সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫১১ টি
হাদীস নং: ৯২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
عطاء اور حکم بن عتیبہ بیان کرتے ہیں حاملہ عورت اور جس عورت کو حیض آنا بند ہوچکا ہو اگر ان کا خون نکلے تو وضو کر کے نماز پڑھ لے گی غسل نہیں کرے گی (کیونکہ وہ خون حیض شمار نہیں ہوگا)
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ الْحَجَّاجِ عَنْ عَطَاءٍ وَالْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ أَنَّهُمَا قَالَا فِي الْحُبْلَى وَالَّتِي قَعَدَتْ عَنْ الْمَحِيضِ إِذَا رَأَتْ الدَّمَ تَوَضَّأَتَا وَصَلَّتَا وَلَا تَغْتَسِلَانِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
(ایسی عورت کے بارے میں) عطاء فرماتے ہیں وہ غسل کر کے نماز پڑھے گی۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ مَطَرٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ تَغْتَسِلَانِ وَتُصَلِّيَانِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں حاملہ عورت کو حیض نہیں آتا اگر وہ خون دیکھے تو وہ غسل کر کے نماز پڑھے۔
أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى الدِّمَشْقِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّ الْحُبْلَى لَا تَحِيضُ فَإِذَا رَأَتْ الدَّمَ فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتُصَلِّ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں جس عورت کی ولادت قریب ہو اگر اس کا خون نکل آئے تو وہ حیض ہوگا اور وہ عورت نماز نہیں پڑھے گی۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْمَرْأَةِ إِذَا رَأَتْ الدَّمَ وَهِيَ تَمَخَّضُ قَالَ هُوَ حَيْضٌ تَتْرُكُ الصَّلَاةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
حاملہ عورت کے بارے میں حسن بصری فرماتے ہیں جب اسے ولادت کا درد شروع ہوجائے اور بچے کی پیدائش سے پہلے ہی اس کا خون نکلنے لگے تو وہ نماز پڑھنا ترک کردے۔ امام ابو عبداللہ دارمی فرماتے ہیں جب تک بچے کی پیدائش نہ ہوجائے وہ عورت نماز نہیں پڑھے گی۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ فِي الْمَرْأَةِ الْحَامِلِ إِذَا ضَرَبَهَا الطَّلْقُ وَرَأَتْ الدَّمَ عَلَى الْوَلَدِ فَلْتُمْسِكْ عَنْ الصَّلَاةِ و قَالَ عَبْد اللَّهِ تُصَلِّي مَا لَمْ تَضَعْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفاس کی مدت اور اس کے بارے میں اقوال
قتادہ فرماتے ہیں نفاس کی مدت اتنی ہوگی جتنی عورت کی (ہم عمر اور ہم خاندان) خواتین طہر کی مدت ہوتی ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ فِي النُّفَسَاءِ كَطُهْرِ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفاس کی مدت اور اس کے بارے میں اقوال
حضرت حسن بصری نفاس والی خواتین کے بارے میں فرماتے ہیں وہ چالیس دن تک نماز نہیں پڑھے گی اگر وہ پاک ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ وہ مزید پانچ دن یا چھ دن تک نماز نہیں پڑھے گی اگر پھر پاک ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ وہ پچاس دن تک نماز نہیں پڑھے گی اگر پھر پاک ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ وہ عورت مستحاضہ شمار ہوگی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ فِي النُّفَسَاءِ تُمْسِكُ عَنْ الصَّلَاةِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا فَإِنْ رَأَتْ الطُّهْرَ فَذَاكَ وَإِنْ لَمْ تَرَ الطُّهْرَ أَمْسَكَتْ عَنْ الصَّلَاةِ أَيَّامًا خَمْسًا سِتًّا فَإِنْ طَهُرَتْ فَذَاكَ وَإِلَّا أَمْسَكَتْ عَنْ الصَّلَاةِ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْخَمْسِينَ فَإِنْ طَهُرَتْ فَذَاكَ وَإِلَّا فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفاس کی مدت اور اس کے بارے میں اقوال
حسن بیان کر+تے ہیں عثمان بن ابوالعاص کے بارے میں منقول ہے نفاس والی اہلیہ کے ساتھ (بچے کی پیدائش کے) چالیس دن تک صحبت نہیں کرتے تھے۔ حسن بیان کرتے ہیں نفاس کی مدت پنتالیس دن سے لے کر پچاس دن تک ہے۔ اس کے بعد جو (موادخارج ہوگا) وہ استحاضہ شمار ہوگا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّهُ كَانَ لَا يَقْرَبُ النُّفَسَاءَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا و قَالَ الْحَسَنُ النُّفَسَاءُ خَمْسَةٌ وَأَرْبَعُونَ إِلَى خَمْسِينَ فَمَا زَادَ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفاس کی مدت اور اس کے بارے میں اقوال
حسن حضرت عثمان بن ابوالعاص بیان کرتے ہیں نفاس کی مدت چالیس دن ہے اگر عورت پاک ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ اس کے بعد وہ نماز پڑھنا شروع کردے گی ( اور مستحاضہ شمار ہوگی) ۔
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ وَقْتُ النُّفَسَاءِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا فَإِنْ طَهُرَتْ وَإِلَّا فَلَا تُجَاوِزْهُ حَتَّى تُصَلِّيَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفاس کی مدت اور اس کے بارے میں اقوال
عطاء (بن ابی رباح) فرماتے ہیں اگر عورت کی نفاس کی مدت طے شدہ ہو تو ٹھیک ہے ورنہ وہ چالیس سن نفاس کی حالت میں بسر کرے گی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ إِنْ كَانَ لِلنُّفَسَاءِ عَادَةٌ وَإِلَّا جَلَسَتْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفاس کی مدت اور اس کے بارے میں اقوال
عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں (نفاس کے احکام) بھی حیض کی مانند ہیں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ النِّفَاسُ حَيْضٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفاس کی مدت اور اس کے بارے میں اقوال
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں نفاس والی عورت چالیس دن تک نفاس کی حالت میں رہے گی۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ تَنْتَظِرُ النُّفَسَاءُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا أَوْ نَحْوَهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہونے کے بعد حیض والے (کپڑے دھو کر) اس میں نماز پڑھ سکتی ہے
سیدہ ام سلمہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں نفاس والی عورت چالیس دن نفاس میں بسر کرتی تھیں اور بعض اوقات کوئی عورت کلف کی وجہ سے اپنے چہرے پر ورس (نامی گھاس کا لیپ کرتی تھیں
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ أَبِي سَهْلٍ الْبَصْرِيِّ عَنْ مُسَّةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ كَانَتْ النُّفَسَاءُ تَجْلِسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا أَوْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً وَكَانَتْ إِحْدَانَا تَطْلِي الْوَرْسَ عَلَى وَجْهِهَا مِنْ الْكَلَفِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہونے کے بعد حیض والے (کپڑے دھو کر) اس میں نماز پڑھ سکتی ہے
عائذ بن عمرو کی اہلیہ نفاس والی ہوگئی بیس دن گزرنے کے بعد وہ اپنے شوہر کے لحاف میں آئی تو انھوں نے دریافت کیا کون ہے اہلیہ نے جواب دیا میں ہوں میں پاک ہوگئی ہوں تو عائذ نے انھیں پاؤں سے پرے کرتے ہوئے کہا مجھے شرعی مسئلے میں غلطی کا شکار نہ کرو (اور اس وقت مجھ سے دور رہو) جب تک چالیس دن گزر نہ جائیں۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ جَلْدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ أَنَّ امْرَأَةً لِعَائِذِ بْنِ عَمْرٍو نُفِسَتْ فَجَاءَتْ بَعْدَمَا مَضَتْ عِشْرُونَ لَيْلَةً فَدَخَلَتْ فِي لِحَافِهِ فَقَالَ مَنْ هَذِهِ قَالَتْ أَنَا فُلَانَةُ إِنِّي قَدْ تَطَهَّرْتُ فَرَكَضَهَا بِرِجْلِهِ فَقَالَ لَا تُغَرِّنِي عَنْ دِينِي حَتَّى تَمْضِيَ أَرْبَعُونَ لَيْلَةً
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہونے کے بعد حیض والے (کپڑے دھو کر) اس میں نماز پڑھ سکتی ہے
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں نفاس والی عورت چالیس دن اسی حالت میں گزارے گی۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ النُّفَسَاءُ تَجْلِسُ نَحْوًا مِنْ أَرْبَعِينَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہونے کے بعد حیض والے (کپڑے دھو کر) اس میں نماز پڑھ سکتی ہے
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں نفاس والی عورت چالیس دن اسی حالت میں گزارے گی۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ النُّفَسَاءُ تَنْتَظِرُ نَحْوًا مِنْ أَرْبَعِينَ يَوْمًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہونے کے بعد حیض والے (کپڑے دھو کر) اس میں نماز پڑھ سکتی ہے
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں جب نفاس والی عورت کا خون نکلنے لگے تو وہ چالیس دن اسی حالت میں گزار کر پھر نماز پڑھنے لگے گی۔
شعبی فرماتے ہیں دو ماہ تک ایسا کرے گی (اگر اس کے بعد بھی خون جاری رہے) تو وہ مستحاضہ شمار ہوگی۔
شعبی فرماتے ہیں دو ماہ تک ایسا کرے گی (اگر اس کے بعد بھی خون جاری رہے) تو وہ مستحاضہ شمار ہوگی۔
أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ الْحَسَنَ قَالَ فِي النُّفَسَاءِ الَّتِي تَرَى الدَّمَ تَرَبَّصُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ تُصَلِّي وَقَالَ الشَّعْبِيُّ شَهْرَيْنِ ثُمَّ هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہونے کے بعد حیض والے (کپڑے دھو کر) اس میں نماز پڑھ سکتی ہے
مکحول فرماتے ہیں بچے کی پیدائش کے بعد عورت تیس دن (نفاس کی حالت میں) بسر کرے گی اور بچی کی پیدائش پر چالیس دن بسر کرے گی۔ مروان بیان کرتے ہیں سعید بن عبدالعزیز کا بھی یہی فتوی ہے۔ امام اوزاعی فرماتے ہیں (بیٹا یا بیٹی دونوں کی پیدائش) دونوں یکساں حیثیت رکھتے ہیں (اور ان دونوں کی نفاس کی مدت ایک ہی ہوگی)
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَفْطَسُ قَالَ سَمِعْتُ الْعَلَاءَ بْنَ الْحَارِثِ عَنْ مَكْحُولٍ قَالَ الْمَرْأَةُ تَنْتَظِرُ مِنْ الْغُلَامِ ثَلَاثِينَ يَوْمًا وَمِنْ الْجَارِيَةِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا يَعْنِي النُّفَسَاءَ قَالَ مَرْوَانُ هُوَ قَوْلُ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ و قَالَ الْأَوْزَاعِيُّ هُمَا سَوَاءٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہونے کے بعد حیض والے (کپڑے دھو کر) اس میں نماز پڑھ سکتی ہے
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں جب عورت کو پیدائش کے درد کے ایک دو دن پہلے خون نظر آئے تو وہ نفاس شمار ہوگا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِذَا رَأَتْ الدَّمَ عِنْدَ الطَّلْقِ يَوْمًا أَوْ يَوْمَيْنِ فَهُوَ مِنْ النِّفَاسِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت پاک ہونے کے بعد حیض والے (کپڑے دھو کر) اس میں نماز پڑھ سکتی ہے
عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں ایسی حاملہ عورت جس کی پیدائش کا وقت قریب ہو اور اس کو خون نکلنے لگے تو وہ عورت وہی کچھ کرے گی جو مستحاضہ عورت کرتی ہے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ وَهِيَ تَطْلُقُ قَالَ تَصْنَعُ مَا تَصْنَعُ الْمُسْتَحَاضَةُ
তাহকীক: