সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫১১ টি

হাদীস নং: ১০০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
قاسم بیان کرتے ہیں سیدہ عائشہ (رض) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو اپنی اہلیہ کے ساتھ صحبت کرنے کے بعد غسل سے پہلے کپڑے پہن لیتا ہے اور اسے ان کپڑوں میں پسینہ آجاتا ہے سیدہ عائشہ (رض) نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنَّ عَائِشَةَ سُئِلَتْ عَنْ الرَّجُلِ يُصِيبُ الْمَرْأَةَ ثُمَّ يَلْبَسُ الثَّوْبَ فَيَعْرَقُ فِيهِ فَلَمْ تَرَ بِهِ بَأْسًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
عطاء فرماتے ہیں جنبی شخص اور حائضہ عورت جن کپڑوں میں نماز پڑھتے ہیں اگر انھیں ان کپڑوں میں پسینہ آجائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ لَا بَأْسَ أَنْ يَعْرَقَ الْجُنُبُ وَالْحَائِضُ فِي الثَّوْبِ يُصَلَّى فِيهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں جنبی شخص کو اپنے کپڑوں میں پسینہ آجائے تو اس کو کوئی ضرر نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے کپڑے کو پانی کے ذریعے دھونا پڑے گا۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْجُنُبِ يَعْرَقُ فِي ثَوْبِهِ قَالَ لَا يَضُرُّهُ وَلَا يَنْضَحُهُ بِالْمَاءِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
حائضہ عورت کے بارے میں ابراہیم نخعی فرماتے ہیں اگر اسے اپنے کپڑوں میں پسینہ آجائے تو اس کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ اس پر پانی چھڑک لے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْحَائِضِ إِذَا عَرِقَتْ فِي ثِيَابِهَا فَإِنَّهُ يُجْزِئُهَا أَنْ تَنْضَحَهُ بِالْمَاءِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
حضرت ابن عمر (رض) کو کپڑوں میں پسینہ آجاتا تھا تو وہ اس وقت جنابت کی حالت ہوتے تھے بعد میں وہ انہی کپڑوں میں نماز پڑھتے تھے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ كَانَ يَعْرَقُ فِي الثَّوْبِ وَهُوَ جُنُبٌ ثُمَّ يُصَلِّي فِيهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
حضرت ابن عباس (رض) کے نزدیک حائضہ عورت اور جنبی شخص کے پسینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ هِشَامٍ هُوَ ابْنُ حَسَّانَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يَرَى بَأْسًا بِعَرَقِ الْحَائِضِ وَالْجُنُبِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
حضرت زید بن اسلم بیان کرتے ہیں ایک شخص نے نبی اکرم سے سوال کیا اپنی بیوی کے حوالے سے میرے لیے کیا جائز ہوگا جبکہ وہ حیض کی حالت میں ہو ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا وہ عورت اپنا تہبند اچھی طرح باندھے پھر تم اس کا اوپری جسم استعمال کرسکتے ہو۔
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا يَحِلُّ لِي مِنْ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ لِتَشُدَّ عَلَيْهَا إِزَارَهَا ثُمَّ شَأْنَكَ بِأَعْلَاهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
عبداللہ نے ایک شخص کو سیدہ عائشہ (رض) کی خدمت میں بھیجا تاکہ وہ ان سے یہ دریافت کرے کہ کیا کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ اس وقت مباشرت کرسکتا ہے جب وہ حیض کی حالت میں ہو ؟ سیدہ عائشہ (رض) نے جواب دیا وہ عورت اپنے زیریں حصہ پر ازار باندھے پھر وہ شخص اس کے ساتھ مباشرت کرسکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ قَالَ أَرْسَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ إِلَى عَائِشَةَ لِيَسْأَلَهَا هَلْ يُبَاشِرُ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فَقَالَتْ لِتَشُدَّ إِزَارَهَا عَلَى أَسْفَلِهَا ثُمَّ يُبَاشِرُهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں حائضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ پیٹ کے نیچے اور زانو کے درمیان (یعنی شرمگاہ کے علاوہ) عمل کرے گا اور جب اسے انزال ہوجائے گا تو عورت اپنے جسم پر لگی ہوئی ناپاکی کو دھو لے گی اور مرد غسل کرے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ الْحَائِضُ يَأْتِيهَا زَوْجُهَا فِي مَرَاقِّهَا وَبَيْنَ فَخِذَيْهَا فَإِذَا دَفَقَ غَسَلَتْ مَا أَصَابَهَا وَاغْتَسَلَ هُوَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
عبداللہ بیان کرتے ہیں میں نے عبدالکریم سے حائضہ عورت کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے جواب دیا۔ ابراہیم کہا کرتے تھے میری اہلیہ ام عمران جانتی ہے کہ میں ان کے سرین میں ٹھونگیں لگاتا رہتا ہوں۔ (راوی کہتے ہیں یعنی جب وہ خاتون حالت حیض میں ہوتی ہیں) ۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَدِيٍّ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ الْكَرِيمِ عَنْ الْحَائِضِ فَقَالَ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لَقَدْ عَلِمَتْ أُمُّ عِمْرَانَ أَنِّي أَطْعُنُ فِي أَلْيَتِهَا يَعْنِي وَهِيَ حَائِضٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
مالک بیان کرتے ہیں ایک شخص نے عطاء سے حائضہ عورت کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے خون (خروج کے مخصوص مقام) کے علاوہ وہ جگہ استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ عَطَاءً عَنْ الْحَائِضِ فَلَمْ يَرَ بِمَا دُونَ الدَّمِ بَأْسًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں جب مجھے حیض آجاتا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے ہدایت کرتے، میں ازار باندھ لیتی اور آپ مجھ سے مباشرت کیا کرتے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ إِذَا حِضْتُ أَمَرَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَّزِرُ وَكَانَ يُبَاشِرُنِي
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
میمون بیان کرتے ہیں سیدہ عائشہ (رض) سے سوال کیا گیا مرد کے لیے بیوی کا کتنا حصہ جائز ہے جبکہ وہ حیض کی حالت میں ہو تو انھوں نے جواب دیا ازار سے اوپر والا حصہ۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي مَيْمُونُ بْنُ مِهْرَانَ قَالَ سُئِلَتْ عَائِشَةُ مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنْ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَتْ مَا فَوْقَ الْإِزَارِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
مسروق بیان کرتے ہیں میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے سوال کیا مرد کے لیے بیوی کا کتناحصہ جائز ہے جبکہ وہ حیض کی حالت میں ہوسیدہ عائشہ (رض) نے جواب دیا صحبت کرنے کے علاوہ ہر چیز مسروق کہتے ہیں میں نے دریافت کیا جب میاں بیوی دونوں حالت احرام میں ہوں تو مرد کے لیے عورت کا کتناحصہ حرام ہوگا ؟ سیدہ عائشہ (رض) نے فرمایا بات کرنے کے علاوہ ہر چیز۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَوْشَنٍ عَنْ مَرْوَانَ الْأَصْفَرِ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنْ امْرَأَتِهِ إِذَا كَانَتْ حَائِضًا قَالَتْ كُلُّ شَيْءٍ غَيْرُ الْجِمَاعِ قَالَ قَلْتُ فَمَا يَحْرُمُ عَلَيْهِ مِنْهَا إِذَا كَانَا مُحْرِمَيْنِ قَالَتْ كُلُّ شَيْءٍ غَيْرُ كَلَامِهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
سیدہ عائشہ (رض) نے ایک شخص سے فرمایا تھا خون کے مخصوص مقام سے پرہیز کرو۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ جَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لِإِنْسَانٍ اجْتَنِبْ شِعَارَ الدَّمِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
شعبی فرماتے ہیں وہ شخص ناپاکی یعنی خون سے پرہیز کرے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ إِذَا كَفَّ الْأَذَى يَعْنِي الدَّمَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
مجاہد فرماتے ہیں حائضہ عورت کے دونوں زانو کے درمیان اور ناف میں عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ لَا بَأْسَ أَنْ تُؤْتَى الْحَائِضُ بَيْنَ فَخِذَيْهَا وَفِي سُرَّتِهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
مجاہد بیان کرتے ہیں مرد آگے اور پیچھے کی جانب سے صحبت کرسکتا ہے البتہ دبر اور حیض کے مقام میں نہیں کرسکتا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ يُقْبِلُ بِهِ وَيُدْبِرُ إِلَّا الدُّبُرَ وَالْمَحِيضَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
سیدہ ام سلمہ بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم کے ہمراہ ایک لحاف میں لیٹی ہوئی تھی میں نے وہی صورت پائی جو خواتین پاتی ہیں میں اٹھ کھڑی ہوئی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا تمہیں کیا ہوا کیا تمہیں حیض آگیا ہے ؟ میں نے عرض کی میں نے وہی صورت پائی ہے جو خواتین پاتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ وہ چیز ہے جو اللہ نے حضرت آدم کی بیٹیوں کا مقدر کردی ہے سیدہ ام سلمہ بیان کرتی ہیں میں اٹھی میں نے اپنا معاملہ درست کیا اور واپس آگئی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لحاف کے اندر آجاؤ تو میں آگئی۔
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لِحَافٍ فَوَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ فَقُمْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَكِ أَنَفِسْتِ قُلْتُ وَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ قَالَ ذَاكَ مَا كَتَبَ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ قَالَتْ فَقُمْتُ فَأَصْلَحْتُ مِنْ شَأْنِي ثُمَّ رَجَعْتُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادْخُلِي فِي اللِّحَافِ فَدَخَلْتُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
سیدہ ام سلمہ بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی مجھے حیض آگیا میں باہر گئی اور میں نے حیض کے کپڑے پہن لیے نبی اکرم نے دریافت کیا کیا تمہیں حیض آگیا ہے ؟ میں نے عرض کی جی ہاں۔ سیدہ ام سلمہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم نے مجھے بلایا تو میں آپ کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی۔ راوی خاتون بیان کرتی ہیں وہ سیدہ ام سلمہ اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی برتن سے غسل جنابت کیا کرتے تھے اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزے کی حالت میں ان کا بوسہ لے لیا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ بَيْنَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَجِعَةٌ فِي الْخَمِيلَةِ إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي فَقَالَ أَنَفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَتْ دَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ قَالَتْ وَكَانَتْ هِيَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلَانِ مِنْ الْإِنَاءِ الْوَاحِدِ مِنْ الْجَنَابَةِ وَكَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ
tahqiq

তাহকীক: