সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫১১ টি
হাদীস নং: ৯৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت آیت سجدہ سن لے تو سجدہ نہیں کرے گی۔
امام زہری فرماتے ہیں جو عورت حیض ختم ہونے کے بعد آیت سجدہ سن لے وہ اس وقت تک سجدہ نہیں کرے گی جب تک غسل نہ کرے۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ فِي الْمَرْأَةِ تَرَى الطُّهْرَ فَتَسْمَعُ السَّجْدَةَ قَالَ لَا تَسْجُدُ حَتَّى تَغْتَسِلَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت آیت سجدہ سن لے تو سجدہ نہیں کرے گی۔
حضرت عبداللہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خواتین سے فرمایا تھا تم صدقہ کیا کرو کیونکہ جہنم میں اکثریت تمہاری ہے تو ایک خاتون جو کسی بڑے خاندان سے تعلق نہیں رکھتی تھی نے عرض کی کیوں۔ کس وجہ سے یا کس لیے ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا کیونکہ تم بکثرت لعنت کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔
راوی کہتے ہیں حضرت عبداللہ نے فرمایا دین اور عقل کے اعتبار سے ناقص لوگوں میں کوئی ایسا نہیں ہے جو عورتوں کی طرح عقل مند مردوں پر غالب آجائے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ان عورتوں کی عقل میں کیا کمی ہے تو حضرت عبداللہ نے جواب دیا دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کے برابر قرار دی گئی ہے ان سے سوال کیا گیا ان عورتوں کے دین میں کیا کمی ہے تو حضرت عبداللہ نے جواب دیا وہ عورت حیض آنے پر کئی دن تک اللہ کی بارگاہ میں نماز ادا نہیں کرسکتی۔
راوی کہتے ہیں حضرت عبداللہ نے فرمایا دین اور عقل کے اعتبار سے ناقص لوگوں میں کوئی ایسا نہیں ہے جو عورتوں کی طرح عقل مند مردوں پر غالب آجائے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ان عورتوں کی عقل میں کیا کمی ہے تو حضرت عبداللہ نے جواب دیا دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کے برابر قرار دی گئی ہے ان سے سوال کیا گیا ان عورتوں کے دین میں کیا کمی ہے تو حضرت عبداللہ نے جواب دیا وہ عورت حیض آنے پر کئی دن تک اللہ کی بارگاہ میں نماز ادا نہیں کرسکتی۔
أَخْبَرَنَا أَبُو زَيْدٍ سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ قَالَ سَمِعْتُ ذَرًّا عَنْ وَائِلِ بْنِ مُهَانَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لِلنِّسَاءِ تَصَدَّقْنَ فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ النَّارِ فَقَالَتْ امْرَأَةٌ لَيْسَتْ مِنْ عِلْيَةِ النِّسَاءِ لِمَ أَوْ بِمَ أَوْ فِيمَ قَالَ إِنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ قَالَ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ مَا مِنْ نَاقِصِي الدِّينِ وَالْعَقْلِ أَغْلَبَ لِلرِّجَالِ ذَوِي الْأَمْرِ عَلَى أَمْرِهِمْ مِنْ النِّسَاءِ قَالَ رَجُلٌ لِعَبْدِ اللَّهِ مَا نُقْصَانُ عَقْلِهَا قَالَ جُعِلَتْ شَهَادَةُ امْرَأَتَيْنِ بِشَهَادَةِ رَجُلٍ قَالَ سُئِلَ مَا نُقْصَانُ دِينِهَا قَالَ تَمْكُثُ كَذَا وَكَذَا مِنْ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ لَا تُصَلِّي لِلَّهِ صَلَاةً
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔ )
سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں : جب عورت حیض سے پاک ہوجائے تو اسے اپنے کپڑے کے اس حصے کو دھو لینا چاہیے جو اس کی جلد (یعنی شرمگاہ) کے ساتھ لگا ہوا تھا اور اس پر موجود ناپاکی کو دھو کر پھر اسی کپڑے میں نماز پڑھ لینی چاہیے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِذَا طَهُرَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ الْحَيْضِ فَلْتَتَّبِعْ ثَوْبَهَا الَّذِي يَلِي جِلْدَهَا فَلْتَغْسِلْ مَا أَصَابَهُ مِنْ الْأَذَى ثُمَّ تُصَلِّي فِيهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔ )
سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں ہمارے پاس ایک چادر ہوتی تھی اسی میں حیض آجاتا تھا پھر اگر اس میں کوئی خون کا کوئی قطرہ لگا ہوا نظر آتا تو ہم تھوک لگا کر اس کو مل دیا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ يَكُونُ لِإِحْدَانَا الدِّرْعُ فِيهِ تَحِيضُ وَفِيهِ تُجْنِبُ ثُمَّ تَرَى فِيهِ الْقَطْرَةَ مِنْ دَمِ حَيْضَتِهَا فَتَقْصَعُهُ بِرِيقِهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔ )
سیدہ ام سلمہ بیان کرتی ہیں : بعض اوقات خون کا کوئی قطرہ کسی (عورت) +کے کپڑے پر لگ جاتا ہے جب ایسا ہوجائے تو عورت اس کو تھوک کے ذریعے صاف کرلے۔
أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أُمِّهِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ إِنَّ إِحْدَاكُنَّ تَسْبِقُهَا الْقَطْرَةُ مِنْ الدَّمِ فَإِذَا أَصَابَتْ إِحْدَاكُنَّ ذَلِكَ فَلْتَقْصَعْهُ بِرِيقِهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔ )
سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں : جب عورت خون دھو لے اور اس کا نشان نہ جائے تو اسے ورس یا زعفران کے ذریعے صاف کردے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِذَا غَسَلَتْ الْمَرْأَةُ الدَّمَ فَلَمْ يَذْهَبْ فَلْتُغَيِّرْهُ بِصُفْرَةِ وَرْسٍ أَوْ زَعْفَرَانٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔ )
سیدہ عائشہ صدیقہ کے بارے میں منقول ہے ایک خاتون نے ان سے کہا میرے کپڑے پر خون لگ جاتا ہے میں دھوتی ہوں لیکن اس کا نشان نہیں جاتا کیا میں اسے کاٹ دوں۔ سیدہ عائشہ صدیقہ نے جواب دیا : پانی پاک کردیتا ہے۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَهَا امْرَأَةٌ الدَّمُ يَكُونُ فِي الثَّوْبِ فَأَغْسِلُهُ فَلَا يَذْهَبُ فَأُقَطِّعُهُ قَالَتْ الْمَاءُ طَهُورٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔ )
سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے ساتھ ایک لحاف میں ہوتے تھے۔ مجھے حیض آیا ہوا ہوتا تھا۔ اگر آپ کے (کپڑے پر کچھ خون) لگ جاتا تو آپ اس جگہ کو دھو لیتے باقی کپڑے کو نہیں دھوتے تھے اور پھر اسی کپڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے بعد میں پھر کبھی ایسا ہوتا تو آپ کے (کپڑے پر) کچھ لگ جاتا تو آپ ایسا ہی کرتے تھے (جہاں خون لگا ہوتا) اسی جگہ کو دھو لیتے اور باقی کپڑے کو نہیں دھوتے تھے اور پھر اسی میں نماز ادا کرلیتے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ صُبْحٍ قَالَ سَمِعْتُ خِلَاسَ بْنَ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو الْقَاسِمِ يَكُونُ مَعِي فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا حَائِضٌ طَامِثٌ إِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْءٌ غَسَلَ مَا أَصَابَهُ لَمْ يَعْدُهُ إِلَى غَيْرِهِ وَصَلَّى فِيهِ ثُمَّ يَعُودُ وَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْءٌ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ غَسَلَ مَكَانَهُ لَمْ يَعْدُهُ إِلَى غَيْرِهِ وَصَلَّى فِيهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔ )
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں عورت نے حالت حیض میں کپڑے پہنے ہوئے ہوں ان پر خون لگ جائے تو وہ انھیں دھوئے اور اگر نہیں لگا تو اس کپڑے کو دھونا لازم نہیں ہے اگرچہ اس میں پسینہ لگا ہوا ہو اس کے لیے پانی چھڑک لینا کافی ہے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِيمَا تَلْبَسُ الْمَرْأَةُ مِنْ الثِّيَابِ وَهِيَ حَائِضٌ إِنْ أَصَابَهُ دَمٌ غَسَلَتْهُ وَإِلَّا فَلَيْسَ عَلَيْهَا غَسْلُهُ وَإِنْ عَرِقَتْ فِيهِ فَإِنَّهُ يُجْزِئُهَا أَنْ تَنْضَحَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔ )
مجاہد فرماتے ہیں : حائضہ عورت اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے جس میں اسے حیض آیا تھا (شرط یہ ہے کہ اس پر خون نہ لگاہو) اگر اس پر خون لگا ہو تو خون کی جگہ کو دھو لے۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ عُثْمَانَ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ الْمَرْأَةُ الْحَائِضُ تُصَلِّي فِي ثِيَابِهَا الَّتِي تَحِيضُ فِيهَا إِلَّا أَنْ يُصِيبَ شَيْئًا مِنْهَا دَمٌ فَتَغْسِلَ مَوْضِعَ الدَّمِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔ )
سیدہ اسماء بنت ابوبکر (رض) فرماتی ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حیض کے اس خون کے بارے میں دریافت کیا جو کپڑے پر لگ جاتا ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے کھرچ کر پانی کے ذریعے دھو لو۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ قَالَ حُتِّيهِ ثُمَّ رُشِّيهِ بِالْمَاءِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔ )
حضرت ابراہیم نخعی فرماتے ہیں اگر (حیض کے دوران) پہنے ہوئے کپڑے پر خون نہ لگا ہو تو حائضہ عورت کے لیے اس کپڑے کو دھونا ضروری نہیں ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ الْحَائِضُ لَا تَغْسِلُ ثَوْبَهَا إِذَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ دَمٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔ )
سیدہ اسماء بنت ابوبکر (رض) بیان کرتی ہیں میں نے ایک خاتون کو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ سوال کرتے ہوئے سنا کہ جب وہ حیض سے پاک ہوجائے تو اس کپڑے کا کیا کرے ؟ (جو اس نے حیض کے دوران پہنا تھا) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تمہیں ان میں خون نظر آئے تو اس کو کھرچ کر پانی کے ذریعے دھو لو اور باقی کپڑے پر پانی چھڑک دو اور اسی کپڑے میں نماز پڑھ لو۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ هُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ سَمِعْتُ امْرَأَةً تَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَوْبِهَا إِذَا طَهُرَتْ مِنْ مَحِيضِهَا كَيْفَ تَصْنَعُ بِهِ قَالَ إِنْ رَأَيْتِ فِيهِ دَمًا فَحُكِّيهِ ثُمَّ اقْرُصِيهِ بِمَاءٍ ثُمَّ انْضَحِي فِي سَائِرِهِ فَصَلِّي فِيهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔ )
سیدہ ام قیس بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حیض کے خون کے بارے میں دریافت کیا جو کپڑے پر لگ چکا ہو تو آپ نے ارشاد فرمایا تم اسے ہڈی کے ذریعے رگڑ کر پانی اور بیری کے ذریعے دھو دو ۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ سَلَّامٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ثَابِتٍ الْحَدَّادِ عَنْ عَدِيِّ بْنِ دِينَارٍ مَوْلَى أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ قَالَتْ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحِيضَةِ يَكُونُ فِي الثَّوْبِ فَقَالَ اغْسِلِيهِ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَحُكِّيهِ بِضِلَعٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔ )
کریمہ بیان کرتی ہیں ایک خاتون نے سیدہ عائشہ (رض) سے دریافت کیا اس کے حیض کا خون اس کے کپڑے پر لگ جاتا ہے سیدہ عائشہ (رض) نے جواب دیا تم اسے پانی کے ذریعے دھو ڈالو وہ عورت بولی ہم اسے دھو لیں تب بھی اس کا نشان باقی رہ جاتا ہے سیدہ عائشہ (رض) نے فرمایا پانی ہر چیز کو پاک کردیتا ہے۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ سَمِعْتُ كَرِيمَةَ قالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ وَسَأَلَتْهَا امْرَأَةٌ فَقَالَتْ الْمَرْأَةُ يُصِيبُ ثَوْبَهَا مِنْ دَمِ حِيضَتِهَا فَقَالَتْ لِتَغْسِلْهُ بِالْمَاءِ قَالَتْ فَإِنَّا نَغْسِلُهُ فَيَبْقَى أَثَرُهُ قَالَتْ إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔ )
عطاء بیان کرتے ہیں اگر سیدہ عائشہ (رض) کو اپنے کپڑے پر حیض کا خون لگا ہوا نظر آتا تو وہ اسے پتھر لکڑی یا سینگ کے ذریعے کھرچ کر اسے دھو دیتی تھیں۔
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ كَانَتْ عَائِشَةُ تَرَى الشَّيْءَ مِنْ الْمَحِيضِ فِي ثَوْبِهَا فَتَحُتُّهُ بِالْحَجَرِ أَوْ بِالْعُودِ أَوْ بِالْقَرْنِ ثُمَّ تَرُشُّهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
عبداللہ بن عثمان بیان کرتے ہیں میں نے سعید بن جبیر سے جنبی شخص کے بارے میں سوال کیا اسے کپڑوں میں پسینہ آجاتا ہے اور وہ اسی کپڑے کے ذریعے اسے پونچھ لیتا ہے تو سعید نے جواب دیا اس میں کوئی حرج نہیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ قَالَ سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ الْجُنُبِ يَعْرَقُ فِي الثَّوْبِ ثُمَّ يَمْسَحُهُ بِهِ قَالَ لَا بَأْسَ بِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
عبداللہ بیان کرتے ہیں سعید بن جبیر کے نزدیک جنبی شخص کا پسینہ کپڑے پر لگ جانے میں کوئی حرج نہیں۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بِعَرَقِ الْجُنُبِ فِي الثَّوْبِ بَأْسًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
شعبی کے نزدیک بھی اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بِهِ بَأْسًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
حسن بصری فرماتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تمام صحابہ کے پاس دو لباس نہیں ہوتے تھے اس لیے آپ نے فرمایا جب تم غسل کرلیتے ہو اس کو پہن نہیں لیتے تو یہ اس کے بدلے میں ہوگیا۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ مَا كُلُّ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانُوا يَجِدُونَ ثَوْبَيْنِ فَقَالَ إِذَا اغْتَسَلْتَ أَلَسْتَ تَلْبَسُهُ فَذَاكَ بِذَاكَ
তাহকীক: