہ ہو تو مرد عورت کو اپنے لحاف دیدیں۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عَبِيدَةَ فِي الْحَائِضِ قَالَ الْفِرَاشُ وَاحِدٌ وَاللُّحُفُ شَتَّى فَإِنْ كَانُوا لَا يَجِدُونَ رَدَّ عَلَيْهَا مِنْ لِحَافِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
ابن سیرین بیان کرتے ہیں قاضی شریح نے ان سے کہا تھا کہ مرد عورت کا ناف سے اوپر والا حصہ استعمال کرسکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ شُرَيْحٍ قَالَ لَهُ مَا فَوْقَ السَّرَرِ أَوْ السُّرَّةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
سیدہ عائشہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے چادر اوڑھا دیتے تھے جب میں حائضہ ہوتی تھیں آپ میرے سر پر پیار کرتے تھے اس وقت میرے اور آپ کے درمیان صرف ایک کپڑا حائل ہوتا تھا
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ بَابَنُوسَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَشَّحُنِي وَأَنَا حَائِضٌ وَيُصِيبُ مِنْ رَأْسِي وَبَيْنِي وَبَيْنَهُ ثَوْبٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں یہودیوں کا یہ معمول تھا کہ جب ان کے درمیان کسی خاتون کو حیض آجاتا تو وہ اس کے ساتھ کھاتے پیتے نہیں تھے بلکہ اسے گھر سے نکال دیتے تھے اور وہ عورت ان لوگوں کے ساتھ گھر میں نہیں رہ سکتی تھی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں سوال کیا گیا تب اللہ نے یہ آیت نازل کی " لوگ تم سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں تم فرمادو وہ ناپاکی ہے۔

نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ خواتین کے ساتھ کھا سکتے ہیں ان کے ساتھ پی سکتے ہیں اور ان کے ساتھ گھر میں رہ سکتے ہیں نیز صحبت کرنے کے علاوہ سب کچھ کرسکتے ہیں یہ سن کر یہودیوں نے کہا یہ صاحب ہر معاملے میں ہماری مخالفت کرنا چاہتے ہیں۔

عباد بن بشیر اور اسید بن حضیر نبی اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا اور عرض کی کیوں نہ ہم لوگ ان خواتین کے ساتھ حیض کی حالت میں صحبت کرلیا کریں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرہ مبارک کا رنگ تبدیل ہوگیا حتی کہ ہم نے یہ گمان کیا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اب ان دونوں حضرات پر شدید ناراضگی کا اظہار کریں گے یہ دونوں حضرات اٹھ کر وہاں سے چلے گئے اور اس کے فورا بعد دودھ کا تحفہ آیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے پیچھے آدمی بھیجا جو انھیں واپس لایا آپ نے ان دونوں کو دودھ پلایا جس سے ہمیں یہ اندازہ ہوا کہ آپ ان حضرات پر شدید ناراض نہیں ہوئے۔
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ الْيَهُودَ كَانُوا إِذَا حَاضَتْ الْمَرْأَةُ فِيهِمْ لَمْ يُؤَاكِلُوهَا وَلَمْ يُشَارِبُوهَا وَأَخْرَجُوهَا مِنْ الْبَيْتِ وَلَمْ تَكُنْ مَعَهُمْ فِي الْبُيُوتِ فَسُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى وَيَسْأَلُونَكَ عَنْ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُؤَاكِلُوهُنَّ وَأَنْ يُشَارِبُوهُنَّ وَأَنْ يَكُنَّ مَعَهُمْ فِي الْبُيُوتِ وَأَنْ يَفْعَلُوا كُلَّ شَيْءٍ مَا خَلَا النِّكَاحَ فَقَالَتْ الْيَهُودُ مَا يُرِيدُ هَذَا أَنْ يَدَعَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِنَا إِلَّا خَالَفَنَا فِيهِ فَجَاءَ عَبَّادُ بْنُ بِشْرٍ وَأُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَاهُ بِذَلِكَ وَقَالَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلَا نَنْكِحُهُنَّ فِي الْمَحِيضِ فَتَمَعَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمَعُّرًا شَدِيدًا حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ وَجَدَ عَلَيْهِمَا فَقَامَا فَخَرَجَا فَاسْتَقْبَلَتْهُمَا هَدِيَّةُ لَبَنٍ فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي آثَارِهِمَا فَرَدَّهُمَا فَسَقَاهُمَا فَعَلِمْنَا أَنَّهُ لَمْ يَغْضَبْ عَلَيْهِمَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
شیبہ بیان کرتے ہیں میں نے حضرت سالم بن عبداللہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو اپنی حائضہ بیوی کے ہمراہ ایک لحاف میں لیٹ جاتا ہے تو انھوں نے جواب دیا ہم لوگ یعنی حضرت عمر کے خاندان کے افراد خواتین کو اس وقت الگ کردیتے ہیں جب وہ حیض کی حالت میں ہوتی ہیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ حَدَّثَنِي شَيْبَةُ بْنُ هِشَامٍ الرَّاسِبِيُّ قَالَ سَأَلْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ الرَّجُلِ يُضَاجِعُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فِي لِحَافٍ وَاحِدٍ فَقَالَ أَمَّا نَحْنُ آلَ عُمَرَ فَنَهْجُرُهُنَّ إِذَا كُنَّ حُيَّضًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں اگر کوئی عورت جنبی یا حائضہ نہ ہو تو اس کے وضو سے بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَا بَأْسَ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ مَا لَمْ تَكُنْ جُنُبًا أَوْ حَائِضًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
حکم بیان کرتے ہیں (حائضہ عورت کو) شرمگاہ پر کوئی چیز رکھ لینی چاہیے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ غَيْلَانَ عَنْ الْحَكَمِ قَالَ يَضَعُهُ وَضْعًا يَعْنِي عَلَى الْفَرْجِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
سیدہ میمونہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ازواج مطہرات میں سے کسی حائضہ اہلیہ کے ساتھ مباشرت کرلیا کرتے تھے جبکہ ان اہلیہ کا تہبند نصف زانو یا گھٹنے تک پہنچا ہوتا جو ان اہلیہ نے باندھا ہوتا تھا۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ حَبِيبٍ مَوْلَى عُرْوَةَ عَنْ نُدْبَةَ مَوْلَاةِ مَيْمُونَةَ عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُبَاشِرُ الْمَرْأَةَ مِنْ نِسَائِهِ وَهِيَ حَائِضٌ إِذَا كَانَ عَلَيْهَا إِزَارٌ يَبْلُغُ أَنْصَافَ الْفَخِذَيْنِ أَوْ الرُّكْبَتَيْنِ مُحْتَجِزَةً بِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں میں نبی اکرم کے سر میں کنگھی کیا کرتی تھی حالانکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں میں نبی اکرم کے سر میں کنگھی کیا کرتی تھی حالانکہ میں حیض کی حالت میں تھی۔
أَخْبَرَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
نافع بیان کرتے ہیں حضرت ابن عمر (رض) کی کنیزیں حیض کی حالت میں ان کے پاؤں دھو دیا کرتی تھیں اور انھیں جاتے نماز پکڑا دیا کرتی تھی۔
أَخْبَرَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ قَالَ كُنَّ جَوَارِي ابْنِ عُمَرَ يَغْسِلْنَ رِجْلَيْهِ وَهُنَّ حُيَّضٌ وَيُعْطِينَهُ الْخُمْرَةَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں مجھے کوئی برتن دیا جاتا میں اسے منہ لگا کر پی لیتی میں حائضہ ہوتی تھی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اپنا منہ مبارک اس جگہ رکھ کر پیتے تھے جہاں میں نے منہ رکھا ہوتا، اسی طرح کوئی ہڈی ہوتی جسے میں نے نوچا ہوتا نبی بھی اسی جگہ اپنا منہ رکھ کر نوچتے تھے جہاں میں نے اپنا منہ رکھا ہوتا تھا جب میں حائضہ ہوتی تو آپ مجھے ہدایت کرتے میں ازار باندھ لیتی اور آپ مجھ سے مباشرت کرتے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أُوتَى بِالْإِنَاءِ فَأَضَعُ فَمِي فَأَشْرَبُ وَأَنَا حَائِضٌ فَيَضَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَهُ عَلَى الْمَكَانِ الَّذِي وَضَعْتُ فَيَشْرَبُ وَأُوتَى بِالْعَرْقِ فَأَنْتَهِسُ فَيَضَعُ فَاهُ عَلَى الْمَكَانِ الَّذِي وَضَعْتُ فَيَنْتَهِسُ ثُمَّ يَأْمُرُنِي فَأَتَّزِرُ وَأَنَا حَائِضٌ وَكَانَ يُبَاشِرُنِي
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں حیض والی عورت کے ہاتھ میں حیض نہیں ہوتا وہ ہاتھ دھو کر آٹا گوندھ سکتی ہے اور نبیذ تیار کرسکتی ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ كَانَ يُقَالُ الْحَائِضُ لَيْسَتْ الْحِيضَةُ فِي يَدِهَا تَغْسِلُ يَدَهَا وَتَعْجِنُ وَتَنْبِذُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں حیض والی عورت کے ہاتھ میں حیض نہیں ہوتا وہ یہ بھی فرماتے ہیں حیض والی عورت قبیلے کی محبوب ہوتی ہے (یعنی اسے گھر سے نکالا نہیں جاتا) ۔
أَخْبَرَنَا أَبُو زَيْدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ كَانَ يَقُولُ إِنَّ الْحَائِضَ حِيضَتُهَا لَيْسَتْ فِي يَدِهَا وَكَانَ يَقُولُ الْحَائِضُ حُبُّ الْحَيِّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
حماد بیان کرتے ہیں میں نے ابراہیم نخعی سے یہودی، عیسائی، مجوسی، شخص اور حائضہ عورت سے ہاتھ ملانے کے بارے میں دریافت کیا تو ان کے نزدیک اس کے نتیجے میں وضو نہیں کرنا پڑتا۔
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَمَّادٍ قَالَ سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مُصَافَحَةِ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ وَالْمَجُوسِيِّ وَالْحَائِضِ فَلَمْ يَرَ فِيهِ وُضُوءًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم مسجد میں موجود تھے آپ نے کنیز سے کہا مجھے جائے نماز پکڑا دو سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارادہ یہ تھا کہ اسے بچھا کر اس پہ نماز پڑھ لیں گے سیدہ عائشہ (رض) نے عرض کی یہ حائضہ ہے آپ نے فرمایا اس کا حیض اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ السُّدِّيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْبَهِيِّ قَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ لِلْجَارِيَةِ نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ قَالَتْ أَرَادَ أَنْ يَبْسُطَهَا وَيُصَلِّيَ عَلَيْهَا فَقَالَتْ إِنَّهَا حَائِضٌ فَقَالَ إِنَّ حِيضَتَهَا لَيْسَ فِي يَدِهَا
tahqiq

তাহকীক: