সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫১১ টি
হাদীস নং: ৯০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
امام مالک بن انس فرماتے ہیں میں نے امام زہری سے ایسی حاملہ عورت کے بارے میں سوال کیا جس کا خون نکلنے لگے انھوں نے جواب دیا وہ نماز پڑھنا ترک کردے۔
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ قَالَ سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ عَنْ الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ فَقَالَ تَدَعُ الصَّلَاةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
عثمان بن اسود فرماتے ہیں میں نے مجاہد (رض) سے اپنی اہلیہ کے بارے میں سوال کیا جس کا خون نکلنے لگا تھا میرے علم کے مطابق وہ اس وقت حاملہ تھی تو انھوں نے جواب دیا یہ رحم میں سے نکلا ہے۔ (ارشادباری تعالیٰ ہے) اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ عورت کو کیا حمل ہوتا ہے اور رحم میں کیا کمی اور کیا اضافہ ہوتا ہے۔ (مجاہد نے فرمایا) جس چیز کی کمی ہوتی ہے حمل میں اسی کی مانند اضافہ ہوتا ہے۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنْ امْرَأَتِي رَأَتْ دَمًا وَأَنَا أُرَاهَا حَامِلًا قَالَ ذَلِكَ غَيْضُ الْأَرْحَامِ اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنْثَى وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ فَمَا غَاضَتْ مِنْ شَيْءٍ رَأَتْ مِثْلَهُ فِي الْحَمْلِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
ارشادباری تعالیٰ ہے اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ عورت کو کیا حمل ہوا ہے اور رحم میں کیا چیز کم کی ہے اور کس چیز کا اضافہ کیا ہے اس کی بارگاہ میں ہر چیز تقدیر کے مطابق ہے اس کی تفسیر کرتے ہوئے عکرمہ فرماتے ہیں اس سے مرادحاملہ عورت کا حیض ہے حمل کے دوران اگر اسے ایک دن کے لیے حیض آتا ہے تو اس کے طہر میں بھی ایک دن کا اضافہ ہوتا ہے۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ عِكْرِمَةَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنْثَى وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدَارٍ قَالَ ذَلِكَ الْحَيْضُ عَلَى الْحَبَلِ لَا تَحِيضُ يَوْمًا فِي الْحَبَلِ إِلَّا زَادَتْهُ طَاهِرًا فِي حَبَلِهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں یہ ایسا معاملہ ہے جس کے بارے میں ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں اگر حاملہ عورت کا خون نکلنا شروع ہوجائے تو اس وقت تک نماز نہیں پڑھے گی جب تک وہ پاک نہ ہوجائے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَمْرٌ لَا يُخْتَلَفُ فِيهِ عِنْدَنَا عَنْ عَائِشَةَ الْمَرْأَةُ الْحُبْلَى إِذَا رَأَتْ الدَّمَ أَنَّهَا لَا تُصَلِّي حَتَّى تَطْهُرَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
ارشادباری تعالیٰ ہے) اور رحم میں جو کمی ہوتی ہے عکرمہ فرماتے ہیں اس سے مراد حاملہ عورت کا حیض ہے (ارشادباری تعالیٰ ہے) اور جو اضافہ کرتا ہے (عکرمہ فرماتے ہیں) عورت حمل کے دوران ایک دن کے لیے حائضہ ہوتی ہے تو اس کے طہر میں بھی ایک دن کا اضافہ ہوجاتا ہے یہاں تک کہ طہر کی حالت میں اس کے نو ماہ مکمل ہوجاتے ہیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ عِكْرِمَةَ وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ قَالَ هُوَ الْحَيْضُ عَلَى الْحَبَلِ وَمَا تَزْدَادُ قَالَ فَلَهَا بِكُلِّ يَوْمٍ حَاضَتْ فِي حَمْلِهَا يَوْمًا تَزْدَادُ فِي طُهْرِهَا حَتَّى تَسْتَكْمِلَ تِسْعَةَ أَشْهُرٍ طَاهِرًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
ارشادباری تعالیٰ ہے) اور رحم میں جو کمی ہوتی ہے مجاہد فرماتے ہیں اس سے مراد جب عورت حمل کی حالت میں حائضہ ہوجائے مجاہد فرماتے ہیں یہ بچے کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے لہٰذا نوماہ سے اضافی دن ہوں گے وہ بچے کے اس نقصان کو پورا کرتے ہیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ قَالَ إِذَا حَاضَتْ الْمَرْأَةُ وَهِيَ حَامِلٌ قَالَ يَكُونُ ذَلِكَ نُقْصَانًا مِنْ الْوَلَدِ فَإِذَا زَادَتْ عَلَى تِسْعَةِ أَشْهُرٍ كَانَ تَمَامًا لِمَا نَقَصَ مِنْ وَلَدِهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
بکر بن عبداللہ فرماتے ہیں میری بیوی کو حمل کے دوران حیض آگیا۔
سلیمان بن حرب فرماتے ہیں میری بیوی کو حالت حمل میں حیض آگیا۔
سلیمان بن حرب فرماتے ہیں میری بیوی کو حالت حمل میں حیض آگیا۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ أَنَّهُ قَالَ امْرَأَتِي تَحِيضُ وَهِيَ حُبْلَى قَالَ أَبُو مُحَمَّد سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ حَرْبٍ يَقُولُ امْرَأَتِي تَحِيضُ وَهِيَ حُبْلَى
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں جب حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے وہ نماز پڑھنے سے رک جائے کیونکہ یہ حیض ہے۔
سیدہ عائشہ (رض) سے اسی طرح کی روایت منقول ہے۔
سیدہ عائشہ (رض) سے اسی طرح کی روایت منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ إِذَا رَأَتْ الْحُبْلَى الدَّمَ فَلْتُمْسِكْ عَنْ الصَّلَاةِ فَإِنَّهُ حَيْضٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ أَنَّهُ بَلَغَهُ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلُ ذَلِكَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
امام شعبی فرماتے ہیں جب حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے تو اگر وہ گاڑھا خون ہو تو عورت غسل کر کے نماز پڑھے گی اور اگر وہ تری ہو تو زرد یا مٹیالا مواد ہو تو وہ وضو کر کے نماز ادا کرے گی۔
امام اوزاعی سے بھی یہی روایت منقول ہے۔
امام اوزاعی سے بھی یہی روایت منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ إِنْ كَانَ الدَّمُ عَبِيطًا اغْتَسَلَتْ وَصَلَّتْ وَإِنْ كَانَتْ تَرِيَّةً تَوَضَّأَتْ وَصَلَّتْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ مِثْلَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں اگر عورت کا اسی طرح مواد نکلا ہے جو (حاملہ ہونے سے) پہلے حیض کی حالت میں نکلتا تھا تو وہ عورت نماز پڑھنا بند کردے لیکن اگر ایک یا دو دن کے لیے (کوئی موادخارج ہو) تو وہ نماز پڑھنا ترک نہیں کرے گی۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ هُوَ ابْنُ الْعَوَّامِ عَنْ هِشَامٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِنْ كَانَتْ تَرَاهُ كَمَا كَانَتْ تَرَاهُ قَبْلَ ذَلِكَ فِي أَقْرَائِهَا تَرَكَتْ الصَّلَاةَ وَإِنْ كَانَ إِنَّمَا هُوَ فِي الْيَوْمِ أَوْ الْيَوْمَيْنِ لَمْ تَدَعْ الصَّلَاةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں جس حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے وہ اس کی وجہ سے نماز پڑھنا نہ چھوڑے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ مَطَرٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ قَالَتْ لَا يَمْنَعُهَا ذَلِكَ مِنْ صَلَاةٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں جس حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے وہ غسل کر کے نماز پڑھ لے یزید فرماتے ہیں وہ غسل نہ کرے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں میں یزید کے قول کے مطابق فتوی دیتا ہوں۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ مَطَرٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ قَالَتْ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي قَالَ يَزِيدُ لَا تَغْتَسِلُ قَالَ عَبْد اللَّهِ أَقُولُ بِقَوْلِ يَزِيدَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں جس حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے وہ مستحاضہ کے حکم میں ہوگی البتہ وہ نماز پڑھنا ترک نہیں کرے گی
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ قَالَ هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ غَيْرَ أَنَّهَا لَا تَدَعُ الصَّلَاةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
جس حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے اس کے بارے میں ابراہیم نخعی فرماتے ہیں وہ خون دھو کر وضو کرے نماز پڑھ لے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ قَالَ تَغْسِلُ عَنْهَا الدَّمَ وَتَتَوَضَّأُ وَتُصَلِّي
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
عطاء اور حکم فرماتے ہیں جب حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے تو وہ وضو کر کے نماز پڑھ لے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ عَطَاءٍ وَالْحَكَمِ قَالَا إِذَا رَأَتْ الْحَامِلُ الدَّمَ تَوَضَّأَتْ وَصَلَّتْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
جس حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے اس کے بارے میں عطاء یہ فرماتے ہیں وہ وضو کر کے نماز پڑھ لے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ جَامِعٍ هُوَ ابْنُ أَبِي رَاشِدٍ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ قَالَ تَوَضَّأُ وَتُصَلِّي
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
حسن بصری فرماتے ہیں ایسی عورت مستحاضہ کے حکم میں ہوگی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں حمل کی حالت میں حیض نہیں آسکتا۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ عَنْ جَرِيرٍ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ لَا يَكُونُ حَيْضٌ عَلَى حَمْلٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
جس حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے اس کے بارے میں حسن بصری فرماتے ہیں وہ مستحاضہ کی مانند ہوگی۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ الْحَسَنِ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ قَالَ هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں جب حاملہ عورت کا خون نکلے تو وہ نماز پڑھنا ترک نہ کرے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِذَا رَأَتْ الْحَامِلُ الدَّمَ لَمْ تَدَعْ الصَّلَاةَ
তাহকীক: