সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫১১ টি
হাদীস নং: ৯৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب عورت کو جنابت لاحق ہو اور پھر اسے حیض آجائے۔
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں : جس عورت کو جنابت لاحق ہو اور پھر اسے حیض آجائے اسے غسل کرنا چاہیے۔ حسن بصری سے بھی یہی رائے منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْمَرْأَةِ تُجْنِبُ ثُمَّ تَحِيضُ قَالَ تَغْتَسِلُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ الْحَسَنِ مِثْلَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب عورت کو جنابت لاحق ہو اور پھر اسے حیض آجائے۔
عطاء (بن ابی رباح) بیان کرتے ہیں حیض زیادہ اہم ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ الْحَيْضُ أَكْبَرُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب عورت کو جنابت لاحق ہو اور پھر اسے حیض آجائے۔
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں : جس عورت کے ساتھ اس کا شوہر صحبت کرے اور پھر اسے حیض آجائے تو میرے نزدیک پسندیدہ بات یہ ہے کہ وہ غسل کرے۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي رَجُلٍ غَشِيَ امْرَأَتَهُ فَحَاضَتْ فَقَالَ تَغْتَسِلُ أَحَبُّ إِلَيَّ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب عورت کو جنابت لاحق ہو اور پھر اسے حیض آجائے۔
عطاء (بن ابی رباح) اور ابراہیم نخعی فرماتے ہیں : (جو عورت جنبی ہو اور پھر اسے حیض آجائے اسے غسل جنابت کرلینا چاہیے۔
حضرت حسن بصری سے بھی یہی روایت منقول ہے۔
حضرت حسن بصری سے بھی یہی روایت منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَطَاءٍ وَالنَّخَعِيِّ قَالَا لِتَغْتَسِلْ مِنْ الْجَنَابَةِ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ عَنْ الْحَسَنِ مِثْلَ ذَلِكَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب عورت کو جنابت لاحق ہو اور پھر اسے حیض آجائے۔
حماد سے ایسی عورت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا : ابراہیم نخعی فرماتے ہیں : اس عورت کو غسل کرلینا چاہیے۔
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْمُسَيَّبِ قَالَ سُئِلَ عَنْهَا حَمَّادٌ فَقَالَ قَالَ إِبْرَاهِيمُ تَغْتَسِلُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب عورت کو جنابت لاحق ہو اور پھر اسے حیض آجائے۔
امام شعبی فرماتے ہیں : ایسی عورت کو غسل کرلینا چاہیے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ تَغْتَسِلُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کو ہر نماز کے وقت وضو کرنا چاہیے
حکیم بن عتیبہ فرماتے ہیں لوگ (یعنی صحابہ کرام) یہ بات پسند کرتے تھے کہ عورت نماز کے وضو جیسا وضو کرنے کے بعد نماز کے وقت اللہ کی تسبیح اور کبریائی کا ذکر کرے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَكَمَ بْنَ عُتَيْبَةَ يَقُولُ كَانَ يُعْجِبُهُمْ فِي الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ أَنْ تَوَضَّأَ وُضُوءَهَا لِلصَّلَاةِ ثُمَّ تُسَبِّحَ اللَّهَ وَتُكَبِّرَهُ فِي وَقْتِ الصَّلَاةِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کو ہر نماز کے وقت وضو کرنا چاہیے
سلیمان تیمی فرماتے ہیں میں نے ابوقلابہ سے دریافت کیا۔ کیا حاملہ عورت کو ہر نماز کے وقت وضو کر کے اللہ کا ذکر کرنا چاہیے انھوں نے جواب دیا مجھے اس بارے میں کسی اصل یعنی (حدیث یا صحابی کے قول) کا علم نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ الْحَائِضُ تَتَوَضَّأُ عِنْدَ وَقْتِ كُلِّ صَلَاةٍ وَتَذْكُرُ اللَّهَ فَقَالَ مَا وَجَدْتُ لِهَذَا أَصْلًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کو ہر نماز کے وقت وضو کرنا چاہیے
حضرت عقبہ بن عامر جہنی کے بارے میں منقول ہے وہ نماز کے وقت حائضہ خاتون کو یہ ہدایت کرتے تھے کہ وہ وضو کرے اور جائے نماز پر بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے اور اس کی پاکی بیان کرے یا سبحان اللہ کا ورد کرے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الصَّدَفِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ الْمَرْأَةَ الْحَائِضَ عِنْدَ أَوَانِ الصَّلَاةِ أَنْ تَوَضَّأَ وَتَجْلِسَ بِفِنَاءِ مَسْجِدِهَا فَتَذْكُرَ اللَّهَ وَتُسَبِّحَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کو ہر نماز کے وقت وضو کرنا چاہیے
عطاء (بن ابی رباح) سے حائضہ عورت کے بارے میں سوال کیا گیا کیا وہ قرأت کرسکتی ہے۔ انھوں نے جواب دیا نہیں البتہ آیت کا کچھ حصہ پڑھ سکتی ہے۔ تاہم اسے ہر نماز کے وقت وضو کر کے قبلہ کی طرف رخ کر کے تسبیح اور تکبیر پڑھنی چاہیے اور اللہ سے دعا کرنی چاہیے۔
حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ أَتَقْرَأُ قَالَ لَا إِلَّا طَرَفَ الْآيَةِ وَلَكِنْ تَوَضَّأُ عِنْدَ وَقْتِ كُلِّ صَلَاةٍ ثُمَّ تَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ وَتُسَبِّحُ وَتُكَبِّرُ وَتَدْعُو اللَّهَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کو ہر نماز کے وقت وضو کرنا چاہیے
مکحول فرماتے ہیں حائضہ عورت کو یہ ہدایت کی جائے گی کہ وہ ہر نماز کے وقت وضو کرنے کے بعد قبلہ کی طرف منہ کر کے اللہ کا ذکر کیا کرے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ حَدَّثَنَا السَّيْبَانِيُّ وَهُوَ يَحْيَى بْنُ أَبِي عَمْرٍو مِنْ أَهْلِ الرَّمْلَةِ حَدَّثَنَا مَكْحُولٌ قَالَ تُؤْمَرُ الْحَائِضُ تَتَوَضَّأُ عِنْدَ مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ وَتَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ وَتَذْكُرُ اللَّهَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی
حضرت ابراہیم نخعی فرماتے ہیں : جب حائضہ عورت یا جنبی شخص سجدے والی آیت سن لے تو جنبی شخص غسل کرنے کے بعد سجدہ کرے گا۔ البتہ حائضہ عورت اس سجدے کی قضاء ادا نہیں کرے گی کیونکہ وہ نماز نہیں پڑھ سکتی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِذَا سَمِعَ الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ السَّجْدَةَ يَغْتَسِلُ الْجُنُبُ وَيَسْجُدُ وَلَا تَقْضِي الْحَائِضُ لِأَنَّهَا لَا تُصَلِّي
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی
حضرت ابراہیم نخعی حائضہ عورت فرماتے ہیں کہ اگر وہ سجدے والی آیت سن لے تو (پاک ہونے کے بعد) سجدے کی قضاء نہیں کرے گی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْحَائِضِ تَسْمَعُ السَّجْدَةَ قَالَ لَا تَقْضِي
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں حائضہ عورت پر کوئی چیز یعنی (آیت سجدہ تلاوت کرنا) لازم نہیں ہوگا۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ وَجَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ لَيْسَ عَلَيْهَا شَيْءٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی
سیدہ عائشہ (رض) صدیقہ فرماتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں ہمیں حیض آجاتا تھا لیکن آپ نے ہم میں سے کسی ایک عورت کو بھی نماز کی قضاء کرنے کا حکم نہیں دیا۔
أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ مُعَتِّبٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا يَأْمُرُ امْرَأَةً مِنَّا بِرَدِّ الصَّلَاةِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی
معاذہ فرماتی ہیں : ایک خاتون نے سیدہ عائشہ (رض) صدیقہ سے سوال کیا کیا ہمیں حیض کے دوران والی نمازوں کی قضاء ادا کرنی چاہیے ؟ سیدہ عائشہ (رض) صدیقہ نے جوابا فرمایا کیا تم " حروریہ " ہو ؟ ہم میں سے کوئی ایک عورت نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں حائضہ ہوجاتی تھی۔ لیکن اسے نماز کی قضا کا حکم نہیں دیا جاتا تھا۔ ابونعمان کہتے ہیں (گزشتہ روایت میں میرے استاد) حماد نے اس حدیث کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے بیان کیا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مُعَاذَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ أَتَقْضِي إِحْدَانَا صَلَاةَ أَيَّامِ حَيْضِهَا فَقَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ قَدْ كَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا تُؤْمَرُ بِقَضَاءٍ أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ عَنْ مُعَاذَةَ قَالَ أَبُو النُّعْمَانِ كَأَنَّ حَمَّادًا فَرِقَ حَدِيثَ أَيُّوبَ فَجَاءَ بِهَذَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی
عامر فرماتے ہیں جب حائضہ عورت آیت سجدہ سن لے تو وہ سجدہ نہیں کرے گی۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ عَامِرٍ قَالَ إِذَا سَمِعَتْ الْحَائِضُ السَّجْدَةَ فَلَا تَسْجُدْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی
ابوقلابہ فرماتے ہیں : حائضہ عورت جب آیت سجدہ سن لے تو سجدہ نہیں کرے گی۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ لَا تَسْجُدُ الْمَرْأَةُ الْحَائِضُ إِذَا سَمِعَتْ السَّجْدَةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں : حائضہ عورت اگر آیت سجدہ سن لے تو اس کے لیے سجدہ کرنا مکروہ ہے۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ لِلْحَائِضِ أَنْ تَسْجُدَ إِذَا سَمِعَتْ السَّجْدَةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی
عجلان فرماتے ہیں : میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے نفاس والی اور حائضہ عورت کے بارے میں دریافت کیا۔ کیا وہ دونوں پاک ہوجانے کے بعد نمازوں کی قضاء ادا کریں تو حضرت ابن عباس (رض) نے جواب دیا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات بھی تو ہیں اگر انھوں نے ایسا کیا ہوتا تو ہم بھی اپنی عورتوں کو ایسا کرنے کا حکم دیتے۔
أَخْبَرَنَا يَعْلَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَوْنٍ عَنْ أَبِي غَالِبٍ عَجْلَانَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ النُّفَسَاءِ وَالْحَائِضِ هَلْ تَقْضِيَانِ الصَّلَاةَ إِذَا تَطَهَّرْنَ قَالَ هُوَ ذَا أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَوْ فَعَلْنَ ذَلِكَ أَمَرْنَا نِسَاءَنَا بِذَلِكَ
তাহকীক: