সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫১১ টি
হাদীস নং: ৯৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی
عبدالرحمن بن قاسم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ایک خاتون سیدہ عائشہ (رض) صدیقہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی حیض کے دوارن میری جو نمازیں قضا ہوگئی تھیں پاک ہوجانے کے بعد میں ان کی قضا ادا کروں گی ؟ سیدہ عائشہ (رض) نے فرمایا کیا تم " حروریہ " ہو ؟ ہم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رہے ہیں ہم میں سے کسی ایک کو حیض آجاتا تھا اور جب وہ پاک ہوجاتی تھی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں قضا نماز ادا کرنے کا حکم نہیں دیتے تھے۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَتْ امْرَأَةٌ إِلَى عَائِشَةَ فَقَالَتْ أَقْضِي مَا تَرَكْتُ مِنْ صَلَوَاتِي فِي الْحَيْضِ عِنْدَ الطُّهْرِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ وَتَطْهُرُ فَلَا يَأْمُرُنَا بِالْقَضَاءِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی
کثیر بن اسماعیل فرماتے ہیں : میں نے سیدہ فاطمہ (راوی کہتے ہیں) یعنی حضرت علی (رض) کی صاحبزادی سے دریافت کیا کیا آپ حیض کے دوران قضا ہوجانے والی نمازیں پڑھتی تھیں ؟ انھوں نے جواب دیا نہیں۔
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ كَثِيرٍ أَبِي إِسْمَعِيلَ قَالَ قُلْتُ لِفَاطِمَةَ يَعْنِي بِنْتَ عَلِيٍّ أَتَقْضِينَ صَلَاةَ أَيَّامِ حَيْضِكِ قَالَتْ لَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی
معاذہ فرماتی ہیں سیدہ عائشہ (رض) صدیقہ سے ایک خاتون نے سوال کیا کیا حائضہ عورت (حیض کے دوران رہ جانے والی نماز) کی قضا کرے گی ؟ سیدہ عائشہ (رض) نے فرمایا کیا تم " حروریہ " ہو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں خواتین کو حیض آیا کرتا تھا۔ لیکن آپ نے انھیں یہی ہدایت کی کہ وہ درست رہیں۔
امام ابومحمد عبداللہ دارمی فرماتے ہیں اس کا مفہوم یہ ہے کہ خواتین ان نمازوں کی قضا نہیں کریں گی۔
امام ابومحمد عبداللہ دارمی فرماتے ہیں اس کا مفہوم یہ ہے کہ خواتین ان نمازوں کی قضا نہیں کریں گی۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ سَأَلَتْهَا امْرَأَةٌ أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ قَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ قَدْ حِضْنَ نِسَاءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُنَّ يَجْزِينَ قَالَ عَبْد اللَّهِ مَعْنَاهُ أَنَّهُنَّ لَا يَقْضِينَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں : حائضہ عورت اور جنبی شخص اللہ کا ذکر کرسکتے ہیں اور بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ سکتے ہیں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ يَذْكُرَانِ اللَّهَ وَيُسَمِّيَانِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی
ابراہیم نخعی اور سعید بن جبیر فرماتے ہیں : جنبی شخص اور حائضہ عورت کوئی مکمل آیت نہیں پڑھ سکتے البتہ کوئی ایک حرف (یعنی لفظ) پڑھ سکتے ہیں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ بَلَغَنِي عَنْ إِبْرَاهِيمَ وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهُمَا قَالَا لَا يَقْرَأْ الْجُنُبُ وَالْحَائِضُ آيَةً تَامَّةً يَقْرَأَانِ الْحَرْفَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی
عامر فرماتے ہیں جنبی شخص اور حائضہ عورت قرآن کی تلاوت نہیں کرسکتے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ عَامِرٍ الْجُنُبُ وَالْحَائِضُ لَا يَقْرَأَانِ الْقُرْآنَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں حضرت عمر اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں) اس بات سے منع کرتے تھے کہ جنبی شخص قرآن کی تلاوت کرے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ كَانَ عُمَرُ يَكْرَهُ أَوْ يَنْهَى أَنْ يَقْرَأَ الْجُنُبُ قَالَ شُعْبَةُ وَجَدْتُ فِي الْكِتَابِ وَالْحَائِضُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں چار طرح کے لوگ قرآن کی قرأت نہیں کرسکتے بیت الخلاء میں، حمام میں، جنبی شخص اور حائضہ عورت، البتہ جنبی شخص اور حائضہ عورت ایک آیت پڑھ سکتے ہیں۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَرْبَعَةٌ لَا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ عِنْدَ الْخَلَاءِ وَفِي الْحَمَّامِ وَالْجُنُبُ وَالْحَائِضُ إِلَّا الْآيَةَ وَنَحْوَهَا لِلْجُنُبِ وَالْحَائِضِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی
ابراہیم نخعی اور سعید بن جبیر فرماتے ہیں حائضہ عورت اور جنبی شخص کسی آیت کا ابتدائی حصہ پڑھ سکتے ہیں لیکن اسے مکمل نہیں پڑھ سکتے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَطَاءٍ وَحَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالُوا الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ يَسْتَفْتِحُونَ الْآيَةَ وَلَا يُتِمُّونَ آخِرَهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی
ابوالعالیہ حائضہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں وہ قرآن نہیں پڑھ سکتی۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ فِي الْحَائِضِ قَالَ لَا تَقْرَأُ الْقُرْآنَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی
ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں عائشہ صدیقہ (رض) حیض کی حالت میں سیدہ اسماء (رض) کو دم وغیرہ کردیا کرتی تھیں۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى وَأَبُو نُعَيْمٍ قَالَا أَخْبَرَنَا السَّائِبُ بْنُ عُمَرَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنَّ عَائِشَةَ كَانَتْ تَرْقِي أَسْمَاءَ وَهِيَ عَارِكٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی
قتادہ فرماتے ہیں جنبی شخص اللہ کا ذکر کرسکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ الْجُنُبُ يَذْكُرُ اسْمَ اللَّهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی
ابو وائل فرماتے ہیں یہ بات بیان کی جاتی ہے کہ جنبی شخص اور حائضہ عورت قرآن نہیں پڑھ سکتے اور کوئی شخص حمام میں قرآن نہیں پڑھ سکتا۔ دو حالتیں ایسی ہیں جن میں کوئی شخص اللہ کا ذکر نہیں کرسکتا ایک بیت الخلاء میں دوسرا صحبت کرتے وقت۔ البتہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس آئے تو اللہ کے نام سے آغاز کرسکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَيَّارٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ كَانَ يُقَالُ لَا يَقْرَأُ الْجُنُبُ وَلَا الْحَائِضُ وَلَا يُقْرَأُ فِي الْحَمَّامِ وَحَالَانِ لَا يَذْكُرُ الْعَبْدُ فِيهِمَا اللَّهَ عِنْدَ الْخَلَاءِ وَعِنْدَ الْجِمَاعِ إِلَّا أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ بَدَأَ فَسَمَّى اللَّهَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی
عطاء بن ابی رباح حائضہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں وہ قرآن کی قرأت نہیں کرسکتی البتہ آیت کا کچھ حصہ پڑھ سکتی ہے۔
أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ تَقْرَأُ قَالَ لَا إِلَّا طَرَفَ الْآيَةِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی
حضرت ابوہریرہ (رض) ارشاد فرماتے ہیں چار کلمات ایسے ہیں جن کا پڑھنا جنبی شخص اور حائضہ عورت کے لیے منع نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي عَطَّافٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَرْبَعٌ لَا يَحْرُمْنَ عَلَى جُنُبٍ وَلَا حَائِضٍ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ سُئِلَ أَبُو مُحَمَّد عَبْد اللَّهِ يَقْرَأُ الْجُنُبُ آيَةً آيَةً قَالَ لَا يُعْجِبُنِي
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت آیت سجدہ سن لے تو سجدہ نہیں کرے گی۔
حضرت ابن عباس (رض) سے ایسی حائضہ عورت کے بارے میں دریافت کیا گیا جو آیت سجدہ سن لے تو انھوں نے جواب دیا وہ سجدہ نہیں کرے گی کیونکہ سجدہ بھی نماز کا حصہ ہے۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ الْحَائِضِ تَسْمَعُ السَّجْدَةَ قَالَ لَا تَسْجُدُ لِأَنَّهَا صَلَاةٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت آیت سجدہ سن لے تو سجدہ نہیں کرے گی۔
ابراہیم نخعی اور ابوضحی فرماتے ہیں وہ عورت سجدہ نہیں کرے گی۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ وَأَبِي الضُّحَى قَالَا لَا تَسْجُدُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت آیت سجدہ سن لے تو سجدہ نہیں کرے گی۔
ابراہیم نخعی اور سعید بن جبیر فرماتے ہیں ایسی عورت پر سجدہ لازم نہیں ہوگا کیونکہ نماز اس سے زیادہ اہم ہے۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَا لَيْسَ عَلَيْهَا ذَاكَ الصَّلَاةُ أَكْبَرُ مِنْ ذَلِكَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت آیت سجدہ سن لے تو سجدہ نہیں کرے گی۔
عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں ایسی عورت کو اس سجدے سے زیادہ اہم چیز سے منع کیا گیا ہے اور وہ فرض نماز ہے۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ مُنِعَتْ خَيْرًا مِنْ ذَلِكَ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت آیت سجدہ سن لے تو سجدہ نہیں کرے گی۔
حسن بصری فرماتے ہیں وہ عورت سجدہ نہیں کرے گی۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ لَا تَسْجُدُ
তাহকীক: